تازہ تر ین

'ملک میں بدعنوانی کی جڑیں گہری ہیں، محض ڈھائی برس میں ختم نہیں ہوسکتیں'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان میں بدعنوانی کی شرح میں اضافے سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے بارے میں کہا ہے کہ ہم متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ بدعنوانی کی جڑیں ملک میں اس قدر گہری ہیں کہ محض ڈھائی برس میں ختم نہیں ہوسکتیں۔

کراچی میں تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی کوئی صنعت ہے اور نہ ہی کوئی کاروبار لیکن ماضی میں وزیر اعظم کاروبار کے ساتھ اکامے پر نوکریاں بھی کررہے تھے۔

شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں کرپشن کا تاثر پیدا ہوگا جس سے ملک کے بارے میں بدعنوانی کی درجہ بندی متاثر ہوگی اس لیے ہماری کوشش ہے کہ چیزیں بتدریج بہتر ہوں۔

سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو ملنے والی گیس آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

شبلی فراز نے مردم شماری کے حوالے سے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل ہوگی اور وفاق بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے حکومتِ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے روشنیوں کے شہر کراچی کو گھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اشرافیہ پر مبنی حکومت سندھ کی کرپشن کی داستان پورے ملک میں مشہور ہیں، لاڑکانہ کی بد حالی کو دیکھ کر دیگر اضلاع کے بارے میں اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ جو حکومتیں سندھ پر مسلط رہی ہیں ان کی کرپشن سے متعلق داستانیں پورے ملک میں مشہور ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس وبا کے معاملے میں بھی وفاق کی مخالفت کی اور اپنے عمل سے معاشی بحران پیدا کردیا اور گندم کی ترسیل جاری نہ کرکے پورے ملک میں گندم کا بحران پیدا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اب یہ کھلواڑ، سلیکٹڈ اور سلیکشن کا کاروبار بند ہوگا، بلاول بھٹو

وفاقی وزیر نے کہا کہ اشرافیہ سندھ میں عوام کا خون چوستا رہا ہے اور موجودہ حکومت کے بارے میں تشویش ہے کہ وہ اپنے صوبے کے لوگوں کے خلاف فیصلے کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی کے لیے پیکج کا اعلان کیا لیکن اس پیکج میں حکومت سندھ روڑے اٹکا رہی ہے۔

جزائر بنڈل آئی لینڈ کے معاملے میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ جزائر کی وجہ سے سرمایہ کاری سندھ کو ملے گی اور اس سے فلاح و بہبود کے منصوبے شروع ہوسکتے ہیں لیکن صوبائی حکومت کو عوام کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Découvrez tout des tremblements de terre, des origines à la détection en passant par les signes avant-coureurs. I will pass this on, Priligy Pharmacie Paris. En arrivant au Club, le GM échangeait ses francs contre un Priligy Pharmacie paris de perles lui permettant de payer ses menus frais. cialispascherfr24.com Faire des enfants permet de réduire ce nombre et de majorer sa pension, Priligy Pharmacie Paris.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv