لاہوررائیونڈ اجتماع کے پہلے روز چارسدہ کا رہائشی جاں بحق‘ رائیونڈ مقبرہ میں دفنانے کی وصیت

چارسدہ(ویب ڈیسک) لاہوررائیونڈ اجتماع کے پہلے روز چارسدہ کا رہائشی جاں بحق رائیونڈ مقبرہ میں دفنانے کی وصیت- تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز رائیونڈ کا عالمی اجتماع رائیونڈ لاہور میں منقعد ہو رہا ہے اجتماع کے پہلے روز چارسدہ کے رہائشی کفور خان سکنہ گیدڑ کلے چارسدہ کی اچانک دوران اجتماع طبیعت خراب ہو گئی اور چند منٹ کے اندر اپنے خالق سے جا ملا دوستوں اور بیٹے کے مطابق انہوں نے وفات کے وقت وصیت کی کہ مجھے اللہ کے راستے میں دفن کیا جائے۔جس پر مشورے کے بعد انہیں رائیونڈ مقبرہ میں سپر خاک کر دیا جائیگا-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس

لاہور (ویب ڈیسک) : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، اور ریاست یہ ذمہ داری اپنا فرض سمجھ کر ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے معمولات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کاروبار زندگی کو رواں رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔ ٹریفک کی بندش سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹریفک کے لیے متبادل روٹس کی تشہیر کی جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کم ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ واضح رہےکہ گذشتہ روز آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں احتجاج اور مظاہرے جاری ہیں جس کی وجہ سے بالخصوص لاہور کی کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں سیکورٹی خدشات کے باعث رینجرز کو بھی طلب کیا گیا۔ رینجرز پنجاب کے حساس مقامات کی حفاظت کریں گے۔

چین کی 79 سالہ دولت مند دادی جی کو بھیک مانگنا پسند ہے

( ویب ڈیسک) چین کی 79 سالہ دادی جی کا زیادہ تر وقت ہانگزو کے ریلوے اسٹیشن پر بھیک مانگتے گزرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھیک مانگنے والی یہ خاتون کافی امیر ہیں۔ یہ پانچ منزلہ ذاتی بلڈنگ میں رہتی ہیں۔ شہر میں ان کی کئی جائیدادیں ہیں، جو انہوں نے کرائے پر دی ہوئی ہیں۔حال ہی میں ہانگزو کے ایسٹ ریلوے اسٹیشن نے لاو¿ڈ سپیکروں پر اعلان کرنا شروع کر دیا ہے کہ بوڑھی خاتون فقیر کے دھوکے کا شکار ہو کر انہیں بھیک نہ دی جائے۔بوڑھی خاتون کے بیٹے نے رپورٹروں کو بتایا کہ ان کا خاندان چین کے عام خاندانوں سے زیادہ دولت مند ہے، وہ ایک پرتعیش ولا میں رہتے ہیں، انہوں نے کئی جائیدادیں کاروباری اداروں کو کرائے پر دی ہوئیں ہیں اور وہ خود بھی ایک فیکٹری چلاتا ہے۔ بوڑھی خاتون کے بیٹے کے مطابق انہوں نے لاتعداد بار اپنی ماں کو بھیک مانگنے سے روکا ہے، لیکن وہ سنتی ہی نہیں۔بوڑھی خاتون کے بیٹے نے کئی بار اپنی ماں کو کہا کہ اسے اپنی عزت کی پرواہ نہ ہو لیکن ان کے بیٹے کو تو ہے۔ بیٹے نے مزید کہا کہ وہ اپنی ماں کو مزے دار کھانے پیش کرتا ہے لیکن ان کی ماں باہر جا کر بھیک مانگنےکی ضد کرتی ہیں، حالانکہ ان کے مقامی بنکوں میں کئی اکاو¿نٹ ہیں۔رپورٹس کے مطابق 79 سالہ بوڑھی خاتون نے ابتدا میں ریلوے اسٹیشن پر نقشے بیچنا شروع کیے لیکن انتطامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔اس پر خاتون نے بھیک مانگنا شروع کر دی۔ خاتون ہر صبح 10 بجے ریلوے اسٹیشن پر آتی ہیں اور رات 8 بجے تک وہیں رہتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ بھیک سے روز کے 300 یوان جمع کر لیتی ہیں۔اپنی ماں کو بھیک مانگنے سے روکنے کےلیےان کے بیٹے نے ان کی تصاویر مقامی افراد میں تقسیم کی اور انہیں بتایا کہ اس خاتون کو بھیک نہ دیا کریں، یہ پہلے ہی کافی امیر ہے۔تصویر بانٹنے کا زیادہ اثر نہیں ہوا تو اب ریلوے اسٹیشن نے معاملہ اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن انتظامیہ لاو¿ڈ سپیکروں پر اعلان کرتی ہے کہ ”ایک بوڑھی خاتون اپنی عمر سے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کی مالی حیثیت بہت بہتر ہے، اس لیے اس کے دھوکے کا شکار نہ ہوں۔“

غیرقانونی طور پر بیرون ملک رقم منتقلی کے درست اعداد و شمار دستیاب نہیں: اسد عمر

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیر خزانہ اسد عمر نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک رقم کی منتقلی اور اکتوبر 2013 سے جون 2018 میں مقامی و بیرونی ذرائع سے حاصل کیے گئے قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے تحریری جواب جمع کرایا۔وزیر خزانہ کے تحریری جواب میں کہا کہ 5 سالوں میں غیر قانونی طور پر منتقل رقم سے متعلق درست اعداد و شمار دستیاب نہیں تاہم دیگر ممالک میں پاکستانیوں کے اثاثوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔تحریری جواب کے مطابق ایف بی آر ٹیکس قوانین کے اطلاق کے لیے دیگر ملکوں میں پاکستانیوں کے اثاثوں کی معلومات لے رہا ہے اور دیگر ادارے بھی اثاثوں کی ریکوری پر کام کر رہے ہیں۔اسد عمر کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اب 50 علاقوں سے بینک مالی اکاو¿نٹس کی معلومات کے باہمی تبادلے کی حیثیت میں ہے۔تحریری جواب کے مطابق او ای سی ڈی کامن رپورٹنگ اسٹینڈرڈ کے تحت پہلا ڈیٹا تبادلہ کی حیثیت میں ہے، اس فریم ورک کے تحت پہلا ڈیٹا تبادلہ 30 ستمبر 2018 کو ہوا جب کہ ایف بی آر اس ڈیٹا کی تطہیر کر رہا ہے۔مقامی اور بیرونی ذرائع سے حاصل قرضہ جات کی تفصیلات بھی پیش وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے اکتوبر 2013 سے جون 2018 میں مقامی اور بیرونی ذرائع سے حاصل قرضہ جات کی تفصیلات بھی پیش کیں۔اسد عمر کے تحریری جواب کے مطابق مقامی ذرائع سے کل 6517 ارب روپے اوربیرونی ذرائع سے 44956 ملین ڈالر کے قرضے حاصل کیے گئے جب کہ آئی ایم ایف سے 5829 ملین ڈالر کے قرضے لیے گئے۔تحریری جواب کے مطابق بیرونی کمرشل بینکوں سے 9938 ملین ڈالر سے قرضے لیے گئے، دو طرفہ ذرائع سے 7177 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے گئے۔

لاہور میں آپریشن کی تیاریاں مکمل ، رینجرز اور پنجاب رجمنٹ روانہ

لاہور(ویب ڈیسک) مظاہرین کے خلاف حکومتی رٹ بحال کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔رینجرز اور پنجاب رجمنٹ اپنے اپنے اہداف کی جانب روانہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین ر±کنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم خان بھی بنچ کا حصہ تھے۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آسیہ بی بی کو الزامات سے بری کیا اور رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔جس کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے کئیے جارہے ہیں۔ملک کے بڑے شہروں میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور تاحال بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی۔جس کے وزیر اعظم عمران خان کو اس حساس معاملے پر قوم سے خطاب کرنا پڑا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرجوزبان استعمال ہوئی اس پر آپ سے بات کرنے پرمجبورہوں۔ جوججزنے فیصلہ دیا وہ آئین کے مطابق دیا ہے۔ہم نے پہلی بار او آئی سی میں معاملہ اٹھایا اور یو این میں معاملہ اٹھایا۔ کسی کاایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتاجب تک نبی کریم ﷺسےعشق نہیں کرتا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہٰ وسلم کی شان میں گستاخی آزادی رائے نہیں۔ ہم نبی کریم ?کی شان میں کسی قسم کی گستاخی نہیں دیکھ سکتے۔ تاہم آسیہ بی بی کیس پر ججز نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔پاکستان کا آئین و قانون قرآن کے تابع ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پرچھوٹے سے طبقے نے ردعمل دیا ہے۔ مدینہ کی ریاست کے بعد پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں کوئی قانون اسلام کے منافی نہیں ہوسکتا۔ بعض لوگ فوج اور جرنیلوں کوکہہ رہے ہیں کہ آرمی چیف کیخلاف بغاوت کریں۔ فیصلے کے بعد بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کےججرواجب القتل ہیں۔جوزبان استعمال کی گئی کون سی حکومت چل سکتی ہے۔ اس معاملے میں حکومت کا کیا قصورہے۔ سپریم کورٹ کے ججوں نے جو فیصلہ دیا وہ آئین کے مطابق ہے۔ یہ لوگ کوئی اسلام کی خدمت نہیں کررہے،یہ ملک دشمن عناصراس قسم کی باتیں کرتے ہیں۔ اپنی سیاست اور ووٹ بینک کے چکر میں ملک کے خلاف کام نہ کریں۔ ملک دشمن عناصرایسی باتیں کرتے ہیں کہ ججوں کوقتل کردوفوج میں بغاوت ہوجائے۔

موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے ہنگامی الرٹ جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) نے بدھ کو عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے کیونکہ ملک بھر اور خصوصاً پنجاب میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔موٹر وے پولیس نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ، راوی، کالا شاہ کاکو اور شیخوپورہ انٹرچینجز سے ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹریفک کو خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج سے متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی گاڑیاں ہرن مینار سے موٹر وے پر داخل ہو سکتی ہیں۔ موٹر وے پولیس نے مزید کہا ہے کہ کئی مقامات پر جی ٹی روڈ بلاک ہے جس میں ٹیکسلا، مندرہ، گوجر خان، سوہاوہ، دینہ اور سرائے عالمگیر کے مقامات شامل ہیں جبکہ کھاریاں، گجرات، گوجرانوالہ، کامونکی اور مریدکے میں بھی ٹریفک کے بہاﺅ میں رکاوٹ ہے۔ بیان کے مطابق لاہور، مانگا منڈی، چوہنگ، مرالا، رینالہ خورد، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال میں بھی ٹریفک بلاک ہے۔ موٹر وے پولیس سے اس حوالے سے ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مذہبی جماعتوں کا احتجاج: ملک کے مختلف شہروں میں سڑکیں بلاک، ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی/ لاہور/ اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ہونے والے احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ملک کے بڑے شہروں میں کن کن مقامات پر سڑکیں بند ہیں، اس کی تفصیلات ذیل میں دی جارہی ہیں۔
کراچی
کراچی میں صبح سویرے 15 سے زائد مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر تھی، جس کی بحالی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ضلع شرقی میں نمائش اور اسٹار گیٹ کے مقام پر سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک بلاک ہے۔

ضلع جنوبی میں ٹاور، تین تلوار، رنچھوڑ لائن اور شو مارکیٹ پر سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک بلاک ہے۔

حب ریور روڈ بلدیہ، ماڑی پور روڈ، سہراب گوٹھ، اورنگی ٹاو¿ن نمبر5 اور کورنگی روڈ پر بھی سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک بند ہے۔

پاور ہاو¿س چورنگی، ناگن چورنگی اور تین ہٹی پر گزشتہ روز سے سڑکیں بند اور ٹریفک بلاک ہے۔

دوسری جانب ٹاور، ماڑی پور اور ایم ٹی خان روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور مولوی تمیز الدین خان روڈ کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔

اسلام آباد
اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج ، ڈھوک کالا خان، کرال چوک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

جبکہ ترامڑی چوک کو ٹرک کھڑے کر کے بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کے لیے اہم راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

لاہور
مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث لاہور میں پانچ مقامات پر راستے بند ہیں۔

لاہور میں ایئرپورٹ کو جانے والے راستے بند ہونے سے اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

عسکری 10 اور بھٹہ چوک سے ایئرپورٹ تک جانے والے راستے بھی بند ہیں۔

مسافروں کی جانب سے ایئرپورٹ کے راستے کھلوانے کی اپیل کی گئی تاہم پولیس اور انتظامیہ ایئرپورٹ کے راستے کھلوانے میں ناکام ہے۔

اس کے علاوہ مال روڈ پر چیئرنگ کراس، داتا دربار اور شاہدرہ میں بھی ٹریفک بلاک ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئاے گا جس میں ایل این جی ٹرمینلز اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کی منظوری دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر غور کیا جائے گا جب کہ کابینہ کو وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان ریڈیو براڈ کاسٹنگ کے بورڈ کی تشکیل نو، آٹھویں ویج بورڈ کے چیئرمین کے استعفے کی منظوری اور نئے چیئرمین کا تقرر ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک چین دفاعی اداروں کے درمیان یو این امن مشن سے متعلق ایم او یو کی منظوری، ایف سی بلوچستان اور ایف سی کے پی شمالی کے انسپکٹر جنرلز کے تقرر کی توثیق کی جائے گی۔سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند اور سڑکیں بند ہیں۔

سرفراز احمد کی کپتانی سے چھٹی کا امکان

ابوظہبی (ویب ڈیسک) سرفراز احمد کی کپتانی سے چھٹی کا امکان، پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کو سرفراز احمد پر اضافی بوجھ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے چھٹی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی تشکیل دی گئی کرکٹ کمیٹی کے تعینات کیے گئے سربراہ محسن حسن خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی مخالفت کردی ہے۔ محسن حسن خان نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کو سرفراز احمد پر اضافی بوجھ قرار دے دیا ہے۔ محسن حسن خان کے اس بیان کے کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان معمولی نوعیت کا نہیں ہے۔بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سرفراز احمد کو دی گئی ذمہ داریوں کا بوجھ کسی حد تک کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسی سلسلے میں سرفراز احمد سے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی واپس لی جا سکتی ہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ سرفراز احمد کی ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی کے نتائج کچھ زیادہ متاثر کن نہیں ہیں۔ سرفراز احمد پاکستان کے وہ پہلے اور واحد کپتان ہیں جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں کسی ٹیم کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ناصرف شکست کھائی، بلکہ کلین سوئپ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔