لاہور: پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت 16 روپے سے بھی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس فیصلے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی ترجمان اعظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا اور کہا کہ آٹے کی بیس کلو کے تھیلے کی قیمت 1 ہزار روپے کم ہوئی تو پھر روٹی کی قیمت بھی کم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جس کے لیے کام کررہے ہیں، حکومت کو اپنا کام کرنے دیں اور اداروں کو انتظامی معاملات میں روڑے اٹکانے سے گریز کرنا چایے اور کام نہ کرنے والے صرف کردار کشی کرنا جانتے ہیں۔
اعظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت پہلے کم کی تو کے پی حکومت نے بھی 15 روپے کرنے کا اعلان کیا مگر میں دعوے کے ساتھ کہتی ہوں کہ پورے صوبے میں کہیں بھی 15 روپے میں روٹی فروخت نہیں کی جارہی اور نہ ہی اس فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے۔
انہوں نے کہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں ہر حال میں مہنگائی کو کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔