تازہ تر ین

بہاولنگر میں جعلی پیر کے مبینہ تشدد سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

بہاولنگر میں روحانی علاج کیلئے جانے والا 18 سالہ نوجوان جعلی پیر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق تخت محل کے علاقے میں مبینہ طور پر جعلی پیر کے تشدد سے 18 سال کا نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔

مقتول ذوالقرنین کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ پیر ظہیر احمد چند روز قبل ان کے گھر آیا تھا اس نے بتایا کہ بھائی پر جنات کا سایہ ہے، جس پر علاج کرانے کیلئے بھائی کو پیر کے پاس چھوڑ آئے۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز بھائی کی طبیعت کی خرابی کا سن کر پیر کے پاس گئے تو بھائی کا انتقال ہو چکا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھائی کو پیر ظہیر نے تشدد کرکے قتل کیا ہے، انصاف فراہم کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv