تازہ تر ین

چین کی 79 سالہ دولت مند دادی جی کو بھیک مانگنا پسند ہے

( ویب ڈیسک) چین کی 79 سالہ دادی جی کا زیادہ تر وقت ہانگزو کے ریلوے اسٹیشن پر بھیک مانگتے گزرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھیک مانگنے والی یہ خاتون کافی امیر ہیں۔ یہ پانچ منزلہ ذاتی بلڈنگ میں رہتی ہیں۔ شہر میں ان کی کئی جائیدادیں ہیں، جو انہوں نے کرائے پر دی ہوئی ہیں۔حال ہی میں ہانگزو کے ایسٹ ریلوے اسٹیشن نے لاو¿ڈ سپیکروں پر اعلان کرنا شروع کر دیا ہے کہ بوڑھی خاتون فقیر کے دھوکے کا شکار ہو کر انہیں بھیک نہ دی جائے۔بوڑھی خاتون کے بیٹے نے رپورٹروں کو بتایا کہ ان کا خاندان چین کے عام خاندانوں سے زیادہ دولت مند ہے، وہ ایک پرتعیش ولا میں رہتے ہیں، انہوں نے کئی جائیدادیں کاروباری اداروں کو کرائے پر دی ہوئیں ہیں اور وہ خود بھی ایک فیکٹری چلاتا ہے۔ بوڑھی خاتون کے بیٹے کے مطابق انہوں نے لاتعداد بار اپنی ماں کو بھیک مانگنے سے روکا ہے، لیکن وہ سنتی ہی نہیں۔بوڑھی خاتون کے بیٹے نے کئی بار اپنی ماں کو کہا کہ اسے اپنی عزت کی پرواہ نہ ہو لیکن ان کے بیٹے کو تو ہے۔ بیٹے نے مزید کہا کہ وہ اپنی ماں کو مزے دار کھانے پیش کرتا ہے لیکن ان کی ماں باہر جا کر بھیک مانگنےکی ضد کرتی ہیں، حالانکہ ان کے مقامی بنکوں میں کئی اکاو¿نٹ ہیں۔رپورٹس کے مطابق 79 سالہ بوڑھی خاتون نے ابتدا میں ریلوے اسٹیشن پر نقشے بیچنا شروع کیے لیکن انتطامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔اس پر خاتون نے بھیک مانگنا شروع کر دی۔ خاتون ہر صبح 10 بجے ریلوے اسٹیشن پر آتی ہیں اور رات 8 بجے تک وہیں رہتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ بھیک سے روز کے 300 یوان جمع کر لیتی ہیں۔اپنی ماں کو بھیک مانگنے سے روکنے کےلیےان کے بیٹے نے ان کی تصاویر مقامی افراد میں تقسیم کی اور انہیں بتایا کہ اس خاتون کو بھیک نہ دیا کریں، یہ پہلے ہی کافی امیر ہے۔تصویر بانٹنے کا زیادہ اثر نہیں ہوا تو اب ریلوے اسٹیشن نے معاملہ اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن انتظامیہ لاو¿ڈ سپیکروں پر اعلان کرتی ہے کہ ”ایک بوڑھی خاتون اپنی عمر سے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کی مالی حیثیت بہت بہتر ہے، اس لیے اس کے دھوکے کا شکار نہ ہوں۔“



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv