تازہ تر ین

Tag Archives: icc

نئی آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی کونسی پوزیشن ؟

دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے۔آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں قومی کھلاڑی بابراعظم کا پانچواں نمبر برقرار ہے جب کہ فخر زمان 2 درجے بہتری کے بعد نوویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، امام الحق 9 درجے ترقی پاکر سولویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ٹاپ ٹین بولر میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا تاہم حسن علی 2 درجے تنزلی کے بعد چودہویں پوزیشن پر آگئے ہیں، آل راؤنڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ ٹیموں میں پاکستان کا پانچویں نمبر ہے۔آئی سی سی کے نئی رینکنگ کے مطابق بولرز کی فہرست میں بھارتی بولر جسپریت بومرا پہلے اور دوسری پوزیشن پر افغانستان کے راشد خان موجود ہیں جب کہ تیسری پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ موجود ہیں۔بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر موجود ہیں، روہت شرما دوسرے اور راس ٹیلر تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ چوتھے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے راشد خان آل راونڈر کیٹگری میں ٹاپ پر ہیں۔
ٹیموں کی فہرست میں انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے جب کہ پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔

آئی سی سی نے کرکٹ میں انقلابی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ،ٹیسٹ میچ اب 5نہیں کتنے دن کا ہو گا ؟

لندن(ویب دیسک)پورٹ آف ایلزبیتھ: ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اورانقلاب کی تیاریاں مکمل کرلیں گی تاہم آئی سی سی نے 4 روزہ ٹیسٹ کیلیے نئے قوانین کا اعلان کردیا۔منگل سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان پورٹ ایلزبیتھ میں چار روزہ ٹیسٹ میچ شروع ہورہا ہے جوکہ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے مختصر ٹیسٹ کیلئے الگ پلیئنگ کنڈیشنز بنائے گئے ہیں جن کے تحت اب ہر روز ساڑھے 6 گھنٹوں کا کھیل ہوگا جوکہ پانچ روزہ ٹیسٹ کے مقابلے میں آدھا گھنٹہ زائد ہے، اس میں 90 کے بجائے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا تاہم اگر مقابلے کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے ضرورت پڑی تو پانچ روزہ میچ کی طرح اس میں بھی آخری روز اضافی آدھے گھنٹے تک کھیل کو جاری رکھا جائے گا۔

ٹیسٹ کرکٹ کو محدود کرنے کا نیا طریقہ ’’دریافت‘‘

دبئی(ویب ڈیسک)  آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو محدود کرنے کا نیا طریقہ’’دریافت‘‘ کر لیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کو محدود کیے جانے کے مختلف طریقے کافی عرصے سے زیر غور ہیں،ان کو اب نئے فیوچر ٹور پروگرام میں عملی جامہ پہنایا جارہا ہے، 2019 سے 2023 کے کیلنڈر میں شیڈول 81 میں سے 41 سیریز صرف 2میچز پر ہی مشتمل ہوں گی۔ جس سے شائقین کو اب اہم اور سنسنی خیز سیریز کے جلد ختم ہونے اور تیسرا میچ نہ ہونے کی وجہ سے سیریز کے ڈرا ہونے کیلیے تیار رہنا ہوگا۔ پانچ برس دورانیہ کے موجودہ ایف ٹی پی میں مجموعی طور پر 31 دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہیں، ان میں سے مئی 2019 تک 10 باقی رہ گئی ہیں۔نئی ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی2 ٹیسٹ میچز کے فارمیٹ پر مشتمل ہوگی، جس میں چار برس میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ لیگ کے دو دورانیوں کے دوران 57 ٹیسٹ سیریز میں 2، 2 میچز ہی کھیلے جائینگے، چونکہ مجموعی طور پر 4 سالہ ایف ٹی پی میں 81 سیریز ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے باہر 24 سیریز کھیلی جائیں گی،اس میں زیادہ تر افغانستان، آئرلینڈاور زمبابوے کی ٹیموں سے مقابلے ہوں گے۔

کرکٹ کی دنیا میں بھونچال،بھارتی فکسرز نے ایشز سیریز میں کیا گل کھلائے،برطانوی اخبار کا بڑا دعویٰ

لندن/پرتھ (ویب ڈیسک)بھارتی فکسرز نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کو فکس کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات سے شروع ہونے والے پرتھ ٹیسٹ کو سٹے بازوں نے فکس کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے معلومات پر مبنی ڈوزیئر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے حوالے کردیا گیا ہے۔بھارت سے تعلق رکھنے والے بزنس مین پریانک سکسینا اور صوبر جوبن نے اسپاٹ فکسنگ کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار پاو¿نڈ طلب کیے جبکہ سٹے بازوں نے کہا کہ کھلاڑی ہمارے اشاروں پر ناچتےہیں۔بھارتی سٹے باز مسٹر بگ نے بتایا کہ میچ سے پہلے بتاو¿ں گا کہ کس اوور میں کتنے رنز بنیں گے اس پر رقم لگاو¿ اور رقم بھارت میں جمع کرانا ہوگی جب کہ آسٹریلوی کرکٹ میں بھی ہمارا فکسر موجود ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق فکسرز نے بتایا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں ان کے ساتھی کا فرضی نام خاموش شخص (سائلینٹ مین) ہے جو ان سے رابطے میں ہے۔فکسر کے مطابق اس نے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا اور خاص طور پر ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ایک آل راو¿نڈر کے ساتھ بھی کام کر چکا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق سٹے بازی کے حوالے سے معلومات کا ڈوزیئر آئی سی سی کے حوالے کر دیا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معلومات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جوبن صوبر بھارتی ریاست کی جانب سے کھیلنے والے سابق کرکٹر ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ دہلی کی ٹیم میں کھیل چکے ہیں۔جوبر صوبر کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 10 سال سے اپنے ساتھی پریانک سکسینا کے ساتھ فکسنگ کر رہے ہیں جبکہ وہ بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی رابطے میں رہے ہیں۔ بک میکر اور بزنس مین پریانک سکسینا کے حوالےسے صوبر جوبن نے بتایا کہ وہ ٹوبیکو (تمباکو) کے شعبے سے وابستہ ہیں جن کا بڑا کاروبار جنوبی افریقہ میں ہے۔جبکہ پریانک سکسینا دہلی کے جنوبی حصے میں اپنا آپریشن چلاتے ہیں جہاں کرپٹ کرکٹرز کی بولیاں لگائی جاتی ہیں۔دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے پرتھ ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنک الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ کی گورننگ باڈی آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے تحقیقات میں مکمل تعاون کرے گی۔

آئی سی سی نے کرکٹ کے نئے قوانین متعارف کروادیے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے کئی نئے قوانین متعارف کروا دیے، جو 28 ستمبر اور اس کے بعد ہونے والی کرکٹ سیریز پر لاگو ہوں گے۔ان دلچسپ قوانین اور ترامیم کا اطلاق 28 ستمبر سے پاک-سری لنکا ابوظہبی ٹیسٹ سے ہورہا ہے.واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا علاوہ ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان آئندہ ماہ 5 ون ڈے اور تین ٹی20 میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔متعارف کروائے گئے ان نئے قوانین میں سب سے اہم یہ ہے کہ ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی پر اب امپائرز کھلاڑی کو میدان بدر کرسکیں گے.اس کے علاوہ بلے اور گیند کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے کرکٹ بیٹ کے سائز کی حد بھی مقرر کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں ٹیسٹ میچ کی اننگز میں 80 اوور کے بعد ڈی آر ایس ٹاپ اپ ختم جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی ڈی آر ایس کا استعال کیا جائے گا۔نئے قوانین کے مطابق باؤنڈری سے باہر ہوا میں کیچ اب چھکا قرار دیا جائے گا جبکہ ہوا میں اچھل کر کیچ اگر باؤنڈری کے اندر پکڑا گیا تو آؤٹ مانا جائے گا۔

پاکستان کیلئے ورلڈ الیون لکی ثابت ہوئی ،آئی سی سی کا بڑا اشارہ مل گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات اسی طرح درست سمت کی جانب بڑھتے رہے تو آئندہ سالوں میں آئی سی سی ایونٹ بھی ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں ورلڈالیون اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لیے آنے والے رچرڈسن نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی عوام کا میچ کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ورلڈالیون کے دورے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کی تعریف کی۔ رچرڈسن نے کہا کہ سکیورٹی کا مسئلہ پوری دنیا کا ہے، تمام ممالک اور کھیل اس سے متاثر ہوئے، یہ سیریز یقینی طور پر پاکستان میں ہر قسم کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگی۔ دریں اثنا غیر ملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ ورلڈالیون ہر سال پاکستان کا دورہ کریگی۔ تین برس تک یہ سیریز جاری رہے گی۔ ورلڈالیون سے تین سال کامعاہدہ ہوا ہے، اگلے دو برسوں میں وہ مزید دو مرتبہ پاکستان آئے گی۔ اکتوبر میں سری لنکا جبکہ نومبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئے گی۔ اگر حالات اسی طرح رہے تو اگلے برس ایک سے دو بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ورلڈالیون نے دلچسپ مقابلے کے بعد دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہنیوں کوسات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ کل بروز جمعہ کھیلا جائے گا۔ تھاشارا پریرا کو شاندار آل راﺅنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ ورلڈالیون کی ٹیم نے پاکستان کے 174 کے جواب میں 20اوور زمیں مطلوبہ ٹارگٹ صرف تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ورلڈالیون کی طرف سے اوپننگ کاآغاز ہاشم آملہ اور تمیم اقبال نے کیا۔ دونوں کے درمیان 47رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ہوئی جب تمیم اقبال کا کیچ سہیل خان کی بال پر شعیب ملک نے پکڑا۔ انہوں نے 19 بالوں پر 23رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور دو چوکے بھی شامل تھے۔

نئی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے پاکستان چھٹے نمبر پر آگیا

دبئی: جنوبی افریقہ آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس میں جنوبی افریقہ 5957 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 5505 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ پاکستان  3885 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ بھارت 5266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔بالنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزووڈ پہلےنمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے حسن علی ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ جنوبی افریقا کے عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹاک تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی فاسٹ بولر بھومرا 27 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھومرا نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں اور انہوں نے ٹنڈولکر کا 887 پوائنٹس کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 330رنز بنائے۔ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں۔

”بگ تھری کا باب بند“

دبئی(ویب ڈیسک) آئی سی سی اجلاس میں بگ تھری سے متعلق ووٹنگ ہوئی جس میں بگ تھری کے حق میں صرف 2 اور مخالفت میں 8 ووٹ ڈالے گئے جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بگ تھری کا باب بند ہوگیا۔بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے 2014 میں آئی سی سی میں ”بگ تھری ماڈل“ نافذ کردیا تھا جس کے تحت تینوں ملکوں کو کرکٹ کا مالی اور انتظامی کنٹرول مل گیا تھا۔ اس ماڈل کے مطابق آئندہ 8 برس تک آئی سی سی کی ہونے والی آمدنی کا 27.4 فیصد بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں تقسیم ہونا تھا جب کہ سب سے زیادہ حصہ 20.3 فیصد بھارت، 4.4 فیصد انگلینڈ اور 2.7 فیصد آسٹریلیا کو ملنا تھا لیکن اب بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کی آمدنی سے 570 ملین ڈالر مانگ رہا تھا جب کہ آئی سی سی نے 400 ملین ڈالر کی پیش کش کی تھی۔رواں برس فروری میں آئی سی سی نے اپنے 2014 کے فیصلے کو واپس لے لیا تھا اور نیا گورننس اور ریونیو کی تقسیم کا ماڈل پیش کیا تھا لیکن بھارت نے اس پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے نئے ماڈل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ آئی سی سی میں بگ تھری اور بھارت کے اس رویئے کے بعد بگ تھری کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ میں ووٹنگ ہوئی جس میں بگ تھری کے حق میں صرف 2 اور مخالفت میں 8 ووٹ آئے جس کے بعد کرکٹ سے بگ تھری کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ بگ تھری کے حوالے سے اس فیصلے کی توثیق جون میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں کی جائےگی۔

بگ تھری کا معاملہ ،کرکٹ کے بڑوں کی کولمبو میں بیٹھک

کولمبو( سپورٹس ڈیسک )انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی )اجلاس سے قبل ایشین کرکٹ حکام کی کولمبومیں اہم ملاقات ہوگی جس میں بگ تھری کے خاتمے اور زمبابوے کاٹیسٹ اسٹیٹس بچانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس ماہ آئی سی سی اجلاس سے قبل ایشین بورڈ حکام کولمبو میں اہم ملاقات کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان، سری لنکا کرکٹ کے تھلنگا سماتھی پالا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدرناظم الحسن اجلاس میں شریک ہوں گے۔باوثوق ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ ارکان آئی پی ایل میں مصروفیت کی وجہ سے ایشین ممالک کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔تینوں بورڈ بگ تھری کے خاتمے اور بھارت کے اضافی شیئرز پر مبنی آئی سی سی فنڈز کی تقسیم کے فارمولے کی مخالفت اور زمبابوے کاٹیسٹ اسٹیٹس برقرار رکھنے کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق میزبان سری لنکن بورڈ کے سربراہ مہمانوں کیلئے ڈنر دیں گے جبکہ بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری کی شرکت وڈیولنک کے ذریعے متوقع ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان آمد

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ دیکھنے ضرور جاو¿ں گا۔اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے لیے قومی کرکٹرز کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ ،تینوں شعبوں میں پرفارم کرنا ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کا میچ ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے، میچ دیکھنے لازمی انگلینڈ جاﺅں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہیئے اور دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے لئے بی سی سی آئی کو نہیں بھارتی حکومت کو مسئلہ ہے۔قبل ازیں شاہد آفریدی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہمراہ ایدھی ہوم کھارادر پہنچے اور بلقیس ایدھی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی ایدھی ہوم میں بچوں سے گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

دبئی(ویب ڈیسک) بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر ناصرف سیریز اپنے نام کر لی ہے بلکہ ٹیسٹ رینکنگ میں 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ بھی مضبوط کر لیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور یونس خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم باﺅلرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی باﺅلر شامل نہیں ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت 122 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے اور آسٹریلیا کا 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ فہرست میں جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کے 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ بھارت کے چتیشور پجارا دوسرے، جو روٹ تیسرے، ویرات کوہلی چوتھے، کین ولیم سن پانچویں، اظہر علی چھٹے، یونس خان ساتویں، ڈیوڈ وارنر آٹھویں، ہاشم آملہ نویں اور کوانٹن ڈی کوک دسویں نمبر پر ہیں۔اسی طرحباﺅلرز کی فہرست میں رویندرا جدیجہ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، رنگانا ہیراتھ تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، جیمز اینڈرسن پانچویں، سٹورٹ براڈ چھٹے، ڈیل سٹین ساتویں، کاگیسو ربادا آٹھویں، ویرنون فلینڈر نویں اور نیل ویگنر دسویں نمبر پر ہیں۔

Pakistan Most Popular News Channel


HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv