تازہ تر ین
icc

پاکستان کیلئے ورلڈ الیون لکی ثابت ہوئی ،آئی سی سی کا بڑا اشارہ مل گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات اسی طرح درست سمت کی جانب بڑھتے رہے تو آئندہ سالوں میں آئی سی سی ایونٹ بھی ہوسکتے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں ورلڈالیون اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لیے آنے والے رچرڈسن نے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی عوام کا میچ کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ورلڈالیون کے دورے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کی تعریف کی۔ رچرڈسن نے کہا کہ سکیورٹی کا مسئلہ پوری دنیا کا ہے، تمام ممالک اور کھیل اس سے متاثر ہوئے، یہ سیریز یقینی طور پر پاکستان میں ہر قسم کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگی۔ دریں اثنا غیر ملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ ورلڈالیون ہر سال پاکستان کا دورہ کریگی۔ تین برس تک یہ سیریز جاری رہے گی۔ ورلڈالیون سے تین سال کامعاہدہ ہوا ہے، اگلے دو برسوں میں وہ مزید دو مرتبہ پاکستان آئے گی۔ اکتوبر میں سری لنکا جبکہ نومبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئے گی۔ اگر حالات اسی طرح رہے تو اگلے برس ایک سے دو بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ورلڈالیون نے دلچسپ مقابلے کے بعد دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہنیوں کوسات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ کل بروز جمعہ کھیلا جائے گا۔ تھاشارا پریرا کو شاندار آل راﺅنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ ورلڈالیون کی ٹیم نے پاکستان کے 174 کے جواب میں 20اوور زمیں مطلوبہ ٹارگٹ صرف تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ورلڈالیون کی طرف سے اوپننگ کاآغاز ہاشم آملہ اور تمیم اقبال نے کیا۔ دونوں کے درمیان 47رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ہوئی جب تمیم اقبال کا کیچ سہیل خان کی بال پر شعیب ملک نے پکڑا۔ انہوں نے 19 بالوں پر 23رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور دو چوکے بھی شامل تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv