یوتھ اولمپکس 2018ءکےلئے7رکنی پاکستانی دستہ فائنل

بیونس آئرس(نیوزایجنسیاں) ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں 6 اکتوبر سے یوتھ اولمپکس کامیلہ سج رہا ہے جس میں پاکستان شوٹنگ، ریسلنگ اور ویٹ لیفیٹنگ میں حصہ لے رہا ہے۔ تین کھلاڑیوں سمیت سات رکنی دستہ ان مقابلوں میں شرکت کرے گا۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں 6 اکتوبر سے یوتھ اولمپکس کامیلہ سج رہا ہے، پروگرام کے مطابق تین کھلاڑیوں، تین آفیشلز (کوچز) اور یوتھ ایمبسیڈر پر مشتمل پاکستان کا 7 رکنی دستہ ایونٹ میں شرکت کے لئے 2 اکتوبر کو روانہ ہوگا۔ شوٹنگ میں نوبییرا بابر کا انتخاب ہوا ہے، جو ائر پسٹل فورٹی کیٹگری میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ گزشتہ سال ایشین چیمپئن شپ میں نوبیرا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ان کے کوچ خالد بن انوار کو یقین ہے کہ نوبیرا بہت باصلاحیت ہیں اور یوتھ اولمپکس میں میڈل جیت سکتی ہیں۔ویٹ لیفیٹنگ کی 85 کلو گرام کیٹگری میں فرحان امجد سے میڈل کی امیدیں وابستہ کی گئی ہیں۔ اور ریسلنگ میں عنایت اللہ 65 کلو گرام ایونٹ میں ملک کے لیے میڈل لانے کی کوشش کریں گے۔

ان تینوں نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب ان گیمز کے لیے مقرر کردہ کوالیفیکیشن پوائنٹس پر ہوا ہے، اور ان کا اعلان آئی او سی نے خود کیا تھا۔18 اکتوبر تک جاری رہنے والے یوتھ اولمپکس میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بیس بال پلئیر سید عاقب شیرازی کو یوتھ چینج میکر (یوتھ ایمبیسیڈر) مقرر کیا ہے۔ قومی دستے کو ائر ٹکٹ اور رہائش آرگنائزنگ کمیٹی فراہم کررہی ہے جب کہ کیمپ، یونیفارم کے اخراجات اور ڈیلی الانس پاکستان اسپورٹس بورڈ دے رہا ہے۔
یوتھ اولمپکس میں پاکستانی دستے کی شرکت کے حوالے سے اولمپک ہاس لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ ان گیمز میں مجموعی طور پر 37 کھیلوں میں 165 ممالک شریک ہیں۔

لنکن اینٹی کرپشن یونٹ نے5بھارتی جواری پکڑ لئے

کولمبو)آن لائن )سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے کولمبو میں کھیلے گئے سری لنکا اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے دوران پانچ بھارتی تماشائیوں کو میچ فکسنگ کے شک میں گرفتار کرلیا ہے، اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایک اعلی عہدیدار نے غیر ملکی ایجنسی کو بتایا کہ میچ کے دوران ان پانچ بھارتی شائقین کرکٹ کا رویہ مشکوک تھا جس کے بعد ہم نے انہیں فوری طور پر میدان سے باہر نکال دیا جس کے بعد کولمبو پولیس نے انہیں تحقیقات کیلئے گرفتار کرلیا ہے، اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ پانچ کے پانچ بھارتی شہری ٹیلی فون پر مشکوک انداز سے گفتگو کر رہے تھے اور ان کی حرکات و سکنات نے انہیں مزید مشکوک بنا دیا تھا جس کے بعد یہ ضروری تھا کہ انہیں میدان سے باہر نکال دیا جائے۔

، اینٹی کرپشن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہمیں شک ہے کہ ان بھارتی شہریوں کا غیر ملکی سٹے بازوں کے ساتھ رابطہ ہے اور یہ سری لنکا میں سٹے بازی کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں ان کیخلاف پولیس تحقیقات کر رہی ہے اور جیسے ہی کوئی بات سامنے آئی میڈیاکو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، نئی بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج صبح 9 بجے طلب کر لیا ہے جس میں نئی بجٹ تجاویز منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، سیکرٹری اور دیگر حکام وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیں گے جبکہ ایف بی آر میں اصلاحات، ٹیکس، سلیبس میں تبدیلی پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر وصولیوں کے نئے اہداف اور ٹیکس حجم بڑھانے کی حکمت عملی پر برییفنگ دے گا اور وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نئی بجٹ تجاویز کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

” پیشی گجراں دی “ سے دوبارہ پنجابی فلم انڈسٹری کو عروج ملے گا :حیدر سلطان

لاہور(شوبزڈیسک) اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ ہدایتکار مسعود بٹ کی فلم ” پیشی گجراں دی “ سے دوبارہ پنجابی فلم انڈسٹری کو عروج ملے گا ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے مسعود بٹ اور دیگر ہدایتکاروں نے کمر کس لی ہے اور اس حوالے سے پہلی فلم ”پیشی گجراں دی “ کا آغاز ہو چکا ہے جس میں میرے ساتھ معمر رانا ،شفقت چیمہ ،اچھی خان ، نواز خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فوٹو ساﺅتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘شرمین کی فلم کی نمائش

لاہور(شوبزڈیسک)امریکہ میں 25 روزہ 13 ویںفوٹو ساﺅتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2018 کا آغاز ہوگیا ۔ آغاز شرمین عبید چنائے کی فلم سے ہوا ،مذکورہ فیسٹیول میں ہر سال ایک ملک کو فوکس کیا جاتا ہے اور فلموں کے ذریعے اس ملک کا کلچر، پس منظر ، معاشرتی اقدار و مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے اس بار یہ اعزاز پاکستان کو حاصل ہوا ہے۔فیسٹیول کی تھیم میک ناﺅ ہے۔ شرمین عبید نے تعارفی سیشن سے خطاب کیااورانکی دستاویزی فلم ”آ گرل ان دا ریور“ دکھائی گئی۔ فیسٹیول کے دوران 28 ستمبر کو ریڈ کارپٹ پر پاکستانی فلم ” کیک“ کو خصوصی اہمیت دی جائیگی۔ فلم کے ہدایتکار عاصم عباسی سمیت فنکار آمنہ شیخ اور صنم سعید بھی یہاں جمع ہونگے۔60 فلموں کے فیسٹیول میں 3 ہزار شرکاموجود ہونگے۔،تقریب کا اختتام مصری فلم ”پٹاخہ “ اور میوزیکل گالا شو سے ہوگا۔

لیجنڈ گلوکاراستاد امانت علی خان کی 44ویں برسی منائی گئی

لاہور (شوبزڈیسک) پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے نا مور کلاسیکل و غزل گائیک استاد امانت علی خان کی44 ویں برسی پیر کے روز منائی گئی۔ استاد امانت علی 1922 میں بھارت کے صوبہ پنجاب کے علاقہ شام چوراسی ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ استاد امانت علی خان تقسیم برصغیر کے بعد پاکستان آئے اور لاہور میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ۔اپنی شاندار خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز کرنے والے استاد امانت علی خان جنہوں نے گائیکی کی تربیت اپنے والد سے حاصل کر کے ملی نغموں ، غزلوں اور کلاسیکل گیتو ں میں شہرت کی بلندیوں اور مقبولیت کی اعلی منزلوں کو چھوا نے سینکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت، دلفریب اور روح کو لبھانے والے نغمات و غزلیں گائیں، جن میں اے وطن پیارے وطن، انشا جی اٹھو، اے میرے پیارکی خوشبو، یہ آرزو تھی، موسم بدلا، یہ نہ تھی ہماری قسمت ،کب آﺅ گے ، ہونٹوں پہ کبھی ان کے وغیرہ اب بھی زبان زد عام ہیں۔ استاد امانت علی خان 17ستمبر 1974ءکو دل کے جان لیوا دورہ کے بعد مداحوں کو غمزہ چھوڑ گئے تھے۔

ناصرادیب کی صدارت میںکتاب ” بھنور اپنی ذات کے“ کی رونمائی

لاہور(شوبزڈیسک)اردو ادب کے افق پر ایک اور نئی شاعرہ کا اضافہ اقصیٰ صابر برہ کے نام سے ہوا ہے جن کی کتاب” بھنور اپنی ذات کے“ کی رونمائی گزشتہ روز الحمرا ہال میں ہوئی ۔اس تقریب کی صدارت نامور فلم رائٹر ناصر ادیب نے کی جب کہ مہمان خصوصی اداکار و شاعر راشد محمود ‘ ڈی جی پلاک صغریٰ صدف ‘ سینئر صحافی نعیم مرتضےٰ‘ زاہد ہما و دیگر تھے۔ تقریب بزم بشیر رحمانی اور نعیم مرتضےٰ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ۔ناصرادیب ‘ راشد محمود ‘ صغریٰ صدف‘ نعیم مرتضےٰ‘ ممتاز راشد لاہوری‘ اور زاہد ہما نے اقصیٰ کے کلام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاعرہ چھوٹی عمر میں ہی دانشور ہیں اور ان کے شعر عمر سے بہت بڑے ہیں۔ تقریب میں شاعرہ کے ماموں فیض بھٹی‘نوید مرزا‘میڈم شمع ‘نیناں تبسم‘عمران ممتاز‘عدنان لودھی‘اشرف سلیم نورمہر اور شہزاد فرامو ش بھی شریک تھے۔

عمارہ جمال کوفلم میں ہیروئین کی آفر ‘ سکرپٹ پڑھنے میں مشغول

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ عمارہ جمال کراچی سے لاہور شفٹ ہو گئی ہیں ۔انہوں نے نمائندہ خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کراچی سٹیج کی پہچان ہے اور انہوں نے وہا کا میابی اب کامیابی کی لگن انہیں لاہور کھینچ لائی ہے۔عمارہ جمال نے مزید بتایا کہ یہاں کچھ پروڈیوسرز سے بات چل رہی ہے اور مجھے ایک فلم میں ہیروئن لیا جا رہا ہے لیکن ابھی میں اس فلم کا سکرپٹ پڑھ رہی ہوں اس لئے میں نے ابھی اس کو فائنل نہیں کیا۔ اس کے علاوہ کمرشلز اور آئٹم سانگز بھی کئے ہیں ۔ اب فیشن انڈسٹری سے بھی پیشکش ہے لیکن محرم الحرام کے بعد اس کیلئے فیصلہ کرونگی۔انہوں نے کہا کہ میرے شارٹ پلے یو ٹیوب پر بھی موجود ہیں ۔

پاکستان کی عد م شرکت کا خطرہ ٹل گیا

لاہور(نیوزایجنسیاں)ایشین چیمئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی عدم شرکت کا خطرہ ٹل گیا، اورپی ایچ ایف کی طرف سے مسقط میں ہوٹل بک کروا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ اومان کے دارالحکومت مسقط میں شیڈول ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا دروازہ کھل گیا ہے، مالی مشکلات کا شکار پی ایچ ایف نے ایشیائی ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے لئے مسقط میں ہوٹل بک کروادیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہوٹل بکنگ کی ڈیڈ لائن کے آخری روز مسقط میں ہوٹل کروانے کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن کو بھی قومی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی 18 رکنی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرے گی۔ قومی سکواڈ میں سینئر کے ساتھ جونیئر کھلاڑیوں کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سینئر نے میڈیا کو بتایا کہ ایشین ٹرافی کے لئے نہ صرف ہوٹل بک کروا لیا ہے بلکہ کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان بھی بدھ تک کر دیا جائے گا۔

فنکاروں کا گور نر ہاﺅس کو عوام کے لیے کھولنے پر خوشی کا اظہار

لاہور(شوبزڈیسک)شوبز فنکاروں نے گور نر ہاﺅس لاہور کو عوام کے لیے اوپن کر نے پر چوہدری محمدسرور کو ”عوامی گورنر ”کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں غر یب اور امیرکیلئے الگ الگ نہیں ایک ہی قانون ہی ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہوگا ۔ فلم سٹار میگھا ‘ ہنی شہزادی‘ نر ما ‘ صاحبہ اور رائمہ خان نے کہا کہ گور نرہاﺅس کو عوام کے لیے اوپن کر نے کا وزیر اعظم عمران خان اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا اقدام مثالی ہے اور حکومت کو چاہیے وہ سر کاری وسائل کو چند لوگوں کیلئے استعمال کر یں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔اور ملک بھی حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بن سکے ۔

ٹرینبگو تیسری بار کیر یبین لیگ کا چیمپئن بن گیا

برج ٹاﺅن (اے پی پی) کولن منرو کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے کیریبین پریمیئر لیگ 2018ءکا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں گیانا امیزن واریرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے 148 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں محض 2 وکٹوں پر پورا کیا، منرو نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، خاری پائری میچ اور منرو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کیریبین پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے فائنل میں گیانا امیزن واریرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 147 رنز بنائے، لیوک رونکی 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیسن محمد 24، شمرون ہٹمائر 15 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، خاری پائری نے 3 ڈیوائن براوو نے 2 علی خان، فواد احمد اور سنیل نارائن نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، کولن منرو نے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، برینڈن میک کولم 39 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے، گرین اور سیفرڈ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

بھارت کے خلاف تیاری کیساتھ میدان میں اترینگے

دبئی(نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ میں پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے،ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کے باوجود بھارتی ٹیم کیخلاف ٹیم ریلکس نہیں ہوگی۔بلے بازوں کو ذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کرناپڑیگا۔پہلے بیٹنگ کی صورت میں بڑاٹوٹل بورڈپرسجائیں گے تو باﺅلرز کےلئے بھارتی بلے بازوں کو قابوکرناآسان ہوگا۔ہانگ کانگ کیخلاف میچ میںکھیل کے آغاز میں گیند سوئنگ نہیں ہو رہی تھی اور یہ بات پریشانی کا باعث بنی،بھارت سے میچ میں اس پرخصوصی توجہ دیناہوگی۔وایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر04:30پرشروع ہوگا۔ میچ پر پاک بھارت سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گراﺅنڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کےلئے بیتابی سے انتظار کر رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹس میچ سے قبل فروخت ہوچکے ہیں۔دوسری جانب بھارت نے اپنی من مانی کے بل بوتے پر سپر 4 مرحلے میں پاکستان کے اپنے ساتھ میچ کے سوا دیگر میچز ابوظہبی میں طے کردیئے۔پوائنٹس پوزیشن کچھ بھی ہو، گرین شرٹس کو اسی وینیو پر کھیلنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروانے والے بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بطور میزبان انہیں میچز کے وینیوز کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔بی سی سی آئی نے سخت گرمی اورطویل سفرکوبھی اس کاجوازبنایاہے۔

دیبا کرن کا نوحہ ” تیروں کے مصلے پر “ سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(شوبزڈیسک)گلوکارہ دیبا کرن کا گایا نوحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔نوحہ کے بول ” تیروں کے مصلے پر وہ سجدہءشکرانہ“ہیں ۔اس نوحہ کی آفتاب احمد تابو سٹو ڈیو میں ٹیپو نے ریکارڈنگ کی ہے۔محرم الحرام میں سوزو سلام سے بھرپور اس کلام کو دیبا کرن نے انتہائی محنت سے گایا ہے جس کو سننے والے دادِ تحسین دیئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔اس حوالے سے دیبا کرن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر محرم الحرام میں سوزو سلام سے بھرپور کلام گا کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔