آئی فون ایکس آر میں آر کا کیا کمال؟

لاہور( ویب ڈیسک )پہلے آئی فون کو آج سے 11 سال پہلے 29 جون 2007 کو پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔جسے دنیا میں ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائسز کے حوالے سے انقلابی فون بھی قرار دیا جاتا ہے۔اور یہ فون پلوٹو کی جانب بھیجے جانے والے خلائی مشن نیو ہورائزنز سے بھی زیادہ طاقتور تھا۔اس وقت لوگ یہ سوچتے تھے کہ ایپل کے اس فون کے شروع میں آئی کا مطلب کیا ہے؟ جس کا جواب آئی فون متعارف کرانے والے اسٹیو جابز نے اس ڈیوائس کے سامنے آنے سے لگ بھگ 9 سے پہلے 1998 میں پہلی آئی پراڈکٹ یعنی آئی میک متعارف کرانے کے موقع پر دیتے ہوئے کہا تھا ‘ آئی میک میں آئی کا مطلب انٹرنیٹ ہے’۔مگر اس سال لوگ اپنا سر اس لیے کھجا رہے ہیں کہ آخر آئی فون ایکس آر (10r) میں آر کا مطلب کیا ہے۔جہاں تک آئی فون ایکس ایس کی بات ہے تو ایپل نے 2009 میں جب آئی فون تھری جی ایس متعارف کرایا گیا تھا تو کمپنی نے ایس کو اسپیڈ قرار دیا تھا، تاہم بعد میں آئی فون میں ایس ایسی ڈیوائسز کے لیے استعمال ہورہا تھا جو کہ سابقل ماڈل جیسے ڈیزائن کی ہوتی ہیں مگر ان کے اندر فیچرز کو اپ گریڈ کردیا جاتا ہے۔اسی طرح آئی فون فائیو سی میں سی درحقیقت کلر کے لیے استعمال کیا گیا، تاہم ایپل نے کبھی اس کی واضح تصدیق نہیں کی۔مگر اب آئی فون ایکس آر میں آر کس لفظ کے لیے استعمال کیا گیا ہے؟ تو لوگوں کے خیال میں یہ ریگولر، revolutionary یا ایسے ہی کسی لفظ پر ہوسکتا ہے۔مگر ایک تھیوری یہ ہے کہ ایپل کو خود معلوم نہیں کہ درحقیقت آر کس لفظ کے لیے اسٹینڈ کرتا ہے اور بس اسے ایسے ہی منتخب کرلیا گیا کیونکہ سننے اور دیکھنے میں اچھا لگتا ہے۔

بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹی کا کینسر کی مریضہ دلہن کیلئے شاندار اعلان

لاہور  (ویب ڈیسک )پاکستانی نو جوان نے اپنی نئی نویلی کینسر کی مریضہ دلہن کے علاج کے لیے سوشل میڈ یا پر لوگوں سے مدد مانگی تو زند ہ دل پاکستانی قوم نے اپنے بھائی کی پکار پر لبیک کہا اور اس کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا تاہم اب مزید فنڈ اکٹھا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹی پشمینہ ریاض نے ایسا شاندار قدم اٹھا لیا کہ تمام پاکستانی ان کے اس جذبے کو سلام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔تفصیل کے مطابق کچھ روز سے ایک پریشان شوہر کی ایک پوسٹ سوشل میڈ یا پر وائرل ہو رہی تھی جس میں اس نے بتا یا تھا کہ اس کی چند ماہ قبل شادی ہوئی جس کے بعد بیوی کو کینسر کے موذی مرض کی تشیخص ہوئی۔اس سلسلے میں جب شوہر نے شوکت خان ہسپتال سے علاج کے اخراجات معلوم کیے تو پتہ چلا کہ بیوی کے علاج کے لیے کم سے کم 40لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔عمار اشرف نامی شوہر نے بتا یا کہ شوکت خانم ہسپتال کی پالیسی کے مطابق 25سال سے کم عمر افراد کو رعائت نہیں ملتی اور اس کی بیوی کی عمر 25سال5مہینے ہے۔شوکت خان نے عمار اشرف کو مزید بتا یا کہ علاج کے دوران بیوی زینب مرتضیٰ کی 8مرتبہ کیمو تھراپی ہو گی جس کے بعد شفائ ہسپتال سے ’بورن میرو ٹرانسپلانٹ‘بھی ہو گا۔جس پر آنے والا خرچہ 45لاکھ ہے اس طرح علاج پر کل خرچہ 85لاکھ روپے ہو گا۔شوہر نے اپنی بیوی کے علاج کے لیے گھر میں موجو د سونے کے زیور بھی بیچ دئیے تاہم اس کے مکمل علاج کے لیے بہت بڑی رقم کی ضرورت تھی جس پر اس نے سوشل میڈ یا پر پاکستانیوں سے مدد مانگی تو انسانیت کا دکھ رکھنے والی پاکستانی عوام نے دل کھول کر چندہ دیا۔عمار اشرف نے بتا یا تھا کہ انہیں پاکستانی فراخدل عوام نے 25لاکھ سے زائد رقم عطیہ کی ہے اور ابھی بھی انہیں 49لاکھ28ہزار روپے کی ضرورت ہے۔بعدازاں پیپرا زی میگزین نے بتا یا کہ ملک ریاض کی بیٹی پشمین ریاض نے بھی فراخدلی کا ثبوت دیتے ہوئے نے زینب مرتضیٰ کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات کی ذمہ داری اٹھالی ہے لہذااب مزید فنڈز جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارت میں درندگی کی انتہا ،3 1سالہ بیٹی کے ‘ریپ’ کا الزام، باپ گرفتار

ممبئی( ویب ڈیسک )بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے گوتم بدھا نگر میں ایک شخص کو اپنی 13 سالہ بیٹی کے مبینہ ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے جانے والے شخص کی عمر 40 سال ہے اور ملزم کو اس کی اہلیہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جوڑے کی شادی انتہائی مشکل حالات میں ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان اکثر گھریلو معاملات میں جھگڑا رہتا تھا۔پولیس نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ ایک روز قبل مذکورہ شخص اپنی بیٹی کو اس وقت گھر سے باہر لے گیا تھا جب اس کی اہلیہ سو رہی تھی اور اس نے گھر سے کچھ فاصلے پر ایک سنسان مقام پر لڑکی کا ریپ کیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 376 اور پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت مقدمے کا اندارج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل جبکہ متاثرہ لڑکی کو علاج اور ٹیسٹ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔نومبر 2017 میں بھارتی ریاست اترپردیش میں خاندان کی رضامندی کے بغیر پسند کی شادی کرنے کے لیے گھر سے فرار ہونے والی لڑکی کو اپنے ہی خاندان کے افراد نے ’ریپ‘ کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔یہ افسوس ناک واقعہ ضلع مظفر نگر کے چھوٹے سے گاو¿ں ’دھنیدا‘ میں پیش آیا، تاہم اب ’ریپ‘ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور حیران کن بات یہ تھی کہ لڑکی کو ’ریپ‘ کا نشانہ بنانے والے افراد میں ان کا والد، بھائی اور 2 چچا شامل تھے۔

نندی پور ریفرنس راجہ پرویز اشرف اور بابر اعوان کی مختصرسماعت اور ضمانت منظور

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) احتساب عدالت نے نندی پور پاور پلانٹ ریفرنس میں نامزد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت میں آج نندی پور پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران ریفرنس میں نامزد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔بابر اعوان کیخلاف نندی پور منصوبے میں کرپشن کا ریفرنس دائر بعدازاں نندی پور پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت 2 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ‘مجھے خود بڑی حیرت ہے کہ اس کیس میں میرا نام کہاں سے آگیا؟ میرے خلاف بنائے گئے کیس کا سر پیر نظر نہیں آرہا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے جج رحمت حسین جعفری نے رپورٹ تیار کی ہے، رپورٹ پڑھ لیں تو اس کیس کے حقائق سمجھ آئیں گے’۔راجہ پرویز مشرف نے مزید کہا کہ ‘ہمارے وکلائ اس کیس کو لڑیں گے اور یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی اٹھائیں گے’۔نندی پور پاور پلانٹ ریفرنس واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں ماہ 4 ستمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کے خلاف نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر پر بطور سابق وزیر قانون و انصاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا تھا۔نیب کی جانب سے کرپشن کا ریفرنس دائر ہونے پر بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔اس ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی بطور سابق وزیر پانی و بجلی، بابر اعوان کے ساتھ نامزد کیا گیا۔اس کے علاوہ جن افراد کو اس ریفرنس میں نامزد کیا گیا، ان میں سابق سیکریٹری قانون مسعود چشتی، جسٹس (ر) ریاض بطور سیکریٹری قانون، سابق سینئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ریاض، سابق سیکریٹری پانی بجلی شاہد رفیق اور سابق ریسرچ کنسلٹنٹ شمائلہ محمود شامل ہیں۔نندی پور ریفرنس: احتساب عدالت نے بابر اعوان کو طلب کر لیا نیب کے مطابق 2011 میں سپریم کورٹ کے حکم پر رحمت حسین جعفری کی سربراہی میں نندی پور کمیشن قائم کیا گیا تھا، جسے منصوبے کی تاخیر کی وجوہات جاننےکی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

پراسرار سوئیوں والی سٹرابری6ریاستوں تک پھیل گئی

آسٹریلیا (ویب ڈیسک )آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے سوئیاں نکلنے کے واقعات 6 ریاستوں تک پھیلنے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے سوئیاں نکلنے کا معاملہ سامنے آیا تھا اور سوئی والی اسٹابیری کھانے والے ایک شخص کو اسپتال بھی منتقل کیا جا چکا ہے۔آسٹریلوی وزیر صحت نے واقعے کو خطرناک جرم قرار دیتے ہوئے اسے عوام پر حملہ قرار دیا ہے۔حکومت کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسٹرابیریز کھانے سے پہلے اسے کاٹ کر چیک ضرور کر لیں جب کہ اسٹرابیریز فروخت کرنے والی 6 آسٹریلوی کمپنیوں کے پھلوں میں سوئیاں نکلنے کے واقعات کے بعد نیوزی لینڈ نے فوری طور پر آسٹریلوی اسٹابیریز کی فروخت روک دی ہے۔آسٹریلیا کے وزیر صحت نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی فوڈ اتھارٹیز کے حکام کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا میں اسٹرابیری سے سوئی نکلنے کا واقعہ سب سے پہلے کوئنز لینڈ میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اس قسم کے کیسز نیو ساو¿تھ ویلز، وکٹوریہ، دی آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری، ساو¿تھ آسٹریلیا اور تسمانیہ کے علاقوں میں بھی رپورٹ ہوئے۔کوئنز لینڈ کی حکومت نے اس معاملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر ایک لاکھ آسٹریلوی ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔کوئنز لینڈ کی حکومتی سربراہ کا کہنا ہے کہ کیسے کوئی بھی شخص کسی کی جان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں آسٹریلیا میں آلودہ تربوز کھانے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کرکٹ کے جواری بگ باس کے نئے ہیرو

ممبئی (ویب ڈیسک )اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سابق بھارتی کرکٹر سری سانت کی ’بگ باس‘ کے 12 ویں سیزن میں انٹری ہوئی ہے۔لمان خان کے مشہور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کو متنازع شو ہی سمجھا جاتا ہے جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوتی ہیں۔رواں سال سلمان خان کے شو ’بگ باس‘ کا 12 واں سیزن شروع ہوگیا ہے جس میں کئی متنازع شخصیات شریک ہورہی ہیں۔بگ باس کے موجودہ سیزن میں کئی اداکاروں اور سوشل میڈیا سے شہرت پانی والی شخصیات کے ساتھ ساتھ متنازع کرکٹر نے بھی انٹری دی ہے۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اسپاٹ فکسنگ کے باعث تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے بھارتی فاسٹ بولر سری سانت بھی بگ باس سیزن 12 کا حصہ ہیں۔کئی سالوں سے سری سانت کی ’بگ باس‘ ہاو¿س میں انٹری کی سب سے زیادہ خبریں شہ سرخیوں میں رہی ہیں تاہم ان کی انٹری 12 ویں سیزن میں ہوئی ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے ’بگ باس‘ ہاو¿س میں انٹری کے لیے گنجا نہ ہونے انوکھی شرط عائد کی تھی جو کہ منظور کرلی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سری سانت کی اہلیہ نے شوہر کی بگ باس میں شامل ہونے کے لیے صرف یہ ایک ہی شرط رکھی تھی جس کا اظہار ان کی اہلیہ نے شو کی افتتاحی قسط میں بھی کیا۔سلمان خان کے شو ’بگ باس‘ کے سیزن 12 میں اسلام قبول کرنے والی اداکارہ دپیکا ککڑ ابراہیم، اداکارہ سرشتے روڈی، کرن ویر بوہرا اور کپل شرما کے ساتھ شو کی میزبانی کرنے والی نیہا پینڈسی شامل ہیں۔

22سال کی دڑار کے بعد جوہی اور رشی پھر سے ساتھ

ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ معروف اداکار رشی کپور اور اداکارہ جوہی چاولا دو دہائیوں بعد پھر سے ایک ساتھ فلم کرنے کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں۔یہ دونوں آخری بار 1996 کی فلم ’دراڑ‘ میں ساتھ کام کرتے نظر آئے تھے، جبکہ اب ایک فیملی کامیڈی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق اس فلم کی پروڈکشن سونی پکچرز انٹرنیشنل کے بینر تلے کی جائے گی جبکہ ہدایات کاری کا ذمہ نئے ہدایت کار ہتیش بھاٹیا کے سر ہے۔اس کامیڈی فلم میں رشی اور جوہی کے کردار کے حوالے سے تو اب تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی، البتہ یہ دونوں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے بےحد پرجوش ہیں۔جوہی چاولا نے خود بھی ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم کی ٹیم کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس پروجیکٹ کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ان دونوں فلموں میں 102 ناٹ آو¿ٹ باکس آفس پر کامیاب ہوئی جبکہ ملک زیادہ اچھا بزنس کرنے میں ناکام ہوئی۔تاہم ان دونوں ہی فلموں کو تجزیہ کاروں کا اچھا ردعمل موصول ہوا۔دوسری جانب جوہی چاولا کی آخری فلم ’چاک اینڈ ڈسٹر‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔

وزیراعظم ہاﺅس کی 102 میں سے 61 گاڑیاں نیلام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہاو¿س میں گاڑیوں کی بولی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے دوران 102 میں سے 61 گاڑیاں نیلام کردی گئیں۔ ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاو¿س میجر آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جن گاڑیوں کی بولی نہیں لگی، ایف بی آر ان کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نیلامی کے لیے پیش کی گئی 102 گاڑیوں کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد تھی۔ میجر آصف کے مطابق 61 گاڑیوں کی نیلامی سے تقریبا 20 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امید تھی بم پروف گاڑی کی بولی 16 کروڑ سے اوپر جائے گی، دو بم پروف گاڑیوں میں سے کوئی نیلام نہیں ہوئی۔ ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاو¿س کا مزید کہنا تھا کہ27 لگژری اور بلٹ پروف گاڑیوں میں سے 7 کی نیلامی ہوئی۔ مجموعی طور پر وزیراعظم ہاو¿س کے لیے کابینہ ڈویژن کے پاس 200 سے زائد گاڑیاں ہیں، جن میں سے 102 گاڑیاں پہلے مرحلے میں اور باقی آئندہ نیلام کی جائیں گی۔ نیلام کی جانے والی کئی گاڑیاں وزیراعظم کے پروٹوکول جبکہ کئی غیر ملکی مہمانوں کے پروٹوکول کی ہیں۔ اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ‘عوام دیکھ رہے ہیں کہ ان کے ٹیکس کی رقم کہاں خرچ ہوتی رہی، اب یہ پیسہ واپس خزانہ میں جمع کرائیں گے’۔ واضح رہے کہ نیلامی کے لیے پیش کی گئی گاڑیوں میں سے 72 گاڑیاں 10 سال سے بھی پرانے ماڈل کی ہیں، ایک جیپ 32 سال پرانی ہے جبکہ کئی تو بالکل کھٹارا ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ مارکیٹ کی 5 کروڑ کی گاڑی 6 کروڑ میں بیچیں گے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ 31 اگست کو وزیراعظم ہاو¿س کی اضافی گاڑیاں فوری نیلام کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بھی وزرائے اعظم کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

ٹڈ اپ سکینڈل کا مرکزی کردار فرحان جونیجو لندن میں اہلیہ سمیت گرفتار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کے الزام میں برطانیہ میں کارروائی، پاکستانی سیاسی شخصیت کو گرفتار کرلیا گیا، پوچھ گچھ کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا، ملزم فرمان جونیجو ٹڈاپ سکینڈل کا مرکزی کردار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی پولیس نے کراچی سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ پاکستانی سیاستدان کو منی لانڈرنگ کے الزام میں اس کی 30 سالہ اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا، دونوں میاں بیوی کے تحقیقات کی گئی اور بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ سیاسی شخصیت سے اس کی 8ملین پاﺅنڈ مالیت کی جائیداد بارے پوچھ گچھ کی گئی۔ پاکستانی جوڑے پر پاکستان سے کرپشن کی رقم برطانیہ بھجوانے کا الزام ہے۔ برطانوی ادارے پہلے دو ماہ سے اس کیس پر کام کر رہے تھے۔ پاکستانی سیاستدان کے پاس اپنی جائیداد کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان آج ہی منی لانڈرنگ اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے۔

منی بجٹ: 5ہزار اشیاءپر ڈیوٹی بڑھانے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے منی بجٹ میں 5ہزار اشیاءپر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے ، مختلف اشیاءپر کسٹم ڈیوٹی 2سے3 فیصد بڑھنے کا امکان ہے، کسٹم ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 23فیصد کرنے اور 3کے بجائے 2سال پرانی کاردرآمد کئے جانے کی تجویز ہے، پرتعش اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے، سگریٹ پر ٹیکسز میں اضافے پر غور کیا جارہاہے ، قومی اسمبلی میں منی بجٹ آج پیش کیا جائیگا۔