تازہ تر ین

بھارت کے خلاف تیاری کیساتھ میدان میں اترینگے

دبئی(نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ میں پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے،ویرات کوہلی کی عدم موجودگی کے باوجود بھارتی ٹیم کیخلاف ٹیم ریلکس نہیں ہوگی۔بلے بازوں کو ذمہ دارانہ کھیل کامظاہرہ کرناپڑیگا۔پہلے بیٹنگ کی صورت میں بڑاٹوٹل بورڈپرسجائیں گے تو باﺅلرز کےلئے بھارتی بلے بازوں کو قابوکرناآسان ہوگا۔ہانگ کانگ کیخلاف میچ میںکھیل کے آغاز میں گیند سوئنگ نہیں ہو رہی تھی اور یہ بات پریشانی کا باعث بنی،بھارت سے میچ میں اس پرخصوصی توجہ دیناہوگی۔وایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر04:30پرشروع ہوگا۔ میچ پر پاک بھارت سمیت پوری دنیا کے شائقین کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد یا تو گراﺅنڈ میں جاکر یا پھر ٹی وی پر دونوں روایتی حریفوں کے مابین ہونے والے میچ کو دیکھنے کےلئے بیتابی سے انتظار کر رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹس میچ سے قبل فروخت ہوچکے ہیں۔دوسری جانب بھارت نے اپنی من مانی کے بل بوتے پر سپر 4 مرحلے میں پاکستان کے اپنے ساتھ میچ کے سوا دیگر میچز ابوظہبی میں طے کردیئے۔پوائنٹس پوزیشن کچھ بھی ہو، گرین شرٹس کو اسی وینیو پر کھیلنا پڑے گا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروانے والے بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بطور میزبان انہیں میچز کے وینیوز کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔بی سی سی آئی نے سخت گرمی اورطویل سفرکوبھی اس کاجوازبنایاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv