وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیرقانونی رہائشی غیرملکیوں کا ڈیٹا پہلے سے موجود ہے، آئی جی اسلام آباد غیرقانونی رہائش پذیر افراد کے خلاف کمر کس لیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ جن غیرملکیوں کے پاس کارڈ موجود ہیں، ان کےلئےتین ماہ کی توسیع ہے، تین ماہ کے بعد ان کو بھی جانا پڑے گا۔
انھوں نے کہا کہ چائنیز کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہمیں بہت زیادہ ہیں، اس حوالے سے چائینز کے ساتھ مل کر بہتر لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس کے اجراء پر سپریم کورٹ کے احکامات پر پابندی عائد ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے، امیگریشن پاسپورٹ اور پولیس کو ری ویمپ کریں گے، ٹویٹر سے متعلق کچھ مزید وقت درکار ہے۔
انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے میں ایک عہد رکھوں اور وہ پی سی بی کا ہو، میں وزیراعظم بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔