Tag Archives: usama

اسامہ بن لاد ن کی بیٹی صرف 12سال کی تھی تو شادی کیوں کر دی گئی،باقی بیٹیوں نے اپنے شوہرو ں کا انتخاب کیسے لیا

ریاض(ویب ڈیسک )کالعدمتنظیم  القاعدہ کے بانی اور سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کی دوسری نسل میں اکثریت کو عربی زبان سے زیادہ اردو اور پشتو زبانیں بولنے پر عبور حاصل ہے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسامہ نے اپنے بیٹے محمد کی شادی القاعدہ کے مصری شدت پسند رہ نما ابو حفص المصری کی بیٹی سے کی جبکہ اسامہ کے بیٹے سعد نے شادی کے لیے اپنے والد کے ایک سوڈانی ساتھی کی بیٹی کا انتخاب کیا۔ حمزہ بن لادن نے ابو محمد المصری کی بیٹی سے شادی کی جبکہ عثمان بن لادن نے تنظیم کے ر ہنما سیف العدل کی بیٹی صفیہ کو اپنی دوسری بیوی بنانے کا فیصلہ کیا۔جہاں تک اسامہ کی بیٹیوں کا تعلق ہے تو ایسا لگتا ہے کہ اسامہ نے خلیج کے عرف کا خیال رکھتے ہوئے کوشش کی کہ دامادوں کا انتخاب سعودی یا خلیجی مردوں میں سے ہی کیا جائے۔ قندھار میں قیام کے دوران 1999 میں اسامہ نے اپنی 12 سالہ بیٹی فاطمہ کی شادی سلیمان ابو غیث الکویتی سے کی۔ اسی طرح اپنی ایک دوسری 11 سالہ بیٹی خدیجہ کی شادی مدینہ منورہ سے تعلق رکھنے والے عبداللہ الحلبی سے کی۔ البتہ متعلقہ دستاویزات سے اسامہ کی بیٹیوں مریم، سمیہ اور ایمان کی شادیوں کے بارے میں معلومات نہیں ملتی ہیں۔ایبٹ آباد دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسامہ کا بیٹا خالد اپنے باپ کے ایک مقرب رہ نما ابو عبد الرحمن کی بیٹی سے شادی کا خواہش مند تھا تاہم سکیورٹی وجوہات کے سبب اس پر عمل نہیں ہو سکا اور 2011 میں ایبٹ آباد آپریشن میں جاں بحق ہو گیا۔

”اسامہ “نام رکھنے پر پابندی

لاس اینجلس (نیااخبار رپورٹ) دنیا میں ایسے پچاس ناموں کو بچوں کیلئے ممنوعہ قرار دیا گیا ہے جو بچوں کیلئے کسی طور مناسب نہیں۔ والدین کیلئے اپنے بچوں کا نام رکھنا شاید دنیا کا سب سے مشکل ترین کام ہوتا ہے۔ ہر والدین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچوں کا نام دوسرے بچوں سے مختلف اور اچھا ہو‘ تاہم اکثر اس خواہش میں والدین اپنے بچوں کے عجیب و غریب نام رکھ دیتے ہیں‘ جو ان کیلئے پریشانی یا شرمندگی کا باعث بنتے ہیں‘ جبکہ کچھ نام تو ایسے ہوتے ہیں جو ان کیلئے مصیبت ہی کھڑی کر دیتے ہیں۔ کچھ والدین کو لگتا ہے کہ آئی میک جیسا نام ان کے بچے کیلئے بہترین ہو گا تو کسی کو اس سے بھی عجیب نام اپنے بچوں کیلئے سب سے بہترین لگتا ہے‘ تاہم ایسے ہی کچھ نام بہت سے کیسز میں بچوں کیلئے استعمال اور رکھنے پر حکومتی سطح پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ایڈولف ہٹلر نام نیوزی لینڈ‘ جرمنی‘ ملائیشیا اور میکسیکو میں ممنوعہ ہے۔

”اسامہ زندہ ہے “اہم ترین شخصیت کے انکشافات نے بھونچال پیدا کر دیا

ماسکو(این این آئی)امریکا کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے منحرف رکن ایڈورڈ اسنوڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن زندہ اور خیریت سے جزیرہ بہاماس میں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ایک انٹرویو میں ایڈورڈ اسنوڈ ن نے متنازع دعوے میں کہا کہ ان کو حاصل ہونے والی کچھ خفیہ معلومات کے مطابق اسامہ بن لادن اب بھی زندہ ہے۔روس میں پناہ لینے والے اسنوڈن نے اسامہ کے متعلق دعویٰ ایک روسی اخبار سے انٹرویو میں کیا۔اسنوڈن نے کہا کہ اسامہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ سی آئی اے کی جانب سے باقاعدہ ادائیگیوں کی وجہ سے وہاں شاندار اور پر تعیش زندگی گزار رہا ہے۔اسنوڈن نے کہا کہ سی آئی اے نے القاعدہ کے سابق رہنما کی جعلی موت کا شور مچایا جبکہ وہ دراصل بہاماس کے ایک نامعلوم مقام پر اپنے خاندان کے ساتھ منتقل ہوا تھا۔