Tag Archives: shah mehmood qureshi

افغانستان کو سی پیک سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر خارجہ

کابل(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کو سی پیک سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔کابل میں پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکرات کے بعد میڈیا بریفنگ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں داعش سمیت دوسرے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے، ہم مل کر کر ہی دہشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں، سی پیک جیسے مواقع کئی دہائیوں میں ایک بار ملتے ہیں، پاکستان اس سے فائدہ اٹھا رہا ہے افغانستان کو اٹھانا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں یہاں علاقائی روابط بڑھانے آیا ہوں ، ہمیں باہمی تجارت کو بڑھانا ہوگا، افغانستان میں حالات میں بہتری سے سب سے زیادہ پاکستان کو فائدہ ہوگا، پاکستان مختلف افغان گروپوں کو قریب لانے میں تعاون کرے گا، حتمی فیصلہ افغانستان نے کرنا ہے کہ وہ کس طرح امن چاہتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو قریب لانے میں چین کے کردار کو سراہتے ہیں، بہت اچھے مذاکرات ہوئے ہم مستقبل کی راہ ہموار کر رہے ہیں، میں یہاں عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنے اور اعتماد میں کمی کے خاتمے کے لئے آیا ہوں۔

ممتازبھٹو نے پاکستان کی مقبول پارٹی میں شمولیت اختیارکر لی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی کے سربراہ سردار ممتاز بھٹو نے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی پی ٹی آئی میںضم کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے ر وز وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی ہوٹل میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سردار ممتاز بھٹو نے پریس کانفرنس کی اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی پی ٹی آئی میں ضم کرنے پر ممتاز بھٹو کے شکر گزار ہیں کیونکہ ماضی میں سندھ پر توجہ نہیں دی گئی ۔ جس کی سندھ کے عوام کو سخت ضرورت تھی لیکن اب تحریک انصاف نے سندھ کی حالت بدلنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور اب پی ٹی آئی کا سندھ میں بھرپور استقبال بھی کیا جا رہا ہے سندھ کے دیہی علاقوں میں پی ٹی آئی کے لئے جنون ہے ۔ سردار ممتاز بھٹو اور ان کے ساتھی بھی تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور ہم ان کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر ان کا استقبال کرتے ہیں اور انہیں یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم سب مل کر سندھ کی عوام کی بہتری کے لئے کام کریں گے ۔ شاہ ممحمود قریشی نے کہا کہ سندھی عوام ہماری توقعات سے بڑھ کر ریسپانس دے رہی ہے دادو میں ہم نے ریکارڈ جلسہ کیا ۔ حیدر آباد کا جلسہ بھی تحریک انصاف کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے جلد ہی ہم کراچی میں بھی رابطہ مہم چلائیں گے ۔ شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف سندھ کے اندر نومبر میں ایک اور بریک تھرو دے گی کیونکہ ہمارے اور بھی بہت قد آور شخصیات کے ساتھ رابطے ہیں اور اس کے علاوہ ممتاز بھٹو کے جذبات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے یہ ایک بہت اہم پیشرفت ہے اس اہم پیشرفت سے اندازہ ہو رہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پیغام تیزی سے سندھ میں پھیل رہا ہے اس موقع پر ممتاز بھٹو نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ ماضی کے تلخ تجربے کے بعد بڑا سوچ سمجھ کر کیا ہے اس وقت سندھ میں ایک بہت بڑی خلاءپیدا ہو چکی ہے پہلے سندھ میں ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی صاحبزادی بے نظیر بھٹو ان خلاﺅں کو پر کر لیتی تھیں کیونکہ وہ لوگ سیاست سے بڑھ چڑھ کر لوگوں کے ساتھ عشق اور محبت کرتے تھے لیکن اب حالات بلکل تبدیل ہو چکے ہیں ۔

آخر کار وہی ہو گیا ،شاہ محمود قریشی کی چھٹی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کی دوڑ سے باہر، عمران خان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی صورت میں عہدہ سنبھالیں گے، جہانگیر ترین کے زیر قیادت تشویش میں مبتلادھڑے کو یقین دہانی کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر پارٹی واضح طور پر دھڑے بندی کا شکار ہو کر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی جس میں جہانگیر ترین کی زیر قیادت ممبران قومی اسمبلی کی ایک بڑی تعداد نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے بعد شاہ محمود قریشی کی بطور اپوزیشن   لیڈر عہدہ سنبھالنے کی بھرپور مخالفت کر دی تھی ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ عمرا ن خان کو اپوزیشن لیڈر بنا یا جائےگا اور اس حوالے سے اقدامات کئیے جا ئیں ۔لیکن بعد میں شاہ محمود قریشی کا نام بطور اپوزیشن لیڈر سنائی دیا جانے لگا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے اپنے تحفظات کا اعلان کر دیا تھا اور جہانگیر ترین کی زیر قیادت ایک بڑا دھڑا سامنے آگیا تھا جس پر پاکستان تحریک انصاف واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔ پارٹی میں پھوٹ پڑنے اور دھڑنے بندی پر عمران خان تشویش میں مبتلا تھے اور اب آخرکار جہانگیر ترین کی زیر قیادت ممبران قومی اسمبلی کے دھڑے کو ان کے تحفظات دور کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی صورت میں شاہ محمود قریشی نہیں بلکہ عمران خان ہی اپوزیشن لیـڈر کا عہدہ سنبھالیں گے۔