تازہ تر ین

ممتازبھٹو نے پاکستان کی مقبول پارٹی میں شمولیت اختیارکر لی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی کے سربراہ سردار ممتاز بھٹو نے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی پی ٹی آئی میںضم کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے ر وز وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی ہوٹل میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سردار ممتاز بھٹو نے پریس کانفرنس کی اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی پی ٹی آئی میں ضم کرنے پر ممتاز بھٹو کے شکر گزار ہیں کیونکہ ماضی میں سندھ پر توجہ نہیں دی گئی ۔ جس کی سندھ کے عوام کو سخت ضرورت تھی لیکن اب تحریک انصاف نے سندھ کی حالت بدلنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور اب پی ٹی آئی کا سندھ میں بھرپور استقبال بھی کیا جا رہا ہے سندھ کے دیہی علاقوں میں پی ٹی آئی کے لئے جنون ہے ۔ سردار ممتاز بھٹو اور ان کے ساتھی بھی تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور ہم ان کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر ان کا استقبال کرتے ہیں اور انہیں یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم سب مل کر سندھ کی عوام کی بہتری کے لئے کام کریں گے ۔ شاہ ممحمود قریشی نے کہا کہ سندھی عوام ہماری توقعات سے بڑھ کر ریسپانس دے رہی ہے دادو میں ہم نے ریکارڈ جلسہ کیا ۔ حیدر آباد کا جلسہ بھی تحریک انصاف کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے جلد ہی ہم کراچی میں بھی رابطہ مہم چلائیں گے ۔ شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف سندھ کے اندر نومبر میں ایک اور بریک تھرو دے گی کیونکہ ہمارے اور بھی بہت قد آور شخصیات کے ساتھ رابطے ہیں اور اس کے علاوہ ممتاز بھٹو کے جذبات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے یہ ایک بہت اہم پیشرفت ہے اس اہم پیشرفت سے اندازہ ہو رہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پیغام تیزی سے سندھ میں پھیل رہا ہے اس موقع پر ممتاز بھٹو نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ ماضی کے تلخ تجربے کے بعد بڑا سوچ سمجھ کر کیا ہے اس وقت سندھ میں ایک بہت بڑی خلاءپیدا ہو چکی ہے پہلے سندھ میں ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی صاحبزادی بے نظیر بھٹو ان خلاﺅں کو پر کر لیتی تھیں کیونکہ وہ لوگ سیاست سے بڑھ چڑھ کر لوگوں کے ساتھ عشق اور محبت کرتے تھے لیکن اب حالات بلکل تبدیل ہو چکے ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv