Tag Archives: Nawaz Sharif

لندن :نواز شریف قانون کی گرفت میں آگئے

لندن (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں لند ن میں مقیم ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ نوازشریف کی طبیعت بھی خراب ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں بھی آرام کا مشورہ دیا تاہم اپنے ہی فلیٹس کے باہر غلط گاڑی پارک کرنے پر برطانوی پولیس نے بھی نوازشریف پر جرمانہ کردیا اور جرمانے کی ادائیگی کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دی۔ مقامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق زیرمقدمہ مے فیئراپارٹمنٹس کے باہر غلط گاڑی کھڑی دیکھ کرمتعلقہ اہلکار موقع پر پہنچ گئے، یہ مرسڈیز گاڑی شریف فیملی کی ملکیت اور نوازشریف کے زیراستعمال ہے، پولیس نے 65پاﺅنڈ پارکنگ جرمانہ کردیاجس کا ٹکٹ وائپر میں چھوڑا گیا، یہ جرمانہ اگر 14دن میں جمع نہ کرایاگیاتومزید 14دنوں کیلئے یہ رقم بڑھ کر 130پاﺅنڈ ہوجائے گی۔ یادرہے کہ پاناما لیکس میں نام آنے کے بعد مئے فیئراپارٹمنٹس کا مقدمہ بھی پاکستان میں زیرسماعت ہے۔

کلثوم کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف بارے تشویشناک خبر

لندن (خصوصی رپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کی بیماری، سیاسی دبا اور آرام نہ کرنے کے سبب علیل ہوگئے۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں، ہر دو گھنٹے پر ان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول چیک کیا جاتا ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا۔ عارضی طور پر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں، ذاتی معالج ساتھ ہے، کچھ دنوں سے سینے میں تکلیف کی شکایت بھی تھی۔ ادھر بیگم کلثوم کے گلے کے کینسر کا علاج کیموتھراپی سے ہورہا ہے لیکن اس کے ساتھ روحانی علاج بھی ہورہا ہے۔ برمنگھم میں روحانی سکالر پیر عثمان غنی انکا روحانی علاج کررہے ہیں۔ انہوں نے نمائندہ نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم ماں کی طرح ہیں، انکا قرآنی آیات سے بھی علاج جاری ہے۔ اب وہ پہلے سے کافی بہتر ہیں، انشااللہ بہت جلد مکمل ٹھیک ہوجائیں گی۔ بیگم کلثوم نواز کے گلے کے کینسر کے علاج کیلئے 16 تا 18 ہفتے درکار ہیں۔ ان کی کیموتھراپی کے دو سیشن مکمل ہوچکے ہیں لیکن مزید کئی سیشن باقی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلئے نواز شریف گاہے بگاہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو لندن بلاتے رہیں گے۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ¾سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے آئین کا اٹوٹ حصہ بن چکا ہے ¾ معاملے کو سیاسی الائشوں سے پاک رہنے دیا جائے ¾انتخابی بل میں غلطی ¾ کوتاہی یا لغزش کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے معاملے پر تمام پارلیمانی جماعتوں کا شکر گزار ہوں ¾ ختم نبوت کے معاملے پرمنفی اظہارخیال (ن )لیگ کے نظریے ¾پالیسی سے تعلق نہیں رکھتا ۔ ایک بیان میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اس امر کا دو ٹوک اور غیر مبہم اعلان ضروری خیال کرتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور مسلمہ اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام اقلیتوں کو جان و مال سمیت ہر نوع کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔ اس حوالے سے کسی طرح کا منفی اظہار خیال مسلم لیگ (ن )کے نظرئیے اور پالیسی سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ نواز شریف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے عوام نے تین بار ملک کا وزیراعظم چنا ¾تینوں بار میں نے ذاتی طور پر اور مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے زبان ، رنگ ، نسل ، مذہب ، عقیدے یا کسی بھی دوسری تمیز و تفریق کے بغیر پاکستان کے عوام کی خدمت کی اور اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جماعت ھونے کا اعزاز حاصل ہے۔ بابائے قوم نے پاکستان کے تمام طبقوں خصوصا اقلیتوں کو جس کامل مذہبی اور سماجی آزادی کی ضمانت دی تھی، اسے یقینی بنانا اب ایک آئینی تقاضا ہے جس سے انحراف کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ نواز شریف نے کہا کہ میں اس امر کا واضح اظہار بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ محسن انسانیت حضرت محمد کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر متزلزل ایمان جزو اسلام ہے ¾ یہ ہمارے آئین کا اٹوٹ حصہ بھی بن چکا ہے۔ یہ معاملہ اب ہمیشہ کےلئے طے ہو چکا ہے۔ بہتر ہو گا کہ اس کی حساسیت کو مد نظر رکھا جائے اور سیاسی آلا ئشوں سے بھی پاک رہنے دیا جائے۔ اس حوالے سے انتخابی بل میں ہونے والی غلطی ، کوتاہی یا لغزش کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے جس کے لئے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کا شکر گزار ہوں۔

نواز شریف نے قوم سے دُعاﺅں کی اپیل کر دی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی کیموتھراپی ہوئی ہے، قوم ان کی صحت یابی کیلئے دعاکرے۔ میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی پہلے دن کی کیمو تھراپی ہوئی ہے، وہ ابھی اسپتال میں ہی ہیں۔ انہوں نے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں اللہ تعالی انہیں اور سب بیماروں کو شفا دیں۔

کل کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا نیا باب رقم کرنے کو تیار

اسلام آباد:26ستمبر ملکی سیاست میں اہمیت کر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 26ستمبر کو شریف فیملی کی نیب عدالت میں طلبی ہے اور پیش نہ ہونے کی صورت میں سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں۔26ستمبر کو ہی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اقامہ کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بنچ میں زیر سماعت آئے گا اور اسی تاریخ کو تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نےچیئرمین نیب کی تقرری سے قبل اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے کیلئے اجلاس بلا رکھا

اِن ہاﺅس تبدیلی ….لندن پلان بے نقاب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انتخابی اصلاحات کے بل کے تحت قومی اسمبلی امیدوار کیلئے اخراجات کی حد 40لاکھ،صوبائی کیلئے 20 لاکھ اور سینیٹ کیلئے 15 لاکھ ہو گی، نئے قانون کے مطابق کاغذات نامزدگی کو سادہ بنایا گیا ، انتخابی تنازعات نمٹانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی، نگران حکومت روزانہ کے امور سر انجام دے گی اور غیر متنازعہ معاملات تک محدود رہے گی، نگران حکومت بڑی پالیسیوں سے متعلق فیصلہ نہیں کر سکے گی۔

کراچی(خصوصی رپورٹ) اب نواز شریف کی سیاست کا ہیڈ کوارٹر لندن بنے گا۔ اس حوالے سے پہلی بڑی فیصلہ ساز میٹنگ آج ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے بانی متحد، بے نظیر اور مشرف بھی لندن کو مرکز بنا چکے ہیں۔ لندن میں نوا زشریف آئندہ کی سیاسی حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک جاتے ہوئے لندن میں رکے تھے اور نواز شریف سے ہدایات حاصل کی تھیں اب واپسی پر بھی آج لندن میں رکیں گے اور نواز شریف اور پارٹی کے دیگر لوگوں کے ساتھ ان کے طویل مذاکرات ہوں گے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دوسری بار آج شہباز شریف بھی لندن پہنچ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج اور کل مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے ہونگے۔ لگتا ہے نواز شریف لندن سے پاکستان کی سیاست میں بہت بڑا کردار ادا کریں گے۔ ان کے آئندہ چند روز یا ہفتوں میں پاکستان واپسی کا امکان نہیں کیونکہ ان کی اہلیہ شدید علیل ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ نواز شریف نیب کیسز کا بائیکاٹ کرچکے ہیں اور واضح آثار ہیں کہ نواز شریف لندن سے سیاست کریں گے۔ لندن میں نواز شریف کے پاکستان واپسی کے بارے میں مشاورت کی ہے۔ ان کولندن سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور لندن ایک بار پھر پاکستان کی سیاست کا مرکز بن رہا ہے۔ایک بڑا سیاسی سرپرائز سامنے آیا ہے، مسلم لیگ ن نے ایک سیاسی چھکا مارا ہے۔28 جولائی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگ کے لیے این اے 120 کا الیکشن جیتنے کے بعد یہ ایک بڑا خوشگوار دن ہے۔ سینٹ نے الیکشن بل 207ءکی منظوری دیدی جس کے بعد نواز شریف کی نااہلی کی مدت کا پانچ سال کے لیے تعین ہوگیا ہے۔ وہ دوبارہ مسلم لیگ ن کے صدربن سکتے ہیں۔ گویا پاکستان کی پارلیمنٹ سے قانون منظور ہوگیا ہے جس کے تحت نواز شریف ن لیگ کے صدر رہیں گے۔ علاوہ ازیں ان کا نااہلی کی مدت جس پر آئین خاموش تھا مسلم لیگ کے ذمہ داروں کے مطابق فی الحال پانچ سال کی گئی ہے اور اس کو مزید کم کیا جائے گا۔ یہ بڑی اہم سیاسی پیش رفت ہے۔ یہ بل سینٹ نے منظور کیا جہاں پر مسلم لیگ ن کی اکثریت نہیں تھی۔ سینٹ سے منظوری کے بعد الیکشن بل 2017ءدوبارہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جہاں اس کی اسی شکل میں منظوری دی جائے گی اور یہ نیا قانون بن جائے گا۔ گویا نواز شریف جن کے بارے میں خیال تھا کہ وہ سیاست سے مکمل طور پر آﺅٹ ہو گئے ہیں اس صورتحال میں تبدیلی آ گئی ہے، قومی سیاست میں نواز شریف کا کردار رہے گا۔ ن لیگ کی صدارت بھی ان کے پاس رہے گی۔ اس حوالے سے نواز شریف کے انتہائی بااعتماد سیاسی رفیق وفاقی زویر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ پارٹی کی خواہش ہے نواز شریف (ن) لیگ کے سربراہ رہیں، نواز شریف کے لیے وزیراعظم بننا کوئی مسئلہ نہیں۔ سعد رفیق نے کہا یہ ترمیم صرف نواز شریف کے لیے مفید نہیں بلکہ آنے والے دنوں میں عمران خان اور ممکنہ طور پر آصف زرداری کے بھی کام آئے گی۔ پی ٹی آئی اور اعتزاز احسن نے آخری لمحے میں کھیل خراب کرنے کیلئے کردار ادا کیا، مگر قومی اسمبلی اور سینٹ کی کمیٹی میں دونوں جماعتوں نے اعتراض نہیں کیا۔ ان کو نجانے کہاں سے اچانک خواب آیا اور انہوں نے اعتراض کردیا ۔ نواز شریف کی نااہلی کی مدت میں مزید کمی کے بارے میں سعد رفیق کا کہنا تھا اگر منظوری کے لیے ووٹ ہوئے تو پانچ سالہ مدت میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ وہ آئندہ وزیراعظم بنیں یا نہ بنیں پارٹی کی پہلی خواہش ہے کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت کریں۔ سینئر تجزیہ کاروں کے مطابق جو ترمیم منظور ہوئی ہے اس کے تحت پاکستان کا کوئی بھی شہری پارٹی سربراہ بن سکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے 7 سنیٹرز اجلاس میں موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون پریشان مسلم لیگ ن کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

نواز شریف سینئر سیاستدان کو منانے کہاں جائینگے؟؟ اہم ترین انکشاف

ملتان (خصوصی رپورٹ) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کو منانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور انہیں اہم ذمہ داری بھی سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کی رواں ماہ ستمبر کے تیسرے ہفتے کے درمیان ملتان آمد کا امکان ہے۔ وہ اب دورئہ ملتان کے سلسلے میں پہلے سینئر سیاستدان مخدوم جاویدہاشمی کے گھر جائیں گے اور ان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی دعوت دینے کے بعد اپنے ہمراہ ملتان میں ہونے والے ممکنہ جلسہ میں لائیں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملتان شہر کے حلقہ این اے 149کی ٹکٹ بھی مخدوم جاویدہاشمی کو ہی مل سکتی ہے کیونکہ دوسری طرف سابق ایم این اے شیخ طارق رشید اور گورنر پنجاب کے صاحبزادے ملک آصف رفیق رجوانہ کے درمیان بھی این اے 149کے ٹکٹ کے حصول کی خاطر شدید زورآزمائی کی جا رہی ہے۔

نواز شریف دونوں صاحبزادوں سمیت حاضر ہو ں ،نیا حکم نامہ آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے نیب ریفرنس پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا۔نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کیے ہیں جن میں شریف خاندان کے خلاف تین اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس پر سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو 19 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر فلیگ شپ ریفرنس پر مختصر سماعت کے بعد ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جن میں انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔اس سے قبل آج نیب نے فلیگ شپ ریفرنس پر احتساب عدالت کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات دور کرکے ریفرنس کو اضافی دستاویزات کے ساتھ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں جمع کرایا تھا۔رجسٹرار آفس نے شریف خاندن اور اسحاق ڈار کے خلاف چاروں ریفرنس اعتراض لگاکر واپس بھیجے تھے جن میں سے نیب نے اب بھی تین ریفرنس پر اعتراض دور کرکے انہیں عدالت میں جمع کرانا ہے۔ان تین ریفرنسز میں سے ایک ریفرنس اسحاق ڈار کے خلاف جب کہ 2 شریف خاندان کے ہیں۔نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ ملز اور لندن فلیٹس جب کہ اسحاق ڈار کے خلاف ا?مدن سے زائد اثاثوں پر ریفرنس مکمل کرکے جمع کرایا جائے گا۔

تقریروں پر پابندی بارے سب سے اہم خبر ،لیگی حلقوں میں کھلبلی

کراچی (خصوصی رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد پر پابندی عائد کئے جانے اور سختی سے عملدرآمد کروائے جانے کے بعد نااہل وزیراعظم میاں منوازشریف کی تحریر ‘ تقریر و میڈیا ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر غور شروع ہوگیا۔ آئندہ چند روز میں ان پر بھی پابندی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جنہوں نے 22 اگست 2016ءکو کراچی پریس کلب پر ملک دشمنی پر مبنی تقریر کی تھی اور اپنے کارکنوں کو میڈیا ہاﺅسز پر حملے کے لئے اکسایا تھا‘ حکومت کی جانب سے ان کی تحریر تقریر اور میڈیا پر مکمل پابندی عائد کئے جانے کے بعد ملکی اداروں نے سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے جانے والے وزیراعظم میاں نوازشریف جنہوں نے اسلام آباد سے لے کر لاہور کے جی ٹی روڈ تک کم از کم 400 سے زائد مرتبہ عدلیہ‘ جمہوریت اور فوج کیخلاف نفرت انگیز تقاریر اور میڈیا ٹاکس کیں جس کی مکمل مانیٹرنگ کرنے کے بعد ایک حساس ادارے نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ اور ملکی داروں کو جمع کروا دی ہے اور اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی چار روزہ ریلی کے دوران اسلام آباد سے لاہور کے جی ٹی روڈ تک 400 سے زائد مرتبہ اپنی تقاریر اور میڈیا ٹاکس میں عدلیہ‘ جمہوریت اور فوج کیخلاف جو زہر فشانی کی ہے اس سے عدلیہ اور اداروں کا وقار بری طرح مجروح ہوا ہے اور اس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ جس کے تحت ان کی تحریر و تقریر اور میڈیا ٹاکس پر پابندی عائد کی جائے تاکہ آئندہ عدلیہ اور اداروں کا وقار مجروح نہ ہوسکے۔ اس ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ نوازشریف نے متحدہ کے بانی و قائد کی طرح عوام کو بھڑکانے کی بھی کوشش کی ہے‘ جس سے انتشار پھیلنے کے امکانات ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس بات کی خبر نااہل وزیراعظم اور لیگی قیادت کو بھی ہوچکی ہے اور اسی بات کے پیش نظر انہوں نے حضوری باغ میں میاں نوازشریف کی ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کی ہے۔

نیب میں پیشی کی بجائے ۔۔۔فیصلہ کر لیا

راولپنڈی(بشارت فاضل عباسی سے) میاں محمد نواز شریف سے نیب کورٹس میں پیش نہ ہونے کا اصولی فیصلہ کرلیا، ذرائع کےمطابق نواز شریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریویوپٹیشن میں ریلیف نہ ملنے کی صورت میں نیب کورٹ میں پیش نہیں ہونگے، نیب کورٹس کی کیا جرا¿ت ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایک جج کی نگرانی میں نواز شریف کے خلاف کارروائی نہ کریں، اس لئے نواز شریف گرفتاری دے دینگے، لیکن نیب عدالت میں پیش نہیں ہونگے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز میٹنگ کے دوران نواز شریف خوشگوار موڈ میں تھے انہوں نے کہا کہ مری میں موسم اتنا اچھا ہے تو ڈونگہ گلی میں کیسا ہوگا اسکے بعد وہ اپنے وفد کے ہمراہ ڈونگہ گلی روانہ ہوگئے۔

نواز شریف نا اہل ہونے کے  بعد سب سے بڑی خبر، تا حیات نا اہل قرار 

جسٹس ا?صف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس شیخ عظمت سعیداور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے 21 جولائی کو 3 رکنی خصوصی بینچ کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا۔فاضل بینچ کے پانچوں جج صاحبان نے متفقہ طور پر نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے، اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کو حکم دیا ہے کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف 6 ہفتوں میں ریفرنس دائر کیا جائے۔واضح رہے کہ جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3 رکنی عملدرا?مد بینچ کے روبرو جے ا?ئی ٹی نے 10 جولائی کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی عدالت نے 5 سماعتوں کے دوران رپورٹ پرفریقین کے اعتراضات سنے اور 21 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تماشا لگانے والوں کو وزیر اعظم نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج اور نعرے بازی کے حوالے سے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے غیررسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ صدر مملکت ممنون حسین کا خطاب مثبت اور اچھا تھا لیکن اس دوران اپوزیشن کے رویئے پر وہی کہوں گا جو پوری قوم کہہ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں تماشا لگانے والوں نے تماشا لگایا لیکن ہم اپنے کام کرتے رہیں گے اور جمہوریت اپنے 5 سال پورے کرے گی۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں صدر مملکت ممنون حسین کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے بھرپور احتجاج اور نعرے بازی کی جب کہ ایوان جمشید دستی کی سیٹیوں سے گونجتا رہا۔ جمشید دستی نے سروسز چیفس کے قریب مہمانوں کی گیلری کے پاس جاکر سیٹیاں بجائیں جس پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تمام سروسز چیفس بھی جمشید دستی کی طرف دیکھتے رہے۔