تازہ تر ین
nawaz-sharif

کلثوم کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف بارے تشویشناک خبر

لندن (خصوصی رپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کی بیماری، سیاسی دبا اور آرام نہ کرنے کے سبب علیل ہوگئے۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں، ہر دو گھنٹے پر ان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول چیک کیا جاتا ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا۔ عارضی طور پر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں، ذاتی معالج ساتھ ہے، کچھ دنوں سے سینے میں تکلیف کی شکایت بھی تھی۔ ادھر بیگم کلثوم کے گلے کے کینسر کا علاج کیموتھراپی سے ہورہا ہے لیکن اس کے ساتھ روحانی علاج بھی ہورہا ہے۔ برمنگھم میں روحانی سکالر پیر عثمان غنی انکا روحانی علاج کررہے ہیں۔ انہوں نے نمائندہ نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم ماں کی طرح ہیں، انکا قرآنی آیات سے بھی علاج جاری ہے۔ اب وہ پہلے سے کافی بہتر ہیں، انشااللہ بہت جلد مکمل ٹھیک ہوجائیں گی۔ بیگم کلثوم نواز کے گلے کے کینسر کے علاج کیلئے 16 تا 18 ہفتے درکار ہیں۔ ان کی کیموتھراپی کے دو سیشن مکمل ہوچکے ہیں لیکن مزید کئی سیشن باقی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلئے نواز شریف گاہے بگاہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو لندن بلاتے رہیں گے۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ¾سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے آئین کا اٹوٹ حصہ بن چکا ہے ¾ معاملے کو سیاسی الائشوں سے پاک رہنے دیا جائے ¾انتخابی بل میں غلطی ¾ کوتاہی یا لغزش کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے معاملے پر تمام پارلیمانی جماعتوں کا شکر گزار ہوں ¾ ختم نبوت کے معاملے پرمنفی اظہارخیال (ن )لیگ کے نظریے ¾پالیسی سے تعلق نہیں رکھتا ۔ ایک بیان میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اس امر کا دو ٹوک اور غیر مبہم اعلان ضروری خیال کرتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور مسلمہ اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام اقلیتوں کو جان و مال سمیت ہر نوع کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔ اس حوالے سے کسی طرح کا منفی اظہار خیال مسلم لیگ (ن )کے نظرئیے اور پالیسی سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ نواز شریف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے عوام نے تین بار ملک کا وزیراعظم چنا ¾تینوں بار میں نے ذاتی طور پر اور مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے زبان ، رنگ ، نسل ، مذہب ، عقیدے یا کسی بھی دوسری تمیز و تفریق کے بغیر پاکستان کے عوام کی خدمت کی اور اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جماعت ھونے کا اعزاز حاصل ہے۔ بابائے قوم نے پاکستان کے تمام طبقوں خصوصا اقلیتوں کو جس کامل مذہبی اور سماجی آزادی کی ضمانت دی تھی، اسے یقینی بنانا اب ایک آئینی تقاضا ہے جس سے انحراف کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ نواز شریف نے کہا کہ میں اس امر کا واضح اظہار بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ محسن انسانیت حضرت محمد کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر متزلزل ایمان جزو اسلام ہے ¾ یہ ہمارے آئین کا اٹوٹ حصہ بھی بن چکا ہے۔ یہ معاملہ اب ہمیشہ کےلئے طے ہو چکا ہے۔ بہتر ہو گا کہ اس کی حساسیت کو مد نظر رکھا جائے اور سیاسی آلا ئشوں سے بھی پاک رہنے دیا جائے۔ اس حوالے سے انتخابی بل میں ہونے والی غلطی ، کوتاہی یا لغزش کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے جس کے لئے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کا شکر گزار ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv