Tag Archives: PANAMA

پاناما لیکس منظر عام پر لانے والی صحافی بم دھماکے میں ہلاک

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدعنوانی سے متعلق تحقیقاتی صحافت کی معروف خاتون صحافی ڈیفن کروآنا غالیزیا کی کار میں نصب کیا گیا بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔مالٹا کے وزیراعظم جوزف موسکیٹ نے خاتون صحافی کی بم دھماکے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعظم نے واقعہ کو ظلم و بربریت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔خاتون صحافی نے پاناما پیپرز میں انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم کی اہلیہ ایک آف شور کمپنی کی مالکہ ہیں لیکن انہوں نے اپنے اثاثوں کو خفیہ رکھا تھا۔ خاتون اول کی کمپنی منظر عام پر لانے کے بعد سے صحافی کو قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور انہوں نے متعلقہ حکام کو متعدد بار ا?گاہ بھی کیا تھا۔

پانامہ کیس بارے امریکی محکمہ خارجہ نے حقیقت واضح کر دی ۔۔اب کیا ہو گا؟؟

لندن (وجاہت علی خان سے) امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جیرڈکیپلن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانامہ ایشو پر امریکہ کی طرف سے قطعی مداخلت نہیں ہے، امریکہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور ادارے اپنے داخلی معاملات و مسائل خود حل کر سکتے ہیں، لندن میں ”خبریں“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”داعش“ کے چیف ابوبکر البغدادی کے مارنے جانے کی اطلاعات میڈیا میں گردش کررہی ہیں، اگرچہ روس اور ترکی کی سکیورٹی فورسز یہ دعویٰ کر رہی ہیں لیکن جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے ہمارے پاس ابھی کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے البغدادی کی موت کا لیکن امریکہ یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ موصل جسے داعش اپنا نام نہاد دارالحکومت کہتی ہے یہاں سے داعش کے جنگجوو¿ں کو نکال باہر کردیا گیاہے اور اس تنظیم کی کمر توڑ دی گئی ہے، جیرڈ کیپلن نے کہا موصل کو فتح کرنا آسان ہدف نہیں تھا، چنانچہ یہ ایک ایسی فتح ہے جس میں اتحادی فوج سمیت عراقی سویلین، پولیس اور عام شہریوں نے بھی لاتعداد جانوں کی قربانی دی ہے، انہوں نے کہاگوکہ یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ داعش سرے سے ختم کردیاگیا ہے کیونکہ کہیں نہ کہیں یہ مخصوص آئیڈیالوجی زندہ ہے ، اس لئے امریکی حکومت انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے، کیونکہ یہ عالمگیر خطرہ ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روس کا یہ الزام مضحکہ خیز ہے کہ امریکہ داعش کا پشت پناہ ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ ہی وہ واحد ملک ہے جس نے سب سے پہلے داعش کے خطرہ سے دنیا کو آگاہ کیا، لہٰذا آج یہ وقت آگیا ہے کہ دنیا مل کر داعش سے لاحق عالمگیر خطرے کو نیست و نابود کرے، انہوں نے کہا جی 20ممالک چاہتے ہیں کہ روس اور دیگر ممالک مل کر داعش کے مکمل خاتمہ کیلئے حکمت عملی بنائیں، انہوں نے کہا موصل پر اپنے تسلط کے دوران داعش نے شہر کے کئی مذہبی و ثقافتی اثاثوں کو تباہ کیا، جن میں نوری مسجد اور حضرت یونس ؑ کا مزار بھی شامل ہیں، داعش نے بہت دہشت پھیلائی اور بیشمار عورتوں بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کا قتل عام کیا اور سکولوں، ہسپتالوں اور مسجدوں تک کو اپنے جنگی جنون کیلئے استعمال کیا لیکن بالآخر اسے ہرسمت سے شکست اٹھانا پڑی ، جیرڈ کیپلن نے کہا کہ اگرچہ موصل پر جہاں داعش کا مضبوط قبضہ تھا اس کے ہاتھ سے نکل چکا ہے تاہم عراق کے دوسرے حصوں میں خطرہ تاحال برقرار ہے، داعش کی مکمل شکست تمام عراقیوں کی آزادی اور سکیورٹی کی بحالی تک عالمی اتحاد عراقی حکومت اور اس کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہیگا، لیکن اس عفریت کا مکمل خاتمہ کب تک ہو جائیگا اس سلسلہ میں ابھی کسی قسم کا کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا، تاہم موصل کی آزادی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کہا ہے کہ ہم نے داعش کے ایک بڑے خطرے کے طور پرسامنے آنے کے بعد اس کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے ، موصل میں اس کی شکست کا مطلب یہ ہے کہ عراق اور شام میں اس کے دن گنے جاچکے ہیں، امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ داعش اور اس کے دہشتگرد تمام مہذب دنیا کیلئے خطرہ ہیں۔

پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ، حکمراں جما عت نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے مزید تحقیقات کے لیے قائم کی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی عدالت عظمیٰ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کو حکمراں جماعت مسلم لیگ(ن) نے چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت کا یہ موقف سامنے آیا ہے کہ جے آئی ٹی نے سوالات کچھ پوچھے جب کہ جوابات کچھ اور دیے گئے لہٰذا جے آئی ٹی کے رپورٹ متنازع ہے اور اسے آئندہ چند روز میں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔حکمراں جماعت کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے عہدے پر بدستو ر وجود رہیں گے اور ان کی جانب سے استعفیٰ دینے کا کوئی امکان نہیں۔ وزیراعظم نے قانونی اور آئینی ماہرین کو جواب تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔یاد رہے کہ پاناما جے ا?ئی ٹی نے اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے جس میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف ریفرنس قومی احتساب بیورو (نیب) میں دائر کیا جائے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔