Tag Archives: imran khan

عمران خان کا نواز شریف پر اداروں پر حملوں کیلئے ن لیگ کے استعمال کا الزام

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں پر حملوں کے لیے ن لیگ کو استعمال کررہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی اصول کے لیے نہیں بلکہ نی لانڈرنگ کا پیسہ بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اگر نواز شریف پر منی لانڈرنگ ثابت ہوئی تو ان کا باہر سارا پیسا منجمد ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ جمہوریت پر حملہ ہے۔پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے اعتراف کیا ہے کہ اسحاق ڈار نے معیشت سے متعلق نواز شریف سے جھوٹ بولا۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا سے انضمام کا جو موقع ملا ہے وفاقی حکومت اسے ضائع کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں بالخصوص شمالی و جنوبی وزیرستان کے حالات بہت برے ہیں، ضروری ہے کہ صوبائی اسمبلی میں وہاں کے لوگوں کی بھی نمائندگی ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس قبائلی علاقوں کو صوبے میں ضم کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔عمران خان نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کو اگر موخر کیا گیا تو اس کا نقصان قبائلیوں کو ہوگا اور دہشت گردی کو دوبارہ رخ کرنے کا موقع ملے گا، فاٹا کا انضمام 2018 میں شروع ہوجانا چاہیے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ محمود خان اچکزئی تو افغانستان کے مفاد کی بات کر تے ہیں، ان کا فاٹا سے کچھ لینا دینا ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا سیکریٹریٹ کرپشن کا اڈا ہے اور کرپشن کی وجہ سے قبائلی علاقے پیچھے رہ گئے، پولیٹیکل ایجنٹ کی تعیناتی کے لیے کروڑوں روپے لیے جاتے ہیں۔

اس موقع پر سابق ضلعی جنرل سیکریٹری جے یو آئی (ف) مفتی سجاد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مفتی سجاد نے کہا کہ قوم کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے کرپشن کا خاتمہ اور تعلیم ضروری ہے۔

عمران خان نے بھی قیامت کی نشانی بتا دی

اسلام آباد( نیٹ نیوز) عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ مضحکہ خیز ستم ظریفی ہے کہ آصف زرداری اور ان کی بہن فریال نے میرے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ صرف اس لیے دائر کیا کیوں کہ میں نے ان کی بے بہا کرپشن پر بات کی۔ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نواز شریف کو جماعت کا سربراہ بنانا ایسا ہی ہے جیسے پاگلوں نے پاگل خانے پر قبضہ کر لیا ہو۔

عمران خان نے نواز شریف کو پاگل جبکہ مسلم لیگ ن کو پاگل خانہ کہہ دیا

اسلام آبا (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے (ن) لیگ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے فیصلے پر کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کی آﺅ بھگت کرنا قیمت کی ایک نشانی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازشریف کو جماعت کا سربراہ بنانا ایسا ہی ہے جیسے پاگلوں نے پاگل خانے پر قبضہ کرلیا ہو۔

”آئی ایم سوری “آخر کار معافی مانگ ہی لی

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے توہین عدالت پر عمران خان کا جواب تسلیم کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی بحث 3 سال سے سن رہے ہیں، آپ باہر زیادہ بحث کرتے ہیں، جو جواب آپ نے جمع کرایا ہمیں یہی چاہیے تھا۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے توہین عدالت نہیں کی، وکیل عمران خان بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ پہلے بھی ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جمع کرا چکا ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس میں کل فل بینچ سماعت کرے گا جب کہ میں توہین عدالت کیس پر بحث کرنا چاہتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج ہمیں توہین عدالت پر جواب چاہیے تھا آپ نے جمع کرا دیا جس پر بابراعوان نے کہا کہ میں توہین عدالت پر تھوڑی بحث کرنا چاہتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی بحث 3 سال سے سن رہے ہیں، آپ باہر زیادہ بحث کرتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ جو جواب آپ نے جمع کرایا ہمیں یہی چاہیے تھا جس پر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے توہین آمیز الفاظ پر مبنی جواب واپس لے لیا تھا، رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ وکیل نے تو الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی تھی جس پر بابر اعوان نے عمران خان کی جانب سے معافی مانگنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وکیل نے میرے موکل کی جانب سے ہی معافی مانگی تھی۔بابر اعوان نے الیکشن کمیشن سے توہین عدالت درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تو وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جس بات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اس پر جواب جمع نہیں کرایا گیا، عمران خان نے اپنے جواب میں ابھی تک معافی نہیں مانگی اور اگر معافی کا لفظ استعمال نہیں کرنا تو انگریزی کا کوئی اور لفظ استعمال کر دیا جائے جب کہ عمران خان نے حیدرآباد کے جلسے میں بھی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عمران خان کو 13 بار معافی مانگنے کا موقع دیا گیا تاہم ریکارڈ اور قانون جو کہتا ہے اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ بابر اعوان نے سماعت کے موقع پر کہا کہ ہمارے مخالفین کی خواہش کے مطابق تو فیصلہ نہیں ہو سکتا جس پر چیف الیکشن کمشنر کا استفسار کیا کہ کیا عمران نے حیدرآباد میں دوبارہ توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے، عمران خان نے جلسے میں جو کچھ کہا وہ براہ راست نشر ہوا۔ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت پر جواب کو تسلیم کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دریں اثناءعمران خان نے توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن سے مانگی گئی معافی تسلیم کر لی۔ وکیل بابراعوان کہتے ہیں پارٹی فنڈ نگ کیس میں بھی جواب جمع کرا دیا، الیکشن کمیشن اب شوکاز نوٹس واپس لے۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے موقف اختیا رکیا کہ عمران خان کے وکیل نے توہین آمیز الفاظ پر مبنی درخواست واپس لے لی تھی۔ وکیل نے عمران خان کے کہنے پر ہی غیر مشروط معافی مانگی، عمران خان نے معافی نامے کو کبھی چیلنج بھی نہیں کیا، الیکشن کمیشن کا احترام کرتا ہوں، عدالتیں معافی مانگنے والوں کو معاف کر دیتی ہیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کہا جواب تسلیم کرنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ 27 ستمبر کو کریں گے۔واضح رہے اس سے پہلے عمران خان نے موقف اختیا رکیا تھا انہوں نے الیکشن کمیشن سے توہین عدالت کیس میں معافی نہیں مانگی، وکیل نے معافی ذاتی حیثیت میں مانگی تھی۔

یار اتنی بے شرمی۔۔۔عمران خان نے مریم نواز اور سپیکر ایاز صادق بارے ایسی بات کہہ دی کہ یقین نہ آئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز شریف کا کوئی کارنامہ نہیں ہے لیکن سب اس کے سامنے ہاتھ باندھے بیٹھے رہتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق اور مریم نواز شریف سے متعلق ایک حیران کن بات بھی کہی جسے سن کر کاشف عباسی بھی حیران رہ گئے۔ عمران خان معروف صحافی و اینکرپرسن کاشف عباسی کو انٹرویو دے رہے تھے تو انہوں نے سوال کیا کہ کوئی چوہدری، کوئی چوہدری نثار آپ کے ساتھ رابطے میں ہے؟

آج حیدر آباد میں اہم اعلان متوقع ،میدان سج گیا

حیدرآباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف آج حیدراباد میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گے،جبکہ جلسے سے قبل تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار ہوگئی،پی ٹی آئی کے رہنما خاوند بخش جہجو اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ سے کھل کر اختلافات سامنے آگئے اور عمران خان کا جلسے کا بایئکاٹ کردیا، جنگ کے رابط کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنما سابق ڈویزنل صدر خاوند بخش جہجو نے تصدیق کی کہ وہ منگل کو حیدراباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کرینگے اور اس کا بایئکاٹ کرینگےان کا کہناتھا کہ ان کا عمران خان سے کوئی اختلافات نہیں ہے تاہم پارٹی کی پالیسوں پر شدید اختلا فا ت ہے چند لوگوں نے پارٹی کویرغمال بناکر پارٹی کا بیڑا غرق کردیا ہے اور بدستور پارٹی سے رابستہ ہیں دوسری جانب ، خاوند بخش جہجو کے بایئکاٹ کی اطلاع ملنے پر پیر کی شب سابق وزیراعلی سندھ پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی حلیم عادل نے ان کے گھر پنچے اور انہیں منانے کی کوشش کی تاہم خاوند بخش جہجو نے جلسے میں شرکت نہ کرنے کی معزرت کرلی زرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں دھڑے بندی پسند نا پسند کے باعث حیدراباد میں عمراں خان کے جلسے کے حوالے سے گہماگہمی دیکھنے میں نظر نہیں آئی،،شہر حیدراباد لطیف اباد میں پی ٹی آئی کے جلسوں کے حوالے سے عمران خان،، سمیت دیگر قائدین کی تصویرں جھنڈے لگادیئے گئے لیکن عوام کو متحرک کرنے میں ناکام نظر آئی اسی طرح قاسم اباد میں حالیہ دنوں میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے حیدر اباد جیم خانہ کلب کے سیکرٹری ریٹائرڈ بیوروکریٹ جاوید جونیجو کے بھی عمران خان کے ہمراہ لگائے جانے والے بنیرز یا تو پھاڑ دیئے گئے یا پھر ان کے تصویر پر سیاہی پھینک دی گئی ،،دریں اثنا حیدراباد بائی پاس پرہونے والےجلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گیئں، پی ٹی آئی کی جانب سے پچاس ہزار لگانے کا دعوی کیا جارہا ہے،،،اور ایک لاکھ افراد کے شرکت کا دعوی کررہے ہیں پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، کا کہنا ہے کہ جلسے سے عمران خان کے علاوہ جہانگیر ترین، اسدعمر، شیخ رشید بھی خطاب کرینگے۔

”وارنٹ گرفتاری“

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 ستمبر کے لئے ملتوی کردی،ایک ایک لاکھ روپے کے دو مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کو تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 توہین رکنی بینچ نے عدالت کیس کی سماعت کی، اس موقع پر اکبر ایس بابر کی طرف سے احمد حسن ایڈووکیٹ اور پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر بابراعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک شخص کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے، جب طلب کیا گیا تو الیکشن کمیشن میں پیش ہونا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اداروں کا احترام کرتے تو یہاں ہونا چاہیے تھا لہذا الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کاروائی کو آگے بڑھائے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی الیکشن کمیشن کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت ہائی کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا ہائی کورٹ میں آج ہی سماعت ہونی ہے۔بابر اعوان نے کہا چیف جسٹس نے لارجر بنچ بنا دیا ہے جوسماعت کرے گا جب کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں، جب کہیں گے عمران خان الیکشن کمیشن میں حاضر ہوں گے، عمران خان بیرون ملک تھے اور ایک گھنٹہ پہلے ہی واپس پہنچے ہیں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم پیش نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے چیر مین تحریک انصاف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جب کہ انہیں ایک لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو ایک بار پھر طلب کیا ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد عمران خ ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

توہین عدالت کیس ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اسلام آباد:توہین عدالت کیس میں آج بھی عمران خان الیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے بلکہ ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے ان کی نمائندگی کی۔ اکبر ایس بابر کی درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ نے کی، عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کو اپنے دلائل میں کہاکہ آج ہی ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کرنی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

2013ء میں اگر یہ کام ہو جاتا تو, کپتان نے راز سے پردہ اُٹھا دیا

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں متعارف کروائے گئے نئے بلدیاتی نظام پر اس لیے اب تک مکمل طور پر عمل نہیں کیا جا سکا کیونکہ ان کی اپنی جماعت کے ارکانِ صوبائی اسمبلی اور صوبائی بیوروکریسی اس نظام کی مخالف ہے۔ برطانوی نشریاتی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہناتھا کہ اب میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ 2013ءکے الیکشن میں ہمیں مرکز میں حکومت نہیں ملی ورنہ یہاں بھی خیبر پختونخوا والا حال ہوتا جہاں پرویز خٹک کے علاوہ سب نئے لوگ ہیں جنہیں ایک سال تک تو پتہ ہی نہیں چلا کہ ہو کیا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے خود اور ان کی ٹیم نے خیبر پختونخوا میں حکومت سے بہت کچھ سیکھا ہے،جو سبق ہم نے خیبر پختونخوا میں سیکھے ہیں وہ مرکز میں ہمارے بہت کام آئیں گے جب ہمیں یہاں پر حکومت ملے گی۔ان کا کہناتھا کہ قانونی طور پر تو یہ نظام پورے صوبے میں نافذ ہو چکا ہے لیکن اس کے عملاً نفاذ میں کچھ وقت لگے کا کیونکہ ہم نے اس میں ایسے انقلابی کام کیے ہیں جو اس سے پہلے پاکستان میں ہوئے ہی نہیں۔ اس لیے ان کی مخالفت بھی ہو رہی ہے، خود ہمارے ایم پی ایز اور بیوروکریسی کی طرف سے اس کی مخالفت ہو رہی ہے، خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام پورے ملک میں سب سے اچھا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک ‘بالکل نیا اور اچھوتا نظام ہے جس پر عمل کرنے میں کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔کراچی کا میئر کہتا ہے کہ ہمیں خیبر پختونخوا والا نظام چاہیے۔ پنجاب کے بلدیاتی نمائندے کہتے ہیں کہ انہیں بھی وہی نظام چاہیے۔ اس نظام میں کچھ تو ہے ایسا، جبھی تو لوگ اس کا مطالبہ کرتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے 2013 کے انتخابات میں مرکز میں حکومت نہ ملنے پر خدا کا شکر ادا کرتے کہا کہ اگر اس وقت انہیں مرکز میں حکومت مل جاتی تو ناتجربہ کار ارکان پارلیمنٹ کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔عمران خان نے کہا کہ نا تجربہ کار ہونے کے باوجود ان کی ٹیم نے خیبر پختونخوا میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا نفاذ، تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری اور صحت میں اصلاحات خیبر پختونخوا حکومت کی تین ایسی کامیابیاں ہیں جن پر انہیں فخر ہے۔جتنا بجٹ ہم نے تعلیم پر خرچ کیا ہے، اتنا کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا۔ ہمارے سکولوں کی معیار اتنا بہتر ہوا ہے کہ ہزاروں بچے نجی سکولوں کو چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں داخل ہوئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نا تجربہ کار ہونے کے باوجود ان کی ٹیم نے خیبر پختونخوا میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کا نفاذ، تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری اور صحت میں اصلاحات خیبر پختونخوا حکومت کی تین ایسی کامیابیاں ہیں جن پر انہیں فخر ہے۔جتنا بجٹ ہم نے تعلیم پر خرچ کیا ہے ¾ اتنا کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا ¾ ہمارے سکولوں کی معیار اتنا بہتر ہوا ہے کہ ہزاروں بچے نجی سکولوں کو چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں داخل ہوئے ہیں۔جب ان کی توجہ اساتذہ یا عمارات کی عدم موجودگی کے باعث خیبر پختونخوا میں بند ہونے والے سینکڑوں سکولوں کی طرف دلوائی گئی تو انہوں نے تسلیم کیا کہ گو کہ ان کی حکومت نے تعلیم کےلئے بجٹ میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے لیکن اس شعبے میں درپیش چیلنجز کے مقابلے میں یہ رقم ابھی بھی کم ہے۔صحت کے شعبے میں اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹروں کی دیہات اور دور دراز علاقوں میں حاضری یقینی بنانا بہت مشکل کام تھا اس سے پہلے ڈاکٹر صرف پشاور ہی میں ملتے تھے ¾ ہم نے ان کی تنخوایں بڑھائیں ¾ سروس سٹرکچر بہتر کیا اور ڈاکٹروں کی تعداد بڑھائی۔ پہلے ہمارے صوبے میں تین ہزار ڈاکٹر تھے اب دس ہزار سے زائد ہیں۔پشاور کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ سمیت مختلف ہسپتالوں کی عمارتوں کی حالت زار کے بارے میں ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ عمارتوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے بہت بڑی رقم کی ضرورت ہے جو ان کے پاس نہیں ہے۔

عمران خان نے شریف خاندان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 اسلام آبادچیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ شریف خاندان این اے 120 کے نتائج چوری کرنے پر تمام سرکاری ذرائع استعمال کررہا ہے لیکن یہ جتنا بھی زور لگا لیں پاکستان کو ان کی کرپشن سے نجات دلوا کے ہی دم لوں گا۔اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر بیرسٹر بابر اعوان سے ملاقات میں چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ این اے 120 میں مقابلہ احتساب کے حامیوں اور کرپشن کے محافظوں کے مابین ہوگا، وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اراکین براہ راست اور بالواسطہ انتخابی مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے تمام اسباب انتخابات کے نتائج چوری کرنے پر لگائے جارہےہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کا صاف و شفاف اور غیرجانبدارانہ انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے پوری قوم کی نظریں این اے 120 کے ضمنی انتخابات پر جمی ہیں اور قوم دیکھے گی کہ الیکشن کمیشن ان انتخابات کی شفافیت کے لئے کیا اقدامات اٹھاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کو 2 حکومتوں کے اثر سے آزاد رکھنے لئے الیکشن کمیشن کے کردار کے منتظر ہیں ہمارے ساتھ اللہ اور عوام کی حمایت ہے جب کہ شریف خاندان کے ساتھ تمام سرکاری ادارے مدد کررہے ہیں لیکن یہ لوگ جتنا مرضی زور لگا لیں ہم پاکستان کو ان کی کرپشن سے نجاب دلوا کر ہی دم لیں گے۔

عمران خان کو شو کاز نوٹس جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر عمران خان کو 14 ستمبر کیلئے شو کازنوٹس جاری کر دیاہے جبکہ عمران خان نے توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی فل بینچ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ فیصلے کی نقول تاخیر سے موصول ہوئیں ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے ۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت چودہ ستمبر تک ملتوی کر دی ۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل عمران خان بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قانون بننے سے پہلے ہی عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ۔بابر اعوان نے کہاکہ قانون نہ ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن شوکاز نوٹس جاری کر رہا ہے گزشتہ روز پاس ہونے والے بل میں الیکشن کمیشن کو اختیار دینے کا کہا گیا ہے اورجو قانون ابھی بنا نہیں اس کا عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس دیناغلط ہے بابر اعوان نے کہا کہ ایک دوروز میں اپیلٹ ٹریبونل میں جارہے ہیںاور قانون جس دن سے بنے گا اسی دن سے لاگوہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

نااہلی کیس؛ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف درخواست خارج کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی ہے۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست ہاشم بھٹہ نے دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف نامہ پیش کیا ہے۔کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل شاہد گوندل پیش ہوئے تاہم درخواست گزار ہاشم بھٹہ کیس کی سماعت میں پیش نہ ہوسکے۔ الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے کیس کی عدم پیروی پر ہاشم بھٹہ کی درخواست خارج کردی۔