Tag Archives: Nawaz Shrif

”نوجوان اس کام میں میرا ساتھ دیں“ نواز شریف فیس بک پر خود سرگرم ہو گئے

سلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نےسوشل میڈیا پر بھرپور سرگرم ہوگئے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر نیا پاکستان بنانے کے لئے نوجوانوں سے مدد کی خواہش کا اظہارکردیا۔تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئے ، نام اور پی ایم ایل این سے اپنا تعلق بتاکرکارکنان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پیج پر خوش آمدید کہہ دیا۔نواز شریف نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے شکر گزار کہ اب کارکنان سے براہ راست مخاطب ہوسکیں گے، انھوں نے جہاں نوجوانوں کی خوبیاں گنوائیں وہیں ان سے توقعات بھی وابستہ کرلیں، ساتھ ہی رکاوٹوں کا ذکر بھی کرڈالا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں سے مجھے بہت سی توقعات ہیں کیونکہ پاکستانی نوجوانوں میں ایسی خوبی ہے جیسے استعمال کرتے ہوئے اور فائدہ اٹھا کر پاکستان کو ایک نیا ملک بنا سکتے ہیں، نیا پاکستان بنا سکتے ہیں۔یہ میرا پرانا خواب ہے اور جب بھی پورا ہونے لگتا تھا تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی ہے لیکن اگر آپ میرا ساتھ دیں گے تو انشااللہ یہ سب رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔انھوں نے پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک ترقی یافتہ خوشحال اور خوبصورت ملک بنانا چاہتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا آپ کو تکلیف نہ ہو، اس لیے میں خود آپ تک پہنچ رہا ہوں، نئے پاکستان کے لیے اپنے نئے منصوبے اور مشن کا بھی تذکرہ چھیڑا اور ساتھ ہی پاکستان کی تقدیر بدلنے کا بھی عندیہ دے دیا۔واضح رہے کہ نوازشریف پر تینوں ریفرنسز ایون فیلڈریفرنس، عزیزیہ اسٹیل ریفرنس اورفلیگ شپ ریفرنس میں فردِ جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ انکے نمائندے کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا ہے۔

نواز شریف کو 14سال قید ،بیرون ملک اثاثہ جات بھی ضبط،اہم خبر

اسلام آباد (ویب دیسک ): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار  نے کہا کہ میاں نواز شریف نیب کا مقدمہ نہیں چلنے دیں گے، یہ لوگ ججز کو جوتے بھی ماریں گے اور کام بھی نہیں کرنے دیں گے اور ججز کے کمروں کو آگ بھی لگائیں گے۔ لیکن یہ سب زیادہ عرصے تک چل نہیں سکتا۔ کیونکہ ریاست کے اندر ریاست ہونےسے تصادم ہو گا جس کے بعد رینجرز اور فوج آ جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری نظام بہت جلد ختم ہونے والا ہے۔ کیونکہ نیب جب نواز شریف کو سزا دے گی تو انہیں چار مقدمات میں چودہ سال کی سزا ہو گی جس کے بعد ان کی جائیداد بھی ضبط ہو گی، اور ان کی جائیداد ضبط ہونے کے بعد برطانیہ کو بھی کارروائی کرنا پڑے گی کیونکہ اگر نیب نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دے دیا تو پاکستانی حکومت کو برطانیہ کو بھی کارروائی کے لیے کہنا پڑے گا۔نواز شریف نے پہلے بھی عدالتوں کو روندا ہے ، سجاد علی شاہ کے ساتھ بھی انہوں نے یہی کیا تھا یہاں تک کہ ایف بی آر کے اندر فائلز بدلوا دیں۔ اور چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی سے اپنا ریکارڈ بھی بدلوادیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیںم بھی ایسی مثال نہیں ملتی کہ ریاست کے اندر ادارے ریکارڈز ہی تبدیل کر دیں۔