تازہ تر ین
ahsan iqbal

غلط فہمیاں پیدا کرنے اور تیلیاں لگانے والوں کو مایوسی ہوگی:وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ انہیں امریکہ میں تب جھٹکا لگا جب ورلڈ بینک حکام سے ملاقات کے دوران انہوں نے استفسار کیا کہ آپ پاکستان کے بارے میں کچھ اور بات کر رہے ہیں اور آپ کی فوج کے ترجمان کچھ کہہ رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ترجمان پاک فوج کی وضاحت آنے کے بعد معاملہ ختم ہوگیا اور جواب الجواب دینا مناسب نہیں۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ہر سپاہی کی قدر کرتا ہوں، فوج کی قربانیوں پر ناز ہے جس طرح فوج ردالفساد میں اچھا کام کر رہی ہے، اسی طرح حکومت بھی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے اپنا کام کر رہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے اور تیلیاں لگانے والوں کو مایوسی ہوگی، ملکی ترقی کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے فوجی ترجمان کے معیشت سے متعلق ‘معیشت بری نہیں تو اتنی اچھی بھی نہیں’ بیان پر بہت دکھ ہوا، ہمیں اب مایوسی کو امید میں بدلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عسکری اور سول قیادت نیشنل سیکیورٹی کےاجلاس میں ملتی ہیں، اتحاد سے ہی ہم نے ملک کی معیشت کا رخ موڑا ہے، چیلنجز ہمیں معلوم ہیں اور نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv