Tag Archives: Karam agency

امریکہ کا کرم ا یجنسی میں ڈورن حملہ، 5 ہلاک پروازیں جا ری

کرم ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق کے زیر انتظام فاٹا کی کرم ایجنسی میں امریکا کے مشتبہ ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی کے ایک کمپاو¿نڈ پر کم از کم 4 میزائل داغے گئے۔ انٹیلی جنس عہدیدار نے بتایا کہ ’دہشت گردوں کے مشتبہ گھر پر ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔‘ مقامی انتظامیہ کے عہدیدار نے بھی ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ مشتبہ ڈرون حملہ پاک فوج کی جانب سے غیر ملکی یرغمالیوں کو دہشت گرد تنظیم کی حراست سے بحفاظت بازیاب کرانے کے چند روز بعد پیش آیا۔ ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ڈرون حملے کا ہدف حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر ابوبکر تھا۔ ستمبر میں بھی کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اگست میں پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام کے بعد یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقے نری کنڈاو¿ میں ایک گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں نے دہشت گرد کمانڈر کے زیر استعمال گھر کو نشانہ بنایا۔ مکان کے ملبے سے 5 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ ڈرون حملے کے بعد جاسوس طیاروں کی پروازیں بھی جاری رہی۔

کرم ایجنسی میں بارودی مواد کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید

کرم ایجنسی(ویب ڈیسک ): کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کے نصب کردہ مواد سے بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے،جس میں کیپٹن سمیت4 اہلکارشہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاک فوج نے دوروزقبل انتہائی اہم آپریشن کرکے افغان بارڈرکراس کرنیوالی کینیڈین فیملی کودہشتگردوں سے بازیاب کروایا تھا۔فورسزآپریشن میں بچ جانے والے دہشتگرد بھاگ کرقریب افغان مہاجرین کے کیمپوں میں چھپ گئے۔ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے پاک فو ج کے کیپٹن کی سرپرستی میں فورسزکاسرچ آپریشن جاری تھا کہ بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا۔ دہشتگردوں نے خرلاچی میں بارودی سرنگ نصب کررکھی تھی۔ دھماکے میں کیپٹن سمیت4 ایف سی اہلکارشہیداور 3زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرمشتبہ افرادکی نگرانی اور سرچ آپریشن تیزکردیاہے۔واضح رہے سرچ پارٹی کے اہلکارکینیڈین فیملی کے اغواء میں ملوث ملزمان کوتلاش کررہے تھے۔شہداءمیں کیپٹن حسنین ، سپاہی سعید، جمعہ گل اور قادر شامل ہیں۔جبکہ زخمیوں میں نائیک انور،لانس نائیک شیرافضل اور سپاہی ظاہرشامل ہیں۔