All posts by Channel Five Pakistan
علامہ اقبال ایئر پورٹ کی نجکاری بارے عدالت عالیہ کا اہم حکمنامہ
لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی نجکاری روکتے ہوئے وفاقی حکومت سے استفسار کیا ہے کہ ائیرپورٹس غیر ملکی کمپنیوں کو فروخت کر دئیے تو قومی سلامتی کا تحفظ یقینی کیسے ہوگا۔گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے سول ایوی ایشن کے ملازمین اور پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر مبشر حسن کی لاہور، کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس کی نجکاری کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ لاہور سمیت تینوں ائیرپورٹس کے اربوں روپے کے اثاثے کوڑیوں کے بھا فروخت کیے جا رہے ہیں۔ غیرملکی کمپنیوں یا ملکی کمپنیوں کو ائیرپورٹس فروخت کرنا قومی سلامتی کو بیچنے کے مترادف ہے۔ اگر جنگی صورتحال میں کسی کمپنی نے جنگی جہازوں کو ائیرپورٹس پر لینڈ کرنے کی اجازت نہ دی تو پھر حکومت کیسے ملکی سلامتی کا دفاع کریگی لہٰذا ائیرپورٹس کی نجکاری غیرقانونی قرار دی جائے۔ عدالتی نوٹسز کی تعمیل میں وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن کے وکلا پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ائیرپورٹس کی نجکاری موخر کی جا چکی ہے جبکہ درخواست گزار ڈاکٹر مبشر حسن نے نشاندہی کی ہے کہ عدالت میں جھوٹ بولا جا رہا ہے اور ایوی ایشن میں نجکاری کا عمل خفیہ طریقے سے مکمل کیا جا رہا ہے۔فاضل عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے حکومت سے استفسار کیا ہے کہ غیرملکی کمپنیوں کو ائیرپورٹس فروخت کرنے کے بعد قومی سلامتی کا تحفظ کیسے یقینی ہوگا۔عدالت نے مزید سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت، سیکرٹری کابینہ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ائیرپورٹس کی نجکاری کا مکمل ریکارڈ بھی پیش کرنیکی ہدایت کی۔
جے آئی ٹی بارے چینل ۵ کے پروگرام”آج پاکستان میں“رانا ارشد ،عبداللہ حمید گل اورعارف بٹ کی گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم اور ان کی فیملی سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کر رہی ہے۔ حسین نواز دو مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ جے آئی ٹی کے کئے جانے والوں نئے سوالوں کا کسی کو ابہام نہیں کہ وہ کیا پوچھیں گے۔ اس لئے وقت مانگا جاتا ہے کہ ان کے نئے سوالوں تو مانگے جانے والے دستاویزات اکٹھے کئے جا سکیں۔ مسلم لیگ ن کے رانا ارشد نے چینل ۵ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی پہلے دن سے کمٹڈ ہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں وزیراعظم کے صاحبزادے خود جے آئی ٹی میں پیش ہو رہے ہیں جے آئی ٹی کے نئے نئے سوالات کا کسی کو ابہام نہیں ہے۔ دفاعی تجزیہ کار عبداللہ حمید گل نے چینل ۵ کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے عدلیہ کا کام انصاف کرنا ہے۔ اسے درست فیصلہ دے دینا چاہئے، کسی کی خواہش کا احترام کرنا اس پر لازم نہیں ہے۔ ایان علی، ڈاکٹر عاصم، حج سکینڈل سب ہی ایسا دکھائی دیا ہے کہ انصاف نہیں برتا گیا۔ ایسا لگتا ہے قانون صرف غریبوں کے لئے رہ گیا ہے۔ جمہوریت صرف امراءکیلئے رہ گیا ہے۔ تجزیہ کار عارف بٹ موجودہ حالات میں تمام تر واقعات کے باوجود ملک کے لٹیروں کے ساتھ کوئی این آر او نہیں ہونے جا رہا اگر ہم ریاست کو ریاست بنانا چاہتے ہیں تو ہر کسی کو انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہو گا۔ پوری ریاستی مشینری ایک شخص کو بچانے کیلئے کیوں استعمال ہو رہی ہے۔ کوآرڈی نیٹر خبریں کراچی نے چینل ۵ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کا بہت بُرا حال ہے۔ کے الیکٹرک نے وعدہ کیا تھا کہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ کم کی جائے گی۔ اور سحری اور افطاری کے وقت بالکل بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ اس کے برعکس 3 دنوں سے لوگوں نے سحری اور افطاری بند بجلی میں کی ہے۔
کشمیری بچیاں بھی آزادی کی جنگ میں شریک ہیں ،کامل علی آغا،کامران مرتضیٰ اور عامر ڈوگرکی نیوز ایٹ ٹین میں بات چیت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر قانون کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیٹے کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش اتنا خاص بات نہیں دوسرے ملکوں میں تو یہ عام بات سمجھیجاتی ہے لیکن پاکستان میں یہ ایک نئی شروعات ہے چینل ۵ کے پروگرام نیوز ایٹ 10میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دوسری مرتبہ وہ پانچ گھنٹے جے آئی ٹی کے پاس رہے لیکن حسین نواز یقیناً دباﺅ میں ہوں گے۔ ان کا لیول بھی کم ہوگیا تھا میرے خیال میں وزیراعظم کو بھی جے آئی ٹی بلانے جارہی ہے اور ان سے بھی ایسے ہی تفتیش کرے گی جیسے حسین نواز سے کررہی ہے۔ کامل علی آغا نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم کو 40سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا لیکن جو پاکستان کو کرنا چاہئے تھا وہ پاکستان نہیں کررہا۔ کشمیر میں اب خواتین خاص طور پر بارہ بارہ سال کی بچیاں بھی آزادی کو جنگ میں شریک ہیں ہمیں بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ کیونکہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا بجٹ کا اجلاس سال میں ایک بار ہوتا ہے اور اس میں سب کو بولنے کا موقع ملنا چاہئے لیکن ایسا نہیں کیا جاتا حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے لیکن وہ نواز لیگ کی زبان بولتا ہے۔
جے آئی ٹی کی تقریبا 5گھنٹے پوچھ گچھ،حسین نواز کا زبردست اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز ایک مرتبہ پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ حسین نواز اپنے وکیل کو ساتھ لے کر گئے تھے مگر جے آئی ٹی نے کمرے سے باہر بھیج دیا۔ وکیل کو ساتھ بٹھانے کی اجازت نہ دی۔ ذرائع کے مطابق، حسین نواز نے وکیل کی غیرموجودگی میں سوالات کے جوابات دیئے۔ جی آئی ٹی نے وکیل سے کہا کہ جب ضرورت ہو گی تب آپ کو اندر بلا لیں گے۔ حسین نواز شام کو تقریباً ساڑھے پانچ بجے ساڑھے پانچ گھنٹے جوڈیشل اکیڈمی میں گزارنے کے بعد واپس چلے گئے۔ واپسی پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی دوبارہ بلائے گی تو حاضر ہو جاو¿ں گا، جو سوالات کئے گئے، ان کے جواب دیئے، مزید سوالات پوچھے گئے تو ان کے بھی جواب دوں گا۔ حسین نواز نے یہ بھی کہا کہ ہم قانونی طریقہ کار کو تسلیم کرتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا رویہ ٹھیک نہیں ہو گا تو وہ یہ توقع نہ کرے کہ عدالت نہیں جاو¿ں گا، انشائ اللہ میرے، میرے والد یا بہن بھائیوں کے خلاف کوئی غلط بات ثابت نہیں ہو سکے گی۔ حسین نواز نے مزید کہا کہ کوئی غلط چیز ثابت نہیں ہو سکے گی۔ قانونی حقوق سے ہٹ کر کوئی چیز پیش نہیں کروں گا، آج جے آئی ٹی ارکان کے سوالوں کے جواب بھی دیئے اور ان کا انتظار بھی کیا۔خاندانی ذرئع کا کہنا ہے کہ حسین نواز بالکل ٹھیک ہیں، انہوں نے بھرپور انداز میں مو¿قف کا دفاع کیا، صدر نیشنل بینک سعید احمد نے بھی کمیٹی کے سامنے بیان قلمبند کرایا۔ اطلاع ہے کہ نیشنل بینک کے صدر کی طبعیت ٹھیک نہیں، ان کیلئے جوڈیشل اکیڈمی میں ایمبولینس بھی طلب کی گئی۔حسین نواز کی آمد کے موقع پر بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی۔ ان کے سکیورٹی اہلکار نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد بھی کیا۔ حسین نواز کی آمد کے موقع پر ن لیگ کے رہنماو¿ں کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی بھی بڑی تعداد جوڈیشل اکیڈمی کے باہر موجود تھی۔
آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں۔۔۔؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں نہیں، کوئی کیس بھی نہیں، ا±ن کے بیرون ملک جانے پر پابندی نہیں، وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب، نادرا میگا سنٹر لاہور، ایگزیکٹو پاسپورٹ آفسز سرگودھا اور فیصل آباد کا افتتاح۔
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی ضلع ایسا نہیں جہاں پاسپورٹ آفس نہیں، میگا سینٹر کھلنے سے کرپشن ختم ہو گی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے مزید کہا کہ اب نادرا کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی لوگوں نے چار، چار شناختی کارڈ لئے ہوئے تھے، شناختی کارڈ کو غلط استعمال کیا جاتا تھا، آئندہ کوئی کارڈ قبل از وقت بلاک نہیں ہو گا۔ چودھری نثار نے مزید بتایا کہ اگر کسی کی شناخت بارے میں کوئی شبہ ہو گا تو پہلے نوٹس جاری ہو گا، پونے دو لاکھ کے قریب پاسپورٹ مکمل طور پر کینسل ہو گئے ہیں، تاہم متعلقہ افراد کو اپیل کا حق حاصل ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
لاہور (ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کی سابق رہنما فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔فردوس عاشق اعوان کا شمار پیپلزپارٹی کے اہم رہنماو¿ں میں کیا جاتا تھا، وہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں جب کہ سابق دور حکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔فردوس عاشق اعوان پیپلزپارٹی کی ان خواتین ارکان قومی اسمبلی میں سے تھیں جو براہِ راست منتخب ہوکر ایوان میں پہنچیں جب کہ انہیں آصف زرداری کے انتہائی قریب سمجھا جاتا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر ان کے پارٹی قیادت سے شدید اختلافات چل رہے تھے۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے نتھیاگلی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کی قیادت اور پارٹی منشور پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ وہ بطور کارکن پارٹی کی خدمت کریں گی اور نئے پاکستان کی مہم میں اپنا اہم کردار بھی ادا کریں گی۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی میں شمولیت پر فردوس عاشق اعوان کو مبارکباد دی۔عمران خان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کی شمولیت سے تحریک انصاف مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ذاتی مفادات پر ملکی سالمیت اور تحفظ کو ترجیح دینا ہوگی۔
بالی ووڈ ستاروں کی وہ رشتہ داریاں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ نگری میں ایسے کئی ستارے ہین جن کے رشتے دار بھی شوبز کی نامور شخصیات ہیں لیکن ان کے آپس کے تعلقات کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے ہیں ،یہاں چوپڑا ،جوہر اور کپور کا آپس میں نہ صرف گہرا بلکہ خونی رشتہ بھی ہے ان کے درمیان رشتوں کی نوعیت آپ کو حیران کردے گی،یہاں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے درمیان رشتوں کی حقیقت پیش کی جارہی ہے یقیناً آپ اب تک اس سے ناواقف ہوں گے۔فلم محبتیں اور دھوم سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے نامور اداکار اودے چوپڑا کو تقریباً تمام لوگ جانتے ہیں جبکہ اداکارہ روشنی بھارتی ٹی وی کی جانی پہچانی اداکارہ ہیں لیکن ان دونوں کے درمیان خونی رشتے کے بارے میں شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے،اودے چوپڑا کے والد یش راج چوپڑا اور روشنی کے والد روی چوپڑا آپس میں کزنز ہیں۔نامور اداکار شتروگھن سنہا ی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ پوجا کی کزن ہیں دونوں کی دادیاں آپس میں سگی بہنیں تھیں۔بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان پاکستان کے باصلاحیت اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی کے کزن ہیںسُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو کون نہیں جانتا لیکن یہ بات شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے معروف اداکارہ شردھا کپور کی رشتے دار ہیں ،شردھا کے دادا لتا منگیشکر کے کزن تھے۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول اداکارہ رانی مکھرجی کی کزن ہیں جبکہ تنیشا مکھرجی ان کی چھوٹی بہن ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اداکارہ تبو کی سگی خالہ ہیں ،تبوکی والدہ رضوانہ ہاشمی شبانہ اعظمی کی بہن ہیں۔بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر اور مشہور پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا آپس میں فرسٹ کزن ہیں۔مشہور اداکار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور بھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار رنویر سنگھ کی کزن ہیں ،سونم کپور کی نانی اور رنویر کے دادا آپس میں بہن بھائی تھ
میرا اسپیکر حکومت کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے،خورشید شاہ
اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت میں حکومت میں ضیاالحق کی روح ہے اور آخری سال اس میں آمریت کی جھلک نظر آرہی ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں اسپیکر اسمبلی کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن گزشتہ روز کے رویئے پر بہت افسوس ہوا اور علم ہوا کہ میرا اسپیکر حکومت کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے، کل جو کچھ ہوا اس پر تاریخ اسپیکر کو کیا لکھے گی، ہم آپ کا احترام کرتے ہیں لیکن آپ کی بے بسی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، ہمارے احتجاج کے بعد آپ بھی اجلاس ملتوی کررہے تھے لیکن پھر وزیراعظم ہاو¿س میں بیٹھے ایک بابو کی سوچ والی پرچی آئی تو بحث شروع کرادی گئی۔ خورشید شاہ کی پرچی والی بات پر قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ میں روزے کی حالت میں ہوں اور یقین دلاتا ہوں مجھے کوئی پرچی نہیں بھیجی گئی۔ خورشید شاہ نے کہا پھر آنکھوں آنکھوں میں ہی اشارے ہوئے ہوں گے لیکن جو بھی ہوا حکومت نے اسپیکر کو اپوزیشن کے سامنے متنازعہ بنا دیا خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چئیرمین سینیٹ نے حکم دیا کہ اپوزیشن لیڈر کا خطاب براہ راست دکھاو¿ تو 10 منٹ میں ہوگیا، اگر ان کے کہنے پر ایوان بالا کی کارروائی براہ راست دکھائی جاسکتی ہے تو اسپیکر کے کہنے پر قومی اسمبلی کی کارروائی کیوں نہیں۔ میں اسپیکر قومی اسمبلی کو قصور وار نہیں ٹھہراتا مجھے علم ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر الیکشن میں حصہ لینا ہے، لیکن انہیں کسی سے ڈرنا نہیں چاہئے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گزشتہ روز میرے مو¿قف کو مان لیا جاتا تو کون سی قیامت آجاتی، میں وہی خورشید شاہ ہوں جس کا ایک ایک لفظ 2014 میں براہ راست دکھایا جاتا تھا اور جب ایوان میں میری آمد ہوتی تو ہاتھ چومے جاتے لیکن حکومت میں ضیاالحق کی روح ہے اور آخری سال اس میں آمریت کی جھلک بھی نظر آرہی ہے حقوق مانگنے والوں پر گولی چلائی جاتی ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کو خون دے کر پالا ہے، ہم ایسا ایوان نہیں بننے دیں گے جو لولا لنگڑا اندھا اور کانا ہو، یہ کسی کا حق نہیں کہ اپوزیشن کے ہاتھ پاو¿ں باندھ دے، یہ کام جمہوری اداروں کا نہیں ڈکٹیٹر کا ہوتا ہے، اگر اسپیکر کا یہی رویہ رہا تو حکومتی بجٹ کو کوئی نہیں مانے گا۔
سی پیک کے تحت پاکستان میں مکمل ہونے والاپہلا منصوبہ،عالمی ریکارڈ قائم
ساہیوال (ویب ڈیسک)ساہیوال کول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ ریکارڈ 22 مہینے کی مدت میں مکمل کیا، 22 ماہ میں اتنا بڑا منصوبہ مکمل کرنا بہت غیر معمولی کام ہے جب کہ پنجاب یا ملک میں کوئلے کا یہ واحد منصوبہ نہیں، ساہیوال کول پاور پلانٹ 660 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے اور آگے چل کر اس پروجیکٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے انجینیرز کے لیے یہ بہت بڑی کامیابی ہے جب کہ سی پیک پاکستان میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، چین کی قیادت کو ون بیلٹ ون روڈ منصوبے پر مبارکباد دیتا ہوں اور سی پیک پر عملدرآمد یقینی بنانے میں چینی سفیر کا اہم کردار ہے، سی پیک کے ذریعے 56 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آئے تو توانائی کا بحران اور دہشت گردی کا سامنا تھا لیکن دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا جب کہ ملک سے توانائی بحران بھی ختم ہو رہا ہے، صنعتوں کیلیے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے جب کہ 2019 کے آغاز پر 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے، صرف بجلی کی فراہمی نہیں بلکہ بجلی کے نرخ بھی کم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 5 سالہ دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنے اور کسی بھی منصوبے پر توجہ نہیں دی گئی لیکن بہتان لگانے والوں سے پوچھتا ہوں کہ اگر ہم کرپشن کرتے تو کیا یہ منصوبے اتنے تیزی سے بنتے، اور کوئی جواب دے گا پاکستان میں بجلی کا بحران کیوں پیدا ہوا جب کہ یہ منصوبے میری ذات کے لیے نہیں بلکہ اس کا فائدہ پاکستان کی عوام کو ہوگا، جب منصوبے مکمل ہونگے تو لوگوں کو خود یقین آجائے گا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مجھے نقصان پہنچانے کی آڑ میں جو لوگ ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہ مایوس ہوں گے اور ہمارا کام ان کے جھوٹے الزامات کو دھو ڈالے گا، ہمارے پاس لوگوں کے الزامات کا جواب دینے کا وقت نہیں اور نہ ان کے رویے سے ہم اپنا کام بند کردیں گے جب کہ پاکستان رکے گا نہیں اور اپنی منزل کو پہنچ کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند سالوں میں پاکستان اس خطے کی طاقت بن جائے گا اور ہمیں ایشین ٹائیگر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے 660 میگا واٹ کے دو یونٹس پر مشتمل ساہیوال کول پاورپلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ گورنرپنجاب رفیق رجوانہ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیرمملکت عابد شیرعلی اور دیگر شامل تھے۔ وزیراعظم نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد 30 مئی 2014 کو رکھا تھا اور منصوبے کو اپنی مدت سے چھ ماہ پہلے مکمل کیا گیا ہے۔ساہیوال کول پاور پروجیکٹ پر چینی ماہرین کے علاوہ چین سے تربیت یافتہ 190 پاکستانی انجینئرز بھی کام کررہے ہیں، اس پاورپلانٹ میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جب کہ پاور پلانٹ تک کوئلے کی ترسیل کے لئے پنجاب حکومت نے ریلوے کو قرضہ فراہم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے پہلے یونٹ سے 12 مئی 2017 کو 660 میگا واٹ بجلی کی پیداوارشروع ہوگئی ہے جب کہ 660 میگا واٹ کا دوسرا پلانٹ آئندہ ماہ پیداوارشروع کرے گا، منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی 8.11 روپے فی یونٹ پڑے گی۔
یونس خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
لندن (ویب ڈیسک)مرد بحران، یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے اور کہا ہے کہ جب کھلاڑیوں نے ان کی قیادت میں خراب کھیلنے کا حلف لیا تو بہت دکھ ہوا اور اگر وہ انہیں اپنے تحفظات بتا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ”بعض کھلاڑیوں کے بارے میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے حلف لیا ہے کہ یونس خان کی قیادت میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائیں گے، آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔“
یونس خان نے جواب دیتے ہوئے مذکورہ کھلاڑیوں کا نام لینے سے گریز کیا اور کہا کہ ”میرے لئے بڑے دکھ کے لمحات تھے کیونکہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ اٹھتا، بیٹھتا رہا ہوں اور ڈریسنگ روم شیئر کرتا رہا ہوں لیکن جب یہ سارا معاملہ میرے علم میں آیا تو مجھے بہت مایوسی ہوئی تھی۔ اگر وہ مجھے آ کر بتاتے کہ مجھے کیسا ہونا چاہئے تو بہتر ہوتا اور میں خود کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا۔ میں ہمیشہ کھلے دل کا مالک رہا ہوں اور اپنے ساتھیوں کیلئے کھڑا ہوا ہوں، میں نے اسی وجہ سے کپتانی چھوڑی۔۔۔“
دنیا کے سب سے پہلے ایٹمی تجربہ کے دوران ہزاروں لوگوں کو برہنہ کرنیکا انکشاف
لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ نے اکتوبر 1952ئ میں جب پہلی بار ایٹم بم کا تجربہ کیا تو ایک ہزاروں لوگوں کو نیم برہنہ ہو کر بم پھٹنے کی جگہ کے انتہائی قریب کھڑا کیا گیا تھا تاکہ وہ دھماکے کا مشاہدہ کر سکیںاور اس کے اثرات کے متعلق ماہرین کو بتا سکیں۔برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 20ہزار ٹن وزنی ایٹم بم کا یہ تجربہ ایک جزیرے پر کیا گیا تھا اور ان لوگوں کو بحری جہازوکے عرشوں پر نیم برہنہ کھڑا کیا گیا تھا۔دھماکے کے 3گھنٹے بعد کچھ لوگوں کو اس جزیرے پر بھیجا گیا تاکہ وہ ایک پراپیگنڈہ ویڈیو کے لیے کچھ مناظر فلما کر لائیں۔ دھماکے کے بعد وہ جزیرہ تابکار شعاعوں کی جہنم بنا ہوا تھا جس کے بعد یہ تمام افراد ان سے متاثر ہوئے۔ بعض کچھ عرصہ بعد ہی موت کے منہ میں چلے گئے۔ بعض زہریلی تابکاری کے باعث کینسر و دیگر موذی امراض کا شکار ہو گئے۔ ان میں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں بھی پیدائشی طور پر معذور ہونے کے امکانات 10گنا، اور مردہ پیدا ہونے کے امکانات 5گنا زیادہ تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان لوگوں نے بعدازاں اس اقدام کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا مگر آج 61سال گزر جانے کے باوجود انہیں انصاف نہیں مل سکا۔انہیں حکومت کی طرف سے تلافی کے طور پر کوئی رقم تو نہ دی گئی بلکہ نیوکلیئر ٹیسٹ میڈلز دے دیئے گئے۔آج ان میں سے صرف 4لوگ زندہ ہیں۔ان میں ایک سابق رائل انجینئر تھامس ولسن ہے جس کی عمر اس وقت 80سال ہے۔اس کا کہنا تھا کہ ”یہ لوگ ہمارے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ہم نے اعلیٰ سطحی خفیہ دستاویزات دیکھی ہیں جن میں لکھا تھا کہ 3اکتوبر کومغربی آسٹریلیا کے بیلو آئی لینڈز پر ہونے والے اس تجربے میں ہم لوگوں کو نقصان کا انہیں معمولی آئیڈیا تھا۔ یعنی انہیں معلوم تھا کہ ہمیں نقصان پہنچ سکتا ہے مگر پھر بھی انہوں نے ہمیں بم پھٹنے کی جگہ کے اس قدر قریب کھڑا کیا اور بعدازاں دیگر افراد کو بھی فلم بنانے کے لیے جزیرے پر بھیج دیا۔جب ہم لوگوں کو انہوں نے نیم برہنہ ہو کر کھڑا ہونے کا حکم دیا اس وقت سویلین سائنسدانوں کو بم کے اثرات سے بچنے کے لیے خصوصی شیلڈز فراہم کی گئی تھیں۔اس سے بھی ان کی بدنیتی عیاں ہوتی ہے۔ “
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالرز کے دفاعی معاہدے
ریاض (ویب ڈیسک )امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 110ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدوں پر اتفاق ہوا ہے،وائٹ ہاﺅ س کے مطابق یہ دفاعی معاہدے دہشت گردی سے نمٹنے میں کارآمد ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی فراماں روا شاہ سلمان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد اور نائب ولی عہد سےالگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔وائٹ ہاﺅس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے سعودی عرب اور خطہ خلیج کی طویل مدتی سلامتی میں کارآمد ہوں گے۔دفاعی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ اور وزیرخارجہ ٹلرسن بھی موجود ہوں گے۔