All posts by Channel Five Pakistan

صاف پانی کمپنی کرپشن کیس: نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں 4 جون کو طلب کرلیا۔نیب حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے صاف پانی کمپنی کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب کی جانب سے سوالنامہ بھی بھجوادیا گیا ہے۔چیف جسٹس کا جاتی امرائ، وزیراعلیٰ و گورنر ہاو¿س پنجاب سے فوری رکاوٹیں ہٹانے کا حکم ،نیب لاہور صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں 4 اعلیٰ افسران ناصر قادر بھدل، ڈاکٹر ظہیر الدین، محمد سلیم اور محمد مسعود اختر کو گرفتار کرچکی ہے۔ناصر قادر بھدل صاف پانی کمپنی میں چیف پروکیورمنٹ ا?فیسر، ڈاکٹر ظہیر الدین چیف ٹیکنیکل ا?فیسر تھے۔ کنسلٹنٹ انجینئر محمد سلیم اختر صاف پانی کمپنی کیساتھ بطور پروکیورمنٹ و کنٹریکٹ اسپیشلسٹ اور محمد مسعود اختر مینیجنگ ڈائریکٹر کے ایس بی پمپس بطور کنٹریکٹر منسلک رہے۔نیب کے مطابق ملزمان کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ملزمان نے بہاولپور ریجن میں انتہائی مہنگے داموں 116 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے۔یاد رہے کہ رواں برس 11 فروری کو سپریم کورٹ میں صاف پانی ازخود نوٹس کی سماعت میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ تین ہفتوں میں صاف پانی کی فراہمی اور واٹر ٹریٹمنٹ کا منصوبہ پیش کردیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں بھی نیب میں پیش ہوچکے ہیں۔ نیب نے احد چیمہ کو 21 فروری کو ا?شیانہ ہاو?سنگ اسکیم کی اراضی میں خورد برد کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے وہ اب تک نیب کی تحویل میں ہیں۔

چیف جسٹس نے سانحہ آرمی پبلک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا

پشاور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ 2 ماہ کے اندر واقعے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔سماعت کے دوران شہید طالب علم کے والد فضل خان کو عدالت سے باہر بھیج دیا گیا، چیف جسٹس نے فضل خان کو ہاتھ سے پکڑ کر باہر بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے ا?رمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 سے زائد طلباء سمیت 144 افراد شہید ہوئے گئے تھے۔یہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملوں میں سے ایک تھا۔رواں برس 8 فروری کو پشاور ہائی کورٹ نے بھی سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پولیس رپورٹ کو عام کرنے کا حکم دیا تھا۔سانحہ آرمی پبلک کے خلاف شہداءفورم نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں جوڈیشل کمیشن بنانے اور تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہائیکورٹ کا اختیار نہیں بلکہ صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔

سونم سے شادی کے بعد شوہر نے ایسی پابندی لگا دی کہ سب دنگ رہ گئے

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی فلموں کی چلبلی اداکارہ سونم کپور اپنے بوائے فرینڈ آنند اہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں ،ان کی شادی میں بالی ووڈ فلم اندسٹری کے نامور اور مشہور ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ یہ شادی انڈین میڈیا میں شہہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہے ،سونم کپو ر نے آنند آہوجا کی جانب سے شادی کے بعد عائد کی جانے والی ایک ایسی پابندی کا انکشاف کیا ہے کہ آپ بھی خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ہندوستانی فلموں کی چلبلی اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی اس وقت سب سے بڑی خبر بنی ہوئی ہے،سونم کپور آنند اہوجا کے ساتھ آج شادی کے بندھن میں بندھی ہیں جبکہ گذشتہ رات ان کی مہندی کی تقریب بھی ایک یاد گار تقریب تھی جس میں بالی ووڈ کے معروف ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا گیا۔ گوکہ بھارتی میڈیا میں سونم کپور اور آنند اہوجا نے شادی سے پہلے اپنے تعلقات کے حوالے سے کبھی بھی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے سوشل میڈیا میں کسی چیز کا اظہار کیا تاہم اب جبکہ سونم کپور شادی کے بندھن میں بند ھ چکی ہیں انہوں نے اتنا عرصہ اپنے تعلقات کو مخفی رکھنے کے حوالے سے کہا کہ سوشل میڈیا پر میں قابو رکھتی ہوں، میں اس شخص کی بے عزتی کرنے نہیں جا رہی ہوں ایسے کہ جیسے وہ میری زندگی میں ہے ہی نہیں اور ساتھ ہی ساتھ میں اس شخص کی اس طرح سے بھی بے عزتی نہیں کرنے جا رہی ہوں کہ میں اس کے بارے میں بولوں اور لوگ اس کا الگ طریقہ سے تشریح کریں۔ اس لئے نہ میں نہ اس سلسلے میں بات کروں گی اور نہ ہی کچھ چھپاو¿ں گی۔سونم کپور نے اس موقع پر ایک بڑا ہی دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آنند اور میں نے باہمی رضا مندی کے ساتھ اپنے لئے ایک ”قانون “ بنا یا ہے جو سوشل میڈیا کے نشہ کو کم کرنے میں ہم دونوں کی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ قانون آنند نے ہم دونوں پر نافذ کیا ہے، سونے کے لئے جب میں اپنے بیڈ روم میں جاو¿ں گی تو میں اپنا موبائل فون بیڈ پر اپنے ساتھ نہیں رکھوں گی بلکہ چارجنگ کے مجھے اپنا فون غسل خانہ(ٹوائلٹ ) میں لگانا ہے یا پھر اسے کسی دوسرے کمرے میں چارج کرنا ہے اور آنند بھی اپنا موبائل بیڈ روم میں اپنے ساتھ نہیں رکھیں گے اور وہ بھی چارجنگ کے لئے باتھ روم(ٹوائلٹ)استعمال کریں گے۔

جوہری معاہدہ ختم کیوں کیا ،اوبامہ نے ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے ایران سے جوہری معاہدے سے نکلنے کے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر سابق صدر باراک اوباما نے کہا کہ ایران ڈیل ختم کرنے کا فیصلہ گمراہ کن اور سنگین غلطی ہے، یہ واضح ہے کہ جوہری معاہدہ اب بھی فعال ہے۔بارک اوباما نے کہا کہ یورپی اتحادیوں کے علاوہ آزاد ماہرین اور موجودہ امریکی وزیر خارجہ خود اس معاہدے کے حامی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان گمراہ کن ہے۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ جمہوریت میں ہمیشہ پالیسیوں میں تبدیلیاں ا?تی ہیں اور ہر ا?نے والی حکومت کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں تاہم مسلسل معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے سے امریکا کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔باراک اوباما نے مزید کہا کہ کسی ایرانی اشتعال انگیزی کے بغیر معاہدے کو خطرے میں ڈالنا سنگین غلطی ہے۔سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔امریکا کی جانب سے جان کیری کی ہی قیادت میں ایران سے جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔ جان کیری نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے امریکا کی بات خراب ہوئی ہے، امید ہے کہ امریکا کے بغیر بھی معاہدہ برقرار رہے گا۔یاد رہے کہ 2015 میں ایران سے جوہری معاہدے کے دوران امریکا کی جانب سے اس وقت کے صدر باراک اوباما نے دستخط کیے تھے جب کہ معاہدے میں یورپی یونین سمیت برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین فریق تھے۔جوہری معاہدے ’جوائنٹ کمپری ہینسیو پلان ا?ف ایکش‘ کے تحت ایران نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ وہ جوہری ری ایکٹرز میں بطور ایندھن استعمال ہونے اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے افزودہ شدہ یورینیم کے ذخائر کو 15 سال کے لیے محدود کرے گا جبکہ یورینیم افزودگی کے لیے استعمال ہونے والے سینٹری فیوجز کی تعداد کو 10 سال کے عرصے میں بتدریج کم کرے گا۔

شہزادہ سلمان عرب دنیا کی سب سے با اثر ترین شخصیت بن گئے

جدہ (ویب ڈیسک) امریکی میگزین فوربس نے 2018ءکے دوران دنیا بھر کی طاقتور ترین 75شخصیات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو شامل کرلیا۔ محمد بن سلمان دنیا کی 10 طاقتور ترین شخصیات میں سے ایک قرار پائے جبکہ عرب دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں انہیں پہلا نمبر دیا گیا۔امریکی میگزین نے طاقتور ترین شخصیت قرار دینے کے سائنٹفک معیار مقرر کئے تھے۔ ایک معیار یہ تھا کہ مطلوبہ شخصیت کتنے لوگوں پر حکمرانی کررہی ہے۔ اسکا دوسرا معیار اثر و نفوذ، تیسراقدرتی وسائل اور اثاثوں کا حجم اور چوتھا معیار رہنما کی استعداد اور اثر انداز ہونے کی صلاحیت کو مقرر کیا گیا تھا۔چینی صدر سرفہرست ، روسی صدر دوسرے نمبر پر، جرمن چانسلر تیسرے نمبر اور مصری صدر 45ویں نمبر پر جبکہ امارات کے خلیفہ بن زاید 43ویں نمبر پر آئے۔

چیف جسٹس کا پشاور میں قائم تمام چیک پوسٹیں 24 گھنٹے میں ختم کرنے کا حکم

پشاور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پشاور میں قائم تمام چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار مختلف کیسز کی سماعت کے لیے پشاور پہنچے۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ 24گھنٹے کے اندر اندر پشاور شہر میں قائم تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں اور شہر میں بند کیے گئے تمام راستوں کو کھولا جائے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ چیف سیکریٹری بتائیں کن سفارت خانوں اور مقامات پر سیکیورٹی ضروری ہے، عدالت کی اجازت لے کر وہاں چیک پوسٹیں بنائی جائیں۔

خلائی مخلوق کا پتا چلانا ہے تو اصغر خان کیس کھول دیں: عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق کا پتا چلانا ہے تو اصغر خان کیس کھول دیں سب پتا چل جائے گا کہ لاڈلہ کون تھا اور کیسے پیسے بانٹے گئے۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پی ٹی آئی میں انضمام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نےکہا کہ پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اقتدار میں ا?ئی، وہاں لوگوں کو گیس اور پانی کا پورا حصہ نہیں ملتا، باہر سے جو سرمایہ کاری آتی ہے تو وفاق اسے ہونے نہیں دیتا، اس عمل سے احساس محرومی پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں احساس محرومی بڑھتی جارہی ہے، لاہورمیرا شہر ہے جہاں پنجاب کا 53 یا 55 فیصد ترقیاتی بجٹ لگتا ہے، مجھے خوش ہونا چاہیے لیکن اس سے لاہور کے قریبی شہر شیخوپورہ، قصور اور دیگر ترقی سے رہ جاتے ہیں، یہی احساس محرومی جنوبی پنجاب میں ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ صوبہ بنانا ا?سان نہیں لیکن ہم ابھی کمیٹی بنادیں گے اور اس کی پوری تیاری کریں گے، فاٹا کا انضمام بھی بہت ضروری ہے اور وہ ا?سان نہیں لیکن اس کے لیے ہم کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام لانا بھی ضروری ہے، جب تک بلدیاتی نظام نہیں ا?ئے گا نچلی سطح پر لوگوں کے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔خلائی مخلوق سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھاکہ خلائی مخلوق کا پتا چلانا ہے تو اصغر خان کیس کھول دیں، پتا چل جائےگا کہ کیسے پیسے بانٹے گئے، نوازشریف کو اس وقت 35 لاکھ ملے، شہبازشریف کو پیسے ملے اور جاوید ہاشمی کو بھی براہ راست پیسے ملے، اصغر خان کیس سے پتا چل جائے گا کہ لاڈلہ کون تھا لہٰذا نوازشریف اپنے تجربے سے خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فاٹا کا نظام دہشت گردی کی وجہ سے تباہ ہوگیا، اب ان کے پاس کوئی نظام نہیں، فاٹا کے لوگ خیبرپختونخوا کا حصہ نہں بننا چاہتے تھے، ان پر جو ظلم ہوئے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں، صوبائی اسمبلی میں ان کی کوئی نمائندگی نہیں، فاٹا والے پاکستان میں یتیم بن گئے، فاٹا کے نوجوانوں کا مطالبہ ہے کہ ان کی بھی آواز ہو۔عمران خان کہنا تھاکہ اس وقت کسی جماعت سے اتحاد کا ارادہ نہیں، صرف مولانا سمیع الحق سے خیبرپختونخوا میں اتحاد ہوگا، الیکشن وقت پر ہوں گے اور ہونے بھی چاہئیں، ہماری پوری تیاری ہی ٹائم کے لیے ہے، ہم 25 جولائی کے لیے مکمل تیار ہیں۔انہوں نےکہا کہ الیکشن کے لیے ٹکٹ میرٹ پر دیں گے اور ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ میں خود کروں گا۔

عمران عباس برطانوی تھرلر سیریز کرنے کو تیار

کراچی (ویب ڈیسک)لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف پاکستانی اداکار و ماڈل عمران عباس اب برطانوی تھرلر سیریز میں جلوہ گر ہوں گے۔عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ انہوں نے برطانوی سیریز ’دی ٹروجن ہورس‘ (The Trojan Horse) کے لیے معاہدہ کرلیا ہے جس پر وہ بےحد خوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس سیریز میں شامی-ترک جاسوس کا اہم کردار ادا کریں گے جس میں ان کے ساتھ برطانیہ، یورپ اور ترکی کے اداکار بھی شامل ہوں گے۔عمران عباس نے مزید لکھا کہ وہ پاکستان کی مثبت انداز میں نمائندگی کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کی توقعات پر پورا اتر کر انہیں خود پر فخر کرنے کا موقع دیں گے۔عمران عباس نے نہ صرف پاکستان میں اپنی بہترین ل±کس اور جاندار اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کی بلکہ بالی وڈ فلموں میں بھی کام کر کے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔وہ متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جن میں ’مجھے ہے حکم اذان‘، ’میرا نصیب‘ اور ’دل مضطر‘ شامل ہیں۔

رمضان ٹرانسمیشن کیس ،اسلام آبادہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں لاٹری،جوااورسرکس پرمشتمل پروگراموں پرپابندی عائدکردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ نے رمضان ٹرانسمیشن اورمارننگ شوزمیں پیمرا کے ضابطہ اخلاق پرعملدرآمدکیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے رمضان المبارک میں لاٹری،جوااورسرکس پرمشتمل پروگراموں پرپابندی عائدکردی۔ اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے مختصرفیصلہ سنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے وزارت اطلاعات،داخلہ اورپیمراکوعدالتی ہدایات پرعمل کرانے کاحکم دے دیا عدالت نے سیکرٹری اطلاعات وداخلہ اورچیئرمین پیمراپرمشتمل کمیٹی بنادی جو رمضان کے پہلے عشرے کی رپورٹ ہائیکورٹ پیش کرے۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ تمام چینلز یقینی بنائیں کہ رمضان کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو،تمام چینلز 5وقت مسجد الحرام اور مسجدنبوی کی اذان نشرکریں،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ 10فیصدغیرملکی موادمیں بھی ریاست اوراسلام مخالف چیزوں کی مانیٹرنگ ہونی چاہئے۔