گورنر کا خیبرپختونخوا میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ

 پشاور: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا۔

گورنر ہاؤس میں رمضان پیکیج فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ سندھ ،پنجاب ،بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے چاہئیں، گورنر ہاؤس مفاہمتی سیاست کے لئے حاضر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف نئی اسٹریٹجی پر وفاقی حکومت جامع پلان تیار کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2 اپریل کو شیڈول سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جس کے مطابق 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 30 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں،2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشستیں شامل ہیں۔

انتخابات میں خیبرپختونخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی پر بھی مقابلہ ہوگا۔

تاہم الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کے حلف سے مشروط کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے اجلاس بلاکر مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں گے۔

فلم ‘نو انٹری 2’ میں کاسٹ نہ کرنے پر انیل کپور اپنے بھائی بونی کپور سے ناراض

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلمساز بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے فلم ‘نو انٹری 2′ میں اپنے بھائی انیل کپور کو کاسٹ نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے وہ ناراض ہیں۔

سال 2005 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ‘نو انٹری’ اداکار انیل کپور اور ان کے بڑے بھائی پروڈیوسر بونی کپور کے لیے ایک بڑی کامیابی تھی، فلم میں انیل کپور سمیت دیگر اداکاروں کی کامیڈی کو خوب مقبولیت ملی تھی۔

اس مقبولیت کے باوجود بونی کپور نے فلم کے سیکوئل میں اپنے بھائی انیل کپور کو کاسٹ نہیں کیا اور بھائی کی جگہ اپنے بیٹے ارجن کپور کو کاسٹ کرلیا جس کی وجہ سے دونوں بھائیوں کے درمیان بات چیت ختم ہوگئی ہے۔

بونی کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے بھائی انیل کپور کو ‘نو انٹری’ کے سیکوئل اور اُس کی کاسٹ کے بارے میں بتانا چاہتا تھا لیکن میرے بتانے سے پہلے ہی وہ مجھ سے ناراض ہوگئے کیونکہ فلم کی کاسٹ سے متعلق خبر لیک ہوچکی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ انیل کپور فلم کی کاسٹ میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن فلم میں اُن کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی کیونکہ اب وہ دور ختم ہوچکا ہے کہ جب فلم کے سیکوئل میں بھی پُرانے اسٹارز (فلم کے پہلے حصے کے اداکاروں) کو کاسٹ کیا جائے۔

فلمساز نے کہا کہ ‘نو انٹری 2′ میں ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور ارجن کپور مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ فی الحال! میری ٹیم سیکوئل کے لیے 10 خواتین اداکاروں کو کاسٹ کرنے کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔

اُنہوں نے ان تین اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ورون دھون اور ارجن کپور بہت اچھے دوست ہیں، ان کی کیمسٹری کہانی میں سامنے آسکتی ہے جبکہ دلجیت کی فین فالوونگ بہت زیادہ ہے، اسی لیے میں نے یہ کاسٹنگ کی۔

بونی کپور نے مزید کہا کہ میرا بھائی انیل کپور ابھی تک مجھ سے بات نہیں کررہا ہے، مجھے اُمید ہے کہ جلد ہمارے درمیان اختلافات ختم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی بلاک بسٹر فلم ‘نو انٹری’ میں سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

اسرائیل میں حکومت کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے، سڑکیں بلاک، متعدد گرفتار

تل ابيب: غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل بھر میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے جن میں قیدیوں کے اہل خانہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حکومت کے خلاف ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں حماس کی قید میں موجود اسرائیلی شہریوں کے لواحقین نے بھی پہلی بار شرکت کی۔ سب سے بڑا احتجاج دارالحکومت تل ابیب میں ہوا۔

مظاہرین نے اہم سڑکیں بلاک کردیں جس کے نتیجے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا اور مسافر پھنس گئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجن بھر افراد کو گرفتار کرلیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پانی کی توپ کا استعمال کیا۔

مقبوضہ بیت المقدس یروشلم میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کی جانب پہنچنے کی کوشش کی اور مستعفی ہونے کے نعرے لگائے۔

مغویوں کے اہل خانہ اور مظاہرین نے مغویوں کی رہائی کےلیے حماس کے ساتھ معاہدے میں نیتن یاہو کو رکاوٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل میں نیتن یاہو کا کردار ناقابل فہم اور مجرمانہ ہے۔ ایک مغوی کی والدہ اینا زانگوکر نے کہا کہ اب سے ہم نیتن یاہو کی برطرفی کے لیے جدوجہد شروع کریں گے۔

مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں، یہاں آکر بہت خوشی ہوئی، آپ میرے ہیں اور میں آپ کی ہوں۔

شیخوپورہ میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی بہت بہت مبارکباد، میں آپ کی خوشیوں میں شریک ہونے آئی ہوں، آج جتنی خوشی ہورہی ہے،لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی،

مریم نواز نے کہا کہ میرا بچپن سسٹرز اور فادرز کے ساتھ گزرا ہے، وزیراعلیٰ بننے کے بعد ہیڈ مسٹریس کو فون کیا، ہیڈمسٹریس نے کہا کہ دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات آئے کہ ہمارے اسکول کی اسٹوڈنٹ وزیراعلیٰ بنی، والد نے کئی بار کہا کہ اقلیتوں کے لیے اقلیتوں کا لفظ استعمال کرنا غیرمناسب ہے، میں مائنورٹیز کو اپنے ہیلی کاپٹر میں لے کر آئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میرا خواب ایسا پاکستان ہے جہاں مذہب کی بنیاد پر کوئی آپ کو تکلیف نہ پہنچا سکے، اقلیتوں کی طرف اٹھنے والی ہر نظر اور ہاتھ کو آہنی ہاتھ سے روکوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب کورٹ جاتی تھی تو مریم آباد کے بورڈ پر نظر پڑتی تھی، جس محبت اور شفقت سے آپ نے استقبال کیا، آپ سب کا شکریہ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مسیحی خاندانوں میں امدادی رقم کی تقسیم
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے 10,000 مسیحی خاندانوں میں پہلی بار 50 ملین روپے تقسیم کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایسٹر کے پرمسرت موقع پر پنجاب کے تمام اضلاع کے 10 ہزار مستحق مسیحی خاندانوں میں 50 ملین روپے تقسیم کیے ہیں۔

مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پی ایچ اے نے اس خوشی کی تقریب پر پہلی بار لاہور کے گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا اور روشن کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس عظیم اقدام پر مسیحی برادری کے اراکین بہت خوش ہیں اور ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیاں بڑھانے کے لیے پیار اور محبت کا اظہار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مریم نواز کا ایسٹر کے موقع پر پیغام
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، معافی اور سب کیلئے محبت کی اقدار سکھاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری امن پسند اور قابلِ احترام ہے، قیامِ پاکستان سے تعمیرِ پاکستان کی منازل طے کرتے ہوئے مسیحی برادری کا کردار قابلِ ستائش ہے، پاکستان بلا رنگ و نسل، مذہب، ذات اور عقیدے کے ہم سب کا وطن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ایسٹر کا تہوار معاشرے میں ہم آہنگی اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دے گا، دعا ہے کہ ایسٹر خوشی، امن اور خوش حالی لائے۔

اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، تمام مسافر محفوظ

اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرواز پی کے 325 سے پرندہ ٹکرایا، طیارے میں موجود تمام مسافرمحفوظ رہے جبکہ پی ائی اے حکام کے مطابق اگلی پروازسے مسافروں کو کوئٹہ روانہ کیا جائے گا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 325 سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ آج صبح پیش آیا، پرندہ ٹکرانے سے طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

پرواز کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بحفاطت اسلام آباد اتار لیا گیا، پرواز کو جزوی نقصان پہنچا جس کے بعد متبادل طیارے کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

پی آئی اے نے حکام نے مزید بتایا کہ تمام مسافروں کو اگلی پرواز ساڑھے 12 بجے لے کر کوئٹہ روانہ ہو گی۔

گورنر کا خیبرپختونخوا میں بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کرنے کا مطالبہ

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کرنے کا مطالبہ دیا۔

گورنر ہاؤس میں رمضان پیکیج فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہا کہ سندھ ،پنجاب ،بلوچستان کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہونے چاہئیں، گورنر ہاؤس مفاہمتی سیاست کے لئے حاضر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف نئی اسٹریٹجی پر وفاقی حکومت جامع پلان تیار کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2 اپریل کو شیڈول سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جس کے مطابق 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 30 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں،2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور علما کی نشستیں شامل ہیں۔

انتخابات میں خیبرپختونخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی پر بھی مقابلہ ہوگا۔

تاہم الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کے حلف سے مشروط کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے اجلاس بلاکر مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سے حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں گے۔

نووجوت سنگھ سدھو نے بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو ’کتے‘ سے تشبیہہ دے دی

بھارت میں ان دنوں آئی پی ایل اپنے عروج پر ہے، تاہم اس سب میں بھارتی سابق کھلاڑی کی شاعری وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں جانوروں والی معنی خیز شاعری کی۔

نووجوت سنگھ سدھو نے ممبئی انڈینز کی یکے بعد دیگرے سکشت پر کپتان کی تبدیلی پر ایک ویڈیو پوسٹ شئیر کیا ہے، ساتھ ہی کیپشن میں جانوروں سے متعلق اپنی شاعری بھی شئیر کی۔

آئی پی ایل کے کامنٹیٹر نووجوت سنگھ سدھو کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں روہت شرما کا ممبئی انڈینز کے ساتھ سفر کو دکھایا گیا ہے۔

تاہم نووجوت سنگھ سدھو نے لکھا کہ ’اگرچہ ہاتھی دھول میں بھی اٹ جائے تو تب بھی اس کی عزت کی جائے گی، کے کو سونے کی زنجیر بھی باندھ دی جائے تو اس اسکی عزت نہیں ہوتی‘۔

سابق کھلاڑی کے اس کمنٹ نے بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اگرچہ نووجوت سنگھ سدھو کا مزاج کچھ اس طرح کا ہے کہ وہ شاعری کے ذریعے اپنی بات بیان کرنے کا ہُنر رکھتے ہیں۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا اور روہت شرما کی ممبئی انڈینز کی صورتحال کو کتے اور سونے کی زنجیر سے تشبیہہ دی گئی ہے۔

تاہم یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا ہے، اس سے قبل بھی احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ سے قبل نووجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ ہارد پانڈیا کی کپتانی سے روہت شرما کی عزت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

چار سدہ : 9 سالہ طالبعلم کی امتحان میں کامیابی پر فائرنگ سے ماں جاں بحق

چار سدہ میں تھانہ عمرزئی کی حدود ترنگزئی میں نو سالہ بچے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پانچویں کلاس کے امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں بچے نے ہوائی فائرنگ کی۔

اس دوران گولی والدہ کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

اتوار کی دوپہر ایک بچے تک آخری اطلاعات تک پولیس نے ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی ہے، روز نامچہ رپورٹ درج کرکے دفعہ 337 کے تحت تفتیش شروع کی ہے تاکہ اصل حقائق تک پہنچا جا سکے اور اسکے بعد مقدمہ درج کیا جاسکے، جب کہ بچہ تاحال اپنے گھر میں محفوظ ہے، پولیس نے بچے کی گرفتاری نہیں کی۔

امن و امان سے متعلق سندھ حکومت کا اعلان

سندھ کے وزراء نے صوبے کے مختلف اضلاع میں صورتحال کو بہتر قرار دے دیا ہے، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ کچے میں ہنی ٹریپ کے 2 واقعات پیش آئے ہیں، مختلف اضلاع میں صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

پولیس سے متعلق وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع میں ایس ایس پیز کا تبادلہ کیا ہے، پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں حالات سنبھال لیے ہیں۔

استاد کے قتل پر سختی سے ہدایات جاری کئے ہیں۔ جبکہ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکوؤں کے ساتھ نرمی کا برتاو نہیں کیا جائے گا، سندھ کی عوام سے کہتا ہوں کہ امن و امان جلد قائم ہوگا۔

ڈاکوؤں کے گھروں کو اس وقت مسمار کیا جارہا ہے، نئے آئی جی سندھ کچے کے علاقے میں آپریشن کرنے جارہے ہیں۔

ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ کراچی میں اب کوئی بوری بند لاشیں نہیں مل رہی، اب ایس ایچ اوز تک بات نہیں رکے گی، جس علاقے میں جرم ہوگا اس کے اعلی افسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پریا کناری کیس میں امجد شیخ کو تفتیش سپرد کی ہے، جبکہ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ سکھرملتان موٹروےپربھی ٹریفک چل رہا ہے۔

جبکہ ایک بار پھر سندھ حکومت نے سندھ میں امن و امان قائم کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امن و امان قائم کرکے دیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے سخت اقدامات کررہے ہیں۔

زارا نور عباس کی بیٹی کی پہلی تصویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

زارا نور عباس کی والدہ اور سینیئر اداکارہ اسما عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی نومولود نواسی کو گود میں اُٹھا ہوا ہے۔

تصویر میں اسما عباس محبت بھری نظروں سے اپنی نواسی کو دیکھ رہی ہیں جبکہ تصویر اس طرح لی گئی ہے کہ اُن کی نواسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔

اسما عباس نے اپنی نواسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نانی کی جان نورِ جہاں! ہماری زندگی میں آنے کے لیے بہت شکریہ۔

زارا نور عباس کی بیٹی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔

اس سے قبل سال 2021 میں زارا نور عباس کا بیٹا انتقال کرگیا تھا، اس حوالے سے اسد صدیقی نے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ اُن کی اہلیہ کا پہلا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ بعض پیچیدگیوں کے باعث بچے کی قبل از وقت (6 ماہ کے) بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے خود اپنے اور زارا نور عباس کے بچے کی تدفین کی تھی جبکہ بچے کے انتقال کی وجہ سے زارا نور عباس ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔

اسرائیل میں حکومت کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے، سڑکیں بلاک، متعدد گرفتار

تل ابيب: غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل بھر میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے جن میں قیدیوں کے اہل خانہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حکومت کے خلاف ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں حماس کی قید میں موجود اسرائیلی شہریوں کے لواحقین نے بھی پہلی بار شرکت کی۔ سب سے بڑا احتجاج دارالحکومت تل ابیب میں ہوا۔

مظاہرین نے اہم سڑکیں بلاک کردیں جس کے نتیجے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا اور مسافر پھنس گئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجن بھر افراد کو گرفتار کرلیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پانی کی توپ کا استعمال کیا۔

مقبوضہ بیت المقدس یروشلم میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کی جانب پہنچنے کی کوشش کی اور مستعفی ہونے کے نعرے لگائے۔

مغویوں کے اہل خانہ اور مظاہرین نے مغویوں کی رہائی کےلیے حماس کے ساتھ معاہدے میں نیتن یاہو کو رکاوٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل میں نیتن یاہو کا کردار ناقابل فہم اور مجرمانہ ہے۔ ایک مغوی کی والدہ اینا زانگوکر نے کہا کہ اب سے ہم نیتن یاہو کی برطرفی کے لیے جدوجہد شروع کریں گے۔

سیاسی بنیادوں ہر تعینات سفیروں کا مستقبل کیا ہوگا؟ دفترخارجہ نے وزیراعظم سے ہدایات مانگ لیں

سیاسی بنیادوں ہر تعینات سفیروں کا مستقبل کیا ہوگا؟ دفترخارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ہدایات مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو باضابطہ خط لکھ دیا، خط میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفرا کے حوالے سے ہدایت مانگی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں تعینات مسعود خان کا 2 سالہ کنٹریکٹ اسی ماہ ختم ہوچکا، نیویارک میں مستقل مندوب منیراکرم بھی سیاسی تعیناتی میں آتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکا، اقوام متحدہ، ترکی، سری لنکا اور اردن وغیرہ میں سیاسی تعیناتی والے سفراء موجود ہیں، قوانین کے مطابق نئی حکومت آنے پر سیاسی بنیادوں پر تعینات سفرا کوعہدہ چھوڑنا ہوتا ہے۔

مکہ شہر میں آنے والے 4 ہزار بھکاری گرفتار، تعلق کہاں سے

مکہ مکرمہ میں رمضان کے آتے ہی گداگروں اور بھکاریوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے، تاہم ہر سال کی طرح اس سال بھی انتظامیہ کی جانب سے سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔

مکمہ مکرمہ میں ڈائریکٹر ادارہ امن عامہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کی جانب سے گفتگو میں کہنا تھا کہ رواں سال 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کے موقع پر مکہ مکرمہ سے 4 ہزار 345 بھکاریوں اور اور گداگروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

محمد البسامی کے مطابق گداگر مکہ شہر کے مختلف مقامات پر موجود ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات پر محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ گداگروں اور بھکاریوں کے خلاف رمضان المبارک میں سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہ برتنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

محمد البسامی کے مطابق رمضان المبارک میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گداگر بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ جاتے ہیں۔

ٹیمیں ان گداگروں کو گرفتار کر کے انہیں متعلقہ مرکز میں پہنچا دیتی ہیں، جہاں ان کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔