تازہ تر ین

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سانحہ 9 مئی کے ایک سال مکمل ہونے پر مذمت بیان جاری کیا ہے جس کہا گیا کہ ساںحہ کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، اوران کو قانون کی دھجیاں اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شرپسندوں نے بغاوت کی اورریاستی اداروں کےخلاف تشدد کا سہارا لیا اور ان کا مقصد شرپسند عناصرکا بنیادی مقصد پاکستان کوغیرمستحکم کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہدا اور ان کے خاندان ہمارا فخر ہیں، مسلح افواج نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئےسازش کو ناکام بنایا، قانون کی دھجیاں اڑانےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv