تازہ تر ین

ایکنک نے 9 ارب 851کروڑ روپے کے ایم ایل ون منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق ایکنک نے 9 ارب 851کروڑ روپے کے ایم ایل ون منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دے دی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت پاکستان ریلوے کے موجودہ نظام کو بہتر کیا جائے گا، ایکنک نے 292 ارب 38 کروڑ 8 لاکھ روپے کے کراچی سرکلر منصوبےکی منظوری بھی دی، اس منصوبے میں 263 ارب 14 کروڑ 9 لاکھ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے ملیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ 44کلومیٹر طویل ہے جس میں جدید ٹریک بچھایا جائے گا، کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ ڈرگ روڈ سے شروع ہوکر گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا اور لیاقت آباد سےگزرےگا۔
علاوہ ازیں ایکنک نے نیلم آزاد کشمیر میں 48 میگا واٹ پن بجلی کا منصوبہ لگانے کی منظوری بھی دی، یہ منصوبہ نیلم دریا کے کنارے کیل کے قریب لگایا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv