تازہ تر ین

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع اور آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
اسحاق ڈار نے یہ اعلان بھی کیا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت بھی 30 نومبر تک بڑھادی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔
وزیر خزانہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید بتایا کہ حکومت نے فوری طور پر ایک لاکھ ڈالر تک مالیت کی ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس وقت ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ایل سیز کی تعداد 1365 ہے، حکومت نے یکم نومبر سے یہ تمام ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اس سے پہلے حکومت نے 50 ہزار ڈالر تک مالیت کی ایل سیز کلئیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس فیصلے کے تحت ایل سیز کے 4 ہزار 400 کیسز کلئیر ہو چکے ہیں۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایک لاکھ ڈالر مالیت کی ایل سیز کلئیر ہونے سے 5 ہزار 765 کیسز کلئیر ہو جائیں گے، ایل سیز کے باقی 2200 کیسز بھی جلد کلئیر کر دیے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv