ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع

لاہور : (ویب ڈیسک) حکومت نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔ اب ٹیکس گوشوارے31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے بہت سے لوگوں نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کیلئے سسٹم پر بہت لوڈ ہے۔ پہلے کوارٹر میں 84ارب روپے کے ری فنڈز دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر دی گئی تھی اور ایف بی آر نےاس میں توسیع نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینو کی انتقال کر گئے

جاپان : (ویب ڈیسک) جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینو کی انتقال کر گئے، ریسلر انیو کی کچھ عرصے سے صحت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔
وہ 20 فروری 1943 میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1972 میں نیو جاپان پرو ریسلنگ کی بنیاد رکھی اور محمد علی کا مقابلہ کیا، 79 سالہ اینو عالمی شہرت یافتہ ریسلر محمد علی کے ساتھ اپنی فائٹ سے مشہور تھے۔
ریسلنگ کے بعد انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور 1989 میں جاپانی ہاؤس آف کونسلرز کے لیے منتخب ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق انوکی نے عراق امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی بھی دلوائی تھی۔
انہوں نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔
اینوکی جاپان میں ریسلنگ کے سفیر بھی رہے اور اپنے دور میں انہوں نے روس اور چین جیسے مقامات پر بڑے ایونٹس کروائے، 1998 میں ان کا ریٹائرمنٹ میچ ٹوکیو ڈوم میں منعقد ہوا جہاں 70 ہزار سے زیادہ شائقین موجود تھے۔ انہیں 2010 میں WWE ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

کراچی :سی ٹی ڈی کا ایکشن، مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار زخمی

کراچی: (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی کے مبینہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں سی ٹی ڈی ٹیم نے انٹیلیجنس بنیاد پر چھاپا مارا، سی ٹی ڈی کی مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا ہے ہلاک مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کی مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں میں عابد ،اشعر خان، عرفان اور مولا بخش شامل ہیں۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ رات گئے سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا، تاحال فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، علاقے میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

روس کی یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کیخلاف قرار داد ویٹو

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نےیوکرین کےمقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کےخلاف قرارداد ویٹو کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کے خلاف امریکا اور البانیا نےاقوام متحدہ کے سکیورٹی کونسل میں قرار داد پیش کی۔ روس نے ریفرنڈم کے خلاف قرار داد ویٹو کردی جبکہ بھارت اور چین اس دوران غیر حاضر رہے، صدر پیوٹن نے گزشتہ روز ڈونیٹسک ،خیر سون، لوہانسک اور ژاپوریژیا کو روس میں شامل کیا تھا۔