تازہ تر ین

فلم ’ٹچ بٹن‘ کی نمائش تاخیر کا شکار، 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی رومانٹک فلم ’ٹچ بٹن‘ کی نمائش کو مؤخر کردیا گیا، فلم کو 11 نومبر کو ریلیز کیا جانا تھا۔
فرحان سعید اور فیروز خان کی فلم کی شوٹنگ 2018 میں شروع کی گئی تھی اور اسے 2019 کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان تھا تاہم ایسا نہ ہو سکا تھا۔
فروری 2020 میں اس کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے اسی سال عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم کورونا کے باعث سینمائوں کی بندش کی وجہ سے ٹچ بٹن کی نمائش بھی دیگر فلموں کی طرح روک دی گئی تھی۔
ایک ہفتہ قبل اس کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے 11 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
فلم کی پروموشن کے لیے ’ٹچ بٹن‘ کو اب 11 کے بجائے 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
اطلاعات  کے مطابق فلم کی ٹیم ’ٹچ بٹن‘ کی پروموشن میں مصروف ہے اور ٹیم کی خواہش ہے کہ فلم کی درست انداز میں پروموشن کی جائے۔
ٹچ بٹن کی نمائش کو مؤخر کرنے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب کہ اس کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین نے فلم کی پروڈیوسر عروہ حسین پر فلم کا معاوضہ نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔
علاوہ ازیں فلم کے مرکزی اداکار فیروز خان پر سابق اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کرنے کے الزامات کی وجہ سے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv