ملالہ برطانوی فیشن میگزین کے سرورق کی زینت، انٹرویو میں اَن کہی باتیں

نوبیل انعام یافتہ سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے شہرہ آفاق فیشن میگزین ’ووگ‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پہلی بار اپنی مستقبل کی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے مذکورہ انٹرویو برطانیہ کو دیا ہے اور وہ اگلے ماہ کے شمارے کی سرورق کی زینت بنیں گی۔

طویل انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی نے جہاں پہلی بار کھل کر مستقبل کی زندگی اور خیالات پر بات کی، وہیں انہوں نے سیاست، اپنی تعلیم، سماجی منصوبوں اور میڈیا کی دنیا میں انٹری سے متعلق بھی بات کی۔

ملالہ یوسف زئی کی جانب سے ‘ووگ‘ کو دیے گئے انٹرویو اور ان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اگرچہ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے، تاہم کئی لوگ ان کی بہادری کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے میگزین کو دیے گیے انٹرویو میں کئی اہم موضوعات پر بات کی، ہم ان کے انٹرویو کی 5 اہم ترین باتوں کو یہاں پیش کر رہے ہیں۔

تاجکستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، شاندار استقبال ،گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد : تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تاجکستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان وزیراعظم ہاؤس پہنچے ، جہاں وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

تاجکستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر دونوں ملکوں کےقومی ترانہ بجائے گئے اور امام علی رحمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے تاجک صدر سے کابینہ ارکان کا تعارف کروایا۔

عوام کو مسائل کی چکی میں پیسنے والے بہروپیے ایکسپوز ہوچکے: فردوس عاشق اعوان

لاہور:  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو مسائل کی چکی میں پیسنے والے بہروپیے ایکسپوز ہوچکے، ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی ہر سازش ناکام ہوئی۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی ہر سازش میں سرفہرت فضل الرحمان شوباز تو کبھی جعلی راجکماری کے در کی جانب دیکھ رہے ہیں، پی ڈی ایم کبھی حکومت مخالف منفی پراپیگنڈہ تو کبھی مستحکم ہوتی معیشت سے انکار کر رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ منفی سوچ اور کرپشن کے بوجھ سے زمین بوس پی ڈی ایم کو حکومت مخالف ہر سازش کے بعد منہ کی کھانا پڑی، روز بروز بڑھتے شدید اندرونی اختلافات کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی تباہی کیلئے کافی ہیں۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحت یاب، دو ٹیسٹ منفی آگئے

لاہور:  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحت یاب ہوگئے، تازہ ترین دو ٹیسٹ منفی آگئے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پوری طرح سے صحت یاب ہوگیا، آج کام پر واپس جا رہا ہوں، جلد صحت یابی بلاشبہ ویکسین کے باعث ہوئی، ویکسین واضح طور پر کام کرتی ہے اور بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔

 دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 80 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 667 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 557، سندھ میں 3 لاکھ 19 ہزار 447، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 124، بلوچستان میں 25 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 600، اسلام آباد میں 81 ہزار 357 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 287 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار 397 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 183 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 48 ہزار 685 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 367 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 80 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 930 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 84، سندھ میں 5 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 95، اسلام آباد میں 763، بلوچستان میں 282، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 548 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حکومت نے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف اپیل واپس لے لی

اسلام آباد: حکومت نے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیخلاف اپیل واپس لے لی۔ سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے اپیل واپس لئے جانے پر معاملہ نمٹا دیا۔

جسٹس اعجازلاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان جبکہ شہباز شریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے رجسٹرار سے استفسار کیا کیا شہباز شریف کا کیس سسٹم کے تحت مقرر ہوا یا خاص طور پر ؟ رجسٹرار ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواست اعتراض کیلئے مقرر ہوئی تھی، فیصلہ ہوا کہ اعتراض پر فیصلہ درخواست کیساتھ ہی ہوگا، جمعہ کو 9 بجکر 30 منٹ پر اعتراض لگا اور 11 بجکر 30 منٹ پر کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے پوچھا کہ حکومتی وکیل کو ہدایات لینے کیلئے صرف 30 منٹ دیئے گئے، ایک سال میں کتنے مقدمات کی جمعہ کو 12 بجے سماعت ہوئی ؟ بتایا جائے کتنے مقدمات میں یکطرفہ ریلیف دیا گیا ؟ ہائی کورٹ نے یہ بھی نہیں پوچھا کہ شہباز شریف کا نام کس لسٹ میں ہے، کیا اس طرح کا عمومی حکم جاری ہو سکتا ہے جیسا لاہور ہائی کورٹ نے کیا۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ فوجداری مقدمات میں ملزم کی نقل حرکت کو کیسے محدود کیا جا سکتا ہے۔ جسٹس اعجاز الا حسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ رجحان بن گیا ہے ملزم کو پکڑ لیتے ہیں، نیب ریفرنس میں 140 گواہان کے نام شامل کر دیتا ہے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف نے ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے لی ہے، درخواست واپسی کے بعد اپنی درخواست پر اصرار نہیں کرتے۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پھر تو معاملہ ہی ختم ہو گیا۔ اٹارنی جنرل نے کہا اسی لیے ہم اپنی درخواست پر زور نہیں دے رہے، عدالت وفاق کی اپیل کو دو ٹرمز پر نمٹا دے، لاہور ہائیکورٹ کا بلیک لسٹ سے نام نکالنے کا فیصلہ مثال نہ بنے۔

اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا 14واں روز، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا 14واں روز، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
اگر مغربی ممالک اکتھے نہیں ہوسکتے تو ہم مسلمان متحد کیوں نہیں ہو سکتے،کوکاکولا پر مکمل پابندی لگائی جائے
امت مسلمہ کو متحد ہو کر فلسطینی بھائیوں کیلئے آواز اٹھانا ہو گی، خواتین کی خبریں،چینل ۵ سے گفتگو

پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین ’’ پاک ویک ‘‘ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: پاکستان میں تیار ویکسین “پاک ویک” کو لانچ کر دیا گیا ہے، ویکسین چین سے درآمد سائنو ویک کے خام مال سے تیار کی گئی ہے۔

وزارت قومی صحت کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین پاک ویک کو 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کیلئے لانچ کی گئی ہے۔ پاک ویک ویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے جس کا خام مال اور تیکنکی صلاحیت چین نے فراہم کی ہے۔

وزارت قومی صحت نے ابتدائی طورپر قومی ادارہ صحت کو پاک ویک کی تیس لاکھ ڈوز تیار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ پاک ویک کی مینوفیکچرنگ ، پیکنگ اور میٹریل قومی ادارہ صحت میں تیار کیا گیا ہے۔

پاک ویک لانچنگ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل میں سے آسانی نکلتی یے۔ اس موجودہ مشکل میں سے آسانیوں کے راستے بڑے واضع نظر آ رہے ہیں۔ اس موجودہ چیلنج میں ہمارا دوست چین پاس ہی نظر آیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ خام مال سے ویکسین بننا اتنا سادہ مرحلہ نہیں ہے۔ کوالٹی ایشورنس اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے بڑی باریک بینی سے کوشش کرنی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکیسن کی پیداوار کا عمل بتدریج آگے بڑھتا ہے۔ یہ ایک اہم قدم ہے جس کے بعد ویکیسن کی مکمل پیداوار چند سال تک پاکستان میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اب این آئی ایچ کی اگلی چھلانگ لگانے کا وقت آ گیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت 7 بڑے اہم ادارے این آئی ایچ میں بنائے جائیں گے۔

4 سال میں پہلی مرتبہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 48 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تیز رفتاری کے ساتھ بہتری کا سفر جاری رکھا ہوا ہے اور کے ایس ای-100 انڈیکس 294.92 پوائنٹس یا 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ چار سال کے بعد 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے۔

کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور پورا دن بہتری کا سفر جاری رہا اور اس موقع پر 48 ہزار 237.61 پوائنٹس کی بلند ترین سطح اور 47 ہزار 896.34 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچی، دن کے اختتام پر انڈیکس 48 ہزار 191.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بینچ مارک انڈیکس میں 316 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد پی ایس ایکس صبح 11 بجے کے قریب 48 ہزار 212 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

تیل اور گیس کی کمپنیوں نے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جس سے انڈیکس میں 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ اس کے بعد کمرشل بینکوں اور سیمنٹ نے بالترتیب 57 اور 47 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

کمپنی کے لحاظ سے بات کی جائے تو حبیب بینک لمیٹیڈ، اینگرو، پی او ایل اور او جی ڈی سی نے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس اکٹھے کیے۔

پیر کے روز مئی کے آخری دن کے ایس ای 100 انڈیکس 770 پوائنٹس یا 1.63فیصد کی ایک بڑی چھلانگ لگا کر 47 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا، پیر کے دن سمیت مارکیٹ نے مئی میں 3 ہزار 634 پوائنٹس یا 8.2 فیصد کے سب سے زیادہ ماہانہ فوائد حاصل کیے۔

پیر کے روز ایک دن کے لیے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 136 ارب روپے کا اضافہ ہوا کیونکہ سرمایہ کاروں نے بورڈ میں اسٹاک کو بدستور جاری رکھا جس سے انڈیکس میں 853 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مالیاتی پالیسی کمیٹی کے اس فیصلے سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی جس نے جمعہ کے روز پالیسی کی شرح 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعدد دیگر مثبت عوامل نے بھی سرمایہ کاروں کو ترغیب دی، اس سال جی ڈی پی کی شرح نمو 4.5 فیصد، اپریل میں تاریخی ترسیلات زر کی شرح سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد اضافے کے بعد 2.8 ارب ڈالر اور پہلی بار ٹیکس وصولی 4.143 کھرب روپے سے زیادہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا۔

صحافی اسد طور پر حملے میں ملوث ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے صحافی اسد طور کو زد وکوب کرنے کے واقعے سے متعلق کہا ہے کہ ہم بہت جلد کیس میں حقیقت تک پہنچ جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ نادرا، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور پولیس مل کر تحقیقات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنگر پرنٹس کی کل تک شناخت ہوسکتی ہے اور اگر آئند چند روز میں ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکے تو اشتہار شائع کریں گے۔

جیکولین کے والدین نے اداکارہ کو بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا

سری لنکا سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین ان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے بلاشبہ تباہی مچا رکھی ہے جس کی تفصیلات خبروں کے ذریعے پوری دنیا میں دکھائی جارہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے والدین شدت سے یہ چاہتے ہیں کہ بھارت چھوڑ کر بحرین ان کے پاس چلی جاؤں،کورونا کے سنگین حالات کے سبب وہ میرے لیے بہت پریشان ہیں۔

جیکولین نے کہا کہ سری لنکا میں مقیم میرے رشتے دار اور دوست احباب بھی روزانہ فون کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے ملک واپس آجاؤں۔

اداکارہ نے اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں مطمئن ہوں، میں جو کام کررہی ہوں اسے جاری رکھنے کا ارادہ ہے لہٰذا میں نے اس ملک کو چھوڑنے کا اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

پائیدارمعاشی ترقی کے اعدادوشمار پراپوزیشن کاٹولہ منافقت سے کام لے رہا ہے: عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پائیدار معاشی ترقی کے اعداد و شمار پراپوزیشن کا ٹولہ منافقت سے کام لے رہا ہے، سٹاک مارکیٹ سمیت معیشت کے دیگر شعبوں میں بہتری آئی ہے۔

’کویت نے پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کردیا‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہےکہ کویت نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‏اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے، کویت نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراء شروع کردیا ہے۔

کورونا سے متعلق انہوں نے کہا کہ کراچی کےعلاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے، کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بھارت سمیت خطے کے ممالک اس موذی مرض سےنبرد آزما ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ‏بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے، امید ہے اگلے دو سال میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہوگا۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، عوام کی قوت خرید بڑھی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے، ‏بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔ مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ بھارت سمیت خطے کے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں، ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ‏بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ امید ہےاگلےدو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہو گا۔