بانو قدسیہ کی سالگرہ پر گوگل کا خراجِ عقیدت

(ویب ڈیسک)افسانہ و ناول نگار بانو قدسیہ کی سالگرہ پر گوگل نے اپنا ڈوڈل اُن کے نام کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

28 نومبر 1928ء کو فیروز پور بھارت میں پیدا ہونے والی بانو قدسیہ کی آج  92 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، اسی مناسبت سے گوگل نے بانو قدسیہ سے منسوب اپنا ڈوڈل جاری کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

بانو قدسیہ کو بچپن ہی سے کہانیاں لکھنے کا شوق تھا اور پانچویں جماعت سے انہوں نے باقاعدہ لکھنا شروع کر دیا تھا۔

بانو قدسیہ نے معروف مصنف اور ادیب اشفاق احمد سے شادی کی، اردو میں ایم اے کرنے کے دوران ہی اشفاق احمد کی حوصلہ افزائی پر ان کا پہلا افسانہ ’آمادگیٔ شوق‘ شائع ہوا، یہ افسانہ 1950ء میں ادبی جریدے ’ادبِ لطیف‘ میں شائع ہوا، یہ اس دور کا سرکردہ جریدہ تھا۔

بانو قدسیہ اردو ادب کا وہ نام ہے جو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا، حساس طبیعت رکھنے والی بانو قدسیہ نے اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں لکھا۔

 بانو قدسیہ نے سب سے زیادہ ناول لکھے، جن کی تعداد 30 سے زیادہ ہے، پاکستان ٹیلی وژن کے لیے لکھے گئے ڈرامے اور نان فکشن تصانیف کی تعداد علیحدہ ہے۔ ان کے ناول ’راجہ گدھ‘ کو اردو ادب کے بڑے ناولوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ان کی دیگر تصانیف میں شہرِ بے مثال، توجہ کی طالب، چہار چمن، امر بیل، حاصل گھاٹ اور دیگر شامل ہیں۔

انہیں حکومت کی جانب سے ستارۂ امتیاز اور ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔

 بانو قدسیہ کی وفات 4 فروری ء2017 کو لاہور میں ہوئی۔

او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا

ریاض(ویب ڈیسک): اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مذہب کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کے لیے قرار داد جاری کرے۔

اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ او آئی سی اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ایک بار پھر مخالفت کرتی ہے، اظہار رائے کی آزادی کا مطلب اقوام عالم کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا نہیں ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مسلم وزرائے خارجہ کے 47 ویں سیشن سے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ہے یہ عہدِ حاضر کا کینسر ہے۔

ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ اسلام دشمن بیانیہ قابل مذمت ہے خواہ کوئی بھی اس کا مرتکب ہو۔

پی ڈی ایم جلسے ہوں یا نہ ہوں،وزراءتقسیم وزیراعظم عمران خان ڈٹ گئے،جلسے روکنے کی تجویز پر اتفاق

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دوران اجلاس اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر خوب تنقید کی اور جلسے نہ کرنے کی تجویز سے مکمل اتفاق کیا۔

ترجمانوں کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کی اپوزیشن پر تنقید کے باوجود پارٹی کے بعض رہنماؤں نے جلسوں کے حق میں بات اور بعض نے مخالفت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپوزیشن کے جلسوں کے معاملے پر ترجمانوں کو بریفگ کیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس کی دوسری لہر کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیارہ خطرناک ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنے کیلئے ہر کسی کو اپنا کرداد ادا کرنا ہوگا، اپوزیشن پہلے تو پورا ملک لاک ڈاؤن کرنے کی بات کرتی تھی اب وبائی صورتحال میں جلسے کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔

وزیراعظم نے استفسار کیا کہ اپوزیشن اتحاد کو سیاست کی پروا ہے یا پھر اپنا لوٹا مال بچانے کی فکرہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے اور بچانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس شیخ رشید نے وزیراعظم کی جلسے نہ کرنے کی تجویز سے مکمل اتفاق کیا اور اپوزیشن کے جلسوں پر تنقید کی اور کہا کہ یہ وقت لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کا ہے نہ کہ جلسے اور جلوس کرنے کا ہے۔

انہوں نے دوران اجلاس شرکاء کو سی پیک کے منصوبے ایم ون پر بھی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کو گنے کی بروقت کرشنگ کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ سونے پر سہاگہ یہ کہ گنے کے کسانوں کو بروقت ادائیگیاں بھی ہوئی ہیں، کرشنگ اور گنے کے کسانوں کو ادائیگی کا کریڈٹ وزیر اعظم کو جاتا ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کی ادائیگی لیٹ کرنے والوں کو 50 لاکھ جرمانے کی سزا مقرر کی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت شاندار انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، اس حوالے سے مزید اچھی خبریں ملیں گی۔

ترکی: ناکام فوجی بغاوت کے کیس میں سیکڑوں پائلٹوں کو عمر قید

انقرہ: ترکی میں 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے کیس میں سیکڑوں افراد کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ترکی کی عدالت نے 15 جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے کیس میں ترک صدر طیب اردوان کی حکومت کے خلاف منصوبہ بندی کے الزام میں 337 سابق پائلٹوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 500 افراد پر الزام عائد کیا گیا ہےکہ انہوں نے دارالحکومت انقرہ کے ائیربیس سے حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کی جس میں فوجیوں کی جانب سے لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹرز، ٹینکوں اور اہم ریاستی اداروں پر کنٹرول کی کوشش کی گئی اور اس کے نتیجے میں 250 افراد ہلاک ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ انتہائی اہم ٹرائل ملک کی درجنوں عدالتوں میں جاری ہے جس میں ہزاروں افراد کے فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ کیس میں مجموعی طور پر 475 افراد ٹرائل پر تھے جن میں سے 365 حراست میں ہیں جب کہ 337 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جن میں سے 291 ملزمان کو ترکی کی سخت ترین سزائیں دی گئی ہیں جن میں ان کی پیرول پر رہائی ناممکن ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ جن لوگوں کو سخت ترین سزائیں دی گئی ہیں ان میں 25 ایف 16 کے پائلٹ بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے سابق ائیر فورس کمانڈر پر بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ فوجی بغاوت کے دوران انہوں نے انقرہ کی ائیر بیس سے پارلیمنٹ سمیت سرکاری اداروں پر بمباری اور طیب اردوان کو قتل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

واضح رہےکہ 15 جولائی 2016 کو ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی جس میں فوج کے ایک گروپ نے ترک صدر طیب اردوان کی حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش تاہم اسے ناکام بنادیا گیا۔

ترکی کی حکومت نے اس کا الزام امریکا میں مقیم گولن تحریک کے سربراہ فتح اللہ گولن پر عائد کیا تھا۔

مستقبل کی جنگوں کے چینلجز سے نمٹنے کیلئے خود انحصاری ضروری ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود انحصاری، جدیدیت اور اپ گریڈیشن ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) واہ کے دورہ کے موقع پر کہی۔ پی او ایف پہنچنے پر چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پیداواری یونٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں حاصل شدہ اہداف، مستقبل کے پراجیکٹس اور جدیدیت کے حوالے سے بتایا گیا۔

اس کے علاوہ آرمی چیف کو ادارے کی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی جبکہ مستقبل کے منصوبوں اور ان میں لائی گئی جدت پر بھی بریف کیا گیا۔ مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حال ہی میں تیار کردہ نئے ڈسپلے لاؤنج کا بھی دورہ کیا۔ ڈسپلے لائونج میں واہ فیکٹری میں بننے والی مصنوعات کی نمائش کی جاتی ہے۔ سپہ سالار کو پی او ایف اسلحہ کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے پی او ایف کے عزم اور لگن کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی او ایف مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے میں ریڑھ کی ہڈی رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود انحصاری، جدیدیت اور اپ گریڈیشن ضروری ہ

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو باآسانی شکست دے دی

آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کو باآسانی66 رنز سے شکست دے دی۔

سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا  جو کہ درست ثابت ہوا۔

کپتان  ایرون فنچ (114) اور اسٹیون اسمتھ (105 ) کی سنچریز کی بدولت آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 374 رنز بنائے۔

ڈیوڈ وارنر 69 اور گلین میکسویل جارحانہ 45 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 جبکہ جسپریت بمراہ، نودیپ سینی اور یوزویندرا چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز ہی بناسکی۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا90 اور شیکھر دھون 74 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان ویرات کوہلی 21 رنز بناسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4 ،جوش ہیزل ووڈ نے 3  اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں میراڈونا سپرد خاک

عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

1986 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹینا کی ٹیم کے کپتان میراڈونا کا شمار فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور انہیں جمعرات کو ان کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں بیلا وسٹا سمٹری میں سپرد خاک کردیا گیا۔

کئی دہائیوں تک کوکین کے نشے کی لت سے نبرد آزما رہنے والے فٹبالر بدھ کو 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس پر پوری دنیائے فٹبال سوگوار تھی۔

قبرستان کے باہر موجود میراڈونا کے مداح اور 63 سالہ ڈرائیور انتونیو اویلا نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ میراڈونا کبھی نہیں مریں گے، مجھے لگتا تھا کہ انہیں ہماری طرح کبھی موت نہیں آئے گی لیکن میں اس شخص کے لیے بہت دکھی ہوں جس نے ہمیں بے انتہا خوشی دی۔

میراڈونا کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بیونس آئرس میں ہزاروں افراد امڈ آئے جس کی وجہ سے کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے والے پولیس اور حکام کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

اس موقع پر پولیس اور فٹبالر کے مداحوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور پولیس کو عوام کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرنا پڑا۔

پی ڈی ایم جتنے مرضی جلسے کرلیں ، این آراو نہیں ملے گا، عمران خان

احتیاط ضروری پی ڈی ایم کو جلسے منسوخ کردینے چاہئیں، دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اوریہاں جلسوں کا تماشا لگایا ہوا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی وحکومتی ترجمانوں کا اجلاس

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جتنے مرضی جلسے کرلیں ، این آراو نہیں ملے گا، دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں جلسوں کا تماشا لگایا ہوا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، مہنگائی میں مزید کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی ، معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی ،اپوزیشن کی ممکنہ تحریک اور بیانیئے سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔مہنگائی کے خلاف اقدامات اور معاشی اہداف کے حصول پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم کو معاون خصوصی زلفی بخاری نے یواے ای لیبرویزہ کے بارے بریفنگ بھی دی۔یواے ای میں لیبر ویزہ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ مہنگائی میں مزید کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کورونا کی صورتحال روزبروز بڑھ رہی ہے۔

لوٹی دولت بچانے کیلئے لوگوں کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑا جارہا ہے۔ دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں جلسوں کا تماشا لگایا ہوا ہے۔ایک لیڈرلندن میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم کو جلسے منسوخ کردینے چاہئیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط اور ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی سیاسی فرق نہیں پڑرہا ہے،جتنے مرضی جلسے کرلیں ، این آراو نہیں ملے گا۔دریں اثناں وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام کی سائٹ کا بھی دورہ کیا، ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو پروگرام سے متعلق بریفنگ دی۔معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ خواتین کی سہولت کیلئے احساس پروگرام متعارف کروایا ہے۔خواتین کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل والٹ فراہم کردیے گئے ہیں۔سہولت سے خواتین کو بینکوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔کفالت مستحقین کی تعداد 43 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کردی ہے۔کفالت پروگرام کو ہیکرز سے بچانے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے ریلیف فنڈ میں جو پیسے آئے ہیں، اس کا بریک ڈاؤن دے سکیں گے؟ جب لوگوں کے عطیات کا ڈیٹا مکمل ہوجائے تو اس کو ہم شائع کردیں گے۔ مزید برآں وزیر اعظم عمران خان سے صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی ، جس میں صنعتوں کو درپیش مسائل اور حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔صنعتکاروں کے وفد نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو میسر حکومتی سرپرستی کے مثبت نتائج آرہے ہیں،معاشی ٹیم ہر وقت صنعتکاروں کی رہنمائی اور مسائل کے حل کیلئے موجود ہوتی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہونا معیشت کیلئے خوش آئندہ چیز ہے۔فیصلہ سازی میں صنعتکاروں کی تجاویز کو شامل کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے صنعتکاروں کو برآمدات میں درپیش مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

شاہ محمود کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

نائجر : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور او آئی سی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنما ؤں کی ملاقات نائجر میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال، کورونا چیلنج، کثیرالجہتی دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کےامور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جی 20 سمٹ کے کامیاب انعقاد پرسعودی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور کشمیر کے حوالے سے سعودی عرب کی اصولی اور مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔
 ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔سعودی وزیرخارجہ فرحان بن فیصل نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے توانائی سمیت مختلف اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

‘ آصفہ بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی’

ملتان: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان میں ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گی۔

بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی اوربلاول کی بہن آصفہ بھٹو  کا پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے یہ پہلا خطاب ہوگا  اور وہ 30 نومبر کو اپنے بھائی کی نمائندگی کریں گی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے ایڈووکیٹ خالد خورشید کے نام کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے ایڈووکیٹ خالد خورشید کے نام کی منظوری دے دی۔

اس سلسلے میں چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں مشاورت کے بعد وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے ایڈووکیٹ خالد خورشید کے نام کی منظوری دی۔ چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ نیازی کے مطابق گلگت بلتستان کی وزارت اعلیٰ کی کرسی پر پی ٹی آئی کی طرف خالد خورشید کو بیٹھایا جائےگا۔
خالد خورشید ایڈووکیٹ ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور جبکہ گلگت بلتستان حکومت سازی اور کورونا کے بڑھتے خطرات بارے غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اپوزیشن بیانیہ اور ممکنہ تحریک سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی جبکہ مہنگائی کے خلاف اقدامات اور معاشی اہداف کے حصول پر بھی بات چیت کی گی۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 10نشستوں پرکامیابی حاصلی کی۔ اپوزیشن کی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی نے 3 جبکہ مسلم لیگ ن نے 2 نشستوں پر کامیاب ہوئی ، 7 جبکہ انتخابات میں آزاد امیدوار جیتے جن میں سے 6 نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد پی ٹی آئی کی کل نشستیں 16 ہوگئیں۔

پنجاب حکومت کووِڈ 19 کے دوبارہ انفیکشن کی تحقیقات کرنے سے گریزاں

لاہور: پنجاب حکومت صوبے میں اچانک کووڈ -19کے دوبارہ انفیکشن میں اضافے کے باوجود تحقیقات اور اس کا اعلان کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار نظر آتی ہے۔

   حالیہ کیس جس میں پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پنجاب (ڈی آئی جی) کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا ہے۔

وہ پہلی مرتبہ سرکاری لیب کی رپورٹ میں وائرس کی تشخیص ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد وائرس کا دوبارہ شکار بنے ہیں، اس سے قبل وہ گھر میں 2 ہفتے سے زائد وقت تنہائی میں گزارنے کے بعد صحتیاب ہوئے تھے اور منفی رپورٹ آنے پر اپنی ذمہ داریاں بھی سنبھال چکے تھے۔

کچھ دن قبل ان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں اور انہوں نے پرائیوٹ لیب سے اس کا ٹیسٹ کرایا جس میں یہ ثابت ہوگیا کہ وہ کووڈ کا شکار ہوچکے ہیں۔

ڈی آئی جی نے صحافی کو اس بات کی تصدیق کی کہ ایک ماہ کے دوران ان کا 2 مرتبہ کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔

اسی طرح سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر بھی حال ہی میں دوسری بار وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

تاہم ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ صحت کے حکام نے ان دوبارہ انفیکشنز سے دوری اختیار کی جن کی تحقیقات ہونا باقی ہے۔

بختاور بھٹو کی منگنی تقریباً گھر والوں تک محدود ہوگئی،شہلا رضا

بھٹو زرداری خاندان میں خوشیاں بکھر گئیں،سابق صدر آصف زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور کی  منگنی کی رسم آج ہوگی، تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔۔ جیالے بھی انتہائی پرجوش ہیں، بلاول بھٹو منگنی سے ایک دن قبل کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی میں کون ہوگا شریک، پاکستان پیپلز پارٹی رہنما کی شہلارضا نے بتادیا، نجی ٹی وی کے مارننگ شو  میں گفتگو میں شہلا رضا نے بتایا کہ  بختاور کی منگنی کی تقریب تقریباً گھر کے لوگوں تک ہی محدود ہوگئی ہے، ’جیو پاکستان‘ میں آج شام بلاول ہاؤس میں ہونے والی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے