مہوش حیات پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے شادی کے لیے تیار

اداکارہ مہوش حیات ہمیشہ اپنے بولڈ بیانات، اداکاری، ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

کچھ دن قبل ہی انہوں نے ایک انٹرویو میں بھی کھل کر باتیں کی کہ انہیں کس طرح کے مرد حضرات پسند ہیں اور وہ حقیقی زندگی میں رومانس کے کتنے قریب ہیں؟

مہوش حیات نے اسٹریمنگ چینل ناشپاتی پرائم کے پروگرام ’بائے دی وے‘ میں میزبان بیگم نوازش سے اپنے پسندیدہ اداکاروں، کیریئر میں کامیابی اور ذاتی زندگی سے متعق کھل کر بات کی۔

مختصر دورانیے کے انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے اس منزل تک پہنچی ہیں، کیوں کہ انہیں یقین ہے کہ ماں کی دعائیں بڑی سے بڑی آفت کو جہاں ٹال دیتی ہیں، وہیں نئے راستے بھی کھول دیتی ہیں۔

پنجاب حکومت کی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کے اجراء کی منظوری

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمدعامر جان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔وفد میں سیکرٹری جنرل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، نائب صدراحمر ملک، ممبرزواجد علی چودھری، عرفان اللہ خان اورسیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن محمد خالد محمود شامل تھے جبکہ صوبائی وزیررائے تیمور بھٹی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی، سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ اور متعلقہ حکام بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر بزدار حکومت نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بڑااقدام اٹھاتے ہوئے وزیراعلی عثمان بزدار نے کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سپورٹس ایسوسی ایشنز کو گرانٹس شفاف طریقے سے جاری ہوں گی اور شفاف طریقے سے ہی استعمال ہوں گی،کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کریں گے،سابق دور کی طرح پک اینڈ چوزنہیں بلکہ میرٹ پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن محکمہ کھیل کے ساتھ ملکر سپورٹس کیلنڈر مرتب کرے،کورونا کے باعث فی الحال کھیلوں کی محدودسرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے،کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب گیمز کا دوبارہ اجراء پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اعزاز ہے،عالمی سپورٹس کے ساتھ ساتھ علاقائی کھیلوں کو بھی فروغ دیا جائے گا،کبڈی چیمپئن شپ کے انعقاد سے شائقین کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔

8ماہ سے زائد عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میدانوں میں شائقین کی واپسی

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آج سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ میں شائقین کی دوبارہ اسٹیڈیم میں واپسی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے بعد بتدریج بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ تو بحال ہو گئی لیکن شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

ابتہ بھارت اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز نے حفاظتی اقدامات یقینی بناتے ہوئے میدان میں شائقین کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

آج سڈنی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ون ڈے میچ میں گنجائش کے مقابلے میں 50فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسی طرح 7 جنوری کو جب یہ گراؤنڈ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا تو اس وقت بھی 50فیصد شائقین کو داخلے کی اجازت یہو گی اور کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچ کے ہر دن 27ہزار ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔

میلبرن کے میدان میں صرف 25فیصد شائقین کو داخلے ی اجازت دی گئی ہے جبکہ گابا کا اسٹیڈیم بآکسنگ ڈے ٹیسٹ 75فیصد شائقین کی موجودگی میں کھیلا جائے گا۔

اپوزیشن کے جلسوں سے پنجاب میں کورونا وائرس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا:یاسمین راشد

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں سے پنجاب میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں ایڈز سے متعلق آگاہی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت وزیر صحت یاسمین راشد، کنٹری ڈائریکٹر یو این ایڈز ڈاکٹر ماریہ علینہ فیلیو نے شرکت کی۔

سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو کورونا پر سیاست چمکاتے ہوئے ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔

پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ بختاور کی منگنی پرکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے والے جلسوں کی عوام کے دشمن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کا بہترین علاج جاری ہے تاہم اپوزیشن کے جلسوں سے پنجاب میں کورونا وائرس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے سیمینار سے گفتگو کے دوران مزید کہا کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہے۔

دوسری جانب سیمینار سے خطاب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ عالمی ایڈز  پروگرام کی رپورٹ کی سفارشات ایڈزکی روک تھام کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

قیمت کم بتاﺅ،کم تولو اور رقم پوری کر لو ہر ایک کلو میں سواسو گرام کی ہیرا پھیری،عوام سے سالانہ 4ارب کافراڈ شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں غیر معیاری باٹوں اور کنڈوں کا دھڑ لے سے استعمال ،محکمہ لیبر حصہ لیکر چپ

قیمت کم بتاﺅ،کم تولو اور رقم پوری کر لو
ہر ایک کلو میں سواسو گرام کی ہیرا پھیری،عوام سے سالانہ 4ارب کافراڈ
شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں غیر معیاری باٹوں اور کنڈوں کا دھڑ لے سے استعمال ،محکمہ لیبر حصہ لیکر چپقیمت کم بتاﺅ،کم تولو اور رقم پوری کر لو
ہر ایک کلو میں سواسو گرام کی ہیرا پھیری،عوام سے سالانہ 4ارب کافراڈ
شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں غیر معیاری باٹوں اور کنڈوں کا دھڑ لے سے استعمال ،محکمہ لیبر حصہ لیکر چپ
دکاندار کمپیوٹر ائزڈ کنڈوں کو بھی اپنی مرضی سے چلانے لگے۔سب سے زیا دہ گھپلے مرغی فروش کر رہے ہیں۔
محکمہ لیبر کے افسران اور عملہ نے ناپ تول میں کمی سے آنکھیں بند کر کے شہریوں کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے والے دکانداروں کو کھلی چھٹی دے دی ہے۔ قیمت میں کمی کا جھانسہ شہریوں کو دکانداروں کے مینوئل اورکمپیوٹرائزڈ کنڈوں میں ہیرا پھیری اور وزن میں کمی بیشی سے نہ بچایا جا سکا جبکہ ساڑھے 4ارب روپے صرف شہریوں کو کم تولنے پر نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔خبریں سروے کے مطابق شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں غیر معیاری باٹوں اور کنڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔جس کے باعث ہر ایک چیز خریدنے پر گاہکوں کو سو سے سوا سے گرام تک کے خسارے کا سامنا ہے۔

قانون نہ قائدہ افسروں کے پاس کئی کئی گاڑیاں ،کھلا سرکاری پٹرول خاندان کے بھی سیر سپاٹے

افسروں کو 200لیٹر ماہانہ خرچ کرنے کی اجازت ہے لیکن اضافی پٹرول کیلئے لاہور سے باہر دوسرے شہروں کے دورے ڈال دیے بڑے افسروں نے محکمے کے ذیلی دفاتر سے گاڑیاں منگوا کر بیوی بچوں کیلئے مختص کر دیں۔محکمے سے تبدیل ہونے پر گاڑیاں بھی لے گئے
دو سال کے دوران سرکاری افسروں نے 151گاڑیاں حادثات میں تباہ کی جنہیں بعد میں اونے پونے نیلام کرنا پڑا
پنجاب کی بیوروکریسی نے چلاکی مہارت کی مد میں حکومتی خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانا شروع کر دیا۔سرکاری خزانے کی بہتی گنگا میں چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کے سٹاف کے بھی مزے لوٹ رہے ہیں تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے 22ستمبر 1999کو ایک نو ٹیفیکیش جاری کیا تھا۔جس میں مختلف عہدے داران کی حد مقرر کی تھی

ضلع کی بعض سرکاری گاڑیاں افسران کے رشتہ داروں کے زیر استعمال ہیں اور وہ بھی ضلع سے باہر۔ کبھی بچوں کی اسکول لے جاتے ہیں تو کبھی بازار سے سودا سلف اور سیر سپاٹے کیلیے گاڑیاں دوڑاتے ہیں نجی تقریبات اور چھٹیوں میں سرکاری گاڑیاں استعمال میں لاتے ہیں کیا یہ کرپشن نہیں ہے ۔عوامی حلقوں میں نئے سوالات جنم لے رہے ہیں،اس پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی افسران سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں ان گاڑیوں میں سرکاری فیول استعمال کرتے ہیں ، ضلع سے باہر جانے پر ٹی اے ڈی اے بھی سرکار سے لیتے ہیں اور کام اپنا کرتے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے اصلاح احوال کیلیے اقدامات اٹھانے کامطالبہ کر دیا ہے۔

مرادراس کی دوہری پالیسی پرائیویٹ سکول مالکان کو احتجاج کا مشورہ

پنجاب سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کیلئے رابطے بڑھانا شروع کر دیے،مظاہرے بھی ہونگے۔
لاہور گرائمر سکول سمیت تمام بڑے اداروں کو فیس چارج کرنے اور بچوں کو بلانے کی تجویز دیدی
مراد راس کی دوہری پالیسی حکومت کو فیل کرنے کے لیے مراد راس نے با اثر پرائیویٹ سکول مالکان کو حکومت کے خلاف اور کرونا کی دوسری لہر کے باعث لگنے والی حالیہ پابندی پر احتجاج کی راہ اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔محکمہ ایجوکیش کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ بھر کی سکول ایسو سی ایشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور روابط بڑھانا شروع کر دیے ہیں۔

بھارت میں کسانوں کی ملک گیر ہڑتال ،لاٹھی چارج،متعدد ہلاک درجنوں زخمی

بھارت میں کسانوں کی تقریباﹰ تمام تنظیموں نے کاشتکاری اور مزدوری سے متعلق حکومت کے نئے قوانین کے خلاف احتجاج کے لیے جمعرات 26 نومبر کو ‘دلی چلو‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے عام ہڑتال کی اپیل کی تھی، جس کا ملک کے بہت سے علاقوں میں کافی اثر پڑا ہے۔ 26  نومبر بھارت میں ‘یوم آئین‘ ہے اور اسی مناسبت سے 26 اور 27 نومبر کو اس احتجاجی مارچ کا اہتمام کیا گیا۔

پولیس کارروائی

لیکن دہلی پولیس نے کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے دہلی میں کسانوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں دی۔ شہر میں ان کے داخلے کو روکنے کے لیے سرحدی علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس تعینات کی گئی ہے۔ راجستھان اور ہریانہ جیسی ریاستوں سے آنے والے کسانوں کو روکنے کے لیے سخت کارروائی بھی کی گئی ہے۔ ہریانہ کی پولیس نے مارچ میں شامل ہونے کے لیے نکلنے والے کسانوں پر آنسو گیس کے شیل داغے اور بھیڑ کو منشتر کرنے کے لیے تیز دھار سے پانی بھی پھینکا۔ 

 پنجاب سے کسانوں کا ایک بڑا گروپ ٹریکٹر اور ٹرالیوں پر سوار ہوکر دہلی کے لیے نکلا تھا، جسے روکنے کے لیے ہریانہ کی پولیس نے ٹرک اور بسیں کھڑی کر کے شاہراہ کی ناکہ بندی کی کوشش کی۔ تاہم مارچ کرنے والے کسان پولیس کے سامنے ڈٹ گئے اور تقریبا دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کسان اپنے ٹریکٹروں سے وہ تمام رکاوٹیں ہٹا کر ہریانہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

میڑو بند

دہلی پولیس نے نوئیڈا اور گڑگاؤں جیسے ان تمام علاقوں کے میٹرو اسٹیشنوں کو بند کر دیا ہے، جو سرحدی علاقوں میں قائم ہیں اور جو کسان پنجاب سے دہلی پہلے ہی پہنچ گئے تھے انہیں پولیس حکام گرودواروں سے حراست میں لے رہے ہیں۔ دہلی میں کسانوں کے مارچ کو ناکام بنانے کے لیے مودی کی حکومت نے سخت اقدامات کیے ہیں اور شہر کے ہر جانب سکیورٹی کا ایسا پہرہ ہے کہ ان کا داخلہ بہت مشکل لگ رہا ہے۔

سوراج پارٹی کے رہنما اور کاشتکاروں کی فلاح وبہود کے لیے کام کرنے والے معروف سماجی کارکن یوگیندر یادر کو پولیس نے راجستھان کی سرحد پر حراست میں لے لیا ہے۔ وہ مارچ میں شامل ہونے والے کسانوں کے ایک بڑے گروپ کی قیادت کرتے ہوئے دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے

اس دوران کئی سیاسی رہنماؤں نے کاشتکاروں کے خلاف پولیس فورس کی بے جا کارروائی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ کسانوں کو پر امن احتجاج کا پورا حق ہے اور ہریانہ کی حکومت کسانوں کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے،”ان کے خلاف پولیس کا  بے رحمانہ برتاؤ جمہوریت اور آئین کے منافی ہے۔‘‘

کانگریس کی تنقید

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی پولیس کی کارروائی کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ کسان پر امن طور پر احتجاج کر کے حکومت کو اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں تاہم مودی کی حکومت ان کی بات سننے کے بجائے انہیں طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

کانگریس کے ترجمان میم افضل نے اس قانون پر ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا تھا کہ مودی حکومت اپوزیشن جماعتوں کی زبردست مخالفت کے باوجود ایسا قانون لے کر آئی ہے، جس کا مقصد کارپوریٹ گھرانوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان قوانین میں کانٹریکٹ فارمنگ کی جو بات کہی گئی ہے اس سے کسان اب کارپوریٹ گھرانوں کے بندھوا مزدور بن کر رہ جائیں گے۔

پرامن احتجاج حق ہے

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجری وال نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا،” کاشتکاری سے متعلق حکومت کے تینوں بل کسان مخالف ہیں اور حکومت انہیں واپس لینے کے بجائے، ان کے خلاف طاقت کا بےجا استعمال کر رہی ہے۔ کسانوں کو پر امن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے اور اس کی انہیں اجازت ہونی چاہیے۔‘‘

ملک گیر ہڑتال کی کال

کسانوں نے ملک گیر سطح پر ہڑتال کی بھی کال دی ہے، جس کا کیرالا اور  مغربی بنگال جیسی ریاستوں میں کافی اثر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں نقل و حمل اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ کئی مقامات پر مشتعل کسانوں نے قومی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو بھی تعینات کیا گيا ہے۔

کسان یونینز اور دیگر تنظیموں کا کہنا ہے کہ ذرعی اصلاحات کے نام پر حکومت نے جو نئے قوانین وضع کیے ہیں اس سے کسانوں کی حالت بندھوا مزدوروں جیسی ہوجائےگی۔ تمام اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس قانون کی مخالفت کی تھی تاہم حکوت نے کسی کی بھی نہیں سنی۔

دورہ نیوزی لینڈ پر کورونا مثبت آنے والے کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

گزشتہ روز ‏نیوزی لینڈ میں موجود قومی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں ایک سابق کپتان سرفراز احمد اور دو ٹیسٹ ٹیم کے ریگولر فاسٹ بولر محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر، دانش عزیز اور عابد علی بھی کورونا مثبت آنے والوں میں شامل ہیں۔

دو کھلاڑی ایسے ہیں جن کا پہلے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکا ہے اور دونوں وائرس کی ہسٹری رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان 6 اراکین کی قرنطینہ میں کم از کم 4 بار کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کے دو واقعات نیوزی لینڈ پہنچنے کے پہلے 12 گھنٹے کے دوران ہی سامنے آ گئے تھے، پاکستانی کھلاڑیوں نے اس وقت پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جب انہیں ہوٹل میں کھانا پیش کیا گیا اور کھانے کی ٹرے کمرے کے باہر رکھ دی گئی ، ٹرے وصول کرتے وقت کئی کھلاڑیوں نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے۔

دوسرے واقعے کے مطابق کیمروں نے کچھ کھلاڑیوں کو ہوٹل میں اپنے کمروں کے دروازے کھول کر ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ریکارڈ کرلیا۔

اسی طرح کھلاڑی مسلسل کمروں کے باہر کوریڈور میں ملتے رہے نہ ماسک استعمال کررہے تھے اور نہ سماجی فاصلوں کو اہمیت دی جارہی تھی

نواز شریف نے مریم کو ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کر دی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا یہ جلسہ 30 نومبر کو جلسہ کرے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اپنے والد کی ہدایت پر ملتان جلسے میں ضرور شرکت کروں گی کیونکہ والد نے کہا کہ ذاتی رنج و غم کو بھول کر جلسے میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا دکھ اور غم اپنی جگہ پر اس وقت قومی جہد و جہد کر رہے ہیں اور یہ جہد و جہد ہماری ذاتی نہیں بلکہ قومی ہے اور اسے نتیجہ خیز بنانا ہے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو خبردار کر دیا

لاہور: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے قومی کرکٹرز کو ایس او پیز کی خلاورزی پر خبردار کیا ہے کہ اگر سیریز منسوخ ہوئی تو پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی۔ سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل کیاجائے ۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آج 6 پاکستانی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ پاکستان سکواڈ کے بعض ارکان نے پہلے ہی دن آئسولیشن پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم مہمان ٹیم سے بات کریں گے اور ان سے تعاون کرنے کا کہیں گے، جبکہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر ایکشن لینا پی سی بی کی صوابدید ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے آڈیو پیغام جاری کردیا ہے ، وسیم خان نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ سے شکایات ملی ہیں۔ اگر سیریز منسوخ ہوئی تو پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی۔ سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت بھی دی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے دورے پر جانے والے پاکستانی سکواڈ میں شامل چھ کھلاڑیوں کورونا ٹیسٹ کا نتائج مثبت آئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ جن کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے چار نئے کیسز جبکہ دو ’پرانے‘ کیسز بتائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے دوران تین ٹی 20 میچز کھیلے گی جن کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا جبکہ دورے کے دوران 26 دسمبر سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے سے قبل ویسٹ انڈیز کا سامنا کرے گی۔

بھارت میں مزید 43 چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد

نئی دہلی : بھارت نے چین کی مزید 43 موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی۔بلاک کی جانے والی موبائل ایپس میں علی بابا گروپ کی چار ایپس بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے چین کو ایک مرتبہ پھر ویب پابندیوں کا نشانہ بناتے ہوئے علی بابا گروپ کی ایپلی کیشن علی ایکسپریس سمیت 43 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہے جسے ہمالیہ بارڈر پر جاری کشیدگی کا رد عمل قرار دیا جارہاہے۔بھارتی وزارت ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ پابندی کی زد میں آنے والی 43 چینی ایپلی کیشنز میں کچھ ڈیٹنگ ایپلی کیشنز بھی شامل ہیں جب یہ تمام ایپلی کیشنز بھارتی سالمیت اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارت اس سے قبل 170 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرچکا ہے اور اس حوالے سے بھارت کا کہنا تھا کہ یہ ایپلی کیشنز صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرکے شیئر کرتی ہیں جو ریاست کے خلاف ایک سازش ہے۔بھارت میں چینی سفارتخانے نے بھارتی حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے جب کہ علی بابا کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھارتی حکومت کی جانب سے چینی کمپنیوں کو بھارتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے بھی روکا گیا تھا اور یہ صورتحال سرحدی تنازع کے بعد پیدا ہوئی تھی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ بھارت میں اب تک ٹک ٹاک،پب جی گیم سمیت 220 ایپس بند کی جاچکی ہیں۔

ملتان انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار

ملتان:ملتان ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کو ملتان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) 30نومبر کو ملتان میں جلسے کا ارادہ رکھتی ہےاور جلسے کی اجازت کے لیے پی ڈی ایم نے ملتان کی ضلعی  انتظامیہ کو درخواست دے رکھی تھی تاہم ملتان ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کو ملتان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نےپی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور پی ڈی ایم کی جلسے کی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے،ملتان جلسہ نہ کرنے کی اجازت کوروناکے بڑھتے کیسزکے پیش نظرکی گئی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 306 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سےمزید 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 843 ہوگئی۔