تحریک انصافکا ایجنڈا بیرونی قرضوں سے نجات دلانا ہے، صمصام بخاری

چیچہ وطنی(اے این این)وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب سیدصمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںپاکستان تحریک انصاف کی موجودہ منتخب حکومت عام آدمی کومعاشی ریلیف کی فراہمی کیلئے مو¿ثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور حکومت کا مقصد لوگوں کو صحت اورتعلیم جیسی بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنا ہے،چیچہ وطنی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سابقہ حکومتوں نے اپنی شہ خرچیوں سے ملک کو بیرونی قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا تھاجبکہ پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈا ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات دلا کر اسے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، سید صمصام علی بخاری نے کہا وزیراعظم عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے کاجو ایجنڈا لیکر نکلے تھے اسے بتدریج کامیابی مل رہی ہے اور کرپٹ عناصر کیخلاف احتساب کا عمل بھی جاری رہے گا،وزیر اطلاعات نے مزید کہا حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات جلد ہی عوام تک پہنچنا شروع ہوجائینگے ۔

انٹرنیٹ اسپیڈ تیز کرنے کا یہ آسان نسخہ جانتے ہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک ) انٹرنیٹ اس دور کی ایسی ضرورت بن گئی ہے جس کے بغیر لگتا ہے کہ زندگی ادھوری ہے۔اب سوشل میڈیا کا استعمال ہو، اسٹریمنگ سروس کو دیکھنا یا بلوں کی آن لائن ادائیگی، ایک اچھا انٹرنیٹ کنکشن ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔مگر کئی بار انٹرنیٹ کی ناقص رفتار ذہنی جھنجھلاہٹ کا باعث بنتی ہے مگر ایک آسان ٹپ ایسی ہے جس کی بدولت آپ کافی حد تک اس کو بہتر بناسکتے ہیں۔درحقیقت جیسے کمپیوٹر یا اسمارٹ فونز کو اکثر بند کرکے کھولنا ان کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، یہی کام روٹر کے ساتھ کرنا بھی انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے۔مگر یہ کام کتنی بار کرنا چاہئے ؟ تو ماہرین اس کا جواب کچھ اس طرح دیتے ہیں کہ یہ ایک اچھا خیال ہے کہ مین انٹرنیٹ روٹر کو ایک یا 2 مہینے بعد ری بوٹ کردیں جس سے مخصوص انٹرنیٹ کنکٹیویٹی مسائل جیسے انٹرنیٹ کام نہ کرنے سے لے کر سلو وائرلیس کنکشن وغیرہ کو حل کرنا ممکن ہوجاتا ہے اور یہ گھر میں انٹرنیٹ کے مسائل کے لیے پہلا اقدام ہونا چاہئے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی سیکیورٹی مشق بھی ہے کہ مہینے 2 مہینے میں روٹر کو ری بوٹ کرلیں، اس سے ہیکنگ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔تو اگر آپ تیز کنکشن چاہتے ہیں تو اپنے روٹر کو آن اور آف کرنا معمول بنالیں۔عام طور پر انٹرنیٹ پروائڈر اپنی ہر ڈیوائس کو ایک عارضی آئی پی ایڈریس دیتے رہتے ہیں اور اگر روٹر اس تبدیلی کو پکڑ نہ سکے تو کنکشن سست ہوجاتا ہے، ایسا اس وقت بھی ہوسکتا ہے جب روٹر سے بہت زیادہ ڈیوائسز کنکٹ ہوں۔

فلیٹ اور ڈیزائنر ملبوسات کا مالک لکھ پتی بھکاری

لاہور (ویب ڈیسک ) عام طور پر بھکاری ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو اپنی بنیادی ضروری پوری کرنے کے لیے لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہوجائے مگر کچھ افراد کے لیے یہ بہت زیادہ کمانے والا پیشہ ہے۔ایسا ہی ایک شخص اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں بھیک مانگتا ہے جو کہ درحقیقت لکھ پتی ہے۔یہ انکشاف ایک برطانوی ٹی وی پروگرام میں سامنے آیا جس میں ایک سابق فوجی ایڈ سٹافورڈ نے دو ماہ تک سڑکوں پر بے گھر افراد کے بارے میں تحقیقات کی۔اس پروگرام میں ایڈ سٹافورڈ کا ٹکرا? اس لکھ پتی بھکاری سے ہوا جس کا نام ڈریک بتایا گیا ہے جو کہ گلاسگو کے ایک مصروف چوک میں بھیک مانگتا تھا۔کچھ دن بعد پروگرام کے میزبان اس بھکاری کو ڈیزائنر لباس میں دیکھ کر دنگ رہ گیا۔اس بھکاری نے بتایا کہ درحقیقت وہ بھیک مانگنے کی لت سے لڑ رہا ہے حالانکہ وہ ایک پرتعیش فلیٹ کا مالک ہے۔اس کا کہنا تھا ‘میں بھیک مانگنے کے لیے اپنے مہنگے ملبوسات اتار دیتا ہوں، مگر جب بھیک نہیں مانگتا تو پھر اچھے لباس ہی پہنتا ہوں۔ جب آپ کا لباس اچھا ہو تو لوگ آپ کو بھیک نہیں دیتے تو گندے کپڑے پہننے پڑتے ہیں’۔اس کے بقول جب آپ کا لباس خراب ہو تو اتنی بھیک مل جاتی ہے کہ اس کی زندگی بہت اچھی گزر جاتی ہے۔عام طور پر یہ بھیکاری روزانہ 600 برطانوی پا?نڈ (ایک لاکھ 10 دس ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد روزانہ کما لیتا ہے۔اور جب وہ بھیک نہیں مانگ رہا ہوتا تو سیکڑوں پاﺅنڈز کے ملبوسات پہننا ہی پسند کرتا ہے تاکہ کوئی اسے دیکھ کر پہچان نہ سکے۔

وٹامن سی وینٹی لیٹر سے جلد چھٹکارا دلائے

فن لینڈ (ویب ڈیسک ) سائنسدانوں نے کہا ہےکہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ٹھہرنے والے مریضوں کی جلد بحالی اور ان کو وہاں سے باہر نکالنے میں وٹامن سی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
نارنجی، کینو، لیموں اور دیگر کھٹے رسدار پھلوں میں پایا جانے والا وٹامن سی بعض مریضوں کو آئی سی یو سے باہر نکالنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کا انکشاف آسٹریلیا اور فن لینڈ کے ماہرین نے کیا ہے جن میں جامعہ فِن لینڈ کے ڈاکٹر ہیری ہیمیلیا اور سڈنی یونیورسٹی کی ایلزبتھ چاکر شامل ہیں۔
انہوں نے درجنوں مطالعوں کے بعد کہا ہے کہ اگر انتہائی بیمار اور تشویشناک کیفیت میں مبتلا مریضوں کو وٹامن سی دیا جائے تو آئی سی یو میں ان کے وقت میں 8 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے آئی سی یو مریضوں اور وٹامن سی کے براہِ راست اثرات پر مزید تحقیق پر زور دیا ہے۔
ماہرین نےکہا ہے کہ وٹامن سی ایک جادوئی شے ہے جس کے فوائد سائنسی طور پر ثابت شدہ ہیں۔ یہ جسم میں کئی کام کرتا ہے جن میں خلیات میں توانائی کی پیداوار بڑھانا، بلڈ پریشر کو برقرار رکھنا، دل کو بحال رکھنا ، اچھے جینیاتی افعال میں اضافہ اور ناقص جینیاتی عمل کو کم کرنا شامل ہے۔
وٹامن سی عام سردی لگنے کی شدت اور مدت کم کرتا ہے، ذیابیطس کے مریضوں میں گلوکوز کی سطح کم رکھتا ہے اور سانس کی نالیوں کو ہمواربنانے میں مدد دیتا ہے۔ ان تمام باتوں کی وجہ سے مریض وٹامن سے بحال ہوتے ہیں اور شدید مرض کی کیفیت سے جلد باہر ا?جاتے ہیں۔
ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ حادثوں، سرجری، انفیکشن، دماغی تناو¿ اور دیگر کیفیات میں جسم میں وٹامن سی تیزی سے کم ہونا شروع ہوجاتا ہے اور یوں تمام جسمانی افعال شدید متاثر ہونا شروع ہوجاتےہیں۔
اسی بنا پر ڈاکٹروں نے انتہائی بیمار افراد کو روزانہ 4 گرام وٹامن سی دینے کی تجویز پیش کی ہے جبکہ صحتمند فرد کو روزانہ0.1 گرام وٹامن سی درکار ہوتا ہے۔ دوسری جانب سائنسدانوں نے 18 مطالعات میں 2004 ایسے مریضوں کو دیکھا جو ا?ئی سی یو میں منتقل کئے گئے تھے اور ان میں سے 13 افراد دل کی جراحی سے گزرے تھے۔
اس مطالعے سے معلوم ہوا کہ جن مریضوں نے وٹامن سی کی مناسب مقدار کھائی ان کے ا?ئی سی یو میں رہنے کے اوقات میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ وٹامن سی استعمال کرنے والے مریض وینٹی لیٹر پر رہتے ہوئے بھی جلد ہی بہتر ہوئے اور وینٹی لیٹر کی ضرورت سے ا?زاد ہوئے۔

مردوں کی مانع حمل دوا کا کامیاب تجربہ

لاہور (ویب ڈیسک )چند ماہ قبل ہی امریکی سائنسدانوں نے دنیا میں پہلی بار مردوں کے لیے مانع حمل کریم تیار کی تھی جس کی آزمائش جاری ہے۔اس کریم سے قبل سائنسدان مردوں کے لیے مانع حمل گولیاں یا کیپسول بھی تیار کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور کہا گیا تھا کہ ان گولیوں کی فروخت 2017 تک ممکن ہو سکے گی۔تاہم ان گولیوں پر تحقیق مکمل نہ ہونے کی وجہ سے تاحال ان کی بھی فروخت نہیں ہوسکی۔لیکن اب سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر مردوں کے لیے بنائی گئی نئی دوا کا تجربہ کرنے میں کامیاب گئے ہیں۔امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مردوں کے لیے بنائی گئی مانع حمل دوائی کا کامیاب ابتدائی تجربہ کرلیا ہے جس کے مطابق اس دوائی کے کوئی بڑے نقصانات نہیں۔سائنس جرنل ’جے سی ایم ای‘ کے مطابق امریکی ریاست لوویزیانا کے شہر نیو اورلینز میں ہونے والی سالانہ میٹنگ میں ماہرین نے مردوں کی مانع حمل گولیوں کے ٹیسٹ کے نتائج پیش کیے۔رپورٹ کے مطابق ’اینڈوکرائن سوسائٹی‘ کے زیر اہتمام ہونے والی سالانہ میٹنگ میں ماہرین نے مردوں کی مانع حمل دوائی پر مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔واشنگٹن میڈیکل سینٹر اور لاس اینجلس بائیو میڈیکل ریسرچ سینٹر کے ماہرین کی جانب سے 40 افراد پر کی گئی تحقیق کے مطابق مردوں کے لیے تیار کی گئی نئی مانع حمل گولیوں کے کوئی بھی بڑے نقصانات سامنے نہیں آئے۔