غریب عوام تیاری کرلیں ، مہنگائی کا نیا بم گرنے وا لا ہے :مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل

لاہو ر (صدف نعیم)عمران صاحب آج میں بھی آپ کو یاد کراناچاہتی ہوں کہ اب آپ کنٹینر پر نہیں بلکہ وزیراعظم ہیں۔آپ وزیراعظم پاکستان ہیں یا پھر نیب کے چئیرمین یا اس کے ترجمان ہیں؟علیمہ باجی اور جہانگیر ترین نے پلی بارگین اور این آر او کی آپ کو عادت ڈال دی ہے۔ اسی لئے آپ سب میں پلی بارگین اور این آر او بانٹ رہے ہیں۔نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔وزیراعظم کو یہ بھی بتادوں کہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی ہے اور روپے کی قدر مزید کم ہوگئی ہے ۔قو م کو بتائیں کہ نو ماہ میں آپ کی کتنا تین ہزار ارب روپے سے زائد قرض لے چکے ہے۔ قوم کو بتائیں کہ افراط زر 8.5 فیصد سے بھی اوپر جارہا ہے، اور جلد ڈبل ڈیجٹ میں جانے والا ہے ۔اپوزیشن پر تنقید اس لئے کررہے تھے کیونکہ پٹرول 12 روپے مزید مہنگا کرنا ہے۔ تقریر میں نوماہ کے دوران اپنی حکومت کی ایک بھی کارکردگی نہیں بتاسکے ۔عمران صاحب علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کی چوری چھپانے کے لئے اپوزیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔قوم کو بتائیں کہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی کب شروع ہوگی؟ غریب عوام تیاری کرلیں لگتا ہے کہ حکومت مہنگائی کا نیا بم گرانے والی ہے ۔ٹیکس ریونیوز جمع نہ ہونے پر ناکامی کا بدلہ غریب عوام سے لینا ظلم ہے

پرانے وزیر اعظم خود کو بادشا ہ سمجھ کر اشرفیاں لٹاتے تھے ، ایسانہیں کرسکتا :عمران خان کا جناح ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب

لاہو ر (صدف نعیم)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پرانے وزیر اعظم سے میں اس لئے الگ ہوں کہ پرانے وزیر اعظم اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتے تھے، اس لئے وہ جس کیلئے چاہتے تھے پیسے دینے کیلئے حکم جاری کردیا کرتے تھے،اشرفیوں کی تھیلیاں پھینک دیا کرتے تھے، لیکن میں ایک جمہوری وزیراعظم ہوں، ایسا نہیں کرسکتا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں جناح ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پرانے وزیر اعظم سے میں اس لئے الگ ہوں کہ پرانے وزیر اعظم اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتے تھے، اس لئے وہ جس کیلئے چاہتے تھے پیسے دینے کیلئے حکم جاری کردیا کرتے تھے،اشرفیوں کی تھیلیاں پھینک دیا کرتے تھے، لیکن میں ایک جمہوری وزیراعظم ہوں، ایسا نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی مہنگائی ہے ، مزدوروں کی تنخوا ہ بڑھنی چاہئے ، تنخواہ دار طبقے اور مزدوروں کیلئے ہیلتھ انشورنس شروع کررہے ہیں، پاکستان میں تمام کمزور طبقات کو ہیلتھ کارڈ ملنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طبقہ اشرافیہ کی طرف زیادہ توجہ دی جاتی رہی ہے ، یہ جتنی بھی سہولیات ہسپتال ، تعلیم ادارے اور دیگر سہولیات ایلیٹ کلاس کے لئے الگ ہیں اور غریبوں کیلئے الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس لئے نئے پاکستان کی بات کرتا ہوں کہ نچلے طبقے کواوپر لایا جاسکے ، ہمارا اوپر کاطبقہ اوپر چلا گیا اور ہمارا نیچے کا طبقہ مزید نیچے چلا گیا اور اب ہم پور ے برصغیر میں سب سے پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی ریلوے پر سفر کرتاہے، کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون بننے سے پاکستان میں انقلاب آجائیگا ، ملک میں ریل کی پٹڑی کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شیخ رشیدکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جس طرح وہ ریل کوپاکستان میں اوپر اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں ، ریل کا سفربڑھنے سے سڑکوں پر دبا? کم ہوگا اور اس سے سیاحت میں بھی انقلاب آجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میں سارے پاکستان میں ٹرین کا جال پھیلانے کیلئے وزارت ریلوے کی مدد کروں گا ، اس کے لئے ہم چائنہ کاماڈل اپنائیں گے اورچائنہ سے مدد حاصل کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ 218 میں ضمنی انتخاب کا دنگل

ملتان (ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے حلقہ 218 میں ضمنی انتخاب کل ہو گا، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی پی 218 کی نشست پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مظہرراں کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ 218 ملتان میں ضمنی انتخاب کل ہو گا،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کر لئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے 138 پولنگ سٹیشن قائم کر دیئے گئے جبکہ 6 امیدوار مدمقابل ہوں گے، پی ٹی آئی کے واصف مظہر، پی پی اورن لیگ کے ارشدراں میں سخت مقابلہ متوقع ہے ،ضمنی انتخاب میں 2 لاکھ 3 ہزار 189 ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے،حلقے میں مردووٹرزکی تعدادایک لاکھ 11 ہزارجبکہ خواتین ووٹرز 91 ہزار 227 ہیں۔

خورشید شاہ کے شر سے پناہ مانگنے میں حق بجانب ہیں : سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان

لاہور ( صدف نعیم ) سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ خورشید شاہ کے شر سے پناہ مانگنے میں حق بجانب ہیں کیونکہ زر کے پجاری اور زرداری کے حواری احتساب کے کھلاڑی سے پناہ ہی مانگا کرتے ہیں ۔میٹر ریڈر اپنا لیڈرگود میں پالتے ہیں اور عمران خان جیسے حقیقی لیڈر اپنی قوم کو اپنی قائدانہ گودمیں پال کر معاشی طور پر جوان کرتے ہیں ۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی ایئرپورٹ پر سوتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی ایئرپورٹ پر سوتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔نیوزویب سائٹ کے مطابق صدرمملکت کی یہ تصویراسلام آباد ایئرپورٹ کی ہے جن کی سادگی دیکھنے کے بعد پاکستانی انہیں سراہ رہے ہیں، عمران خان جب وزیراعظم بنے تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایسی ٹیم بنائیں گے جو ملک کو بہتر کرے گی ، جب ڈاکٹرعارف علوی کو صدر پاکستان منتخب کیاگیا تو لوگوں نے سکھ کا سانس لیاکیونکہ ان کا ماضی بے داغ تھا، ان پر کرپشن کا کوئی کیس بھی نہیں جبکہ صدر اور وزیراعظم دیرینہ دوست بھی ہیں۔حال ہی میں صدر مملکت کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی لاﺅنج میں ایک نشست پر آرام کرتے دیکھا گیا اور کسی نے ان کی تصویر بنالی جو بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس پر لوگوں نے تبصرے بھی شروع کردیئے ، کچھ نے عارف علوی کو ڈرامے باز قراردیا اور کہاکہ وہ اپنے ساتھ ایسی تصاویر لینے کے لیے فوٹوگرافر رکھتے ہیں، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ صدر مملکت کو ایسے عوامی مقام پر آرام کرتے دیکھ کر کسی شہری نے تصویر اتار لی۔

پریانکا چوپڑا کو طلاق کا خطرہ؟

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے گزشتہ برس دسمبر میں امریکی گلوکار و اداکار نک جونس سے بھارت میں ہندو اور عیسائی رسومات کے تحت شادی کی تھی۔دونوں کی عمروں میں 11 سال کا فرق ہے اور پریانکا چوپڑا کو نک جونس سے زائد عمر ہونے کی وجہ سے زیادہ اثر انداز قرار دیا جا رہا تھا۔دونوں کے درمیان 2017 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور اگست 2018 میں دونوں نے منگنی کے بعد شادی کا اعلان کیا تھا۔پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی پر عالمی و بھارتی میڈیا نے انہیں بھرپور کوریج دی تھی اور متعدد عالمی شخصیات ان کی شادی میں شریک ہوئی تھیں۔اگرچہ ان کی شادی سے پہلے ہی یہ رپورٹس تھیں کہ دونوں کی شادی زیادہ دیر تک نہیں چل پائے گی کیوں کہ پریانکا چوپڑا کو نک جونس سے زیادہ مشہور شخصیت قرار دیا جا رہا تھا۔یہاں تک کہ ان کی شادی کے ابتدائی 10 دن بعد ہی نیو یارک ٹائمز کی ذیلی میگزین ’دی کٹ‘ کے ایک مضمون میں پریانکا اور نک جونس کی شادی کو دھوکا قرار دیا گیا تھا۔تاہم اب ان کی طلا ق کی خبریں بھی سا منے آ رہی ہیں۔