گلوکار عالم لوہار کی 39ویں برسی 3 جولائی کو منائی جائیگی

لاہور(شوبزڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ گلوکار عالم لوہار کی 39 ویں برسی 3 جولائی کو منائی جائیگی ۔ عالم لوھارکا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کے قریب واقع گاو¿ں”آچھ گوچھ” سے تھا۔انھوں نے اپنی 51سالہ زندگی میں سے تقریباً 35 برس مسلسل اپنے فن کامظاہرہ کیا،ان کے گائے ہوئے لوک گیت، بولیاں، ماہیے، نعتیہ کلام اور سیف الملوک کے علاوہ ”جگنی“،” واجاں ماریاں “،”مرزا صاحبہ“،” ہیررانجھا“،”سسی پنوں“،”پرن بگھت“، ”شاہ نامہ کربلا“سمیت لاتعداد گیتوں نے ملک گیر ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی شہرت حاصل کی ملکہ برطانیہ الزبتھ نے اپنی 25ویں سا لگرہ کے موقع پر عالم لوہار کو خاص طور پر اپنے محل میں سننے کے لیے بلوایا۔ سابق صدر جنرل ایوب خان نے عالم لوہار کو ”شیر پنجاب“ کا خطاب بھی دیا۔ ان کی فنی خدمات پر پوری دنیا میں انھیں بہت سے اعزازت سے نوازا گیا اور حکومت پاکستان نےان کی فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔ان کی خاص پہچان ان کا چمٹا تھا۔
، ان کی گائی ہوئی ”جگنی “آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔ان کا انتقال تین جولائی 1979ء کو ٹریفک حادثے کی وجہ سے ہوا جس کے بعد انہیں لالہ موسیٰ میں سپردِ خاک کیا گیا۔ عوام نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر ان کے مزار پر حاضری دی اور دعائے مغفرت کی۔

اکشے کمار نے فٹ رہنے لئے نیا طریقہ متعارف کروا دیا

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکاراکشے کمار نے فٹ رہنے لئے نیا طریقہ متعارف کروا دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار کاکہنا ہے کہ فٹ رہنا بہت ضروری ہے آج کل کی نوجوان نسل اس لئے جم کا رخ کرتے ہیں یا مختلف ٹریننر سے تربیت حاصل کرتے ہیں لیکن میں فٹ رہنے کے لئے 150سی175سیڑھیاں چڑھتا ہوں جو فٹ رہنے کے لئے مدد گار ہیں تاہم اس کے لئے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضروری ہے۔اکشے کمار ان دنوں سپورٹس فلم ”گولڈ“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، جو جلد نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

بلجیم سے ہار کر پاکستان میڈل دوڑسے باہر

بریڈا(سپورٹس ڈیسک)چمپئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بلجیم نے پاکستان کو4-2سے ہرادیا۔شکست کے ساتھ گرین شرٹس کی میڈل جیتنے کی امیدیں بھی دم توڑگئیں۔قومی ٹیم اب 5ویں پوزیشن کے پلے آف میچ میں ایکشن میں نظرآئے گی۔ہالینڈکے شہربریڈامیں جاری میگاایونٹ میں پاکستان کو اپنے آخری راﺅنڈرابن میچ میں بلجیم کاچیلنج درپیش تھا۔محمدبلال نے گرین شرٹس کو پہلے کوارٹرمیں برتری دلائی ۔ دوسرے کوارٹرمیں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔تیسرے کوارٹرمیں تھامس بریلزنے حساب چکادیا۔بلال نے پینلٹی کارنرپرگول کرکے پاکستان کو پھرسبقت دلائی۔اگلے ہی منٹ میں کویسٹرزنے گول کرکے میچ برابر کردیا۔ آخری کوارٹرمیں بلجیم کا پلڑا بھاری رہا۔ چارلیئر اور فلورینٹ کے گولزکی بدولت بلجیم نے4-2کی سبقت حاصل کرلی جوکھیل کے اختتام تک برقراررہی۔میگا ایونٹ میں آج کا پہلا میچ ارجنٹائن اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ میزبان ہالینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔۔ پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں جمعرات تک محض ایک میچ میں کامیابی حاصل کر پائی تھی۔ اس سے قبل تین میچ کھیل چکی ہے جبکہ تینوں میں ہی اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4-0 سے شکست دی۔، دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم انتہائی سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-1 سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں میزبان ہالینڈ نے پاکستان کو بآسانی 4-0 گول سے شکست دی۔پاکستان ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم کو 4-1 گول سے شکست دی۔ میگا ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان،، بھارت،، میزبان ہالینڈ، ارجنٹائن اور بیلجیئم شامل ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ ٹورنامنٹ میں آج ہفتہ کو فائنل سے قبل آخری دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ ارجنٹائن اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ ہالینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔

قومی ٹیم کی بھر پور ٹریننگ ، کل زمبابوے سے ٹاکرا

ہرارے(نیوزایجنسیاں)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی شاہینوں نے زمبابوے میں ڈیرے جما لیے، اونچی اڑان بھرنے کےلئے خوب جان ماری، بیٹنگ، بولنگ کے علاوہ کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ کے داو¿ پیچ سیکھے۔ پاکستان ٹیم نے درخواست کی تھی کہ میچ وینیو پر پریکٹس کا موقع دیا جائے، میزبان بورڈ نے یہ مطالبہ تسلیم کر لیا اور قومی کرکٹرز نے ہرارے اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ گرانٹ لوڈن وکٹوں کے پیچھے کیچنگ کے لیے سرفراز احمد کو خصوصی پریکٹس کرواتےر ہے۔شاہینوں نے ہرارے میں میزبان زمبابوے سمیت آسٹریلیا کی سہ ملکی ٹی 20 سیریز کیلئے جم کر نیٹ پریکٹس کی، قومی ٹیم نے مشکل گیند کھیلنے کی خصوصی پریکٹس بھی کی، کپتان سرفراز احمد بھی وکٹ کیپنگ کی خصوصی مشقیں کرتے ہوئے نظر آئے۔حسن علی، فہیم اشرف، محمد نواز سمیت بولرز نے سوئنگ اور اسپن میں کمال دکھایا۔ ٹی 20 سیریز کا افتتاحی مقابلہ یکم جولائی کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان شیڈول ہے۔ اسکے اگلے ہی روز ناکامیوں سے دوچار آسٹریلوی شاہینوں کا سامنا کریں گے پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ گرین شرٹس افتتاحی میچ زمبابوے کے خلاف کھیلیں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد قومی ٹیم 13 جولائی سے زمبابوے کےخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔

انتخابی مہم زور شور سے جاری، امیدواروں کے دفتروں میں بہار آ گئی ، چینل ۵کے پروگرام ” ہاٹ لنچ “ کے سروے کے دوران نمائندگان کا اظہارخیال

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018ءکے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی ایک دوسرے کو ٹکٹ دینے کے لیے انتخابی مہم دن رات جاری ہے۔ تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور اے این پی کی ملک بھر میں انتخابی حلقوں میں کارنر میٹنگز کا آغاز ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر عوام سے وعدوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ جبکہ ووٹرز نے بھی اپنے مطالبات رکھنے شروع کردیئے ہیں کہ وہ جانتے ہیں مطالبات ابھی پورے ہوسکتے ہیں الیکشن کے بعد امیدوار نظر آئیں نہ آئیں۔ چینل فائیو کے پروگرام ”ہاٹ لنچ“ میں ملک بھر کے مختلف شہروں کے سیاسی حلقوں کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ پروگرام میں کوئٹہ سے نمائندہ چینل فائیو غلام جیلانی نے بتایا کہ کوئٹہ میں انتخابات کا دنگل سج چکا ہے۔ تاہم انتخابی نشان کی الائمنٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کچھ انتخابی دفتر قائم نہیں ہوسکے۔ مگر اے این پی، پیپلزپارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور جمعیت علما اسلام کی انتخابی مہم زوروں سے جاری ہے۔ مظفر گڑھ سے انتخابی مقابلہ کی صورتحال بتائے ہوئے نمائندہ چینل فائیو شیخ فیصل فراز نے کہا کہ انتخابی گہما گہمی مظفر گڑھ میں بھی عروج پر ہے۔ این اے 182سے کل 23 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قاسم اور تحریک انصاف کی جانب سے سابقہ ایم پی اے امجد علی خان دستی کی صاحبزادی تہمینہ دستی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم ملک منیر ربانی کھر یا انکی صاحبزادی حنا ربانی کھر متوقع امیدوار ہوسکتی ہیں۔ جبکہ مضبوط امیدوار کے طور پر جمشید دستی این اے 182سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ سوات سے نمائندہ ناصر اقبال نے سیاسی سرگرمیوں اور اے این پی کے سجائے گئے پنڈال میں بلند وبانگ دعوو¿ں کی صورتحال بتائے ہوئے کہا کہ سوات میں عوامی نیشنل پارٹی اپنی قوت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے والے امیدوار شاہ دوران خان نے چینل فائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاندانی طور پر اے این پی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور دو مرتبہ اے این پی کی طرف سے ضلعی ناظم منتخب ہوچکے ہیں۔ غلط فہمیوں کی بنا پر پارٹی چھوڑ نے کے بعد سوچا کہ امید وار ہوتی اور اسفندیار ولی کے علاوہ غریب بیچارے پختونوں کی خدمت کوئی نہیں کرسکتا۔ اور فیصلہ کیا کہ دوبارہ اے این اپی میں شمولیت اختیار کروں۔ میرے ساتھ مختلف پارٹیوں کے لوگ یونین کونسل کے ناظم ناصر خان، متحدہ لیبر یونین سوات کے صدر اے این پی میں شامل ہورہے ہیں۔ جسکے بعد اس حلقے کی سیٹ واجد عثمان اور اے این پی جیتے گی۔ پروگرام میں شیخوپورہ سے نمائندہ چینل فائیو شیخ جاوید نے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شیخو پورہ میں تمام پارٹیوں کے کارکنان پر جوش الیکشن مہم چلارہے ہیں۔ بینرز اور سٹیکرز سے شیخوپورہ کو سجایا گیا ہے۔ شیخوپورہ کی 5تحصیلوں میں قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی 9نشستوں پر الیکشن ہونے جارہا ہے۔ پیپلزپارٹی کا منی لاڑکانہ اب (ن) لیگ کا گڑھ سمجھا جارہا ہے۔ (ن) لیگ کے شیخوپورہ سے قومی اسمبلی کے مضبوط امیدواروں میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین انکے بھائی رانا افضال، سردار عرفان اور میاں جاوید لطیف الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انکے مقابلے میں (ق) لیگ کے سعید ملک اور تحریک انصاف کے امیدوار پر جوش نظر آرہے ہیں۔ بہاولپور سے نمائندہ چوہدری لقمان نے سیاسی اکھاڑ اچھاڑ کے حوالے سے کہا کہ تحریک انصاف کیساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) نے بھی اپنے قومی وصوبائی امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ بہاولپور کی قومی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے میاں بلیغ الرحمان، میاں ریاض، حسین پیرزادہ، چوہدری مجید اور میاں نجیب الدین اولیسی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر (ن) لیگ کے اقبال چندا، رانا محمد طارق، کاظم پیرزادہ، افضل گل، خالد محمود ججا، ملک خالد اور میاں شعیب اولیسی امیدوار ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے بھی انکے مقابلے میں امیدوار ٹکر دینے کو تیار ہیں۔

 

براہ مہربانی میرے لیے بیٹے کی نہیں بلکہ بیٹی کی دعا کریں،ثانیہ

ممبئی(نیوزایجنسیاں) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کاکہنا ہے کہ براہ مہربانی میرے لیے بیٹے کی نہیں بلکہ بیٹی کی دعا کریں۔ بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں انہوں نےاور شعیب ملک نے یہ خبر اپنے تمام چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بہت محبت سے شیئر کی تھی، یہی وجہ ہے کہ یہ خبر سن کر پاکستانی اور بھارتی عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی تھی اور اب ان کے چاہنے والے بے چینی سےانتظار کررہے ہیں کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی بیٹے کے والدین بنتے ہیں یا بیٹی کے، تاہم ثانیہ مرزا چاہتی ہیں کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہو اور انہوں نے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ ان کے لیے بیٹی کی دعا کریں۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ باﺅلنگ کےلئے تیارہوں،حفیظ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پروفیسر کے نام سے جانے جانیوالے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میں باﺅلنگ ایشوز کے بعد واپسی پر مکمل طور پر ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہوں ۔ چینل فائیو کے پروگرام © گُگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ میرے لیے ٹاپ آرڈر بیٹنگ کمفرٹ زون ہے لیکن میں پروفیشنل کرکٹر ہوں کسی بھی نمبر پر کھیل سکتا ہوں۔ میری بری پرفارمنسز کے باوجود مجھے موقعے دینے پر اپنے کپتان اور سلیکٹرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے برے دنوں میں میرا ٹیلنٹ پہچانا۔جب لوگوں نے رائے قائم کرلی تھی کہ حفیظ کو اب کرکٹ نہیں کھیلنا چاہیے۔ 2007 سے 2010 تک ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بنا سکا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی نے ان سالوں میں میرے کیرئیر کے لیے بہت کچھ کیا۔ 2010 میں کرکٹ میں واپسی پر مجھے رگڑا لگا جس نے مجھے ناکامی کو قبول کر کے مزید محنت کرنا سکھایا۔ پاکستان کے لیے نمبر ون آل راونڈر ٹیگ میرا خواب تھا جو پورا ہوا اور لوگوں کی رائے تبدیل ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی پاکستان کے لیے مزید کھیلنا چاہتا ہوں۔

سٹارباکسرعامرخان پھررنگ میں اترنے کےلئے تیار

برمنگھم (نیوزا یجنسیاں) باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر رنگ میں اترنے کو تیار ہیں، وہ ستمبر میں ورلڈ نمبر 10 کولمبیا کے سیموئیل ورگاس کے خلاف مقابلے لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق دونوں باکسرز 8 ستمبر کو ایرینا برمنگھم میں مد مقابل ہوں گے، جس کا باقاعدہ اعلان دونوں باکسرز کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا ۔ عامر خان نے اپریل میں ہونے والی فائٹ میں مد نقانل فل گریکو کو صرف 39 سیکنڈز میں ناک آوٹ کر دیا تھا۔عامر خان نے امید کا اظہار کیا کہ برمنگھم کے شائقین بھی آخری فائٹ جیسے جوش اور فائر ورکس سے اینٹرٹین ہونگے۔باکسر کا کہنا تھا کہ ورگاس مضبوط حریف ہے جو دنیا کے ٹاپ باکسرز کے ساتھ مقابلہ کر چکا ہے۔پریس کانفرنس میں عامر خان کے والد شاہ خان اور اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود تھیں۔

بارش سے تباہی ، لاہور ڈوب گیا ، بچوں سمیت 13 زخمی

لاہور (خصوصی رپورٹر خبر نگار) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔شہر میں نماز جمعہ سے پہلے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کئی علاقے بجلی سے بھی محروم ہوگئے۔ بارش کے باعث 2 مساجد میں دیواریں گرنے اور مختلف مقامات پر چھتےں گر نے کے واقعات بھی پیش آئے جن میں 13 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ رات سے جاری ہے۔ گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ماڈل ٹاون لنک روڈ پر جامع مسجد توحید کی محراب نما دیوار گر گئی۔ دیوار نمازیوں کے اوپر گری جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔نمازیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دیوار کے ملبے تلے دبنے والے افراد کو نکالا جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب چوبرجی گول چکر کے قریب بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد کی دیوار نمازیوں پر آگری، دیوار کے ملبے تلے دب کر 4 افراد 11سالہ ساجد، رضوان ، مزمل ، طاہر زخمی ہوگئے جنہیں نمازیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیوکر کے ہسپتال منتقل کردیا۔ دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے مبشر نامی نوجوان کی حالت سخت تشویشناک ہے جسے ریسکیو ٹیموں نے میو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔در ےں اثنا : بسی موڑ کے علاقے میں گھر کی چھت گرگئی ،دو افراد ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔واضح ر ہے لاہور میں صبح کے وقت رم جھم پڑنے والی پھوار نے نماز جمعہ سے پہلے موسلادھار بارش کی شکل اختیار کرلی جس کے نتیجے میں جل اور تھل ایک ہوگیا۔ ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، دھرمپورہ، مغل پورہ، ماڈل ٹا¶ن میں موسلادھا بارش کے بعد گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ کے علاقے میں 50 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلبرگ میں 40 اور لکشمی میں 33 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نشتر ٹاون 10، گلشن راوی 22، سمن آباد 15، جوہر ٹاون 21، اپرمال 14، مغلپورہ 12، ناخدا چوک اور پانی والا تالاب میں 16 اور اقبال ٹاون میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رات سے جاری بارش کے باعث لیسکو کے 70 فیڈرز بھی ٹرپ کر چکے ہیں جس کی وجہ سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔ پری مون سون کا آغازلیسکو عملہ لمبی تان کر سو گیا کروڑوں روپے کے فنڈز سے فیڈرز کی اپ گریڈیشن کا بارش نے پول کھول دیا شہر بھر کے70سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے حکامات کومتعلقہ ڈویژن کے اعلیٰ افسران نے ہوا مین اُڑادئیے عوام کی سہولت کےلئے بل پر دیئے گئے نمبرز بند ایکسین ،ایس ڈی او ز صارفین کے فون سننا اپنی توہین سمجھنے لگے بجلی کی طویل بندش سے مریض بھی تڑپنے لگے۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے محکمہ موسمیات کی جانب سے پری مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کے پیشِ نظر لیسکو کے عملے کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیسکو کا عملہ صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنائے لیکن متعلقہ سب ڈویژن کے اعلیٰ افسران نے اس احکامات کو ہوا میں اُڑا دیا فتح گڑھ , شاہ دین پارک , حمید پوررہ , نقشبندی بازار , رشید پورہ , سلامت پورہ.کے ملحقہ علاقوں میں پچھلے 10 گھنٹے سے بجلی غائب , علاقہ کی مسجدوں , گھروں میں پانی کی سخت قلت نمازیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی میں وضو کرنے میں پریشانی کا سامنا طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا مغلپور , لال پل , فتح گڑھ , شاہ دین پارک , سلامت پورہ , کوٹلی پیر عبدالرحمان , رشید پورہ , شالیمار ہاوسینگ سکیم , حمید پورہ و دیگر علاقوں میں پچھلے پندرہ گھنٹے سے بجلی غائب شہر کے کئی علاقوں میں وولٹیج کم زائد ہو نے سے الیکٹرانس اشیا جل گئی شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری کئی علاقوں میں گھنٹوں سے بجلی بندقینچی , چونگی امر سدھو , نشتر , غازی روڈ , کوٹ لکھپت کے ملحقہ علاقوں میں 12 پچھلے 13 گھنٹے سے بجلی بند پانی کی شدید قلیت علاقوں مکینوں کو سخت دشواری کا سامناصارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بل میں موجود نمبرز پر کال کر تے ہیں تو وہ بند ملتے ہیں۔سلامت پور سب ڈویژن کے صارفین کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کوٹلی پیر عبدالرحمن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں رات ایک بجے سے بجلی بند ہے جو پندرہ گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹھیک نہ ہوسکی ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسین جس کا نمبر03200521310اور ایس ڈی او کا نمبر 03200521315پر کال کرتے ہیں تو وہ سننا گوارہ نہیں کرتے جو کہ لیسکو کی باکمال سروس کا پول کھول دیا ہے یہ افسران چیف ایگزیکٹو لیسکو کے احکامات کو نہیں مانتے۔لیسکو کی طرف سے صارفین کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس ،ایس ڈی او اور ایکسئین سے فوری رابطہ کرنے کےلئے جو نمبرز0320-0520888, 042-99205461 دئیے گئے ہیں ان کو اٹنڈ ہی نہیں کرتے جو صارفین کے ساتھ کھلا مزاق ہے۔ جبکہ دیگر سب ڈویژن میں بھی یہی حال ہے۔

فیفا ورلڈ کپ ،کواٹر فائنل میں رسائی کی دوڑ آج سے شروع

ماسکو (اے پی پی) اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ءاختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے،۔ فیفا ورلڈ کپ کا پہلا پری کوارٹر فائنل میچ (آج) ہفتہ کو فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات7 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ یوروگوئے اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11بجے شروع ہوگا ۔کل ماسکوکے لوزنیکی سٹیڈیم میں ہونیوالے پہلے میچ میں سپین اورمیزبان روس آمنے سامنے ہونگے۔دوسرے میچ میں نزنی نوگروڈمیں کروشیا اورڈنمارک نبردآزماہونگے۔ عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگیا، پری کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) ہفتہ سے شروع ہوگا۔ فرانس، ارجنٹائن، برازیل، سپین، میزبان روس، میکسیکو، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، کروشیا، ڈنمارک، یوروگوئے ، جاپان، بیلجیئم، انگلینڈ، کولمبیا اور پرتگال کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ روس میں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے جس میں اب تک بڑی ٹیموں کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 6 جولائی سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائیگا، دوسرا سیمی فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائیگا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 14 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 15 جولائی کو ہوگا۔

جعلی سی پی این ای کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ، سکیورٹی ایکسچینج نے تیس دن کے اندر نام تبدیل کرنیکا حکم دیدیا ، غلط بیانی، جھوٹ اور جعلسازی کے ذریعے رجسٹریشن کرائی گئی : رجسٹرار ، تنظیم کےخلاف مکروہ سازش بے نقاب ہو گئی ، سی پی این ای کے ارکان کو مبارکباد

اسلام آباد (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی شکایت پر سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایک شخص خوشنود علی خان کی جانب سے سی پی این ای اے کے نام سے کمیشن میں رجسٹر کی گئی کمپنی کے نام کو منسوخ کرتے ہوئے خوشنود علی خان کو ہدایت کی ہے کہ تیس دن کے اندر جعلی سی پی این ای کا نام تبدیل کریں بصورت دیگر سی پی این ای کے نام سے بننے والی جعلی کمپنی کا نام ایس ای سی پی ازخود بدل دے گی۔ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے رجسٹرار ”لیاقت علی ڈولا“ کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میں غلط بیانی، حقائق کو مخفی رکھنے، جھوٹ، گمراہ کن معلومات اور جعلسازی کے ذریعے سی پی این ای اے کے نا سے کمپنی کو رجسٹر کرایا گیا جو قوانین کے تحت ایک انتہائی غیر قانونی عمل ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860ءکے تحت رجسٹرڈ شدہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) 1957ءسے ملک بھر کے اخبارات کے ایڈیٹروں کی نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے سرگرم عمل ہے اور ملک کے ممتاز اور نامور صحافی سی پی این ای کا حصہ ہیں۔ ایک پریس ریلیز میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے عہدیداروں نے سی پی این ای کے تمام اراکین کو کمیشن کے فیصلے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلسازوں، گروہ بندیوں اور نفاق کے ذریعے ملک بھر کے ایڈیٹروں کی واحد نمائندہ تنظیم سی پی این ای کے خلاف کی جانے والی مکروہ سازش بے نقاب ہو کر ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی ایڈیٹرز کیونٹی اپنی صفوں میں اتحاد کو مزید مستحکم کر کے آئندہ بھی سی پی این ای کے خلاف سازشوں کا بھرپور مقابلہ کر کے اسے ناکام بنائے گی۔

ضیا شاہد کا عوام کو پیاسا ہونے سے بچانے کیلئے علم بلند کرنا حب الوطنی ، دُعا ہے اللہ تعالیٰ ضیا شاہد کو سرخرو کرے : میاں انجم نثاروزیرصنعت و تجارت ، آبی جارحیت پر عالمی مصالحتی عدالت نوٹس لے : تہمینہ دولتانہ ، مقدمہ دائر کر کے ستلج، بیاس کو پانی کی نویدسنا دی گئی : جمشیددستی ، ضیاشاہد نے حکمرانوں سے بڑھ کر کام کیا : چوہدری منظور ، مقدمہ سے ضیا شاہد نے خطے کا بیٹا ہونے کاحق ادا کر دیا : اسحاق خاکوانی ، رٹ عملی جہاد ہے : نتاشا دولتانہ ، خالد محمود چوہان، عرفان یوسف، ذیشان خلیل ، ضیا شاہدمحسن کسان اور محسن پاکستان ہیں : آصف بیگ ، سعیداحمدخان، طاہراقبال، بیرسٹراورنگزیب، شگفتہ چودھری، عائشہ نذیرکی ” خبریں“ سے گفتگو

لاہور، بہاولنگر، وہاڑی (نمائندگان خبریں) پانی کے مسئلے کو اجاگر کرنے کےلئے چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیاشاہد نے پاکستانی عوام کو پیاسا ہونے سے بچانے کا علم بلند کیا ہے، انہوں نے اس اقدام کے باعث حب الوطن ہونے کا ثبوت دیا ہے، آبی اور معاشی ماہرین نے اس کو زراعت، ملکی انڈسٹری اور پاکستانی عوام کے لئے حوصلہ افزا قرار دیا ہے، بدقسمتی سے 70سال گزرنے کے باوجود کسی بھی حکومت نے تاحال واٹر پالیسی تشکیل دی اور نہ ہی اس کے لئے کسی بھی قانون سازی کی گئی، پاکستان میں حکمرانی کرنے والی سیاسی جماعتوں نے پانی کے معاملات کو اپنے منشور کا کبھی حصہ بنایا ہی نہیں، پانی کے مسئلے پر صوبائیت کا تاثر دینا افسوسناک عمل ہے، بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی اور پنجاب سے پانی نہ رکوانے کے نعروں سے ووٹ حاصل کئے جاتے ہیں جو کہ ملکی المیہ ہے، ملکی مفاد کےلئے اور آنے والی نسلوں کو پیاسا مرنے سے بچانے کےلئے ورلڈ بنک میں موثر کیس تیار کیا جائے اس کے علاوہ تمام صوبوں میں باہمی اتفاق اور اس کے حل کےلئے قانون سازی کرنا پڑے گی حکومت فی الفور پاکستان میں واٹر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے پانی کے استعمال کےلئے ضابطہ اخلاق تشکیل دے جس پر سختی سے عمل کروایا جائے ان خیالات کا اظہار نگران وزیر صنعت و تجارت میاں انجم نثار، چیئرمین سوسائٹی آف ٹیکس ریفارمز کاشف انور، آبی ماہر سابق کمشنر انڈس واٹر کمیشن مرزا آصف بیگ، نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس ذیشان خلیل، ریجنل چیئرمین فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس عرفان یوسف نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پانی کے بحران سے متعلق ضیا شاہد کی رٹ کو سماعت کے لئے منظور کرنے کے حوالے سے خبریں موبائل فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔تمام رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہمارے ملک کا اہم اےشو ہے مےں ضےاشاہد کی رٹ کو سپرےم کورٹ مےں سماعت کی منظوری پر مبارکباد دےتے ہےں ہم دعا گو ہےں کہ اللہ ضےاشاہد کو اس مقدمے مےں سرخرو کرے جس کے باعث نسلوں کو پےاسا ہونے سے بچا سکے۔ انہی اقدامات کے باعث اگر ےہ مسئلہ حل ہو گےا تواس سے وہ پانی کے استعمال جو انڈےا نے روکا ہوا ہے تو ملک مےں ماحولےاتی آلودگی سے بچاﺅ، آبی ماحول مےں بہتری اور درےاﺅں جن میں راوی، ستلج، بےاس، چناب اور جہلم سےراب ہونا شروع ہو جائے گا جس سے زمےن مےں پانی کی سطح اوپر ہو جائےگی اور ماحولےات مےں بھی کافی مددگار ثابت ہو گا۔ جمشےد دستی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے وڈےروں کی زمےنوں کو سےراب کرنے کےلئے خوب پانی مل جاتا ہے اور غرےب کسان محروم رہ جاتا ہے جنوبی پنجاب کی نہروں کو وےسے پانی کم دےا جاتا ہے جس سے فصلوں کی پےداوار مےں کمی واقع ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ ضےاشاید نے ہمےشہ جنوبی پنجاب کی محرومےوں کو اپنے اخبار روزنامہ خبرےں مےں نماےاں اجاگر کےا ہے خاص کر پانی کی بندش کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ستلج اور بےاس بالکل خشک ہو چکے ہےں ضےاشاہد نے عدالت مےں مقدمہ دائر کر کے ان درےاﺅں کو پانی کی نوےد سنا دی ہے۔ پےپلزپارٹی کے جنرل سےکرٹری پنجاب کے چوہدری منظورنے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے پانی کے حوالے سے کچھ بھی نہےں کےا انڈےا ڈےم بناتا رہا اور ےہ خاموش رہے جو کام سابق حکمرانوں کو کرنا چاہئے تھا وہ ضےا شاہد نے کر دےا عدالت مےں دائر سماعت پانی کے حوالے سے ضےاشاہد کو خراج تحسےن پےش کرتا ہوں۔ نگران وزےر صنعت و تجارت کے مےاں انجم نثار نے کہا ہے کہ مےں ضےا شاہد کو خراج تحسےن پےش کرتا ہوں اور انہوں نے کہا کہ خبرےں چےف اےڈےٹر نے ےہ تارےخی اقدام اٹھاےا ہے جو مستقبل مےں سود مند ثابت ہو گا۔بھارت کی آبی دہشت گردی کے خلاف ملک کے معروف صحافی دانشور، ادیب اور ستلج راوی واٹر فورم کے چیئرمین جناب ضیا شاہد نے آئین کے آرٹیکل184 (3) کے تحت سپریم کورف آپ پاکستان میں رٹ دائر کر کے خطے کا ”بیٹا“ ہونے کا جو ثبوت دیا ہے وہ ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ پاکستان کو پانی سے محروم کر کے اسکے محنتی وجفاکش کسانوں کی جدید کاشتکاری سے سونا اگلتی زمینوں کو بھارت نے ایک سازش کے تحت بنجر بنانے کے اقدام کو بے نقاب اور آبی جارحیت کے خلاف آواز بلند کر کے جناب ضیا شاہد نے نہ صرف درددل رکھنے والے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ مسلسل جدوجہد سے جناب ضیا شاہد اور ایسی تاریخ ساز وعہد ساز شخصیت ہیں جن کا دل ہمیشہ پاکستان کی بقاءاور سلامتی کیلئے دھڑکتا ہے جنکی زیر ادارت شائع ہونے والا روزنامہ خبریں ایک تحریک بن چکا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر رٹ سماعت کیلئے منظور ہو چکی ہے اس سلسلہ میں خبریں موبائل سروے میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر وامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 164 محترمہ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ جناب ضیا شاہد نے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف رٹ کر کے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے کیونکہ پانی کی بندش بھارت کی نہ صرف آبی جارحیت سے بلکہ انسانی حقوق کی پامالی بھی ہے۔ عالمی مصالحتی عدالت کو بھی چاہیے کہ وہ جناب ضیا شاہد کی سپریم کورٹ میں رٹ پر نوٹس لے۔ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سابق وزیر مملکت وامیدوار قومی اسمبلی این اے 163 اسحاق خان خاکوانی نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ سابق حکمرانوں نے پانی کی قلت اور بھارت کی آبی دہشت گردی کے خلاف کوئی آواز بلند نہ کی جبکہ جناب ضیا شاہد نے ضلع بہاولنگر، ضلع وہاڑی، ضلع بہاولپور اور لودھراں کو سیراب کرنے والے دریائے ستلج اور دیگر دریاﺅں کے پانی کو روک کر اسی خطہ کو بنجر ہونے سے بجانے کیلئے جو اقدام کیا ہے وہ نہ صرف قابل تحسین بلکہ جناب ضیا شاہد نے اس خطہ کا ”بیٹا“ ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب جنرل سیکرٹری سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سابق ایم این اے وحلقہ این اے 163 سے پیپلزپارٹی کی نامزد امیدوار قومی اسمبلی محترمہ نتاشا دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پانیوں پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ خطہ میں سب سے بڑی آبی دہشت گردی ہے جس کے خلاف جناب ضیا شاہد نے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کر ی