تازہ تر ین

پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے نئے قوانین بنانے کی تیاری شروع

پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن بل کی تیاری کے کام کا آغاز ہوگیا، جس سے خواتین، بچوں،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بل سے انتہاء پسندانہ رویوں اور دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہا ہے کہ قانون سازی کا مقصد ایسا سازگار ماحول اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنانا ہے جس میں سوشل میڈیا کمپنیز بھرپور انداز میں کام کر سکیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پاکستان میں نئے آغاز کے لئے وزارت آئی ٹی کو ٹارگٹ دے دیا ہے، اس بل سے سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں پیش آنے والے مسائل کے حل نکالنے میں مدد ہوگی۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل سوشل میڈیا کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لئے بھی ضروری قانون سازی کی جائے گی۔

اس بل سے خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے، ڈارک اور ڈیپ ویب کے ذریعے ہونے والے جرائم کے خاتمے، گستاخانہ مذہبی مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے حوالے سے بھی بڑی مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں اور اقلیتوں سے متعلق مواد ہٹانے اور سائیبر سپیس سے متعلق حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں پیش رفت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی نے تجاویز اور پالیسی کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کیلئے ماہرین کی مدد بھی لی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv