تازہ تر ین

بارش سے تباہی ، لاہور ڈوب گیا ، بچوں سمیت 13 زخمی

لاہور (خصوصی رپورٹر خبر نگار) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔شہر میں نماز جمعہ سے پہلے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کئی علاقے بجلی سے بھی محروم ہوگئے۔ بارش کے باعث 2 مساجد میں دیواریں گرنے اور مختلف مقامات پر چھتےں گر نے کے واقعات بھی پیش آئے جن میں 13 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ رات سے جاری ہے۔ گزشتہ روز نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ماڈل ٹاون لنک روڈ پر جامع مسجد توحید کی محراب نما دیوار گر گئی۔ دیوار نمازیوں کے اوپر گری جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔نمازیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دیوار کے ملبے تلے دبنے والے افراد کو نکالا جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب چوبرجی گول چکر کے قریب بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد کی دیوار نمازیوں پر آگری، دیوار کے ملبے تلے دب کر 4 افراد 11سالہ ساجد، رضوان ، مزمل ، طاہر زخمی ہوگئے جنہیں نمازیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیوکر کے ہسپتال منتقل کردیا۔ دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے مبشر نامی نوجوان کی حالت سخت تشویشناک ہے جسے ریسکیو ٹیموں نے میو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔در ےں اثنا : بسی موڑ کے علاقے میں گھر کی چھت گرگئی ،دو افراد ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔واضح ر ہے لاہور میں صبح کے وقت رم جھم پڑنے والی پھوار نے نماز جمعہ سے پہلے موسلادھار بارش کی شکل اختیار کرلی جس کے نتیجے میں جل اور تھل ایک ہوگیا۔ ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، دھرمپورہ، مغل پورہ، ماڈل ٹا¶ن میں موسلادھا بارش کے بعد گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ کے علاقے میں 50 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلبرگ میں 40 اور لکشمی میں 33 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نشتر ٹاون 10، گلشن راوی 22، سمن آباد 15، جوہر ٹاون 21، اپرمال 14، مغلپورہ 12، ناخدا چوک اور پانی والا تالاب میں 16 اور اقبال ٹاون میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رات سے جاری بارش کے باعث لیسکو کے 70 فیڈرز بھی ٹرپ کر چکے ہیں جس کی وجہ سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔ پری مون سون کا آغازلیسکو عملہ لمبی تان کر سو گیا کروڑوں روپے کے فنڈز سے فیڈرز کی اپ گریڈیشن کا بارش نے پول کھول دیا شہر بھر کے70سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے حکامات کومتعلقہ ڈویژن کے اعلیٰ افسران نے ہوا مین اُڑادئیے عوام کی سہولت کےلئے بل پر دیئے گئے نمبرز بند ایکسین ،ایس ڈی او ز صارفین کے فون سننا اپنی توہین سمجھنے لگے بجلی کی طویل بندش سے مریض بھی تڑپنے لگے۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے محکمہ موسمیات کی جانب سے پری مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کے پیشِ نظر لیسکو کے عملے کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیسکو کا عملہ صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنائے لیکن متعلقہ سب ڈویژن کے اعلیٰ افسران نے اس احکامات کو ہوا میں اُڑا دیا فتح گڑھ , شاہ دین پارک , حمید پوررہ , نقشبندی بازار , رشید پورہ , سلامت پورہ.کے ملحقہ علاقوں میں پچھلے 10 گھنٹے سے بجلی غائب , علاقہ کی مسجدوں , گھروں میں پانی کی سخت قلت نمازیوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی میں وضو کرنے میں پریشانی کا سامنا طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا مغلپور , لال پل , فتح گڑھ , شاہ دین پارک , سلامت پورہ , کوٹلی پیر عبدالرحمان , رشید پورہ , شالیمار ہاوسینگ سکیم , حمید پورہ و دیگر علاقوں میں پچھلے پندرہ گھنٹے سے بجلی غائب شہر کے کئی علاقوں میں وولٹیج کم زائد ہو نے سے الیکٹرانس اشیا جل گئی شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری کئی علاقوں میں گھنٹوں سے بجلی بندقینچی , چونگی امر سدھو , نشتر , غازی روڈ , کوٹ لکھپت کے ملحقہ علاقوں میں 12 پچھلے 13 گھنٹے سے بجلی بند پانی کی شدید قلیت علاقوں مکینوں کو سخت دشواری کا سامناصارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بل میں موجود نمبرز پر کال کر تے ہیں تو وہ بند ملتے ہیں۔سلامت پور سب ڈویژن کے صارفین کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کوٹلی پیر عبدالرحمن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں رات ایک بجے سے بجلی بند ہے جو پندرہ گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹھیک نہ ہوسکی ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسین جس کا نمبر03200521310اور ایس ڈی او کا نمبر 03200521315پر کال کرتے ہیں تو وہ سننا گوارہ نہیں کرتے جو کہ لیسکو کی باکمال سروس کا پول کھول دیا ہے یہ افسران چیف ایگزیکٹو لیسکو کے احکامات کو نہیں مانتے۔لیسکو کی طرف سے صارفین کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس ،ایس ڈی او اور ایکسئین سے فوری رابطہ کرنے کےلئے جو نمبرز0320-0520888, 042-99205461 دئیے گئے ہیں ان کو اٹنڈ ہی نہیں کرتے جو صارفین کے ساتھ کھلا مزاق ہے۔ جبکہ دیگر سب ڈویژن میں بھی یہی حال ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv