تازہ تر ین

گلوکار عالم لوہار کی 39ویں برسی 3 جولائی کو منائی جائیگی

لاہور(شوبزڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ گلوکار عالم لوہار کی 39 ویں برسی 3 جولائی کو منائی جائیگی ۔ عالم لوھارکا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کے قریب واقع گاو¿ں”آچھ گوچھ” سے تھا۔انھوں نے اپنی 51سالہ زندگی میں سے تقریباً 35 برس مسلسل اپنے فن کامظاہرہ کیا،ان کے گائے ہوئے لوک گیت، بولیاں، ماہیے، نعتیہ کلام اور سیف الملوک کے علاوہ ”جگنی“،” واجاں ماریاں “،”مرزا صاحبہ“،” ہیررانجھا“،”سسی پنوں“،”پرن بگھت“، ”شاہ نامہ کربلا“سمیت لاتعداد گیتوں نے ملک گیر ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی شہرت حاصل کی ملکہ برطانیہ الزبتھ نے اپنی 25ویں سا لگرہ کے موقع پر عالم لوہار کو خاص طور پر اپنے محل میں سننے کے لیے بلوایا۔ سابق صدر جنرل ایوب خان نے عالم لوہار کو ”شیر پنجاب“ کا خطاب بھی دیا۔ ان کی فنی خدمات پر پوری دنیا میں انھیں بہت سے اعزازت سے نوازا گیا اور حکومت پاکستان نےان کی فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔ان کی خاص پہچان ان کا چمٹا تھا۔
، ان کی گائی ہوئی ”جگنی “آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔ان کا انتقال تین جولائی 1979ء کو ٹریفک حادثے کی وجہ سے ہوا جس کے بعد انہیں لالہ موسیٰ میں سپردِ خاک کیا گیا۔ عوام نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر ان کے مزار پر حاضری دی اور دعائے مغفرت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv