تازہ تر ین

جعلی سی پی این ای کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ، سکیورٹی ایکسچینج نے تیس دن کے اندر نام تبدیل کرنیکا حکم دیدیا ، غلط بیانی، جھوٹ اور جعلسازی کے ذریعے رجسٹریشن کرائی گئی : رجسٹرار ، تنظیم کےخلاف مکروہ سازش بے نقاب ہو گئی ، سی پی این ای کے ارکان کو مبارکباد

اسلام آباد (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی شکایت پر سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایک شخص خوشنود علی خان کی جانب سے سی پی این ای اے کے نام سے کمیشن میں رجسٹر کی گئی کمپنی کے نام کو منسوخ کرتے ہوئے خوشنود علی خان کو ہدایت کی ہے کہ تیس دن کے اندر جعلی سی پی این ای کا نام تبدیل کریں بصورت دیگر سی پی این ای کے نام سے بننے والی جعلی کمپنی کا نام ایس ای سی پی ازخود بدل دے گی۔ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے رجسٹرار ”لیاقت علی ڈولا“ کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میں غلط بیانی، حقائق کو مخفی رکھنے، جھوٹ، گمراہ کن معلومات اور جعلسازی کے ذریعے سی پی این ای اے کے نا سے کمپنی کو رجسٹر کرایا گیا جو قوانین کے تحت ایک انتہائی غیر قانونی عمل ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860ءکے تحت رجسٹرڈ شدہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) 1957ءسے ملک بھر کے اخبارات کے ایڈیٹروں کی نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے سرگرم عمل ہے اور ملک کے ممتاز اور نامور صحافی سی پی این ای کا حصہ ہیں۔ ایک پریس ریلیز میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے عہدیداروں نے سی پی این ای کے تمام اراکین کو کمیشن کے فیصلے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلسازوں، گروہ بندیوں اور نفاق کے ذریعے ملک بھر کے ایڈیٹروں کی واحد نمائندہ تنظیم سی پی این ای کے خلاف کی جانے والی مکروہ سازش بے نقاب ہو کر ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی ایڈیٹرز کیونٹی اپنی صفوں میں اتحاد کو مزید مستحکم کر کے آئندہ بھی سی پی این ای کے خلاف سازشوں کا بھرپور مقابلہ کر کے اسے ناکام بنائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv