بھارتی کپتان کوہلی نئی دہلی ٹیسٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرنے کےلئے پرامید

دہلی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو ٹیسٹ میں 5 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 25 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وہ اب تک 62 ٹیسٹ کی 104 اننگز میں 51.82 کی اوسط سے 4975 رنز بنا چکے ہیں۔ جس میں 19 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

کرینہ کپور کیساتھ کام کر کے بے حد خوشی ہو گی: کرشمہ کپور

ممبئی: (ویب ڈیسک) ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا وقت کیساتھ ساتھ بالی ووڈ انڈسٹری میں خواتین کے کردار مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ اگر ماضی میں آپ نے اچھا کام کیا ہے اور بہترین کردار ادا کیے ہیں تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ باکس آفس پر آپ کی فلم کو کیا رسپانس حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا میں نے بیوی نمبر ون جیسی کمرشل ، فضا اور زبیدہ جیسی سنجیدہ فلموں میں کام کیا ہے، ان فلموں میں ادا کئے جانیوالے کردار خواتین کیلئے ہی لکھے گئے تھے۔کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ اگر آپ اچھے فنکار ہیں تو آپ کو کام لازمی ملے گا۔

لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن، انڈین فلم پر سنالٹی آف دی ایئر قرار

لاہور (ویب ڈیسک) 48 ویں سالانہ فلم فیسٹیول میں 80 سے زائد ممالک کی 200فلمیں نمائش کیلئے کی گئیںجن میں 120 بیٹس پر منٹ کو بیسٹ فلم کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ امیتابھ بچن کو ”انڈین فلم پر سنالٹی آف دی ایئر“ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کے موقع پر اکشے کمار نے امیتابھ بچنے سے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر بھی کیا اور ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔واضح رہے اس فیسٹیول کا افتتاح بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور وزیر اطلاعات سمرتی ایرانی نے کا تھا جبکہ اختتامی تقریب میں سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کے چائلڈ آرٹسٹ متن رے ، کترینہ کیف اور سلمان خان سمیت کے ہمراہ کئی فنکاروں نے شرکت کی اور اس تقریب کو یادگار بنا ڈالا۔

میگھن مارکل شادی کے بعد شہزادی نہیں کہلائیں گی

لاہور: (ویب ڈیسک) جب سے شہزادے ہیری اور میگھن مارکل نے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے دنیا بھر کے لوگوں کی دلچسپی ان کی شادی میں بڑھ گئی ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ میگھن مارکل شہزادے ہیری سے شادی کے بعد شہزادی نہیں کہلائیں گی۔برطانوی شاہی خاندان کی روایات کے مطابق شہزادہ یا شہزادی کہلانے کا اختیار صرف شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔ چونکہ کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل شاہی خاندان سے تعلق نہیں رکھتیں تو ان کے نام کے ساتھ شہزادی نہیں لگایا جاسکتا۔کیٹ مڈلٹن کو شہزادے ولیم سے شادی کے بعد ڈچز آف کیمبرج کا اعزازی نام دیا گیا تھا۔ ان ہی کی طرح میگھن مارکل کو بھی ایک اعزازی نام دیا جائے گا۔ میگھن کو یہ اعزازی نام شہزادے ہیری کو اعزازی نام ملنے کے بعد ہی دیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادے ہیری کو شادی کے بعد “ڈیوک آف سسیکس” کا خطاب ملنے کے امکانات ہیں۔ اگر انہیں یہ خطاب ملے گا تو میگھن مارکل کو ڈچز آف سسیکس کا خطاب ملے گا۔میگھن مارکل کبھی شہزادی نہیں بن سکتیں مگر ان کے اور شہزادے ہیری کے تمام بچے شہزادے اور شہزادیاں ہی ہوں گے۔

نرگس فخری نے شادی کا ارادہ کر لیا

ممبئی : ( ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اورادے چوپڑا نے طویل عرصے تک رہنے والی قربتوں کے بعد تقریباً ایک سال پہلے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی تاہم دونوں کے درمیان فاصلے ایک بار پھر کم ہورہے ہیں۔ معروف اداکار اودے چوپڑا پچھلے دو سال سے نرگس فخری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا چاہ رہے تھے لیکن نرگس فخر ی کی تمام تر توجہ کا مرکز ان کا کیریئر تھا تاہم اب انہوں نے اودے کیساتھ شادی کا ارادہ کر لیا ہے۔

جنید جمشید کے بیٹے بابر نے اپنے والد کیلئے گانا ریکارڈ کرا دیا

کراچی : ( ویب ڈیسک ) ’میرے بابا‘ نامی یہ گانا سید ذیشان نے ڈائیریکٹ کیا، جبکہ اس کی کمپوزیشن کاشان اڈمانی نے کی ہے۔ بابر نے اس سے قبل کئی نعتیں بھی ریکارڈ کروائیں جن میں تیری چوکھٹ پے بن کر ، صبح مدینہ ، اور میرا دل بدل دے شامل ہیں۔خیال رہے کہ 52 سالہ جنید جمشید نے اپنے کیریئر کا ا?غاز وائٹل سائنز نامی پاپ بینڈ میں مرکزی گلوکار ہونے کی حیثیت سے کیا۔ اس بینڈ کے ذریعے انہیں اپنی زندگی میں بیشمار شہرت ملی۔گلوکاری میں بے انتہا شہرت حاصل کرنے کے بعد ان کا رجحان اسلامی تعلیمات کی جانب بڑھ گیا۔گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزکے چترال سے اسلام ا?باد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے میں جنید جمشید اپنی اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

بھارتی فوج نے فرضی جھڑپ میں5 کشمیری شہید کر دیئے، بچہ گولی لگنے سے زخمی

سرینگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 5نوجوانوں کو مجاہد قرار دے کر دو فرضی جھڑپوں میں شہید کر دیا ہے جبکہ فوج کی گولی سے ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے ،کارروائیاں بڈگام اور بارہمولہ کے اضلاع میں کی گئیں،ایک فوجی کمانڈو بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ،لوگوں کا شدید احتجاج،فورسز پر پتھراو¿،علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس بند۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دو مختلف مقابلوں میں 5مبینہ مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ ایک فوجی کمانڈو بھی زخمی ہوا ہے ۔بھارت کے دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بڈگام کے علاقے فتلی پورہ میں بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4مجاہدین مارے گئے ہیں جبکہ ایک دوسری کارروائی میں بارہمولہ کے علاقے سوپور ہ کے گاو¿ں ساگی پورہ میں ایک نوجوان مارا گیا ہے ،اس کارروائی میں ایک فوجی کمانڈو بھی زخمی ہوا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں علاقوں میں مجاہدین کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن کیا گیا۔اس دوران مجاہدین نے فرار ہونے کی کوشش کی اور بھارتی فورسز پر فائرنگ کی ۔پولیس کے مطابق فتلی پورہ کے پکھرپورہ چوک میں کارروائی کے دوران تصادم کے دوران گولی لگنے سے ایک کم سن لڑکا بھی زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔بچے کی شناخے15سالہ سنار احمد کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی فوج کی فارئنگ کا نشانہ بنا۔اس دوران علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل کی گئی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گاو¿ں اگلر کنڈی کے عوام کو انوکھا حکم جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاو¿ں کو خالی کر دو یا پھر مردوزن اور بچے ہتھیار اٹھا کر فوج کا مقابلہ کرو۔اس واقعہ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ گزشتہ روز اگلر کنڈی پلوامہ کے سینکڑوں لوگوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر شوپیان روڑ پر دھرنا دیکر مظاہرے کئے اور شادی مرگ فوجی کیمپ میں 2 بھائیوںکا ٹارچر کرنے اور گاﺅں کے سر ینچ اور نمبردار کے علاوہ پنچوں کی تذلیل کرنے کیخلاف شدید احتجاج کیا۔بعد میں ڈپٹی کمشنر نے فوج کی اعلی قیادت کیساتھ معاملہ اٹھایا اور یقین دہانی ملنے کے بعد مظاہرین کئی گھنٹوں کے بعد منتشر ہوئے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ منگل کی سہ پہر 3بجے 44آر آر کیمپ شادی مرگ راجپورہ کے آفیسر نے گاﺅں کے نمبردار ثنا اللہ ڈار،سرپنچ عبدالخالق ڈار،پنچوں عبدالرشید گنائی،محمد مقبول خان اور غلام نبی بٹ کے علاوہ گاﺅں کے معزز ترین شہری غلام محی الدین شاہ کو کیمپ میں حاضر ہونے کیلئے کہا۔نمبردار اور سرپنچ نے بتایا کہ کیمپ سے بلاوا ملنے کیساتھ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ 6نومبر کو گاﺅں کے جس مکان میں جھڑپ ہوئی تھی اس مکان کے مالکان دو بھائیوں غلام محمد لون اور شیراز احمد لون پسران غلام حسن کو بھی اپنے ساتھ لائیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم کیمپ میں مذکورہ آفیسر کے سامنے دو بھائیوں سمیت حاضر ہوئے تو آفیسر نے بتایا آپ لوگوں کے پاس صرف 2آپشن ہیں، یا تو گاﺅں کی آبادی مکمل طور پر انخلا کرے یا پھر مرد وزن ہتھیار اٹھا ئیں۔

بھارت : ایوانکا ٹرمپ کو مسلمانوں کے تاریخی مقامات دکھا نے پر مجبور

نیویارک (آن لائن) بھارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کو مسلما نو ں کے تاریخی مقامات دیکھا نے پر مجبور ، ایوانکا نے کئی اہم مقامات کے دورے کئے اور مسلمانوں کی شاندار تاریخ کو سراہا امریکی صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے گزشتہ روز حیدر آباد دکن کے اہم تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا تاہم اس موقع پر ایوانکا ٹرمپ کو قلعہ گولکنڈا لے جایا گیا جب گائیڈز کو یہ بتانے میں بہت مشکل ہوئی کہ یہ عظیم الشان قلعہ مسلم قطب شاہی سلاطین نے تعمیر کرایا تھا جبکہ اس کے قریب ہفت گنبد نامی تاریخی عمارت ہے جس میں سات مسلم سلاطین کے مقبرے اور تاریخی بھول بھلیاں ہیں تاہم ایوانکا کو چار مینار بھی لے جایا گیا جو محمد قلی قطب شاہ نے شہر کے وسط میں تعمیر کرایا تھا مبصرین کا کہنا ہے کہ ایوانکا کو آگرہ لے جایا گیا تو مجبوراً تاج محیل بھی دکھایا گیا جو شاہ جہاں نے تعمیر کرایا تھا ۔

فوج حکومت کا حصہ، بدنام کرنا بند کریں: سپریم کورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ آئی این پی) فیض آباد دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پرواہ نہیں جتنی چاہیں گالیاں دیں، دھرنے کے خاتمے کیلئے کسی نے کردار ادا کیا تو اچھی بات ہے، حکومت سے فوج الگ نہیں، اسے بدنام نہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد دھرنے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بنچ نے کی،دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں اسلام اور پاکستان کی بات کرتا رہوں گا،اس ملک کے لوگ بہت شریف ہیں جوشرافت میں ہی مارے جاتے ہیں۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جو کچھ ہوا نہ اسلام اور نہ پاکستان کی خدمت ہوئی، اسلامی ملکوں کا حال دیکھ لیں، عراق، شام، یمن اور دیگر ملکوں میں افراتفری نہیں دیکھی؟ یہ تو وہ جانیں جنہیں آزادی کی قدر معلوم ہو، روہنگیا مسلمانوں سے پوچھیں آزدی کی قدر کیا ہوتی ہے؟ روہنگیا مسلمان بے چارے ملک ڈھونڈتے پھرتے تھے، مفت میں کچھ ملے تو کوئی قدر نہیں کرتا۔فاضل جج نے کہا کہ ہمیں پرواہ نہیں جتنی چاہیں گالیاں دیں،دھرنے کے خاتمے کیلئے کسی نے کردار ادا کیا تو اچھی بات ہے، حکومت سے فوج الگ نہیں،اسے بدنام نہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حکومت اور فوج الگ نہیں ہیں، ایسا کہنے والے ذاتی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،کبھی سیاست کے علاوہ ملک کیلئے بھی کچھ سوچ لیا کریں، مفت میں ملی آزادی کو تباہ نہ کریں،کیا مقاصد حاصل کرنے کیلئے دھرنے ہونگے؟ کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام پر بات نہیں ہوسکتی؟میڈیا مالکان اگر اسلام اور پاکستان کے خلاف جائیں گے، تو ان کے خلاف کاروائی ہوگی،پیمرا اپنا کام نہیں کررہا، اب ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کرنا پڑیں گے، جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ مظاہرین کے پاس آنسو گیس کے شیل،پتھر اور ڈنڈے کہاں سے آئے ؟اسلام آباد کو محفوظ نہیں بناسکتے تو سارے ملک کو کیسے محفوظ بنائیں گے، عدالت نے انٹیلی جنس ایجنسیوں سے نئی رپورٹ طلب کرلی۔جمعرات کو فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس مشیر عالم اورجسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے 175صفحات پر مشتمل رپورٹس سربمہر لفافے میں عدالت میں پیش کیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل ملک سے باہر ہیں، اس لیے سماعت 2ہفتے کیلئے ملتوی کردیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر رپورٹس طلب کی تھیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس میرے پاس ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ بھی بتانا تھا کہ دھرنے پر سرکاری خرچ کتنا آیا، پولیس رپورٹ کے مطابق کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،سہیل محمود نے بتایا کہ اسلام آباد کی حدود میںکوئی ہلاکت نہیں ہوئی،جسٹس مشیرعالم نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک بچی کی ہلاکت نہیںہوئی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ راولپنڈی میں دھرنے سے کوئی ہلاکت ہوئی؟خبروں کے مطابق اسلام آباد میں 6ہلاکتیں ہوئیں، ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ راولپنڈی میں ہلاکتیں ہوئیں لیکن عدالت نے پنجاب سے رپورٹ نہیں مانگی، پولیس کی 3گاڑیاں جل گئیں،جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ رپورٹ میں نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہاکہ املاک کو نقصان راولپنڈی میں ہوا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دھرنے سے متعلق 3رپورٹس عدالت میں پیش کردیں ، ایک رپورٹ سربہمر لفافے میں جبکہ دو رپورٹس الگ پیش کی گئیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سادہ بات پوچھی ہے، کتنے لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے؟ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ پنجاب سے ایک رپورٹ آئی ہے،جس پر کسی کے دستخط نہیں ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وزارت داخلہ کے مطابق 146ملین روپے کا نقصان ہوا، 146ملین روپے کی تلافی کون کرے گا؟کیا پاکستان میں میں املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت ہے؟کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان میںا سلام پر بات نہیں ہوسکتی؟آئی ایس آئی کی رٹ تو پورے پاکستا ن میں ہے،سہیل محمود نے کہا کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ سر بہمر لفافے میں پیش کردی ہے۔ جسٹس مشیر عالم نے سوال کیا کہ کیا آئی ایس آئی کی رپورٹ میں کوئی خفیہ معلومات ہے،ہمیں بتادیں رپورٹ میں کیا خفیہ معلومات ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ سرکاری املاک بھی عوام کی ہوتی ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل آفس میںموصول ہونے والی رپورٹ میں جانی نقصان کا کوئی ذکر نہیں ہے،رپورٹ کے مطابق میٹروبس اور 1122کے گاڑیوں کو نقصان ہوا،جسٹس مشیر عالم نے سوال کیا کہ مظاہرین کے پاس آنسو گیس کے شیل ، پتھر ،ڈنڈے کہا سے آئے؟یہ چیزیں مظاہرین کو کس نے فراہم کیں؟دارالحکومت کو محفوظ نہیں بناسکتے تو ملک کو کیسے بنائیں گے؟سہیل محمود نے بتایا کہ 27مقدمات کا اندراج ہوا۔جسٹس مشیر عالم نے سوال کیا کہ اسلحہ اور آتش گیر مواد والے کتنے افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے؟جسٹس قاضی فائز نے سوال کیا کہ سارے نقصان کو اندازاًتخمینہ ہے؟پاکستان میں ہر آدمی قابل احتساب ہے ملک کے لوگ بڑے شریف ہیں، شرافت میں مارے جاتے ہیں، کیا مقاصد حاصل کرنے کیلئے دھرنے ہوں گے؟کبھی سیاست کے علاوہ ملک کیلئے بھی سوچ لیا کریں، مفت میں ملی آزادی کو تباہ نہ کریں، آزادی کی قدررروہنگیا مسلمانوںسے پوچھیں، حکومت اور فوج ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں،حکومت اور فوج کو بدنام نہ کیا جائے۔ایسا کرنے والے ذاتی ایجنڈے پر ہیں، جو کچھ بھی ہوا نہ اسلام اور نہ پاکستان کی خدمت ہوئی، اسلامی ملکوں کا حال دیکھ لیں کسی کو پاکستان کی فکر نہیں ہے، ملکی ایجنسیاں کیا کررہی ہیں؟حکومت اورآرمی عوام کے پیسے پر پلتے ہیں، کیا ہر کام میں تفریق ڈالنا ہی رہ گیا ہے؟اگر میں آپ سے متفق نہیں تو کیا میں پتھر ماروں ؟میڈیا ایسے لوگوں کو کیوں نہیں بلاتا جو بتاسکتے ہیں کہ اسلام کیا ہے؟اگر پیمرا صورتحال کا نوٹس نہیں لیتا تو کیا ہم میڈیا کو نوٹس بھیج دیں؟انہوں نے کہا کہ ہمیں پرواہ نہیں ہے جتنی مرضی گالیاں دیں، جو دیکھ رہے ہیں، اس پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس ایجنسی سے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم رپورٹ سے مطمئن نہیں ہیں۔ سب سے پہلے اپنے احتساب کی بات کرتے ہیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں ججز کو حلف نامہ پڑھ کر سنایا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ ملک کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، ہمارے پاس بندوق نہیں ہے، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

امریکی حقانی نیٹ ورک بارے معلومات دے کاروائی کرینگے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں عسکریت پسند گروپوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں ہونے والے حملے افغانستان سے کئے جارہے ہیں۔ جمعرات کونیویارک میں معروف امریکی میں قائم بین الاقوامی نیوز ایجنسی بلوم برگ نیوز کوایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک سمیت اپنی سرحدوں کے اندر کسی بھی دہشت گرد گروپ کی موجودگی پر کارروائی کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ اہم نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک سے متعلق کسی بھی خفیہ معلومات سے ہمیں آگاہ کیا جائے ہم اس پر کارروائی کریںگے تاہم دہشت گردی کے حملے سرحد پار سے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں وہاں موجود حملہ آوروں کی پناہ گاہوںکا بھی ذکر کیا اور کہا کہ افغانستان سے سرحد پار مداخلت روز کامعمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان وہ ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ اگر ہمیں کوئی خفیہ معلومات فراہم کرتاہے تو ہم اس پر کارروائی کریں گے۔ یہ ہماری جنگ ہے ان کی نہیں۔ کوئٹہ میں سالوں سے مبینہ طور پر رہائش پذیر طالبان رہنماﺅں کے خلاف پاکستان کی کارروائی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ اگر وہ واقعی یہاں ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے پھر کہاکہ افغانستان میں صدر ٹرمپ کی طرف سے فوجی دستوں کی تعداد میں اضافے اور حمایت پر مبنی پالیسی ناکامی سے دوچار ہوگی۔ انہوں نے افغان حکومت اور طالبان پر امن بات چیت کے لئے رضامند ہونے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ ہم اس سلسلہ میں جس حد تک ممکن ہو مدد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دو مرتبہ کوشش کی مگر مذاکرات کو سبوتاژ کردیا گیا۔ حافظ سعید کی رہائی سے متعلق عدالتی احکامات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عدالت کے تین رکنی بینچ نے ان کو رہا کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف کوئی الزامات نہیں اور آپ جانتے ہیں کہ ملکی قوانین موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ان الزامات کے حوالے سے کوئی ٹھوس چیز موجود ہے تو ان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مقدمہ چلائیں لیکن یہ صرف الزامات ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بھی اس سلسلہ میں کوئی شواہد نہیں دیئے۔

خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت ہر گاؤں صاف ستھرا بنایا جائیگا، شہباز شریف

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زےرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس مےں”خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام“ کے امور پر پیش رفت اور لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ”خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام“ کے تحت پنجاب کے ہر گاو¿ں کو صاف ستھرا بناےا جائے گا اور گاو¿ں کو صاف ستھرا بنانے کا ےہ پروگرام دےہی آبادی کےلئے اےک سنگ مےل کی حےثےت رکھتا ہے۔ اس پروگرام پر عملدرآمد سے دےہی آبادی کو صاف ستھرا ماحول ملے گا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ دےہات مےں اےک بار صفائی کے خصوصی پروگرام کا آغاز کردےا گےا ہے۔ اس پروگرام پر بہترےن انداز مےں عملدرآمد کرنےوالے پہلے تےن اضلاع کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور بہترےن کارکردگی پر بلدےاتی قےادت اور انتظامی افسران کو شاباش دی جائے گی جبکہ اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے اضلاع کی بازپرس ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ”خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام“ کو حتمی شکل دےدی گئی ہے اور اس پروگرام پر عملدرآمد سے دےہی آبادی کو صاف ستھرا ماحول ملے گا۔ اس پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی ہوگا اور وضع کردہ پالےسی کی خلاف ورزی برداشت نہےں کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا پےسہ عوام کی امانت ہے اور ےہ شفاف طرےقے سے استعمال ہونا چاہےے۔ دےہات مےںاےک بار صفائی کے شروع کےے گئے عمل کو مقررہ مدت مےں مکمل کےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دےہات مےں بسنے والوں کا بھی صاف ستھرے ماحول مےں رہنا ان کا حق ہے۔ وزےراعلیٰ نے کوڑا کرکٹ اٹھانے والے ٹرےکٹرز پر ٹرےکنگ سسٹم لگانے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ کوڑا کرکٹ کی صفائی کر کے پودے لگائے جائےں۔ دےہات مےں صفائی کے جاری پروگرام کا جائزہ لےنے کےلئے مانےٹرنگ ٹےمےں بنانے کی ہداےت کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی وزرائ، سےکرٹرےز اور متعلقہ حکام پر مشتمل ٹےمےں اضلاع مےں جا کرصفائی کے نظام کا جائزہ لےکر رپورٹ پےش کرےں گی۔ انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام“ دےہی آبادی کےلئے اےک انقلاب آفرےن اقدام ہے۔ عید میلاد النبی کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نبی آخر الزماں محمد کی ولادت باسعادت کے پرمسرت اور بابرکت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔ حضرت محمد کا کردار اور تعلیمات پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں۔ نبی پاک نے اپنے اسوہ حسنہ کی بدولت مختصر مدت مےں پوری دنیا کو مثالی سماجی اور معاشی نظام دےا۔ نبی آخرالزماں نے امن وآشتی، اخوت، احترام انسانےت، مساوات،عفو ودرگزر اور عدل و انصاف کا درس دےا۔ نبی پاک کا اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضوراکرم کی تعلےمات پر عمل پےرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زےادتی، ناانصافی اور بدامنی کا خاتمہ کےا جاسکتا ہے اور پاکستان کو درپےش تمام مسائل سے نجات دلا کرامن کا گہوارہ بناےا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خاتم الانبیائ، محسنِ انسانیت حضرت محمد کی ولادت باسعادت تاریخِ انسانی کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ محسن انسانیت حضرت محمد اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے ہیں۔نبی پاک کی ولادت کا مبارک و بابرکت دن امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور رسولِ اکرم کی سنت سے مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مکالمے کے ذریعے نکالنے کا درس ملتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹرڈوﺅ (Ms. Elizabeth Kennedy Trudeau) نے ملاقات کی جس مےںباہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کےا گےا۔امریکی قونصل جنرل نے جانب سے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شاندار اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے فلاح عامہ کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں میں بہترین اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے اورپنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کومزید فروغ دیں گے۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے کر اقوام عالم میں نئی مثال قائم کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل مسرت نواز ملک نے ملاقات کی جس مےں منشیات کے خاتمے کےلئے مربوط انداز میں مو¿ثر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کےا گےا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں اور اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کے خاتمے کےلئے مو¿ثر کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایچ آئی وی (ایڈز) سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام میں ایڈز سے احتیاط کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ بہتر زندگی بسر کرکے اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز سے بچاﺅ کیلئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مو¿ثر انداز میں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز جیسی مہلک بیماری سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں۔ صحت مند زندگی بسر کرنے کیلئے مثبت رویوں کو اختیار کیا جائے اور ہر ممکن احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے کیونکہ اس مہلک مرض سے بچنے کا یہی بہتر طریقہ ہے۔
شہباز شریف

جشن آمد رسول:آج عید میلاد النبی، گلیاں، بازار، مساجد، گھر سج گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں عاشقان رسول جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ، شہر بھر میں گلیاں ،بازار ،سڑکیں ،گھر اور مساجد دلہن کی طرح سج گئیں،پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ، حساس مقامات پراضافی نفری جبکہ حساس عمارتوں پر سنائپرز تعینات ،پولیس کی گاڑیاں اور ڈولفن فورس کے اہلکار مرکزی جلوس کے روٹ اور دیگر حساس مقامات پر تعینات،سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے جلوس کے روٹس کو کلیئر کیا گیا،آئی سی تھری کے کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مانیٹرنگ شروع، سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق ملک سمیت لاہور بھر میں 12ربیع الاوّل کی مناسبت سے عید میلاد النبی مذہبی جوش خروش سے منایا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے اندرون شہر کی تمام گلیاں اور محلے ، شاہ عالم مارکیٹ ، لنڈا بازار ، نولکھا بازار، مال روڈ ، ہال روڈ ، انار کلی بازار ، داتا دربار اور ملحقہ علاقے ، اسلامپورہ ، اردو بازار ، صدیق ٹریڈ سینٹر ، اچھرہ بازار، سمن آباد مارکیٹ، نئے اور پرانے مزنگ کے گلی محلے ، ایبٹ روڈ ،گلبرگ ، رنگ محل ، گولمنڈی ،اشاہدرہ ، راوی روڈ ،بادامی باغ ،مصری شاہ ، شاد باغ ،قلعہ گجر سنگھ بازار،شالیمار ، گجر پورہ ،مغلپورہ ،چونگی امرسدھو مین بازار، باغبانپورہ ،شادمان ،وحدت کالونی ،اقبال ٹاﺅن، ملت پارک ،ساندہ ، گلشن راوی ،نوانکوٹ ، شیراکوٹ ،صدرمین بازار اور ملحقہ علاقے ،ہنجروال ٹھوکر نیاز بیگ اور ٹاﺅن شپ سمیت شہر کے دیگر علاقوں کے گلی ، محلوں ، چوراہوں ، ماکیٹوں ، بازاروں ، مساجد ، اور گھروں کو برقی قمقموں اور دیگر آرائشوں سے سجایا گیا جبکہ مساجد میں ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کیا گیا ۔اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس کی خصوصی ہدایات پر عید میلاد النبی کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات فراہم کرنے کی کیلئے ایک اجلاس طلب کیا جس میںڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدرا شرف، چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ایس ایس پی ڈسپلن طارق عزیز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن، تمام آپریشنز و انویسٹی گیشز ایس پیز، ایس پی سکیورٹی محمد ندیم، ایس پی مجاہد فیصل شہزاد، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر اور ایس پی سی آئی اے ندیم عباس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ سی سی پی او لاہور اور ڈی سی لاہور نے امن کمیٹی کے مرکزی رہنماﺅں سے بھی عید میلاد النبی کے موقع سے پر مذہبی بھائی چارے اور ہم آہنگی کے حوالے سے ملاقات کی گئی ۔ سی سی پی ا و لاہورکی ہدایات پر لاہور پولیس کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر 15ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی خدمات کیلئے تعینات کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ شہر کی مساجد و امام بارگاہوں کو 3 کیٹیگریز A،B اور Cمیں تقسیم کیا گیا ہے ۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے جوانوں کو حساس مساجد و امام بارگاہوں کے علاوہ شہر کی اہم شاہراﺅں پر موئثر گشت کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے شہر میں اہم جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے بھی عید میلاد النبی کے موقع پر شہر بھر میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے شہر میں عید میلاد النبی کے روٹس کی سرچنگ کر کے ان کو کلیئر قرار دیا گیا ہے جس کے بعد وہاں تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔

دھرنے پر جوڈیشنل بنائیں، ختم نبوت ترمیم کی تحقیقات کی جائے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام قوتوںکو پیغام دینا چاہتا ہوں، کہ جمہوریت کو چلنے دیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ اسلام آباد دھرنے کا معاملہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونا چاہیے۔ چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں، حالیہ واقعات سے ایک پاکستانی نوجوان کی حیثیت سے مایوس ہوا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی ایک مشن ہے اور یہ مشن جاری رکھے گی، عوام کو ووٹ کا حق ہے تو پیپلزپارٹی کی وجہ سے ختم نبوت شق میں ترمیم کی تحقیقات منظر عام پر لائی جائیں، ذوالفقار بھٹو کے نظریے پر آج بھی ہم عمل پیرا ہیں۔ جمعرات کو پیپلزپارٹی کے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین ہے تو پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے، عوام کو ووٹ کا حق ہے تو پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہے، پیپلزپارٹی کی ایک تاریخ ہے اور آگے بھی پیپلزپارٹی تاریخ بنائے گی۔ پیپلزپارٹی نے بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں، بی بی کا بیٹا آپ کے ساتھ اس جدوجہد کو جاری رکھے گا پیپلزپارٹی معیشت کو مضبوط کرے گی اور ملک ترقی کرے گا، پاکستان پیپلزپارٹی ایک مشن ہے اور یہ مشن جاری رکھیں گے، ملک بھر میں حالیہ واقعات انتہائی افسوسناک تھے، میں حالیہ واقعات سے ایک پاکستانی نوجوان کی حیثیت سے مایوس ہوا ہوں، تمام قوتوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جمہوریت کو چلنے دیں، گزشتہ چار پانچ دنوںمیں ریاست کو گھٹنے ٹیکے ہوئے دیکھا، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کرتے رہیں گے، روٹی کپڑا اور مکان صرف ایک نعرہ نہیں ہے، پارٹی مفاد دیکھتا تو حکومت سے استعفیٰ مانگتا لیکن ملکی مفاد دیکھنا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ آج بھی ہمارا نظریہ ہے، چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے اور انتخابات وقت پر ہوں، انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج پر تحفظات ہیں، بلوچستان سمیت ملک بھر سے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے، مردم شماری سے متعلق کڑوا گھونٹ پینا ہوگا، الیکشن وقت پر چاہتے ہیں، دھرنا معاملہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونا چاہیے، ہم نے اتنی قربانیاں دیں مزید کتنی چاہتے ہو؟ ہمیں اپنی پچاس سال کی کمزوریوں کو بھی سامنے رکھنا ہوگا، 5 دسمبر کو پریڈ گراﺅنڈ میں جلسہ ہوگا۔