تازہ تر ین
Eid Milad

جشن آمد رسول:آج عید میلاد النبی، گلیاں، بازار، مساجد، گھر سج گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں عاشقان رسول جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ، شہر بھر میں گلیاں ،بازار ،سڑکیں ،گھر اور مساجد دلہن کی طرح سج گئیں،پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ، حساس مقامات پراضافی نفری جبکہ حساس عمارتوں پر سنائپرز تعینات ،پولیس کی گاڑیاں اور ڈولفن فورس کے اہلکار مرکزی جلوس کے روٹ اور دیگر حساس مقامات پر تعینات،سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے جلوس کے روٹس کو کلیئر کیا گیا،آئی سی تھری کے کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی مانیٹرنگ شروع، سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار تعینات کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق ملک سمیت لاہور بھر میں 12ربیع الاوّل کی مناسبت سے عید میلاد النبی مذہبی جوش خروش سے منایا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے اندرون شہر کی تمام گلیاں اور محلے ، شاہ عالم مارکیٹ ، لنڈا بازار ، نولکھا بازار، مال روڈ ، ہال روڈ ، انار کلی بازار ، داتا دربار اور ملحقہ علاقے ، اسلامپورہ ، اردو بازار ، صدیق ٹریڈ سینٹر ، اچھرہ بازار، سمن آباد مارکیٹ، نئے اور پرانے مزنگ کے گلی محلے ، ایبٹ روڈ ،گلبرگ ، رنگ محل ، گولمنڈی ،اشاہدرہ ، راوی روڈ ،بادامی باغ ،مصری شاہ ، شاد باغ ،قلعہ گجر سنگھ بازار،شالیمار ، گجر پورہ ،مغلپورہ ،چونگی امرسدھو مین بازار، باغبانپورہ ،شادمان ،وحدت کالونی ،اقبال ٹاﺅن، ملت پارک ،ساندہ ، گلشن راوی ،نوانکوٹ ، شیراکوٹ ،صدرمین بازار اور ملحقہ علاقے ،ہنجروال ٹھوکر نیاز بیگ اور ٹاﺅن شپ سمیت شہر کے دیگر علاقوں کے گلی ، محلوں ، چوراہوں ، ماکیٹوں ، بازاروں ، مساجد ، اور گھروں کو برقی قمقموں اور دیگر آرائشوں سے سجایا گیا جبکہ مساجد میں ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کیا گیا ۔اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس کی خصوصی ہدایات پر عید میلاد النبی کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات فراہم کرنے کی کیلئے ایک اجلاس طلب کیا جس میںڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدرا شرف، چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ایس ایس پی ڈسپلن طارق عزیز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن، تمام آپریشنز و انویسٹی گیشز ایس پیز، ایس پی سکیورٹی محمد ندیم، ایس پی مجاہد فیصل شہزاد، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر اور ایس پی سی آئی اے ندیم عباس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ سی سی پی او لاہور اور ڈی سی لاہور نے امن کمیٹی کے مرکزی رہنماﺅں سے بھی عید میلاد النبی کے موقع سے پر مذہبی بھائی چارے اور ہم آہنگی کے حوالے سے ملاقات کی گئی ۔ سی سی پی ا و لاہورکی ہدایات پر لاہور پولیس کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر 15ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی خدمات کیلئے تعینات کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ شہر کی مساجد و امام بارگاہوں کو 3 کیٹیگریز A،B اور Cمیں تقسیم کیا گیا ہے ۔ شہر کے تمام چھوٹے بڑے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے جوانوں کو حساس مساجد و امام بارگاہوں کے علاوہ شہر کی اہم شاہراﺅں پر موئثر گشت کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے شہر میں اہم جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے بھی عید میلاد النبی کے موقع پر شہر بھر میں سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے تعینات کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے شہر میں عید میلاد النبی کے روٹس کی سرچنگ کر کے ان کو کلیئر قرار دیا گیا ہے جس کے بعد وہاں تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv