تازہ تر ین

بھارتی فوج نے فرضی جھڑپ میں5 کشمیری شہید کر دیئے، بچہ گولی لگنے سے زخمی

سرینگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 5نوجوانوں کو مجاہد قرار دے کر دو فرضی جھڑپوں میں شہید کر دیا ہے جبکہ فوج کی گولی سے ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے ،کارروائیاں بڈگام اور بارہمولہ کے اضلاع میں کی گئیں،ایک فوجی کمانڈو بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ،لوگوں کا شدید احتجاج،فورسز پر پتھراو¿،علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس بند۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دو مختلف مقابلوں میں 5مبینہ مجاہدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ ایک فوجی کمانڈو بھی زخمی ہوا ہے ۔بھارت کے دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بڈگام کے علاقے فتلی پورہ میں بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 4مجاہدین مارے گئے ہیں جبکہ ایک دوسری کارروائی میں بارہمولہ کے علاقے سوپور ہ کے گاو¿ں ساگی پورہ میں ایک نوجوان مارا گیا ہے ،اس کارروائی میں ایک فوجی کمانڈو بھی زخمی ہوا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں علاقوں میں مجاہدین کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن کیا گیا۔اس دوران مجاہدین نے فرار ہونے کی کوشش کی اور بھارتی فورسز پر فائرنگ کی ۔پولیس کے مطابق فتلی پورہ کے پکھرپورہ چوک میں کارروائی کے دوران تصادم کے دوران گولی لگنے سے ایک کم سن لڑکا بھی زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔بچے کی شناخے15سالہ سنار احمد کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی فوج کی فارئنگ کا نشانہ بنا۔اس دوران علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل کی گئی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گاو¿ں اگلر کنڈی کے عوام کو انوکھا حکم جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاو¿ں کو خالی کر دو یا پھر مردوزن اور بچے ہتھیار اٹھا کر فوج کا مقابلہ کرو۔اس واقعہ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ گزشتہ روز اگلر کنڈی پلوامہ کے سینکڑوں لوگوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر شوپیان روڑ پر دھرنا دیکر مظاہرے کئے اور شادی مرگ فوجی کیمپ میں 2 بھائیوںکا ٹارچر کرنے اور گاﺅں کے سر ینچ اور نمبردار کے علاوہ پنچوں کی تذلیل کرنے کیخلاف شدید احتجاج کیا۔بعد میں ڈپٹی کمشنر نے فوج کی اعلی قیادت کیساتھ معاملہ اٹھایا اور یقین دہانی ملنے کے بعد مظاہرین کئی گھنٹوں کے بعد منتشر ہوئے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ منگل کی سہ پہر 3بجے 44آر آر کیمپ شادی مرگ راجپورہ کے آفیسر نے گاﺅں کے نمبردار ثنا اللہ ڈار،سرپنچ عبدالخالق ڈار،پنچوں عبدالرشید گنائی،محمد مقبول خان اور غلام نبی بٹ کے علاوہ گاﺅں کے معزز ترین شہری غلام محی الدین شاہ کو کیمپ میں حاضر ہونے کیلئے کہا۔نمبردار اور سرپنچ نے بتایا کہ کیمپ سے بلاوا ملنے کیساتھ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ 6نومبر کو گاﺅں کے جس مکان میں جھڑپ ہوئی تھی اس مکان کے مالکان دو بھائیوں غلام محمد لون اور شیراز احمد لون پسران غلام حسن کو بھی اپنے ساتھ لائیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم کیمپ میں مذکورہ آفیسر کے سامنے دو بھائیوں سمیت حاضر ہوئے تو آفیسر نے بتایا آپ لوگوں کے پاس صرف 2آپشن ہیں، یا تو گاﺅں کی آبادی مکمل طور پر انخلا کرے یا پھر مرد وزن ہتھیار اٹھا ئیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv