گو رے کرکٹر با ل ٹمپر نگ کر تے ر نگے ہا تھو ں پکڑے گئے

میلبورن (نیوزایجنسیاں ) انگلش باو¿لر جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی جینٹل مین گیم کے ساتھ دو نمبری پکڑی گئی۔ دونوں میلبورن ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کرتے پکڑے گئے، امپائر دھرما سینا نے وارننگ دے دی۔میلبورن ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کا کھیل سے کھلواڑ سامنے آگیا۔ جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی سرعام بال ٹیمپرنگ پوری دنیا نے دیکھ لی۔ گورے باو¿لرز کے کالے کرتوت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔ جیمز اینڈرسن نے زیادہ سوئنگ حاصل کرنے کے لئے نئی گیند کو ناخن سے کھرچا،سٹورٹ براڈ نے بال کو سخت جگہ پر پٹخ کر ٹمپرنگ کی۔ امپائر کمار دھرماسینا نے دونوں باﺅلرز کو وارننگ دے دی۔ دونوں انگلش گیند باز دو ہزار دس کے دورہ جنوبی افریقہ میں بھی بال ٹمپرنگ کرچکے ہیں۔انگلش ٹیم بال ٹمپرنگ کی پرانی کھلاڑی ہے، انیس سو چورانوے میں انگلش کپتان مائیکل آرتھرٹن بھی اس جرم کا ارتکاب کرچکے، کیا جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کو سزا کے لئے کیمرے کی گواہی کافی نہیں ؟شائقین کرکٹ کی نگاہیں آئی سی سی پر جم گئیں۔ جبکہ دوسری جانب انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس نے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پر بال ٹیمپرنگ کا الزام مسترد کر دیا ۔چوتھے ٹیسٹ کے دوران ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو گیند کے ساتھ ناخن کے ذریعے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے اب تک اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا تاہم سابق کرکٹر اسے بال ٹیمپرنگ قرار دے رہے ہیں تاہم انگلش کوچ ٹریور بیلس نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات مسترد کردیے۔چوتھے روز بارش سے متاثرہ کھیل کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انگلش کوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا میں خبروں کے بعد امپائر سے بات کی جس پر ان کا کہنا تھا ایسی کوئی بات نہیں اور یہ بال ٹیمپرنگ نہیں ہے۔اس سے قبل مایہ ناز سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کسی بولر کو گیند کے ساتھ اس طرح چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہیے۔

فتح کا لی آ ندھی سے روٹھ گئی

نیلسن (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے کالی آندھی کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 47 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، گلین فلپس 55 اور کولن منرو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 140 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کالی آندھی کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، آندرے فلیچر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرس گیل بیٹنگ کا جادو نہ چلا سکے اور صرف 12 رنز بنا کر چلتے بنے، ٹم ساﺅتھی اور سیتھ رانس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، گلین فلپس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمعہ کو نیلسن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کے قائد کارلوس بریتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہو سکا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، گلین فلپس 55 اور کولن منرو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، مارٹن گپٹل 5 رنز بنا سکے، ٹام بروس 2، روز ٹیلر 20، انارو کچن 12، بریسویل صفر پر آﺅٹ ہوئے، مچل سینٹنر 23 اور ٹم ساﺅتھی 10 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، کریگ بریھویٹ اور ٹیلر نے 2، 2 جبکہ بدری، ولیمز اور ایشلے نرس نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 140 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

میلبورن ٹیسٹ ڈرا کی جا نب گا مزن

میلبور ن(آئی این پی)میلبور ن ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں دو کٹوں کے نقصان پر 103رنز بنالئے، ڈیوڈ وارنر 40 اور اسمتھ 25 رنزپر ناٹ آوٹ ہیں۔ انگلینڈ کا پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے اسے مزید 61رنز درکار ہیں جبکہ 8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ملبورن کرکٹ گراونڈ پر ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش ٹیم اسکور میں کسی بھی اضافے بغیر 491 رنز پرآوٹ ہوگئی اورمیزبان ٹیم کے خلاف 164 رنز کی برتری حاصل کرلی۔اوپنر السٹر کک نے ناقابل شکست 244 رنز بناکر بیٹ کیری کیا ۔ آسٹریلیا نے 164 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی، بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے 51رنز کا آغاز فراہم کیا، بین کرافٹ 27رنز بناکر وارنر کا ساتھ چھوڑ گئے، عثمان خواجہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 11رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔نئے آنے والے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے وارنر کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 38 رنز بناکر مجموعی اسکور 103رنز تک پہنچادیا۔بارش کے باعث ٹیسٹ کا چوتھا روزمتاثر ہوا اور آخری سیشن کا کھیل ممکن نہ ہوسکا ، جس پر امپائر نے کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹیں گنواکر 103رنز بنالئے تھے، وارنر 40 اور اسمتھ 25 رنز پر ناٹ آوٹ تھے۔

کک نے ریکارڈبک میں اپنانام درج کرادیا

میلبورن (اے پی پی) انگلش ٹیم کے سٹار اوپننگ بیٹسمین ایلسٹر کک نے انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کے ساتھ بیٹ کیری کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جاری چوتھے ایشز ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 244 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سنگ میل عبور کیا۔ کک کینگروز کے خلاف جاری چوتھے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک اینڈ پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح حریف باﺅلرز کے سامنے ڈٹے رہے تاہم دوسرے جانب کھلاڑی ان کا ساتھ چھوڑ گئے، کک نے 244 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

پی ایس ایل، فرنچائزز نے 21واں پلیئر منتخب کرلیا

لاہور(آئی این پی) پی ایس ایل میں تمام فرنچائزز نے اپنا 21واں پلیئر منتخب کرلیا۔ایونٹ کی چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیم نے خوش دل شاہ کو سکواڈ میں شامل کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد جنید کی قسمت کا دروازہ کھولا ۔آسٹریلیا کی گریڈ ٹو کرکٹ میں دھوم مچانے والے سلمان ارشاد کو لاہور قلندرز نے ٹیلنٹ ہنٹ کیٹگری اور عمر ان خان جونیئر کو سلو ر کیٹگری میں ٹیم میں شامل کیا ۔ شان مسعود کو ملتان سلطان نے منتخب کر لیا جبکہ فاسٹ بالر محمد طحہ اور مشتاق احمد کراچی کنگز کے سکواڈ کا حصہ بنے ، روحیل نذیر کو پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے منتخب کیا ۔

ایران کے کئی شہروں میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے اب ملک کے دیگر بڑے شہروں تک پھیل گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمال میں راشت اور مغرب میں کرمانشاہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ شیراز، اصفہان اور ہمدان میں مظاہرین کی تعداد کم ہے۔ یہ احتجاج شروع تو بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف ہوئے لیکن بعد میں یہ بڑھ کر عالم دین کی حکومت پر کیے جانے لگے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں چند افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ایران کی لیبر نیوز ایجنسی کو بتاتے ہوئے تہران کے سکیورٹی افیئرز کے نائب گورنر جنرل نے کہا کہ یہ لوگ ان 50 افراد میں شامل تھے جو شہر کے مرکزی مقام پر جمع ہوئے۔ گورنر جنرل نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس طرح کہ کسی بھی اجتماع سے پولیس کے ذریعے نمٹا جائے گا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے2009 میں ہونے والے احتجاج کے بعد سب سے زیادہ شدید احتجاج ہیں اور اس کے ذریعے عوامی بے چینی نظر آ رہی ہے۔ جمعرات کو سب سے بڑا احتجاج مشہد میں دیکھا گیا جہاں 52 افراد کو گرفتار کیا گیا۔حکومت کی جانب سے غیرقانونی اجتماع کے خلاف وارننگ جاری ہونے کے باوجود ملک بھر سے سوشل میڈیا پر احتجاج کی کالز دی جا رہی ہیں۔جبکہ جمعے کو ہونے والے احتجاج کی ویڈیوز جو سوشل میڈیا پر شائع کی گئیں ان میں سکیورٹی فورسز اور بعض مظاہرین کے درمیان کرمانشاہ میں ہونے والی جھڑپیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ان مظاہروں کا آغاز اس وقت ہوا جب صدر حسن روحانی کی حکومت بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی اور صرف ایک ہی ہفتے میں انڈوں کی قیمتیں دوگنا بڑھ گئیں۔ تاہم بعض مظاہروں کا دائرہ کار بڑھ کر حکومت مخالف احتجاج تک پھیل گیا، اور سیاسی قیدیوں کی رہائی اور پولیس کی جانب سے مار پیٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔اس دوران مشہد میں ’نہ لبنان، نہ غزہ، میری زندگی ایران کے لیے‘ جیسے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی تمام تر توجہ ملکی مسائل کی بجائے خارجہ پالیسی پر مرکوز ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ’مشہد میں اس لیے گرفتاریاں عمل میں آئیں کیونکہ وہ سخت نعرے بازی کر رہے تھے۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ۔۔بڑی ڈیل کا انکشاف ۔۔ تہلکہ خیز خبر

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو 10 کروڑ معاوضہ ادا کرنے کی پیشکش کی تھی ،عوامی تحریک کی جانب سے کہا گیا کہ آپ ہمیں بیرون ملک ادائیگی کر دیں جس کے بعد ہمارے اور ان کے مذاکرات ٹوٹ گئے ، عوامی تحریک کی ڈھٹائی کی وجہ سے معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ انہوں نے کہاعوامی تحریک کی جانب سے کبھی بھی سانحہ کے حوالہ سے سنجیدگی ظاہر نہیں کی گئی جس کا ثبوت ڈیڑھ سال بعد ان کی جانب سے آنے والا استغاثہ تھا جس میں انہوں نے ایک ایسے خیالی اجلاس کو بنیاد بنایا جس میں نوازشریف، شہبازشریف سمیت حکومت کے تمام ذمہ دار اور خود اپنی جماعت کے خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کا حوالہ دیااور کہا گیا کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں، دنیا کی کوئی ایجنسی ایسی کسی ملاقات کی تصدیق نہیں کر سکتی،عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کیلئے نہیں سیاست چمکانے کیلئے ہے ، اسلام آباد دھرنا میں بھی طاقت کے استعمال کے خلاف تھے ،اگر آپریشن کیا جاتا تو دو تین گھنٹے میں مکمل کر لیا جاتا ایسا نہیں ہوا جس کے نتیجہ میں زاہد حامد کو استعفی دینا پڑا لیکن پنجاب میں ایسا نہیں ہو گا ۔ پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران اور زرداری وہ شکاری ہیں جو خود نہیں قادری کو کنٹینرپر بٹھاناچاہتے ہیں ،ان شکاریوں کا ایجنڈا ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانا ہے ،فوج کے پیرائے میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بیان بالکل درست ہے ،خواجہ سعد رفیق اور خورشید شاہ کے بیان کی بھی مکمل حمایت کرتاہوں، سعد رفیق نے فوج کے متعلق کوئی ایسی بات نہیں کی،سانحہ ماڈل ٹاون کا فیصلہ عدالت نے کر ناہے ،سڑکوں چوراہوں پر نہیں ہوگا، شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب مسلم امہ کے معاملات سے متعلق ہے ، اس وقت مسلم امہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے ، نواز شریف پاکستان کے ہی نہیں امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، سعودی عرب میں کوئی این آر او نہیں ہورہا،یہ کنویں کے مینڈک ہیں جو این آر او کا واویلا کر رہے ہیں،علامہ حمید الدین سیالوی کی مدد نہیں کرسکتا ،دعاگو ہوں اللہ ان کی مشکلات حل کرے ، سینیٹ اور عام انتخابات اپنے اپنے وقت پر ہونگے ،پنجاب میں افراتفری کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،نواز شریف کو حکومت سے علیحدہ کرنے کے باوجود ان کی مقبولیت کم نہیں ہوئی۔ دریں اثنا دوسری جانب عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا نے رانا ثنا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا۔ انہوں نے کہا قاتل حکومتی ٹولہ شہداءکے غریب ورثاءکا جوتا بھی نہیں خرید سکتا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا سعد رفیق نے پاک فوج کے خلاف بات نہیں کی۔ پاک فوج پاکستان کا فخر اور ہماری نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے۔سعدرفیق نے کسی کے خلاف بیان نہیں دیا۔ ان کا موقف ہمارا ہے۔ باقر نجفی رپورٹ عوام کے لئے جاری کردی۔ اگر رپورٹ سے کچھ نکلتا ہے تو طاہر القادری عدالت جائیں‘ عدلیہ آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔ کچھ شکاری طاہر القادری کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ دھرنے والے نہیں چاہتے کہ ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو۔ پنڈی کا شیطان روز کچھ نہ کچھ کہتا اور شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے۔ سینٹ الیکشن اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ میری وزارت کا فیصلہ وزیراعلیٰ نے کرنا ہے۔

اے پی سی میں شامل جماعتوں کے بارے میں رانا ثنا ءاﷲ کا ایسا بیان کہ ہر کوئی حیران

 لاہور(ویب ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی تحریک کی کل جماعتی کانفرنس کا مقصد سانحہ ماڈل ٹاؤن کو بنیاد بنا کر ن لیگ کی سیاست کو ختم کرنا ہے، جب کہ اے پی سی میں بیٹھے لوگوں کے خود آپس میں اختلافات ہیں۔ رانا ثنا نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں اور آل پارٹیز کانفرنس ان کا سیاسی ایجنڈا ہے، جبکہ اے پی سی میں شامل سیاسی جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز میں طاہر القادری کی سربراہی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آل پارٹیز کانفرنس ہورہی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہیں۔

کوئی این آراو نہیں کرایا جا رہا، سعودیہ ہما ری ترقی میں ریڑھ کی ہڈی بنے گا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں سعودی سفیر ایڈمرل(ر) نواف سعید المالکی سے طویل ملاقات کے بعد سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے رائے دی ہے کہ سعودی عرب نواز شریف کے لئے کوئی این آر او نہیں کرائے گا۔ چینل ۵ میں ”ضیاشاہد کے ساتھ“ پروگرام میں ضیاشاہد کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہااپوزیشن کہہ رہی ہے اور حکومت کے بیانات سے بھی یہی بات واضح ہو رہی ہے کہ کوئی این آر او نہیں ہو رہا۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ شہباز شریف کے بعد نواز شریف بھی سعودی عرب جا رہے ہیں، ملک میں افواہیں زوروں پر ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں کہ کوئی این آر او ہوا تو وہ سڑکوں پر آئیں گے۔ آپ نے کچھ عرصہ قبل سعودی سفیر کو کھانا دیا تھا۔ اس میں میں نے سعودی سفیر سے سوال کیا تھا کہ کیا سعودی عرب حکومت نواز شریف کے سلسلے میں کوئی این آر او کرانے کی کوشش کرے گا جیسا کہ آپ نے نواز شریف کو اٹک جیل سے رہا کرا کے سعودی عرب لے گئے تھے جس پر انہوں نے ایسی کسی کوشش کی تردید کی تھی اور یہ اگلے روز خبریں کی لیڈ سٹوری تھی۔ اب بھی اتفاق سے وہی سیچوایشن ہے۔ آپ سعودی سفیر سے ملاقات کر کے آ رہے ہیں کیا اب آپ سے بہتر کوئی آدمی نہیں جو بتا سکے کہ کیا کوئی نیا این آر او ہونے والا ہے۔ جس کے جواب میں محمد علی درانی نے رائے دی کہ کوئی نیا این آر او نہیں کرایا جا رہا۔ سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اور ایک بیان میں بھی انہوں نے سعودی سفیر کے حوالے سے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے سعودی عرب اور پاکستان کی ترقی کے اہداف کو باہم منسلک کردیا ہے۔ سعودی عرب کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پاکستان اور اس کے عوام شانہ بشانہ ہوں گے اور پاکستانی عوام کے لئے روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی و اقتصادی روابط کے نئے دور کا آغاز چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی افادیت بڑھادے گا اور پاکستان کا دفاع مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان طویل دورانیہ کی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان سعودی عرب تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ نواف سعید احمد المالکی نے کہاکہ پا کستان اور سعودی عرب دوبھائی ہیں جن میں باہمی اعتماد، محبت اور اخوت کا رشتہ اٹل حقیقت ہے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان کی نئی پالیسی کے تحت پاکستان کو معاشی ،دفاعی طورپر مضبوط بنانا اور عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے مستقبل قریب میں سعودی عرب پاکستان کی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی ترین عسکری اور سیاسی سطح پر ہونے والی بات چیت میں طے پانے والے امور کو عملی تعاون میں ڈھالنے کے لئے سعودی عرب کا وفد نئے سال کے آغاز میں پاکستان آرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں برادر ممالک نے حالات کی پروا کئے بغیر ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ یہ روشن روایت نئی قوت سے آگے بڑھے گی۔سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے وژن2030ءکے تحت پاکستان کے معاشی استحکام،دفاعی قوت میں اضافے اور عوامی خوش حالی کے لئے تاریخی اقدام پر عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب نے حکومتوں سے قطع نظر پاکستان کی ہر مرحلے پر کھل کر سرپرستی کی ہے۔ پاکستان کے عوام اس جذبہ اور محبت کی دلی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی کو دونوں ممالک کے درمیان ریاستی اور عوامی سطح پر روابط کو فعال بنانے میں تاریخی کرداراداکرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سعودی قیادت کی بصیرت کی روشنی میں2018ءدونوں ممالک کے درمیان تعاون، اشتراک عمل اور باہمی اقدامات کے ایک نئے مثالی دور کی خوشخبری لے کر طلوع ہورہا ہے جس سے پاکستان معاشی، دفاعی سطح پر مضبوط ہوگا اور پاکستان کے عوام کی خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب سے حالیہ دورہ سے واپسی کے بعد سعودی سفیر کی کسی غیرحکومتی سیاسی شخصیت سے یہ پہلی طویل ملاقات تھی۔

پیر سیالوی ڈٹ گئے ۔۔۔ حکومتی حلقوں میں ہلچل

سرگودھا(اے این این)حکومت پنجاب اور پیر حمید الدین سیالوی کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ، حکومتی کمیٹی نے رانا ثناءاللہ کے استعفے پر اپنیمعذوری ظاہر کردی جبکہ پیرحمید الدین اپنے موقف پر چٹان کی طرح ثابت قدم ہیں۔ذرائع کے مطابق حالات کو اپنی مخالفت میں جاتا دیکھ کر حکومت پنجاب نے پیر حمید الدین سیالوی سے مذاکرات کیلئے دو رکنی کمیٹی بنائی تھی جو پیر حمید الدین سیالوی کے ساتھ اندرون خانہ مذاکرات کررہی تھی تاہم تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق دونوں جانب سے ایک بار پھر معاملات طے نہیں ہوسکے اور پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجے گئے نمائندوں کی جانب سے رانا ثناءاللہ کے استعفے پر معذوری ظاہر کی گئی جس پر پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ وہ رانا ثناءاللہ کے استعفے کے مطالبے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہیں گے اور جب تک رانا ثناءاللہ استعفیٰ نہیں دیتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ذرائع بتایا کہ قادیانیوں کے حق میں بیان کے بعد حکومتی اتحاد ی پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر رکھا اور حکومت کو سوچ بچارکے لیے کچھ وقت بھی دیا تھا لیکن حکومت پیر حمید الدین سیالوی کے مطالبات پورے کرنے میں بھی تک ناکام نظر آرہی ہے اور پیر حمید الدین سیالوی صوبائی وزیر قانون کے استعفے پر ڈٹ گئے۔

امریکہ سے دوستی گھاٹے کا سودا : خواجہ آصف

سیالکوٹ(صباح نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کی دوستی سراسر گھاٹے کا سودا ہے عوام اب آخری فیصلہ کرنے
والے ہیں کہ ملک کا حکمران کون ہوگا جمعہ کے روزسیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سے پارٹنر شپ میں پاکستان کا فائدہ ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اس پارٹنر شپ سے ہمیشہ گھاٹا ہی ہوا ہے، امریکہ کا بیان اس خطے میں اپنی تمام تر ناکامیوں کی داستان ہے، ہم جو بھی پارٹنر شپ کریں گے اپنے فائدے کے لئے کریں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کو سعودی عرب کے حوالے سے اعتراضات نہیں ہونے چاہئیں، میاں برادران نے جلا وطنی کے آٹھ سال وہاں گزارے ہیں اور وہاں ان کے خاندانی تعلقات ہیں، روزگار کے سلسلہ میں بھی 26 لاکھ پاکستانی وہاں ہیں ، ایسے میں وزیراعلی پنجاب کا وہاں جانا ناگوار بات نہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستا ن کے عوام آخری فیصلہ کرنے والے ہیں کہ اس ملک کا حکمران کون ہوگا، 2014 سے دھرنوں کی سیاست میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، جولائی میں تو الیکشن ہونے جارہے ہیں اب یہ لوگ دھرنا دے کر کیا کریں گے، پی ٹی آئی والوں نے دعوی کیا تھا کہ وہ بجلی پیدا کرکے دوسرے صوبوں کو بھی تقسیم کرینگے لیکن انہوں نے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی، پیپلز پارٹی نے ملک کو اندھیروں میں ڈالا جبکہ ہم نے اندھیروں سے نکالا۔

شریف خاندان سے کا روباری تعلق نہیں ، عمران نے تما شا لگا رکھا ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کسی کےلئے کوئی این آر او نہیں ہونا چاہیے، اگر دامن صاف ہو تو کسی این آر او کی ضرورت نہیں ہوتی۔ عمران خان الزامات لگانے کے پرانے عادی ہیں، جو الزام لگائے وہ جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، مجھ پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو پھانسی دیدی جائے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے ہسپتال داخل ہونا ہے، علاج کے سلسلہ میں میری گردن پر ٹیکے لگنے ہیں۔ خواہش ہے کہ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس پہنچ جاﺅں۔ 2002سے 2004 تک میں پاکستان میں ٹیکس نان ریذیڈنٹ تھا کیونکہ میں یو اے ای میں تھا اسی دوران میرے بیٹے نے جو وہاں پر پراپرٹی، ٹریڈنگ کا کاروبار کرتا ہے نے 2007میں ولاز خریدے نہیں تھے بلکہ بک کئے تھے پھر انہیں بیچ دیا گای تھا۔ کاروباری لوگ جانتے ہیں کہ اس طرح کے سودوں میں خریدے بغیر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔ میں یواے ای میں تھا اسی لئے ڈائریکٹر کی حیثیت سے دستخط کئے مجھے علی ڈار کے بزنس کی تفصیل معلوم نہیں اس لئے اس سے پوچھا تو پتہ چلا۔ عمران خان نے چار سال سے ملک میں تماشہ لگا رکھا ہے۔ شریف فیملی سے میرا کوئی کاروباری تعلق نہیں ہے۔ ان کی بیٹی میری بہو ہے۔ میرے دونوں بیٹے یواے ای میں قانون کے مطابق کاروبار کرتے ہیں۔ جس کا باقاعدہ آڈٹ ہوتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کوی این آر او نہیں ہونا چاہیے نہ ہی اس کی ضرورت ہونی چاہیے۔ شہباز شریف سعودیہ گئے ہیں نواز شریف بھی میڈیا کے بقول جا رہے ہیں تو یہ محض اتفاق بھی ہو سکتا ہے۔ میری کئی دن سے نواز شریف سے بات نہیں ہوئی اس لئے لاعلم ہوں۔ نواز شریف ہی ہمارے صدر و وزیراعظم ہیں، شہباز کووزیراعظم کےلئے نامزد کرنا پارٹی کا اختیار ہے۔

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں حدیبیہ پیپرز نظرثانی اپیل پر اتفاق

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے پر اتفاق ہوگیا۔۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماو¿ں میں غیر رسمی مشاورت ہوئی جس میں اکٹھے یا الگ الگ نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر غور کیا گیا۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق اس معاملے پر دونوں جماعتوں کا یکساں موقف ہے اور کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے، اس حوالے سے جلد فیصلہ ہو جائے گا، گڑھی خدا بخش جلسے میں اعتزاز احسن بھی اس بارے میں اشارہ دے چکے ہیں اور انہوں نے قانونی پہلو اٹھایا تھا کہ فوجداری مقدمہ کبھی بھی کھل سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اعتزاز کی تقریر سے پہلے آصف زرداری نے انہیں یہ بات کہنے کی خاص ہدایت بھی کی تھی۔ آج طاہر القادری اور آصف زرداری کی ملاقات ہوگی جس میں حدیبیہ کیس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ آصف علی زرداری نے طاہرالقادری سے ملاقات سے پہلے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے اور بلاول ہاو¿س میں پی پی پی قیادت مشاورت کرے گی۔ مشاورتی اجلاس میں خورشید شاہ , قمرزمان کائرہ، رحمن ملک، سردار لطیف کھوسہ اور منظور وٹو شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل مسترد کردی تھی۔