تازہ تر ین

گو رے کرکٹر با ل ٹمپر نگ کر تے ر نگے ہا تھو ں پکڑے گئے

میلبورن (نیوزایجنسیاں ) انگلش باو¿لر جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی جینٹل مین گیم کے ساتھ دو نمبری پکڑی گئی۔ دونوں میلبورن ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کرتے پکڑے گئے، امپائر دھرما سینا نے وارننگ دے دی۔میلبورن ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کا کھیل سے کھلواڑ سامنے آگیا۔ جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی سرعام بال ٹیمپرنگ پوری دنیا نے دیکھ لی۔ گورے باو¿لرز کے کالے کرتوت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔ جیمز اینڈرسن نے زیادہ سوئنگ حاصل کرنے کے لئے نئی گیند کو ناخن سے کھرچا،سٹورٹ براڈ نے بال کو سخت جگہ پر پٹخ کر ٹمپرنگ کی۔ امپائر کمار دھرماسینا نے دونوں باﺅلرز کو وارننگ دے دی۔ دونوں انگلش گیند باز دو ہزار دس کے دورہ جنوبی افریقہ میں بھی بال ٹمپرنگ کرچکے ہیں۔انگلش ٹیم بال ٹمپرنگ کی پرانی کھلاڑی ہے، انیس سو چورانوے میں انگلش کپتان مائیکل آرتھرٹن بھی اس جرم کا ارتکاب کرچکے، کیا جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کو سزا کے لئے کیمرے کی گواہی کافی نہیں ؟شائقین کرکٹ کی نگاہیں آئی سی سی پر جم گئیں۔ جبکہ دوسری جانب انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس نے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن پر بال ٹیمپرنگ کا الزام مسترد کر دیا ۔چوتھے ٹیسٹ کے دوران ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو گیند کے ساتھ ناخن کے ذریعے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے اب تک اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا تاہم سابق کرکٹر اسے بال ٹیمپرنگ قرار دے رہے ہیں تاہم انگلش کوچ ٹریور بیلس نے بال ٹیمپرنگ کے الزامات مسترد کردیے۔چوتھے روز بارش سے متاثرہ کھیل کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انگلش کوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا میں خبروں کے بعد امپائر سے بات کی جس پر ان کا کہنا تھا ایسی کوئی بات نہیں اور یہ بال ٹیمپرنگ نہیں ہے۔اس سے قبل مایہ ناز سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں کسی بولر کو گیند کے ساتھ اس طرح چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv