نیب کا پاکستان سٹیل ملز کی بربادی کی انکوائری کا حکم

اسلام آباد (صباح نیوز) نیب نے پاکستان اسٹیل مل کی بربادی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے نیب کی طرف سے جاری کیے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان اسٹیل مل میں اربوں روپے
کے ضیاع اور مل کی بربادی پر جامع انکوائری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے چئیرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قوم کے اربوں روپے کے ضیاع کی انکوائری ہوگی۔ نیب اعلامیئے کے مطابق اجلاس میں طے پایا ہے کہ انکوائری کی جائے گی کہ کون سے مفاد پرست پاکستان اسٹیل مل کی تباہی میں ملوث تھے یا پھر کسی سازش کے تحت قومی ادارے کو برباد کیا گیا۔ ماضی اور حال میں تباہی کے ذمہ دار افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بھی نیب سے پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق کارروائی کی سفارش کرچکی ہے۔

بیرون ملک سے اثاثے واپس لانے والوں کیلئے نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا مشورہ تیار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئی مجوزہ ٹیکس ایمنسٹ سکیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے تاکہ بیرون ممالک پاکستانیوں کے اثاثوں کو تین سے پانچ فیصد تک کم از ٹیکس شرح کے ساتھ باقاعدہ کیا جاسکے بشرطیکہ اسے قومی احتساب بیورو (نیب)، اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) قوانین سے تحفظ حاصل ہو۔ اگر ایسی سکیم میں آئینی ضمانت کو بھی اس کا حصہ بنا دیا جائے تو اپنے اثاثے ظاہر کرنے والوں سے چار سے چھ ارب ڈالرز حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت اسے مخمصے کا شکار ہے کہ اپنے آخری ایام میں مذکورہ مجوزہ سکیم کو کیسے بروئے کار لایا جائے۔ پارلیمنٹ سے آئینی ضمانت کا ملنا دشوار نظر آتا ہے کیونکہ حکومت کو ایوان بالا سینٹ میں اکثریت حاصل نہیں ہے۔ مسودہ مسعود نقوی کی قیادت میں ٹیکس ایمپلی مینٹیشن ریفارمز کمیشن نے تیار کیا۔ انہوں نے دو ٹیکس ریٹ تجویز کیے ہیں اس کے تحت اپنے اثاثے نمٹانے کے بعد واپس لائے جاسکیں گے۔

”پٹرول بم تیار “۔۔۔اوگرا نے 2,4,8روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ کی سمری بھجوائی جان کر آپ کہ بھی ہوش اُڑ جائینگے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی،سمری میں سمری میں پٹرولیم مصنوعات میں 13 روپے 58پیسے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے جمعہ کو اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی۔ سمری میں پٹرولیم مصنوعات میں 13 روپے 58پیسے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی۔ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 83 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کیس فارش کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے 58 پیسے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 49 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

پانی دودھ سے مہنگا ،واسا ترک کمپنی کے حوالے

لاہور (خصوصی رپورٹ) حکومتی ادارے نظام چلانے میں ناکام ہو گئے، اوور ہالنگ کے نام پر واسا بھی ترک کمپنی کے حوالے معاہدہ ہو گیا، آئندہ ماہ امور سنبھال لے گی۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کے ادارے سسٹم کو چلانے میں ناکام ہو گئے تو ترک کمپنیاں میدان میں آگئیں۔ 2012ءمیں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دو ترک کمپنیوں کے حوالے کیا گیا، ترک کمپنی اس کی اور واسا کے درمیان معاہدہ ہو گیا، واسا گوجدید خطوط پر استوار کرنے کے نام پر ترک کمپنی اسکی آئندہ ماہ جنوری میں باقاعدہ کام کا آغاز کر ے گی۔ کمپنی چھ مختلف شعبہ جات میں واسا کو تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کریگی۔ ابتدائی معاہدے کے مطابق ترک کمپنی کو جزبہ خیر سگالی کے تحت کوئی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔ واسا لیبارٹری کی اپ گریڈیشن میں ترک کمپنی مدد فراہم کرے گی اور دائر کوالٹی کو جانچے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے کمنسلٹنسی دیگی۔ ڈسٹری بیوشن سسٹم اور لیبارٹری بہتر بنانے میں معاونت اور میٹر لگانے کے عمل میں تیزی لانے کے لئے عملے اور افسران کو ٹریننگ دی جائے گی۔ جبکہ بنانے اور آرسینک کے خاتمے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔ بابو صابو کے مقام پر ٹریننگ پلانٹ کی تنصیب میں بھی ترک کمپنی نے مدد کا اعلان کیا اور بطور تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کریگی۔ پنجاب کے بڑے شہروں میں ہارٹیکلچر کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

داڑھی منڈوانے سے انکار پر ہندو افسروں نے مسلمان طلباء کونیشنل کیڈٹ کورپس کے ٹریننگ کیمپ سے نکال دیا

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے دس مسلمان طلباءکو داڑھی منڈوانے سے انکار پر ہندو افسروں نے نیشنل کیڈٹ کورپس (این سی سی) کے ٹریننگ کیمپ سے نکال دیا ۔ طلباءکو سزا کے طور پر ایک دن اور ایک رات کیمپ سے باہر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نئی دلی سے شائع ہونے و الے ایک انگریزی روزمانے کی رپورٹ کے مطابق مسلمان طلباءنے سزا کے بعد کیمپ میں واپس آکر ہڑتال کی اور ہندو افسروں راجنیش کمار اور ابھی جیت کمار کی معطلی کا مطالبہ کیا۔

ایک طالب علم نے روزنامے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ کے طلباءایک عرصے سے داڑھی سمیت این سی سی ٹرینگ کیمپ میں شرکت کرتے آرہے ہیں تاہم ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ انہیںداڑھی رکھنے کی بنا پر سزا دی گئی۔ طلباءکا کہنا تھا کہ انہوں نے کیمپ انتظامیہ کو پہلے ہی تحریری درخواست دی تھی کہ داڑھی انکا دینی معاملہ ہے جسے وہ منڈوا نہیں سکتے ۔ انہوںنے کہا کہ ٹریننگ کے چھٹے روز ان سے کہا گیا کہ وہ یا تو داڑھی منڈوا دیں یا پھر کیمپ سے چلے جائیں۔ طلباءنے یہ بھی کہا کہ ہندو افسرو ں نے ان سے یہاں تک کہا گیا کہ اب بھارت میں مودی راج ہے لہذا داڑھی نہیں چلے گی۔

گھٹیا ترین کام میں پنجاب نے باقی تینوں صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) نسوار کے استعمال میں پنجاب نے باقی تین صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 16ارب روپے کی نسوار استعمال کی جارہی ہے۔ نسوار کے بکثرت استعمال نے کینسر کی شرح میں دو فیصد اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک عام تاثر ہے کہ نسوار کا زیادہ تر استعمال خیبر پختونخوا میں کیا جاتا ہے لیکن تازہ ترین اعداد و شمار نے نہ صرف اس تاثر کو غلط ثابت کردیا ہے بلکہ شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق نسوار کے استعمال میں پنجاب اس وقت سب سے آگے ہے اور پنجاب کے لوگ اس وقت اڑھائی ارب روپے کی نسوار استعمال کرتے ہے جبکہ دوسرا نمبر سندھ کا ہے جہاں پر تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی نسوار استعمال کی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے شہری نسوار کے استعمال میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

بےنظیر کی شہادت سے زیادہ ملکی حالات خراب ہو رہے ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طاہرالقادری 10 جنوری تک کسی بھی تاریخ کو دھرنے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ وہ دن آگئے ہیں کہ ملک میں خانہ جنگی ہوگی۔ ہو سکتا ہے یہ دھرنے سے پہلے ہو جائے۔ ایسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے کہ سب کے ہاتھ سے معاملات نکل جائیں۔ چند دنوں میں بڑی خونریزی ہونے والی ہے، امکان ہے کہ اس کی شروعات سرحدوں سے ہو۔ شہباز شریف سعودی عرب گئے نہیں بلوایا گیا ہے، وہ وہاں معافی مانگیں گے۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا پورا کھیل بنایا جا چکا ہے، خدا کرے یہ کامیاب نہ ہو۔ محترمہ کی شہادت کے بعد ملک میں جو حالات پیدا ہوئے تھے اس سے کئی گنا زیادہ حالات خراب ہونگے۔ حکمران اور سکیورٹی فورسز اس بات کو سنجیدگی سے لیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کہہ رہے ہیں کہ سرحدی علاقوں سے خطرہ ہے۔ بلوچستان میں بھی مسلسل دھماکے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معلوم نہیں کہ وہ لمحہ گزر گیا یا نہیں۔ شہباز شریف سعودی عرب میں معافی مانگیں گے۔ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے نہیں گئے ان کو بلوایا گیا ہے۔ این آر او کے بارے میں تو اب سب نے کہہ دیا کہ نہیں ہو رہا۔ نواز شریف کو بھی بلایا جا رہا ہے۔ انکی خواہش ہو گی کہ وہاں سے لندن جائیں۔ پی پی وفد کی قیادت قمرالزمان کائرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز ملک اسوقت کے اسحاق ڈار ہیں۔ مالی معاملات وہ دیکھتے ہیں۔ ناصر جنجوعہ نے نواز شریف سے ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر بات کی ہوگی۔ کیا بات کی یہ کوئی نہیں جانتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل ملز 18 ویں ترمیم کے بعد حکومت سندھ کی نگرانی میں کر دی گئی ہے۔ 30 ماہ سے بند پڑی ہے۔ شکر ہے کہ نیب نے یہ کیس اٹھا لیا اسے منطقی انجام تک پہنچائیں۔

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرایا جائے‘ بچے کی آرمی چیف سے مددکی اپیل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج نویں جماعت کے بچے احسن حسین نے علاج کے لیے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کردی۔ پنجاب کے علاقے کمالیہ کے رہائشی 14 سالہ احسن نے ہسپتال سے ہی ویڈیو کے ذریعے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر لاہور عامر ریاض سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نویں جماعت کا طالب علم ہے اور لاہور کے ہسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ بچے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق اس کا دل 20 فیصد کام کرتا ہے اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے لہٰذا آرمی چیف اور کور کمانڈر اس کی مدد کریں۔ بچے کی اپیل کے بعد کمانڈر لاہور نے ہسپتال میں احسن حسین سے ملاقات کی۔ انہوں نے بچے کو گلدستہ پیش کیا اور اس کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے بچے کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد بچے کو سی ایم ایچ منتقل کر لیا گیا۔