تحریک انصاف نیا محاذ کھولنے کیلئے تیار ،کلثوم نواز کے حلف نہ اٹھانے پر کاروائی کا مطالبہ ،ن لیگ پھنس گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حلقہ این اے 120سے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے باوجود حلف نہ اٹھاپانے پر پاکستان تحریک انصاف نے بیگم کلثوم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر کو شکست خوردہ پارٹی تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی طرف سے لکھے گئے خط میں موقف اپنایاگیا کہ ”27ستمبر کو الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور یہ قانونی ضرورت ہے کہ جیتنے والا امیدوار قومی اسمبلی میں حلف بھی اٹھائے ، کلثوم نواز کی جیت کے بعد سے اب تک قومی اسمبلی کے تین جوائنٹ سیشن ہوچکے ہیں جبکہ چوتھا صدر مملکت نے طلب کررکھاہے ، کلثوم نوازحلف نہ اٹھا کر قانونی ضرورت پوری نہیں کرسکی اور حلقہ 120کے عوام نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے سوال اٹھایا ہے کہ الیکشن میں جیت کے بعد کتنے عرصے تک ایک امیدوار کی حلف برداری موخر کی جاسکتی ہے؟یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عام انتخابات میں جیت کے بعد خود تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لفٹر سے گر کر ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کی وجہ سے ایک ماہ بعد حلف اٹھایا تھا۔

 

تیل ختم ،پی آئی اے بحران کا شکار

ا سلام آباد ( ویب ڈیسک) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کو گزشتہ ایک سال سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس کے باعث پی آئی اے کے اوپر پی ایس او کے 16 ارب روپے واجب الادا ہیں۔پی ایس او ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان 16 ارب روپے کے واجبات کی بعد میں ادائیگی لیکن روزانہ ساڑھے تین کروڑ روپے ادا کرنے کی بات ہوئی تھی مگر پی آئی اے کی جانب سے یہ ادائیگی بھی نہیں کی جارہی جس کے باعث پی ایس او نے تیل کی سپلائی جزوی طور پر معطل کردی ہے۔پی ایس او ذرائع کا کہنا ہے کہ وعدے کے باوجود واجبات ادا نہیں کیے گئے، مالی دباو¿ کے سبب بدھ کے روز بھی سپلائی بند کی گئی تھی تاہم مسافروں کی مشکلات کے سبب پوری سپلائی نہیں روک ہے۔دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تیل کی عدم فراہمی پر پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازیں تاخیر کا شکارہوگئیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی کے 308 کو 3 بجے اسلام آباد سے روانہ ہونا تھا لیکن پرواز 4 بجے کے بعد بھی روانہ نہ ہوسکی جب کہ لاہور جانے والی پرواز پی کے 304 بھی روانہ نہیں ہوسکی اور دونوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

بھارت کیساتھ کرکٹ کی منسوخی پر 447 کروڑ روپے کا نقصان ،کس کی نا اہلی،دیکھئے خبر

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کے باوجود بھارت سے سیریز نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو نوٹس بھیج دیا۔پی سی بی نے اپنے وکلا کے توسط سے ایک نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے ‘ڈس پیوٹ ریزرویشن کمیٹی’ قائم کی جائے۔ا?ئی سی سی پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے پر تین رکنی ڈسپیوٹ پینل بنانے کا پابند ہے جو دبئی یا برطانیہ میں سماعت کرے گا جب کہ ڈسپیوٹ پینل برطانوی قوانین کے مطابق کام کرے گا۔بھارت نے پاکستان کے ساتھ بگ تھری کے بعد جو ایم او یو سائن کیا اس کے تحت 2015 سے 2023 کے درمیان دونوں ٹیموں کے درمیان 6 سیریز ہونا تھیں، جن میں سے 4 کی میزبانی پاکستان کو دی گئی۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ ہر بار سیکیورٹی خدشات اور حکومتی اجازت کا بہانہ بنا کر سیریز کھیلنے سے انکار کرتا رہا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے سے اسے447 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، اس لئے بھارتی کرکٹ بورڈ اس نقصان کی تلافی کرے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا مو¿قف ہے کہ ان کی حکومت انہیں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی تاہم اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی دستاویزات پیش نہیں کیں۔

ماہ نور ،میرا اور اب بے باک رقاصہ شین کے گھر چھاپہ ،والدہ 5 لڑکیوں 9 مردوں سمیت گرفتار، کیا کچھ ہو رہا تھا

لاہور (ویب ڈیسک) گارڈن ٹاﺅن پولیس نے اداکارہ شین کے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مار کر ۵ لڑکیوں سمیت ۹ افراد کو مشکوک حالت میں گرفتار کر لیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ شین اور ان کی والدہ مسز جاوید بیوٹی پارلر کے ساتھ ساتھ مساج سنٹر چلاتی  ہیں۔ پولیس نے مسز جاوید سمیت دیگر تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔

جنگ کی صورت میں نام و نشان مٹادیں گے،بڑی دھمکی نے سب کو ششدر کر دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ اگر شمالی کوریا سے جنگ ہوئی تو اس کی وجہ پیانگ یانگ کی اشتعال انگیزی ہوگی تاہم جنگ کی صورت میں شمالی کوریا کی حکومت کا نام و نشان مٹادیں گے۔شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد ہونے والے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر نکی ہیلے نے عالمی برادری کو مشورہ دیا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کردیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک اور جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے نمٹنے کے لئے فوجی سمیت تمام ا?پشنز زیرغور ہیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ سفارتی ا?پشن کو ترجیح دے رہی ہے۔نکی ہیلے نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو اس کی وجہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی ہوگی جس کی مثال گزشتہ روز کا بیلسٹک میزائل تجربہ ہے تاہم جنگ شروع ہوئی تو پیانگ یانگ حکومت کو تباہ کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز چینی ہم منصب کو بھی فون کیا اور زور دیا کہ بیجنگ شمالی کوریا کو اشتعال انگیزی سے روکنے کے لئے تمام ذرائع استعمال کرے اور خاص طور پر شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی بھی بند کرے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں بتایا جارہا تھا کہ وہ امریکا میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے جوہری ریاست بننے کا تاریخی مقصد حاصل کرلیا ہے۔

ہزارو ں مسلمانو ں کے قا تل نے بھری عدا لت میں زہر سے بھری شیشی پی لی،سب دنگ رہ گئے

ہیگ (ویب ڈیسک)ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کے قتل میں ملوث مجرم سلوبوڈن پرالجاک نے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر بھری عدالت میں زہر پی لیا۔سلوبوڈن پرالجاک بوسنیا کے ان 6 سابق سیاسی رہنماو¿ں اور فوجی افسران میں شامل ہیں جنہیں ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کے جرم میں سزا دی گئی ہے۔ سلوبوڈن پرالجاک کو عالمی عدالت انصاف نے 2013 میں 20سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف مجرم نے اپیل دائر کررکھی ہے۔ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر سلوبوڈن پرالجاک نے عدالت میں زہر پی لیا۔ کٹہرے میں کھڑے مجرم نے دوران سماعت جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجرم نہیں ہیں اور وہ اپنی سزا پر زہر پی رہے ہیں۔ جس کے بعد انہوں نے پہلے اپنے ہاتھ بلند کیے اور پھر زہر سے بھری شیشی پی لی، جس پر جج نے فوری طور پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایمبولینس منگوا کر مجرم کو اسپتال لے جانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے جنگی جرائم ٹریبونل نے 1993میں بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے میں ناکامی اور ٹھوس اقدامات نہ کرنے پر سلوبوڈن پرالجاک کو مجرم قرار دیا تھا جب کہ اطلاعات کے باوجود منظم منصوبہ بندی کے تحت مساجد پر حملوں اور مسلمانوں کے قتل ِ عام پر خاموشی اختیار کی

تمام فنکار مسلسل دباو میں زندگی گزارتے ہیں‘ سوناکشی سنہا

ممبئی (شوبزڈےسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ فنکار مسلسل دباو¿ کی زندگی گزارتے ہیں۔ ان پر ہر وقت مکمل اور اچھا دکھائی دینے کا دباو¿ ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ انہوں نے اپنا ایک صحت مندانہ تشخص بھی برقرار رکھنا ہوتا ہے اس لئے وہ اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے یہاں تک کہ کھانا کھاتے ہوئے بھی دباو¿ میں ہوتے ہیں ۔ سوناکشی نے کہا کہ نوجوان لڑکیاں کھانے پینے کی عادت میں ان کی نقالی کرتی ہیں اور وہ ایسے میں کسی کو غلط پیغام نہیں دینا چاہتیں۔

شاہد کپور 10سال بعد امتیاز علی کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی (شوبزڈےسک) بالی وڈ اداکار شاہد کپور 10 سال بعد ہدایتکار امتیاز علی کی نئی فلم میں دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور 2007 ءمیں ہدایتکار امتیاز علی کی فلم ”جب وی میٹ “ میں کام کر چکے ہیں جو بے حد کامیاب ہوئی اور اب شاہد کپور ایک بار پھر امتیاز علی کی نئی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے میں جلوہ گر ہوں گے،فلم کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی جبکہ فلم کے چند مناظر بیرون ملک بھی عکسبند کئے جائیں گے، فلم آئندہ سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔ شاہد کپور ان دنوں فلم ”بتی گل میٹر چالو“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

دیپکا کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کر گئی

ممبئی(شوبزڈےسک)بالی ووڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی جس کے بعد اداکارہ ایشیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جن کے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔دور حاضر میں جہاں ٹیکنالوجی کے بہت سے فوائد ہیں وہاں سب سے زیادہ فائدہ مداحوں کے لیے یہ ہے کہ وہ با آسانی اپنے پسندیدہ اداکاروں کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار بھی اپنے مداحوں سے قریب سے قریب تر رہنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مداحوں کو باخبر رکھ سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ ، دپیکا پہلی اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر اتنے الوورز ہیں۔ڈمپل گرل نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام کی جانب سے دی گئی شیلڈ کی تصویر بھی جاری کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرام کا شکریہ ادا کیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آج یہ ایوارڈ وصول کرنے پر خاصی جذباتی ہوں اور یہ سنگ میل میرے لیے ہمیشہ خاص رہے گا۔واضح رہے کہ فلم ”پدماوتی“ میں رانی پدماوتی کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے دپیکا ان دنوں مشکلات کا شکار ہیں، ایک جانب انتہا پسند ہندوو¿ں نے ان کو ناک کاٹنے کی دھمکی دے رکھی ہے تو دوسری جانب ان کے سر کی قیمت بھی مقرر کردی گئی ہے۔

پریانکا چوپڑا کا برطانوی شہزادے کی منگنی پر خوشی کا اظہار

ممبئی ( شوبزڈےسک )بالی وڈ اداکار ہ پریانکا چوپڑا کی نہ صرف بالی وڈ بلکہ ہالی وڈ میں بھی دوستیاں مشہور ہیں۔ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی ہالی وڈ دوستوں میں اداکارہ میگھن مارکل بھی شامل ہیں جن کی گزشتہ دن ہی برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کا اعلان کیا گیا۔ شہزا د ے ہیری اور اداکارہ میگھن مارکل کی منگنی اور ان کے شادی کے اعلان پر جہاں ان کے مداح خوش ہیں، وہیں پریانکا چوپڑا بھی اس فیصلے سے خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے اداکارہ میگھن مارکل کی شہزادے ہیری سے منگنی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی دوست کو مبارکباد بھی دی۔ پریانکا چوپڑا نے شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جوڑے کو ہمیشہ مسکرانے کی دعا بھی دی۔