دنیا کو بتانا چاہتی ہوںپاکستان ایک پرُ امن ملک ہے : ماہرا خان

لاہور (شوبزڈےسک)ماہرہ سے شوبز کیریئر کے حوالے سے اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں میں کام کرنے سے زیادہ میرا ملک بہت اہم ہے۔ دنیا بھر کو دکھانا چاہتی ہوں کہ یہ ایک روشن خیال اور ترقی پسند سوچ رکھنے والوں کا ملک ہے۔ ہم لوگ امن پسند ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اچھے ب±رے حالات میں بھارتی فلم رئیس میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ شوٹنگ کے دوران حالات کی وجہ سے جو مشکلات آئیں ان کا براہ راست مجھے سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ہم سب امن چاہتے ہیں اور اچھے دوستانہ ماحول میں کام ہو تو اس سے اچھی بات کوئی نہیں ہو سکتی، اس سے ہمیں ہی نہیں سرحد پار کے لوگوں کو بھی فائدہ ہو گا۔ ان کا ہنا ھا کہ آئندہ بھارتی فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔، لوگ باہر جا کر کام کیوں کرتے ہیں؟ جب اپنے ملک میں اچھا کام نہ ہو رہا ہو۔ رئیس تو ایک ایسی فلم تھی جس کے لئے میں انکار نہیں کر سکتی تھی- اگر انسان کو اپنی زندگی میں پسندیدہ شخصیت سے ملنے کا موقع مل جاتا ہے، اس کے دلی تاثرات کیسے ہو سکتے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ بہت پیار ملا۔ شاہ رخ خان میرے پسندیدہ فنکار ہیں۔ ان سے پہلی ملاقات کبھی نہیں بھول پاﺅں گی۔ ہمارا اپنا رہن سہن کا انداز ہے۔ ابھی میں شاہ رخ سے ملی نہیں تھی۔ سوچ و بچار میں تھی سلام کروں یا ہیلو لیکن شاہ رخ نے خود پاس آ کر زور سے کہا ’ اسلام علیکم‘ تب احساس ہوا کہ سلام میں پہل مجھے کرنی چاہیے تھی۔

اجمل کے کرئیر پع کرپشن کا کوئی داغ نہیں‘محسن

کراچی (نیوزایجنسیاں)سابق ہیڈ کوچ محسن خان کا کہنا ہے کہ سعیداجمل کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں،ان کے کر کٹ کیریئرپرکرپشن کاکوئی داغ نہیں۔ورلڈکلاس بولرسعیداجمل کی ریٹائرمنٹ پرسابق ہیڈ کوچ محسن خان کاردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سعیداجمل نے کر کٹ کے میدان میں اورباہرپاکستان کی عزت بڑھائی وہ ورلڈکلاس کرکٹرکیساتھ اچھے ا نسان بھی ہیں۔واضح رہے سعید اجمل نے آج اپنا کیرئیر کاآخری میچ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ کے ہر طرح کے فارمیٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے۔پریس کانفرنس کے دوران وہ اس اعلان پر آبدیدہ بھی تھے ،ان کا کہنا تھا کہ ان کے انٹرنیشنل کئیرئیر میں آنے والے مشکل وقت میں پی سی بی نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔

انڈیا کے نہ کھیلنے پر پاکستانی کرکٹ کو نقصانہیں‘ ظہیر

گوجرانوالہ ( این این آئی )کرکٹ اکیڈمیز کے سربراہ ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے 11اکیڈمیاں بن چکی ہیں، گوجرانوالہ اور اٹک میں بھی اکیڈمیز کے لیے مناسب جگہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں نوجوانوں کو کرکٹ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ تربیتی کلاسز بھی دی جائےںں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی عوام چاہتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ بحال ہو ۔خطے کے لوگ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کرکٹ کو پسند کرتے ہیں ،پوری دنیا میں پاکستان اور بھارت کے مقابلوں کے موقع پر جوش و جذبہ دیدنی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان آکر نہیں کھیل رہا تو اس سے پاکستان کی کرکٹ میں ترقی نہیں رکے گی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کرپشن کرنے والوں کی کرکٹ ختم ہوگئی ،اب کرپشن کرنے والوں کو بھی معلوم ہو گیا ہے کہ کتنے سال کی سزاہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے لیے مقامی سطح کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز کو کوچ رکھا جائے گا ۔

بی سی سی آئی کو 85 کروڑروپے کا جرمانہ ہو گیا

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں) ہندوستان کے ایک مسابقتی نگراں ادارے نے جمعرات کے روز انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے نشریاتی معاہدے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر 52 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 85 کروڑ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا۔مسابقتی کمیشن نے دنیا کے طاقتور ترین کرکٹ بورڈ کے خلاف اپنے حکم میں کہا کہ اس نے آئی پی ایل کی حریف لیگ کے انعقاد کی اجازت نہ دینے سے متعلق نشریاتی ادارے کا مطالبہ منظور کرکے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کیا۔کمیشن نے بی سی سی آئی کو 52 کروڑ روپے یا 8 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا جسے 60 روز کے اندر ادا کرنا ہوگا۔2008 میں شروع ہونے والی لیگ کے آغاز سے اس کو نشر کرنے کے حقوق سونی پکچرز نیٹ ورک کے پاس تھے۔تاہم رواں سال ستمبر میں 2018 سے 2022 تک کے لیے اسٹار انڈیا کو 2.55 بلین ڈالر کے عوض نشریاتی حقوق دے دیے گئے جو کہ گزشتہ معاہدے کے مقابلے میں 150 فیصد اضافہ ہے۔کمیشن نے 2013 میں بھی اسی طرح کا حکم جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بی سی سی آئی کی سونی کے ساتھ ڈیل غیر قانونی ہے تاہم بعد میں بورڈ نے عدالت میں کیس جیت لیا جس کے بعد یہ کیس کمیشن کے پاس ریویو میں چلا گیا۔تاہم کمیشن نے ایک مرتبہ پھر اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وہی جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

فلسطین میں کرکٹ مقبول مصباح پسند یدہ کھلاڑی

لاہور(بی این پی )ایشین گیمز اسپورٹس میڈیا فورم کے دوران فلسطین سے آئے وفد نے انکشاف کیا کہ ان کے ملک میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ گلیوں اور سڑکوں پر بچے اور نوجوان بڑی تعداد میں کر کٹ کھیل رہے ہوتے ہیں۔خاتون جرنلسٹ عبدلالطیف ہیجانی نے بتایا کہ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق اکثر نوجوانوں کے پسندیدہ کھلاڑی اور وہ ان کے وڈیو دیکھ کر اپنے کھیل میں کاپی کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلسطین میں خواتین کھلاڑیوں کو اسرائیل کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسرائیل کی سرحد کے نزدیکی علاقوں سے چار خواتین کھلاڑیوں کو چھ ماہ قبل اغوائ کر لیا گیا تھا جن کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پاکستا ن کے اہم شہرکا لعدم تنطیم کے کمانڈر کے گھر ڈرون حملہ،3ہلاکتیں

کرم ایجنسی (ویب ڈیسک)کرم ایجنسی میں طالبان کمانڈر کے گھر کو ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ڈرون طیارے نے صبح ساڑھے چار بجے طالبان کمانڈر رشید کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ ڈرون طیارے نے طالبان کمانڈر کے گھر پر 2 میزائل داغے جب کہ کمانڈر کا گھر غزنوی مرکزی کہلاتا تھا۔

فیصل آباد ‘ فاٹا کے ارمان بکھر گئے لاہور وائٹس اور بلیوز فائنل کھیلیں گے

راولپنڈی ( نیو زا یجنسیا ں ) لاہور بلیوز اور لاہو روائٹس نے نیشنل ٹی20کپ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔میگا ایونٹ کافائنل آج راولپنڈی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔سیمی فائنلز میں فاٹااورفیصل آباد کوشکست کاسامنا کرناپڑا۔فاٹاکیخلاف لاہوربلیوزنے سنسنی خیزمقابلے کے بعد10رنزسے فتح نام کی۔ 222 رنزکے تعاقب میں فاٹاکی ٹیم 8وکٹوں پر 211رنز بنا سکی ۔ لاہوربلیوزکی جانب سے احمد شہزاد نے نے 59 گیندوں پر 2 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اورمردمیدان قرارپائے۔وہاب ریاض کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو شکست دے کر قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، فیصل آباد کی ٹیم 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 132 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، صعیب مقصود کے سوا فیصل آباد کا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، صعیب 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، وہاب ریاض نے 4 اوورز میں 15 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں، وہاب کو عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ بدھ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہوربلیوزنے پہلے کھیلتے ہوئے1وکٹ پر 221 رنز کا پہاڑکھڑاکیا۔احمدشہزادنے 59گیندوں پر104رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔امام الحق62رنزبناکرآﺅٹ ہوئے۔حفیظ صرف 19گیندوں پر52رنزبناکرناٹ آﺅٹ رہے۔جواب میں فاٹاکی ٹیم8وکٹوں پر 211 رنز بنا سکی ۔ مختاراحمد 47 رنزبناسکے۔اعزازچیمہ نے2شکارکیے۔ایک اور سیمی فائنل میں لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کپتان سلمان بٹ اور کامران اکمل نے ٹیم کو 69 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم دونوں اوپنرز کے آﺅٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، سلمان بٹ 40، کامران اکمل 30 رضا علی ڈار 15، سمیع اسلم 10 عامر یامین اور عمید آصف 2، 2 اور بلال آصف بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے، عمر اکمل نے 32 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے۔، اسد علی نے 2 جبکہ یاسرشاہ، عمران خالد اور سعید اجمل نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں فیصل آباد کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 132 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، صعیب مقصود 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، عمران خالد 24، صاحبزادہ فرحان 7، گوہر علی 15، آصف علی 12، خرم شہزاد 14، علی وقاص 9، سعید اجمل صفر، یاسرشاہ 5 اسد علی 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے، وہاب ریاض اور عمید آصف نے دو، دو جبکہ احسان عادل، بلال آصف اور عامر یامین نے ایک، ایک وکٹ لی۔