Tag Archives: trump888

جنگ کی صورت میں نام و نشان مٹادیں گے،بڑی دھمکی نے سب کو ششدر کر دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ اگر شمالی کوریا سے جنگ ہوئی تو اس کی وجہ پیانگ یانگ کی اشتعال انگیزی ہوگی تاہم جنگ کی صورت میں شمالی کوریا کی حکومت کا نام و نشان مٹادیں گے۔شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد ہونے والے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر نکی ہیلے نے عالمی برادری کو مشورہ دیا کہ وہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کردیں۔ امریکی سفیر نے کہا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک اور جوہری ہتھیاروں کے پروگرام سے نمٹنے کے لئے فوجی سمیت تمام ا?پشنز زیرغور ہیں تاہم ٹرمپ انتظامیہ سفارتی ا?پشن کو ترجیح دے رہی ہے۔نکی ہیلے نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو اس کی وجہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی ہوگی جس کی مثال گزشتہ روز کا بیلسٹک میزائل تجربہ ہے تاہم جنگ شروع ہوئی تو پیانگ یانگ حکومت کو تباہ کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز چینی ہم منصب کو بھی فون کیا اور زور دیا کہ بیجنگ شمالی کوریا کو اشتعال انگیزی سے روکنے کے لئے تمام ذرائع استعمال کرے اور خاص طور پر شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی بھی بند کرے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں بتایا جارہا تھا کہ وہ امریکا میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے جوہری ریاست بننے کا تاریخی مقصد حاصل کرلیا ہے۔