لنکا کا انڈر 19 اے ٹیم بھی پاکستان بھیجنے کا اعلان

کولمبو(نیوزایجنسیاں)سری لنکن ٹیم پاکستان کی جانب سے سکیورٹی انتظامات سے انتہائی متاثر ہوئی ہے اور اب سری لنکا انڈر 19 اور اے ٹیم کو بھی جلد پاکستان بھیجے گا۔کولمبو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹور ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ان کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے شاندار انتظامات سے بہت متاثر ہوئی ہے، پاکستان میں ہمیں وہی سیکیورٹی فراہم کی گئی جس کا ہم سے وعدہ کیا گیا تھا، اور ہم ان انتظامات سے پوری طرح مطمئن ہیں۔ پاکستان ہمارے فیوچر ٹور پلان میں شامل نہیں، تاہم فوری طور پر اے ٹیم اور انڈر 19 ٹیم کو پاکستان بھیجیں گے۔واضح رہے اس سے قبل سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا نے لاہورآنے پر کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوش ہیں، ہم یہاں شائقین کیلئے آئے ہیں اور دوبارہ بھی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا ایک بہت بڑا ملک ہے، اسے نظر انداز نہیں کر سکتے، پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، یہاں باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔سماتھی پالا نے کہا کہ سری لنکا نے 1996 میں ورلڈ کپ یہیں جیتا تھا اور سری لنکن ٹیم جلد دوبارہ بھی دورہ کرے گی۔

متھالی نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا

دبئی (اے پی پی) بھارت ویمن ٹیم کی کپتان اور سٹار بلے باز میتھالی راج نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ویمنز ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں آسٹریلوی بلے باز میگ لیننگ سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، انگلش وکٹ کیپر سیرا ٹیلر دو سیڑھیاں چڑھ کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئیں، آسٹریلوی باﺅلر میگن سکٹ 13 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر بہترین چوتھے نمبر پر آ گئیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ویمنز ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں میتھالی راج نے دنیا کی نمبر ایک بلے باز ہونے کا اعزاز پا لیا، انہوں نے لیننگ سے پہلی پوزیشن چھینی ہے، لیننگ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئیں، آسٹریلیا کی علیزے پری اور نیوزی لینڈ کی ایمی سیٹرتھویٹ ایک، ایک درجہ اوپر چڑھ کر دوسرے اور تیسرے نمبر پر آ گئیں، انگلینڈ کی وکٹ کیپر سیرا ٹیلر دو درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئیں، باﺅلرز میں جنوبی افریقہ کی مریزن کیپ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔، جھولن گوسوامی دوسرے اور ویسٹ انڈیز کی سٹیفنی ٹیلر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کی میگن سکٹ 13 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین چوتھے نمبر پر آ گئیں جبکہ انگلینڈ کی آنیا شربسول ایک سیڑھی چڑھ کر کیریئر بہترین چھٹی پوزیشن حاصل کر لی۔ آل راﺅنڈرز میں علیزے پری پہلے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

ورلڈ کپ کا نمبرون باؤلر بننا اگلا ٹارگٹ: حسن

گوجرانوالہ(نیوزایجنسیاں)قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ان کا اگلا ٹارگٹ ورلڈکپ کا نمبر ون بولر بننا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے شہرت حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے نوجوان بولر حسن علی نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور شائقین کا دل جیتا۔سری لنکا سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی جب اپنے گھر گوجرانوالہ پہنچے تو اہل علاقہ اور دوستوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور کیک کھلایا۔اس موقع پر حسن علی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیت کر پاکستان لانا چاہتا ہوں اور اب اگلا ٹارگٹ ورلڈکپ کا نمبر ون بولر بننا ہے۔واضح رہے کہ حسن علی آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔سری لنکا سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سریز میں شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر حسن علی جب اپنے گھر گوجرانوالہ پہنچے تو اہل علاقہ اور دوستوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور کیک کھلایا۔اس موقع پر حسن علی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیت کر پاکستان لانا چاہتا ہوں اور اب اگلا ٹارگٹ ورلڈکپ کا نمبر ون باﺅلر بننا ہے۔

سیٹھی پی ایس ایل فائنل “شہر قائد” میں کرانے کے خوہشمند

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرانے کے خواہاں ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلے کے لئے ڈائریکٹرز سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے دو پلے آف لاہور میں کرانے کی تجویز ہے جب کہ فائنل کراچی میں کرانا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان سپر لیگ کے ڈائریکٹرز سے مشاورت کاسلسلہ شروع کردیا گیاہے، ویسٹ انڈیز کے دورہ کے شیڈول کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دورے کا اعلان آئندہ دو چار روز میں کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فروری میں آغاز ہو گا، اس ٹورنامنٹ کے متعدد میچز پاکستان میں کروانے کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔ کراچی کے گزشتہ دورے میں نجم سیٹھی نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروائیں گے تاہم اب چیئرمین پی سی بی پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروانے کے خواہشمند ہیں۔ اور ساتھ ہی 2 پلے آف لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت انڈر 19 کپ میں شرکت کرے یا نہ کرے لیکن ٹورنامنٹ اپریل میں پاکستان میں ہی ہوگا۔

ڈومیسٹک سسٹم میںکوئی پلان نظر نہیں آ رہا، اکرم رضا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹ اکرم رضا نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کا ڈومیسٹک ڈھانچہ بس تلے سے ہی چل رہا ہے۔ ٹیم میں کوئی خاص نظم و ضبط نہیں چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بے شمار انڈر 19اور انڈر 16 میچز ہوتے ہیں لیکن کوئی باقاعدہ پلان نظر نہیں آتا اور نہ ہی یہ طے کیا جاتا ہے کہ سال میں کتنے میچز ہونگے اور کتنے ماہ کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا۔ ڈومیسٹک میں جو لوگ کام کررہے ہیں وہ اس کے ذمہ دار ہیں۔ سپورٹس جرنلسٹ نوفل اویس شاہد نے کہا کہ میں نے بھی مشاہدہ کیا ہے کہ پی سی بی کوئی کام پلان کرکے نہیں کرتا اس کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ کا مستقبل بہتر ہوتا نظر نہیں آتا جو نوجوان کلب کی سطح پر کھیلتے ہیں ان کو مناسب سامان میسر نہ ہونے سے نیا ٹیلنٹ آگے نہیں آسکتا اگر اتنی ساری تنخواہیں لینے والے ذمہ داری نہیں لے سکتے تو پھر گھر جائیں۔

مریم نواز کی اصل لڑائی منظر عام پر آگئی ،خبر پڑھ کر آپ بھی چونک جائینگے

لندن، اسلا م آ با د(ویب ڈیسک)سینئر صحافی مبشر لقمان نے  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچوں حسن نواز اور مریم نواز کے درمیان جھگڑا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے مابین شدید لڑائی ہوئی ہے، حسن نواز نے مکمل الزام مریم نواز پر عائد کر دیا ہے اور کہا کہ تم نے اتنے سالوں کی سیاسی میراث کو تباہ کر دیا ہے ، ہماری سیاسی میراث تمہاری ضدوں کی وجہ سے ختم ہو گئی۔ تمہارا جو بھی ارادہ ہے اس نے پورے خاندان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ پروگرام میں موجود عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق نیب میں پیشی کو لے کر بھی ان دونوں کے مابین جھگڑا ہوا تھا جس میں مریم نواز نے اپنے بھائیوں سے کہا کہ تم لوگ اپنے باپ کو چھوڑ رہے ہو۔ جس پر ان کے بھائیوں نے کہا کہ ہمارے پاس لندن کی شہریت ہے۔ یہ سب آپ کی ضد کی وجہ سے ہوا ہے لہٰذا ہم نے پاکستان نہیں آنا۔دریں اثنا سابق وزیر اعظم نواز شریف لند ن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی دوسری کیمو تھراپی کے بعدکل جمعرات کو قومی ایئر لائن کی پرواز 786 سے اسلا م آباد پہنچیں گے اور پرسوں کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف پاکستان میں قیام کے دوران اسلام آباد میں پارٹی قائدین، ارکان اسمبلی اور قانونی ماہرین سے ملاقاتیں کریں گے جس میں سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، اسلام آباد  کے بعد جاتی امرا لاہورمیں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا این اے 120کا دورہ بھی متوقع ہے جہاں وہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے،پاکستان آنے سے قبل نواز شریف نے کہا مائنس یا پلس ون کا فیصلہ فرد واحد یاغیبی قوت نہیں عوام کرتے ہیں، آئند انتخابات میں پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کو پلس اور کس کو مائنس کرتے ہیں، کارکن افواہوں پرکان نہ دھریں اور آئندہ انتخابات کی تیاری کریں، 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب نے طویل ملاقات کی، شہباز شریف اپنے صاحبزادےسلمان شہباز اور صاحبزادی کے ہمراہ پارک لین فلیٹ پہنچے، اس موقع پر حسن نواز، حسین نواز بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر مشاورت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شریف فیملی متحد ہے اور سازشوں کا مقابلہ کر کے انہیں نا کام بنائیں گے۔ مریم نواز، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز ملکر کام کریں گے۔ نوازشریف نے تینوں کو رابطے بہتر بنانے اور شہباز شریف کو ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدیت کی۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کی۔

کڑا احتساب ،2بڑے سیاستدانوں کیخلاف شکنجہ تیار، آئندہ چند ہفتوں میں کیا ہونیوالا ہے ؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) احتساب احتساب کے مطالبے میں پیش پیش چودھری برادران کی بھی باری آگئی۔ ق لیگ کے رہنماﺅں چودھری شجاعت اور چودھری پرویزالٰہی سے مشرف دور میں وزارت عظمیٰ‘ وزیراعلیٰ اور وزیروں کے عہدوںپر فائز رہنے کے دوران اثاثوں اور آمدن کے فرق کا جواب عدالت نے مانگ لیا۔ نیب نے دونوں رہنماﺅں کو بلاوا بھیج دیا۔ 6 نومبر کو لاہور نیٹ آفس میں حاضری دیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ سلسلہ ایک ادھ حاضری پر ختم نہیں ہوگا بلکہ پیشی پر پیشی ہوسکتی ہے۔ انکوائری کے بعد مقدمہ بھی درج ہوسکتا ہے۔ تفتیش کا دائرہ کار خاندان کے دیگر افراد تک بھی پھیلے گا۔ آئندہ 2 ہفتے بہت اہم ہیں جس میں کئی گرفتاریاں اور کئی سیاسی پٹاریاں بھی کھل سکتی ہیں لیکن یہ واضح دکھائی دے رہا ہے کہ 2 بڑے سیاستدانوں کے خلاف شکنجہ تیار ہوچکا ہے۔ جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرنے پر ہر سیاستدان کو جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ اربوں روپے کیسے کمایا کا جواب دینے اور سیاسی مستقبل داﺅ پر لگنے سے پریشان ہوکر حافظہ بھی متاثر ہوا ہے۔ کونسی کونسی بات یاد رکھنی اور بھولنی‘ کیسا کہنا اور کب کہنا ہے بھی مسئلہ بن گیا۔ نوازشریف پریشان میں گر کر اپنا حافظہ کمزور کر بیٹھے ہیں۔ اداروں سے زیادہ ٹکراﺅ کی بجائے بہتر ہوگا کہ وہ عدالتوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیں۔ لندن پلان سے بظاہر ن لیگ نے ثابت کردیا کہ مائنس نواز فارمولا منظور نہیں ہے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے ق لیگ کے رہنماﺅں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کے خلاف کیس دوبارہ کھول دئیے ہیں اور ان کی انکوائری شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے دونوں رہنماﺅں کو 6 نومبر کو طلب کیا ہے تاکہ ان سے تفتیش کی جاسکے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ناجائز اثاثے بنائے۔ دونوں رہنما نیب کے لاہور آفس میں پیش ہونگے۔ انکوائری کے بعد ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نیب کے ذرائع کے مطابق ان کے اثاثے آمدنی سے زیادہ ہیں۔ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ ا پنے ذرائع آمدنی اور اثاثوں کی تفصیلات بتائیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں ان کے اثاثوں اور آمدنی میں کافی فرق ہے۔ واضح رہے کہ چودھری شجاعت جنرل پرویز مشرف کے دور میں کچھ عرصہ تک ملک کے وزیراعظم رہے جبکہ انہوں نے طویل عرصہ تک وفاقی وزیر کے طور پر کام کیا۔ چودھری پرویز الٰہی بھی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے علاوہ نائب وزیر اعظم بھی رہے۔ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وہ صوبائی وزیر بھی تھے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے جو اثاثے بنائے وہ ان کی آمدنی سے زیادہ ہیں۔ اب دونوں رہنماء6نومبر کو اس فرق کے حوالے سے جواب دیں گے۔ خیال ہے کہ ان کو ایک ہی بار طلب نہیں کیا جائے گا بلکہ تفتیش کے سلسلے میں مزید پیشیاں ہونگی۔ پہلی پیشی کے لئے نیب لاہور کی جانب سے دونوں کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے مختلف حلقے کچھ عرصہ سے پیشگوئی کر رہے تھے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے علاوہ ملک کی بعض اہم شخصیات کو بھی شکنجے میں لیا جائے گا جس کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس عمل سے یہ تاثر بھی زائل ہو گا کہ نیب اور ایجنسیاں نواز شریف خاندان کے خلاف امتیازی کارروائی کر رہی ہیں۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سلسلے میں چودھری شجاعت خاندان کے کچھ دوسرے ارکان کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے تاہم اس کا انحصار چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی سے کی جانے والی تفتیش پر ہے۔

 

ملک کے اگلے وزیر اعظم کا فیصلہ ہو گیا

لندن/اسلام آباد(اے این این ) مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں اگر جماعت نے کامیابی حاصل کی تو شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے اداروں سے ٹکرا و¿کی پالیسی اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نے فیصلہ کیا کہ اگر 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ نے بھرپور کامیابی حاصل کی تو شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بارے میں پالیسی بیان مریم نواز اور حمزہ شہباز کے بجائے نواز شریف اور شہباز شریف دیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مائنس نواز شریف فارمولا کسی صورت بھی قبول نہیں ہوگا اور اس کے لئے بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

گرفتاری کیلئے خفیہ سپیشل فورس قائم ،ایکشن کیلئے بیرون ملک رابطے شروع

لاہور (خصوصی رپورٹ) حکومت نے آئندہ انتخابات میں دہشت گردی کے متوقع واقعات کے پیش نظر انتہائی مطلوب 41دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے ایک ”خفیہ سپیشل فورس“ بنا دی جسے کروڑوں روپے سر کے انعام والے مطلوب افراد کو آئندہ چند میں گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی‘ اغوا برائے تاوان‘ قتل‘ پولیس مقابلے‘ پولیس افسران‘ وکلائ‘ بیوروکریٹس اور سیاسی شخصیات کے قتل و سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث دہشت گرد اور مختلف دہشت گرد تنظیموں کے انتہائی مطلوب ملزمان پر کروڑوں روپے انعام کے اعلان کے باوجود گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان مطلوب 41ملزمان کا تعلق داعش‘ لشکر جھنگوی‘ تحریک طالبان‘ حزب المجاہدین‘ حزب الاحرار سمیت مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ان انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں مولوی ثناءاللہ‘ رحمت شاہ علی‘ شبیر خان‘ حافظ فیض خان‘ ذکاءاللہ مجاہد‘ فقیر حسین فوجی‘ کمانڈر سلیم بلوچی‘ سلیمان خٹک‘ کمانڈو رمضان علی جن کی گرفتاری پر کروڑوں روپے انعام مقرر ہے شامل ہیں۔ یہ ملزمان کراچی‘ سندھ‘ پنجاب اور بلوچستان میں دہشت گردی‘ قتل‘ اغوا برائے تاوان کی بڑی کارروائی‘ غیرملکیوں کے اغوا‘ بیوروکریٹس‘ افسران‘ پولیس‘ سی آئی ڈی‘ ایس ایس پی اسلم خان‘ حکیم اللہ سمیت کئی افسران و سیاسی شخصیات کو قتل کرنے‘ اغوا کرنے کے علاوہ قاتلانہ حملوں میں بھی ملوث ہیں۔ دہشت گردوں نے لاہور‘ فیصل آباد‘ سکھر‘ کوئٹہ‘ نصیرآباد‘ بلوچستان‘ سندھ ‘ کراچی و دیگر شہروں میں سرکاری عمارتوں‘ پولیس افسران کے دفاتر اور عبادت گاہوں پر بھی حملے کئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں و خطرناک اشتہاری ملزمان کے مکمل کوائف‘ تصاویر وغیرہ دبئی‘ شارجہ‘ بنکاک‘ جنوبی افریقہ‘ افغانستان‘ ایران‘ ترکی‘ چین‘ نیپال‘ بنگلہ دیش کی انٹرپول اور خفیہ اداروں کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ پاکستان سے جانے والی سپیشل فورس کی رہنمائی ان ممالک کے خفیہ اداروں کی ٹیمیں بھی کریں گی۔

سابق صدر پرویز مشرف اور عشرت العباد کراچی میں کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آنیوالے دنوں میں پرویزمشرف اور عشرت العباد اہم رول اداکرینگے، آئین پاکستان پر یقین رکھنے والا اردو بولنے والوں کے سرکردہ افراد مشاورت کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق متحدہ مختلف دھڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے ، متحدہ لندن کا کردار آہستہ آہستہ ختم ہوتا جارہاہے، اردو سپیکنگ کمیونٹی کا پڑھا لکھا طبقہ سرجوڑے بیٹھا ہے اور مشاورت کی جارہی ہے کہ کس طرح کمیونٹی کو متحد رکھا جائے اور اس کیلئے کوئی نیا فورم تلاش کیا جائے، سابق صدر مشرف اس وقت سابق گورنر عشرت العباد کے ساتھ رابطہ میں ہیں، آنیوالے دنوں میں یہ دونوں اردو سپیکنگ کمیونٹی کو متحد کرنے میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔