دختر مشرق پر فلم کا مرکزی کردار کسے ملا،دیکھیے خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) دارالحکومت کے ایک پروڈکشن ہاو¿س نے شہید بے نظیربھٹوپرفلم بنانے کیلئے کام شروع کردیاہے ،اس حوالے سے بے نظیربھٹوکی بھانجی صنم بھٹوکی بیٹی جوشکل وصورت سے بے نظیربھٹوسے مشابہت رکھتی ہیں کومرکزی کردارکیلئے لینے کافیصلہ کیاگیاہے تاہم پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت اوربے نظیربھٹوکی بھانجی آزادے سے ابھی تک اس ضمن میں پروڈکشن ہاو¿س کی بات نہیں ہوئی ،تاہم وہ کہانی پرابتدائی کام مکمل کرنے کے بعدپاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اورصنم بھٹوکی بیٹی آزادہ سے بات کریں گے ۔پروڈکشن ہاو¿س جس نے ابھی اپناتعارف ظاہرنہ کرنے کی درخواست کے ساتھ بتایاکہ آزارہ ابھی تک دوانگلش فلموں میں کرسٹی اورآفینڈرمیں بھی کام کرچکی ہیں ،اوران کابھائی شاہ سربھی جوخوش شکل ہے کوفلم میں کام کرنے پررضامندکیاجائیگا۔پروڈکشن ہاو¿س جوپہلے بھی کئی معروف پروڈکشن بناچکی ہیں کاکہناہے کہ بے نظیربھٹونہ صرف ایک بہترین اورمنجھی ہوئی سیاستدان تھیں بلکہ ایک بہادراورانتہائی محنت کرنے والی ماں بھی تھیں ہماری کوشش ہوگی کہ فلم کے ذریعے بے نظیربھٹوکی زندگی کے ان پہلوو¿ں پربھی روشنی ڈالی جائے جوبہت مثبت اورجاندارہیں ،تاہم فلم بنانے کا حتمی فیصلہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور آزارہ کی رضامندی پر منحصر ہے۔

سندھ اسمبلی میں نیب کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

 کراچی(ویب ڈیسک)سندھ اسمبلی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف مذمتی قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی ہے۔سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رکنِ اسمبلی خورشید جونیجو نے نیب کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی گرفتاری پر نیب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ایم کیو ایم، مسلم لیگ فنکشنل اور تحریک انصاف نے قرارداد کی مخالفت کی۔قرارداد میں نیب پر دہرا معیار اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ معاملے پر وفاقی حکومت سے بات کرے تاکہ آئندہ کسی شہری کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہو۔ قرارداد پیش کرتے ہوئے خورشید جونیجو نے کہا کہ نیب نے ایک معزز رکنِ سندھ اسمبلی کی ہتک کی اور سادہ لباس اہلکاروں نے عدالت کے احاطے سے انہیں گرفتار کیا، جو عدلیہ کے تقدس کی بھی توہین ہے۔خورشید جونیجو نے کہا کہ شرجیل انعام میمن بیرونِ ملک سے مقدمات کا سامنا کرنے وطن واپس آئے لیکن نیب اہلکاروں نے سیاسی ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی، سندھ حکومت وفاق سے رجوع کرکے واقعے پر کارروائی کا مطالبہ کرے تاکہ آئندہ کسی شہری کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ پی پی پی رہنما نے کہا کہ ہماری قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے لیکن ہم نے ہمیشہ کیسز کا سامنا کیا، ہمارے ارکان اسمبلی اور وزرا کو بلا وجہ تنگ کیا جارہا ہے اور اب معاملہ برداشت سے باہر ہوتا جارہا ہے۔پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نیب کے خلاف قرارداد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، شرجیل میمن اور ان کے ساتھی قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں کہ انہوں نے کرپشن نہیں کی، یہ لوگ عدالتوں میں جائیں اور اپنی صفائی پیش کریں، کرپٹ لوگوں کیخلاف نیب کی کارروائی کو ناانصافی کہا جارہا ہے۔

خرم شیر زمان کے اس بیان پر پیپلز پارٹی کے ارکان شدید غصے میں آگئے۔ وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی نے کہا کہ خرم شیر زمان کا سسر وزیراعلی ہاؤس سے ٹھیکے لیتا رہا ہے، پہلے سی ایم ہاؤس سے کیٹرنگ کے ٹھیکے لینے والے قرآن اٹھائیں اور کلمہ پڑھ کر جواب دیں کہ کیا وہ ٹھیکے نہیں لیتے، جبکہ عمران خان کے والد بھی کرپشن کے الزام میں نوکری سے برطرف ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیب عدالت نہیں ایک ادارہ ہے، قرارداد کسی عدالتی فیصلے کے خلاف نہیں بلکہ اس میں یہ کہا گیا ہے کہ نیب کا دہرا معیارہے، ہمارے لیے عدالتیں مقدس ہیں اور ہم ان کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

گلوکار راحت فتح علی خان بارے افسوسناک خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاﺅنٹس منجمند کردیئے۔ ایف بی ار کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کے ذمے 2015 ءکا انکم ٹیکس واجب الادا تھا۔ راحت فتح علی خان پر 33 لاکھ 48 ہزار روپے واجب الادا تھے۔ ایف بی آر نے خفیہ ٹرانزیکشن کا سوراخ لگا کر راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کیا تھا۔ راحت فتح علی خان کے الفلاح بینک کے اکاﺅنٹ سے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے ریکوری روک دی گئی ہے۔

قومی ویمیز کیویز کیخلاف جیتی بازی ہار گئی

شارجہ (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، پاکستانی ٹیم 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48.3 اوورز میں 232 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جویریہ خان اور ناہیدہ خان کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، آمیلا کیر نے مسلسل دو گیندوں پر پاکستان کی آخری دو وکٹیں گرا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، سوفی ڈیوائن کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ منگل کو شارجہ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، سوفی ڈیوائن 103 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان سوزی بیٹس 36 اور آمیلا کیر 30 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، ثناءمیر نے 3 جبکہ سعدیہ یوسف اور جویریہ خان نے 2، 2 بسمعہ معروف اور ناشرہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49 ویں اوور کی تیسری گیند پر 232 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔، جویریہ خان اور ناہیدہ خان نے ٹیم کو فتح دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم ان کی بالترتیب 55 اور 51 رنز کی اننگز ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں، کپتان بسمعہ معروف 41، سدرہ امین 33، ارم جاوید 19، ثناءمیر 8، سدرہ نواز 6، دیانا بیگ 3 اور سعدیہ یوسف صفر پر آﺅٹ ہوئیں، ہڈلیسٹن، کسپیرک اور آمیلا کیر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

خبر دار ہٹلر بھی زندہ۔۔۔۔۔گورے خوف زدہ

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی عام کی گئی خفیہ فائلوں سے پتا چلا ہے کہ اسے 1954ءمیں انٹیلی جنس اطلاعات ملی تھی کہ اڈولف ہٹلر زندہ ہے اور کولمبیا میں مقیم ہے۔ یہ خفیہ اطلاع ایک سابق نازی ایجنٹ فلپ کٹروئن نے امریکی ایجنٹوں کو دی تھی۔ یہ انٹیلی جنس ”آپریشنل اڈولف ہٹلر کے عنوان سے سی آئی اے کے مغربی ڈویژن کے سربراہ کو بھیجی گئی۔ فلپ نے بتایا کہ مغربی ڈویژن کے سربراہ کو بھیجی گئی۔ فلپ نے بتایا کہ اس شخص کا نا اڈولف شٹل مائر ہے اور وہ کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا سے 85 میل دور ایک قصبے ٹونجا میں مقیم ہے جہاں اس کے ساتھ سینکڑوں سابق نازی فوجی اور ایجنٹس بھی مقیم ہیں۔ سابق نازی شٹل مائر کو دی فیورز کہتے ہیں جو جرمن میں صرف ہٹلر کیلئے مخصوص تھا اور اس کا مطلب رہبر یا رہنما کے ہیں جبکہ اسے نازی انداز میں سلیوٹ کرتے ہیں۔ فلپ نے شٹل مائر کی تصویر بھی امریکی ایجنٹوں کو دی جس کی ہٹلر سے حیرت انگیز حد تک
مشابہت تھی۔ فلپ کے مطابق ہٹلر جنوری 1955 ءمیں کولمبیا سے فرار ہوگیا اور ارجنٹائن چلا گیا جس کے بعد اس کے متعلق اطلاعات نہیں مل سکیں۔ ان حالات نے سی آئی اے کے شک کو مزید پختہ کردیا کہ شٹل مائر بہت اہم شخصیت ہے۔

سابق امریکی صدارتی خاتون امیدوار ہیلری کلنٹن کی اسامہ سے ملاقات ۔۔؟ تصویر نے ہلچل مچا دی

دعویٰ(ویب ڈیسک) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن وائٹ ہاؤس گئے تھے اور ان کی ہلیری کلنٹن کے ساتھ تصاویر موجود ہیں۔گذشتہ روز روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں امریکی حکومت کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ‘یاد کرو وہ زبردست، سر کو چکرا دینے والی تصاویر جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اسامہ بن لادن کی کس طرح میزبانی کی گئی تھی۔’ان کا اشارہ اس تصویر کی جانب تھا جو روسی ٹوئٹر پر گردش کر رہی ہے۔لیکن یہ تصویر جعلی ہے۔ اصل تصویر 2004 میں اس وقت لی گئی تھی جب ہلیری کلنٹن ایک تقریب میں انڈین موسیقار سبھاشیش مکھرجی سے ملی تھیں۔تب جارج ڈبلیو بش امریکی صدر تھے اور ہلیری کلنٹن سینیٹر تھیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ تصویر دراصل تصاویر کو فوٹوشاپ کرنے کے ایک مقابلے کے دوران تیار کی گئی تھی۔

نیویارک: ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا دی، 8 افراد ہلاک، 15 زخمی

نیو یارک: (ویب ڈسک) امریکا میں ہیلوین ڈے پر ورلڈ ٹریڈ سینٹر میموریل کے قریب ایک اور حملہ، نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک لوگوں پر چڑھا دی۔ حملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کے بعد علاقے کو سیل کرتے ہوئے زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نیو یارک مئیر نے اپنی گفتگو میں حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کا تعلق ازبکستان سے ہے اور وہ 2010 میں امریکا منتقل ہوا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے واقعہ کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز معاملے کو بہت قریب سے دیکھ رہی ہیں۔ میلانیا ٹرمپ نے بھی اپنے ٹویٹ میں گہرے دکھ کا اظہارکیا۔

بھارت سمیت کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکتا:چین

واشنگٹن: (ویب ڈسک)جنوبی بحیرہ چین سے متعلق امریکی صدرٹرمپ کے حالیہ بیان پر چین نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو ہر معاملے میں ٹانگ اڑانے سے گریز کرنا چاہیے ، یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا میں تعینات چینی سفیر چھوئی ٹیان کائی نے کہا کہ بھارت سمیت کوئی ملک چین کا راستہ نہیں روک سکتا۔ انہوں نے بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ وہ امریکی ڈرونز اور دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کر کے چین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، امریکا جس مقصد کے حصول کیلئے بھارت کے ساتھ ہے ، اس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، بھارت کو امریکی اسلحہ کی فراہمی دراصل چین کا گھیراﺅ کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔جنوبی بحیرہ چین سے متعلق صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ امریکا کو چین کے علاقائی تنازعات میں نہیں الجھنا چاہئے، امریکا کو ان تنازعات پر موقف کے اظہار کا حق بھی حاصل نہیں ہے ،اس لیے کہ چین ضابطہ اخلاق کا مکمل پابندی کررہا ہے۔ چینی سفیر چھوئی ٹیان کائی نے کہا کہ میرا ملک واضح کرچکا ہے کہ وہ علاقائی تنازعات کا حل بین الاقوامی قوانین کے مطابق چاہتا ہے ، اس کے بعد امریکی صدر کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہئے۔ ان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ہر معاملہ میں ٹانگ اڑاتے پھریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی بحیرہ چین ہمارا آپس کا علاقائی تنازع ہے ، امریکا کو چین کے علاقائی تنازعات میں نہیں الجھنا چاہئے۔ چین نے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی کوششیں کی ہیں اور اب بھی چین اسی پالیسی کے تحت مسائل کو حل کرے گا ، امریکا اس خطے میں اپنی پالیسیوں کے سبب عدم استحکام پیدا کرتا رہا ہے ، چین اپنے تمام تنازعات کا حل بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل کرے گا اور کرتا رہا ہے ، واضح رہے کہ چینی سفیر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ چین سمیت جنوبی ایشیا کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

آفریدی بھی لنکن ٹیم کے شکر گزار

لاہور(اے این این ) پاکستان کا دورہ کرنے پر شاہد آفریدی بھی سری لنکن ٹیم کے شکرگزار ہیں۔لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ2009میں جس ٹیم پر حملے کے بعد ملکی میدان ویران ہوئے۔،اسی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے مثالی تعاون کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا،کسی صف اول کی ٹیم کا پاکستان آنا بڑی خوشی کی بات ہے۔ اب وقت آگیا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی میچز کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ صرف لاہور ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان محفوظ اور پرامن ہے۔ایک سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں گرین شرٹس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ نوجوان لڑکوں کا تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا مستقبل کے لیے بڑا خوش آئند ہے،امید ہے کہ وقت کے ساتھ کھیل میں مزید نکھار آتا جائے گا۔علاوہ ازیں سابق کپتان نے بتایا کہ اپنی فاﺅ نڈیشن کے تحت 25سے 30اسکول بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں، اس ضمن میں کام کرنے کے لیے اداروں کا تعاون درکار ہوگا۔